الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 10 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 10 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الطَّلاَقِ (بَابُ اللِّعَانِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5304. حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ العَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَهْلٍ، قَالَ: رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «وَأَنَا وَكَافِلُ اليَتِيمِ فِي الجَنَّةِ هَكَذَا» وَأَشَارَ بِالسَّبَّابَةِ وَالوُسْطَى، وَفَرَّجَ بَيْنَهُمَا شَيْئًا صحیح بخاری : کتاب: طلاق کے مسائل کا بیان (باب: لعان کا بیان ) مترجم: BukhariWriterName 5304. سیدنا سہل ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں اور یتیم کی پرورش کرنے والا جنت میں اس طرح ہوں گے۔“ پھر آپ نے شہادت کی انگلی سے اشارہ کیا اور ان دونوں کے درمیان تھوڑا سا فاصلہ رکھا۔ الموضوع: فضل كفالة اليتيم (الأحوال الشخصية) موضوع: کفالت یتیم کی فضیلت (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الأَدَبِ (بَابُ فَضْلِ مَنْ يَعُولُ يَتِيمًا) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6005. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الوَهَّابِ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ العَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَالَ: سَمِعْتُ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «أَنَا وَكَافِلُ اليَتِيمِ فِي الجَنَّةِ هَكَذَا» وَقَالَ بِإِصْبَعَيْهِ السَّبَّابَةِ وَالوُسْطَى... صحیح بخاری : کتاب: اخلاق کے بیان میں (باب: یتیم کی پرورش کرنے والے کی فضیلت کا بیان ) مترجم: BukhariWriterName 6005. حضرت سہل بن سعد ؓ سے روایت ہے وہ نبی ﷺ سےبیان کرتے ہیں آپ نے فرمایا: ”میں اور یتیم کی نگہداشت کرنے والا جنت میں اس طرح ہوں گے۔“ ہھر آپ نے شہادت والی اور درمیانی انگلی کو ملا کر اشارہ فرمایا۔ الموضوع: فضل كفالة اليتيم (الأحوال الشخصية) موضوع: کفالت یتیم کی فضیلت (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 3 صحيح مسلم: كِتَابُ الزُّهْدِ وَالرَّقَائِقِ (بَابُ فَضلُ الْإِحْسَانِ إِلَى الْأَرْمَلَةِ وَالْ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2983. حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ ثَوْرِ بْنِ زَيْدٍ الدِّيلِيِّ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا الْغَيْثِ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَافِلُ الْيَتِيمِ لَهُ أَوْ لِغَيْرِهِ أَنَا وَهُوَ كَهَاتَيْنِ فِي الْجَنَّةِ وَأَشَارَ مَالِكٌ بِالسَّبَّابَةِ وَالْوُسْطَى... صحیح مسلم : کتاب: زہد اور رقت انگیز باتیں (باب: بیوہ مسکین اور یتیم کے ساتھ حسن سلوک کی فضیلت ) مترجم: MuslimWriterName 2983. اسحٰق بن عیسیٰ نے کہا: ہمیں امام مالک رحمۃ اللہ علیہ نےثور بن یزید سے حدیث بیان کی انھوں نے کہا: میں نے ابو غیث کو حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے حدیث بیان کرتے ہوئے سنا انھوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’یتیم کی پرورش کرنے والا اس کا اپنا (رشتہ دار) ہو یا غیر ہو میں اور وہ جنت میں اس طرح ہوں گے۔‘‘ پھر امام مالک رحمۃ اللہ علیہ نے انگشت شہادت اور درمیان انگلی (کو ملاکر اس) کے ساتھ اشارہ کیا۔ ... الموضوع: فضل كفالة اليتيم (الأحوال الشخصية) موضوع: کفالت یتیم کی فضیلت (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 4 سنن أبي داؤد: كِتَابُ النَّومِ (بَابٌ فِي فَضْلِ مَنْ عَالَ يَتِيمًا) حکم: ضعیف 5149. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا النَّهَّاسُ بْنُ قَهْمٍ قَالَ حَدَّثَنِي شَدَّادٌ أَبُو عَمَّارٍ عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا وَامْرَأَةٌ سَفْعَاءُ الْخَدَّيْنِ كَهَاتَيْنِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَأَوْمَأَ يَزِيدُ بِالْوُسْطَى وَالسَّبَّابَةِ امْرَأَةٌ آمَتْ مِنْ زَوْجِهَا ذَاتُ مَنْصِبٍ وَجَمَالٍ حَبَسَتْ نَفْسَهَا عَلَى يَتَامَاهَا حَتَّى بَانُوا أَوْ مَاتُوا... سنن ابو داؤد : كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل (باب: یتیموں کی پرورش کی فضیلت ) مترجم: DaudWriterName 5149. سیدنا عوف بن مالک اشجعی ؓ سے مروی ہے کہ نے اپنی درمیان والی اور شہادت والی انگلی ملاتے ہوئے اشارہ کر کے دکھایا۔ (یعنی) وہ معزز اور حسین و جمیل عورت جو بیوہ ہو گئی اور (عزت و خوبصورتی کے باوجود) اس نے (نکاح نہ کیا بلکہ) اپنے یتیم بچوں کی خاطر (نکاح کرنے سے) رکی رہی حتیٰ کہ وہ بڑے ہو گئے یا وفات پا گئے۔ ... الموضوع: فضل كفالة اليتيم (الأحوال الشخصية) موضوع: کفالت یتیم کی فضیلت (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 5 سنن أبي داؤد: كِتَابُ النَّومِ (بَابٌ فِي مَنْ ضَمَّ الْيَتِيمَ) حکم: صحیح 5150. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ بْنِ سُفْيَانَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ أَبِي حَازِمٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ سَهْلٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَنَا وَكَافِلُ الْيَتِيمِ كَهَاتَيْنِ فِي الْجَنَّةِ وَقَرَنَ بَيْنَ أُصْبُعَيْهِ الْوُسْطَى وَالَّتِي تَلِي الْإِبْهَامَ... سنن ابو داؤد : كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل (باب: یتیم کو اپنے اہل و عیال کے ساتھ ملا کر پرورش کرنے کی فضیلت ) مترجم: DaudWriterName 5150. سیدنا سہل (سہل بن سعد انصاری) ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا جنت میں ایسے ہوں گے۔“ اور آپ ﷺ نے اپنی درمیان والی اور شہادت والی انگلی کو ملا کر اشارہ فرمایا۔ الموضوع: فضل كفالة اليتيم (الأحوال الشخصية) موضوع: کفالت یتیم کی فضیلت (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 6 جامع الترمذي: أَبْوَابُ البِرِّ وَالصِّلَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي رَحْمَةِ الْيَتِيمِ وَكَفَالَت...) حکم: ضعیف 1917. حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَعْقُوبَ الطَّالَقَانِيُّ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَال سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ عَنْ حَنَشٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ قَبَضَ يَتِيمًا مِنْ بَيْنِ الْمُسْلِمِينَ إِلَى طَعَامِهِ وَشَرَابِهِ أَدْخَلَهُ اللَّهُ الْجَنَّةَ إِلَّا أَنْ يَعْمَلَ ذَنْبًا لَا يُغْفَرُ لَهُ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ مُرَّةَ الْفِهْرِيِّ وَأَبِي هُرَيْرَةَ وَأَبِي أُمَامَةَ وَسَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ أَبُو عِيسَى وَحَنَشٌ هُوَ حُسَيْنُ بْنُ قَيْسٍ وَهُوَ أَبُو عَلِيٍّ الرَّحَبِيُّ وَسُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ يَقُولُ حَنَشٌ وَهُوَ ضَعِيفٌ... جامع ترمذی : كتاب: نیکی اورصلہ رحمی کے بیان میں (باب: یتیموں پر مہربانی اوران کی کفالت کرنے کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 1917. عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ’’جوشخص کسی مسلمان یتیم کو اپنے ساتھ رکھ کر انہیں کھلائے پلائے، تو بلاشبہ اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل کرے گا، سوائے اس کے کہ وہ ایساگناہ (شرک) کر ے جو مغفرت کے قابل نہ ہو‘‘۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ راوی حنش کا نام حسین بن قیس ہے، کنیت ابوعلی رحبی ہے، سلیمان تیمی کہتے ہیں: یہ محدثین کے نزدیک ضعیف ہیں۔ ۲۔ اس باب میں مرہ فہری،ابوہریرہ، ابوامامہ اورسہل بن سعد ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔ ... الموضوع: فضل كفالة اليتيم (الأحوال الشخصية) موضوع: کفالت یتیم کی فضیلت (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 7 جامع الترمذي: أَبْوَابُ البِرِّ وَالصِّلَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي رَحْمَةِ الْيَتِيمِ وَكَفَالَت...) حکم: صحیح 1918. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِمْرَانَ أَبُو الْقَاسِمِ الْمَكِّيُّ الْقُرَشِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا وَكَافِلُ الْيَتِيمِ فِي الْجَنَّةِ كَهَاتَيْنِ وَأَشَارَ بِأُصْبُعَيْهِ يَعْنِي السَّبَّابَةَ وَالْوُسْطَى قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ... جامع ترمذی : كتاب: نیکی اورصلہ رحمی کے بیان میں (باب: یتیموں پر مہربانی اوران کی کفالت کرنے کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 1918. سہل بن سعد ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’میں اوریتیم کی کفالت کرنے والا جنت میں ان دونوں کی طرح ہوں گے۱؎ اورآپﷺ نے اپنی شہادت اوردرمیانی انگلی کی طرف اشارہ کیا‘‘۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ الموضوع: فضل كفالة اليتيم (الأحوال الشخصية) موضوع: کفالت یتیم کی فضیلت (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 8 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْأَدَبِ (بَابُ حَقِّ الْيَتِيمِ) حکم: ضعیف 3679. حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي أَيُّوبَ عَنْ يَحْيَى بْنِ سُلَيْمَانَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي عَتَّابٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ خَيْرُ بَيْتٍ فِي الْمُسْلِمِينَ بَيْتٌ فِيهِ يَتِيمٌ يُحْسَنُ إِلَيْهِ وَشَرُّ بَيْتٍ فِي الْمُسْلِمِينَ بَيْتٌ فِيهِ يَتِيمٌ يُسَاءُ إِلَيْهِ... سنن ابن ماجہ : کتاب: اخلاق وآداب سے متعلق احکام ومسائل (باب: یتیم کا حق ) مترجم: MajahWriterName 3679. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے، نبی ﷺ نے فرمایا: مسلمانوں میں بہترین گھر وہ ہے جس گھر میں کوئی یتیم (زیرکفالت) ہو اور اس سے اچھا سلوک کیا جائے۔ اور مسلمانوں میں سب سے برا گھر وہ ہے جس میں کوئی یتیم (زیر کفالت) ہو اور اس سے برا سلوک کیا جائے۔ الموضوع: فضل كفالة اليتيم (الأحوال الشخصية) موضوع: کفالت یتیم کی فضیلت (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 9 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْأَدَبِ (بَابُ حَقِّ الْيَتِيمِ) حکم: ضعیف 3680. حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْكَلْبِيُّ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْأَنْصَارِيُّ عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ عَالَ ثَلَاثَةً مِنْ الْأَيْتَامِ كَانَ كَمَنْ قَامَ لَيْلَهُ وَصَامَ نَهَارَهُ وَغَدَا وَرَاحَ شَاهِرًا سَيْفَهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَكُنْتُ أَنَا وَهُوَ فِي الْجَنَّةِ أَخَوَيْنِ كَهَاتَيْنِ أُخْتَانِ وَأَلْصَقَ إِصْبَعَيْهِ السَّبَّابَةَ وَالْوُسْطَى... سنن ابن ماجہ : کتاب: اخلاق وآداب سے متعلق احکام ومسائل (باب: یتیم کا حق ) مترجم: MajahWriterName 3680. حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے تین یتیموں کی پرورش کی، وہ ایسے ہے جیسے اس نے رات بھر قیام کیا، دن بھر روزہ رکھا اور صبح شام اللہ کی راہ میں تلوار سونتے (جہاد کرتا) رہا۔ میں اور وہ جنت میں اس طرح بھائی بھائی ہوں گے جس طرح یہ دونوں انگلیاں بہنیں ہیں۔ (یہ فرماتے ہوئے) نبی ﷺ نے شہادت کی انگلی اور درمیانہ انگلی کو ملایا۔ ... الموضوع: فضل كفالة اليتيم (الأحوال الشخصية) موضوع: کفالت یتیم کی فضیلت (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 10 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْأَدَبِ (بَابُ الْإِحْسَانِ إِلَى الْمَمَالِيكِ) حکم: ضعیف 3691. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ مُغِيرَةَ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ فَرْقَدٍ السَّبَخِيِّ عَنْ مُرَّةَ الطَّيِّبِ عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ سَيِّئُ الْمَلَكَةِ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَيْسَ أَخْبَرْتَنَا أَنَّ هَذِهِ الْأُمَّةَ أَكْثَرُ الْأُمَمِ مَمْلُوكِينَ وَيَتَامَى قَالَ نَعَمْ فَأَكْرِمُوهُمْ كَكَرَامَةِ أَوْلَادِكُمْ وَأَطْعِمُوهُمْ مِمَّا تَأْكُلُونَ قَالُوا فَمَا يَنْفَعُنَا فِي الدُّنْيَا قَالَ فَرَسٌ تَرْتَبِطُهُ تُقَاتِلُ عَلَيْهِ فِي سَ... سنن ابن ماجہ : کتاب: اخلاق وآداب سے متعلق احکام ومسائل (باب: غلاموں سے حسن سلوک کا بیان ) مترجم: MajahWriterName 3691. حضرت ابو بکر صدیق ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: بری مالکانہ صفات کا حال جنت میں داخل نہیں ہوگا۔ (مالک ہونے کے پہلو سے بھی اچھی صفات سے متصف ہونا چاہئیے۔) صحابہ ؓ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسولﷺ! کیا آپ نے ہمیں یہ نہیں بتایا کہ اس امت میں غلام اور یتیم سب قوموں سے زیادہ ہوں گے؟ آپ نے فرمایا: ہاں (ہوں گے)، لہٰذا ان سے اسی طرح عزت کا رویہ رکھو جس طرح اپنی اولاد سے عزت کا رویہ رکھتے ہو (انہیں خواہ مخواہ ذلیل نہ کرو۔) اور انہیں وہی کھلاؤ جو خود کھاتے ہو۔ انہوں نے عرض کیا: دنیا میں کیا چیز ہمیں فائدہ دے سکتی ہے؟ آپ نے فرمایا: وہ گھوڑا جسے تو اللہ کی راہ میں ج... الموضوع: فضل كفالة اليتيم (الأحوال الشخصية) موضوع: کفالت یتیم کی فضیلت (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 10 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 10