1 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ الرَّجُلِ يَدْلُكُ يَدَهُ بِالْأَرْضِ إِذَا ...)

حکم: حسن

45. حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ وَهَذَا لَفْظُهُ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ يَعْنِي الْمُخَرَّمِيَّ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ شَرِيكٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَرِيرٍ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَتَى الْخَلَاءَ أَتَيْتُهُ بِمَاءٍ فِي تَوْرٍ أَوْ رَكْوَةٍ فَاسْتَنْجَى قَالَ أَبُو دَاوُد فِي حَدِيثِ وَكِيعٍ ثُمَّ مَسَحَ يَدَهُ عَلَى الْأَرْضِ ثُمَّ أَتَيْتُهُ بِإِنَاءٍ آخَرَ فَتَوَضَّأَ قَالَ أَبُو دَاوُد وَحَدِيثُ الْأَسْوَدِ بْنِ عَامِرٍ أَتَمُّ...

سنن ابو داؤد : کتاب: طہارت کے مسائل (باب: استنجا کے بعد آدمی اپنا ہاتھ زمین پر رگڑ لے )

مترجم: DaudWriterName

45. سیدنا ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ جب خلا (رفع حاجت) کے لیے جاتے تو میں آپ ﷺ کے لیے پیالے یا چھاگل میں پانی لے آتا اور آپ ﷺ اس سے استنجاء کر لیتے۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: وکیع کی حدیث میں ہے، پھر اپنا ہاتھ زمین پر رگڑتے، پھر میں آپ ﷺ کے پاس (پانی کا ایک) اور برتن لاتا تو آپ ﷺ اس سے وضو کرتے۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ اسود بن عامر کی روایت (وکیع کی روایت کے مقابلے میں) زیادہ کامل ہے۔ ...


3 سنن النسائي: کِتَابُ ذِكْرِ الْفِطْرَةِ (بَابُ دَلْكِ الْيَدِ بِالْأَرْضِ بَعْدَ الِاسْتِنْ...)

حکم: حسن

51. أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ الصَّبَّاحِ قَالَ حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ يَعْنِي ابْنَ حَرْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ جَرِيرٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَى الْخَلَاءَ فَقَضَى الْحَاجَةَ ثُمَّ قَالَ يَا جَرِيرُ هَاتِ طَهُورًا فَأَتَيْتُهُ بِالْمَاءِ فَاسْتَنْجَى بِالْمَاءِ وَقَالَ بِيَدِهِ فَدَلَكَ بِهَا الْأَرْضَ قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ هَذَا أَشْبَهُ بِالصَّوَابِ مِنْ حَدِيثِ شَرِيكٍ وَاللَّهُ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى أَعْلَمُ...

سنن نسائی : کتاب: امور فطرت کا بیان (باب: استنجا کرنے کے بعد ہاتھ زمین پر ملنا )

مترجم: NisaiWriterName

51. حضرت جریر ؓ سےروایت ہے کہ میں نبی ﷺ کے ساتھ تھا۔ آپ بیت الخلا میں گئے، قضائے حاجت کی، پھر آپ نے فرمایا: ’’اے جریر! پانی لاؤ۔‘‘ میں پانی لایا۔ آپ نے اس سے استنجا کیا، پھر اپنا ہاتھ زمین پر ملا۔ ابو عبدالرحمٰن (امام نسائی) نے فرمایا: یہ حدیث شریک کی روایت سے زیادہ درست ہے۔ واللہ أعلم۔ ...


6 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الطَّهَارَةِ وَسُنَنِهَا (بَابُ مَنْ دَلَكَ يَدَهُ بِالْأَرْضِ بَعْدَ الِاسْ...)

حکم: حسن

359. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ جَرِيرٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ الْغَيْضَةَ فَقَضَى حَاجَتَهُ فَأَتَاهُ جَرِيرٌ بِإِدَاوَةٍ مِنْ مَاءٍ فَاسْتَنْجَى مِنْهَا وَمَسَحَ يَدَهُ بِالتُّرَابِ...

سنن ابن ماجہ : کتاب: طہارت کے مسائل اور اس کی سنتیں (باب: جس نے استنجا کے بعد ہاتھ زمین پر رگٹر ے )

مترجم: MajahWriterName

359. حضرت جریر بن عبداللہ بجلی ؓ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی ﷺ درختوں کے ایک جھنڈ میں داخل ہوئے اور قضائے حاجت کی۔ حضرت جریر ؓ نے پانی کا برتن حاضر کیا۔ چنانچہ آپﷺ نے اس سے استنجا فرمایا اور ہاتھ کو مٹی سے رگڑا۔