الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 4 - مجموع أحاديث: 35 کل صفحات: 4 - کل احا دیث: 35 1 صحيح البخاري: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابُ لاَ تُنْكَحُ المَرْأَةُ عَلَى عَمَّتِهَا) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5108. حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا عَاصِمٌ عَنْ الشَّعْبِيِّ سَمِعَ جَابِرًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تُنْكَحَ الْمَرْأَةُ عَلَى عَمَّتِهَا أَوْ خَالَتِهَا وَقَالَ دَاوُدُ وَابْنُ عَوْنٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ صحیح بخاری : کتاب: نکاح کے مسائل کا بیان (باب:اس بیان میں کہ اگر پھوپھی یا خالہ نکاح میں ہو تو اس کی بھتیجی یا بھانجی کو نکاح میں نہیں لایا جا سکتا۔ ) مترجم: BukhariWriterName 5108. سیدنا جابر ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے عورت سے اس کی پھوپھی پر اور اس کی خالہ پر نکاح کرنے سے منع فرمایا ہے۔ داود اور ابن عون نے بواسطہ شعبی سیدنا ابو ہریرہ ؓ سے روایت کیا ہے الموضوع: الجمع بين المرأة وعمتها (الأحوال الشخصية) موضوع: عورت اور اس کی پھوپھی کو ایک نکاح میں جمع کرنا (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابُ لاَ تُنْكَحُ المَرْأَةُ عَلَى عَمَّتِهَا) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5109. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يُجْمَعُ بَيْنَ الْمَرْأَةِ وَعَمَّتِهَا وَلَا بَيْنَ الْمَرْأَةِ وَخَالَتِهَا صحیح بخاری : کتاب: نکاح کے مسائل کا بیان (باب:اس بیان میں کہ اگر پھوپھی یا خالہ نکاح میں ہو تو اس کی بھتیجی یا بھانجی کو نکاح میں نہیں لایا جا سکتا۔ ) مترجم: BukhariWriterName 5109. سیدنا ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”عورت اور اس کی پھوپھی کو ایک عقد میں جمع نہ کیا جائے اور نہ عورت اور اس کی خالہ ہی کو ایک عقد میں جمع کیا جائے۔“ الموضوع: الجمع بين المرأة وعمتها (الأحوال الشخصية) موضوع: عورت اور اس کی پھوپھی کو ایک نکاح میں جمع کرنا (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابُ لاَ تُنْكَحُ المَرْأَةُ عَلَى عَمَّتِهَا) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5110. حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ قَالَ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي قَبِيصَةُ بْنُ ذُؤَيْبٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تُنْكَحَ الْمَرْأَةُ عَلَى عَمَّتِهَا وَالْمَرْأَةُ وَخَالَتُهَا فَنُرَى خَالَةَ أَبِيهَا بِتِلْكَ الْمَنْزِلَةِ ... صحیح بخاری : کتاب: نکاح کے مسائل کا بیان (باب:اس بیان میں کہ اگر پھوپھی یا خالہ نکاح میں ہو تو اس کی بھتیجی یا بھانجی کو نکاح میں نہیں لایا جا سکتا۔ ) مترجم: BukhariWriterName 5110. سیدنا ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے عورت اور اس کی پھوپھی، نیز عورت اور اس کی خالہ کو ایک عقد میں جمع کرنے سے منع فرمایا ہے۔ بیوی کے باپ کی خالہ کو بھی اسے درجے میں رکھا گیا ہے. الموضوع: الجمع بين المرأة وعمتها (الأحوال الشخصية) موضوع: عورت اور اس کی پھوپھی کو ایک نکاح میں جمع کرنا (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 4 صحيح البخاري: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابُ لاَ تُنْكَحُ المَرْأَةُ عَلَى عَمَّتِهَا) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5110.01. لِأَنَّ عُرْوَةَ حَدَّثَنِي عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ حَرِّمُوا مِنْ الرَّضَاعَةِ مَا يَحْرُمُ مِنْ النَّسَبِ صحیح بخاری : کتاب: نکاح کے مسائل کا بیان (باب:اس بیان میں کہ اگر پھوپھی یا خالہ نکاح میں ہو تو اس کی بھتیجی یا بھانجی کو نکاح میں نہیں لایا جا سکتا۔ ) مترجم: BukhariWriterName 5110.01. کیونکہ سیدنا عروہ ؒ نے سیدہ عائشہ ؓ سے بیان کیا، انہوں نے فرمایا: جو رشتے نسب سے حرام ہوتے ہیں انہیں رضاعت سے بھی حرام قرار دو۔ الموضوع: الجمع بين المرأة وعمتها (الأحوال الشخصية) موضوع: عورت اور اس کی پھوپھی کو ایک نکاح میں جمع کرنا (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 5 صحيح مسلم: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابُ تَحْرِيمِ الْجَمْعِ بَيْنَ الْمَرْأَةِ وَعَم...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1408. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يُجْمَعُ بَيْنَ الْمَرْأَةِ وَعَمَّتِهَا، وَلَا بَيْنَ الْمَرْأَةِ وَخَالَتِهَا صحیح مسلم : کتاب: نکاح کے احکام و مسائل (باب: نکاح میں عورت اور اس کے ساتھ اس کی پھوپھی یا اس کی خالہ کو جمع کرنا حرام ہے ) مترجم: MuslimWriterName 1408. اعرج نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کسی عورت اور اس کی پھوپھی کو، اور کسی عورت اور اس کی خالہ کو (نکاح میں) اکٹھا نہ کیا جائے۔‘‘ الموضوع: الجمع بين المرأة وعمتها (الأحوال الشخصية) موضوع: عورت اور اس کی پھوپھی کو ایک نکاح میں جمع کرنا (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 6 صحيح مسلم: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابُ تَحْرِيمِ الْجَمْعِ بَيْنَ الْمَرْأَةِ وَعَم...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1408.01. ) وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحِ بْنِ الْمُهَاجِرِ، أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، " أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ أَرْبَعِ نِسْوَةٍ، أَنْ يُجْمَعَ بَيْنَهُنَّ: الْمَرْأَةِ وَعَمَّتِهَا، وَالْمَرْأَةِ وَخَالَتِهَا... صحیح مسلم : کتاب: نکاح کے احکام و مسائل (باب: نکاح میں عورت اور اس کے ساتھ اس کی پھوپھی یا اس کی خالہ کو جمع کرنا حرام ہے ) مترجم: MuslimWriterName 1408.01. عِراک بن مالک نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چار عورتوں کے بارے میں منع فرمایا کہ ان کو (نکاح میں باہم) جمع کیا جائے: عورت اور اس کی پھوپھی (یا) عورت اور اس کی خالہ۔ الموضوع: الجمع بين المرأة وعمتها (الأحوال الشخصية) موضوع: عورت اور اس کی پھوپھی کو ایک نکاح میں جمع کرنا (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 7 صحيح مسلم: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابُ تَحْرِيمِ الْجَمْعِ بَيْنَ الْمَرْأَةِ وَعَم...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1408.02. وحَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، قَالَ ابْنُ مَسْلَمَةَ: - مَدَنِيٌّ مِنَ الْأَنْصَارِ مِنْ وَلَدِ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ - عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا تُنْكَحُ الْعَمَّةُ عَلَى بِنْتِ الْأَخِ، وَلَا ابْنَةُ الْأُخْتِ عَلَى الْخَالَةِ... صحیح مسلم : کتاب: نکاح کے احکام و مسائل (باب: نکاح میں عورت اور اس کے ساتھ اس کی پھوپھی یا اس کی خالہ کو جمع کرنا حرام ہے ) مترجم: MuslimWriterName 1408.02. عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز نے ابن شہاب سے خبر دی، انہوں نے قبیصہ بن ذؤیب سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’بھائی کی بیٹی پر پھوپھی کو نہ بیاہا جائے اور نہ خالہ کے ہوتے ہوئے بھانجی سے نکاح کیا جائے۔‘‘ (اصل مقصود یہی ہے کہ یہ اکٹھی ایک شخص کے نکاح میں نہ آئیں)۔ ... الموضوع: الجمع بين المرأة وعمتها (الأحوال الشخصية) موضوع: عورت اور اس کی پھوپھی کو ایک نکاح میں جمع کرنا (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 8 صحيح مسلم: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابُ تَحْرِيمِ الْجَمْعِ بَيْنَ الْمَرْأَةِ وَعَم...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1408.03. وحَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، أَخْبَرَنِي قَبِيصَةُ بْنُ ذُؤَيْبٍ الْكَعْبِيُّ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: «نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَجْمَعَ الرَّجُلُ بَيْنَ الْمَرْأَةِ وَعَمَّتِهَا، وَبَيْنَ الْمَرْأَةِ وَخَالَتِهَا»، قَالَ ابْنُ شِهَابٍ: «فَنُرَى خَالَةَ أَبِيهَا، وَعَمَّةَ أَبِيهَا بِتِلْكَ الْمَنْزِلَةِ»... صحیح مسلم : کتاب: نکاح کے احکام و مسائل (باب: نکاح میں عورت اور اس کے ساتھ اس کی پھوپھی یا اس کی خالہ کو جمع کرنا حرام ہے ) مترجم: MuslimWriterName 1408.03. یونس نے مجھے ابن شہاب سے خبر دی، کہا: مجھے قبیصہ بن ذؤیب کعبی نے خبر دی کہ انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا وہ کہہ رہے تھے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا کہ کوئی شخص کسی عورت اور اس کی پھوپھی کو اور کسی عورت اور اس کی خالہ کو (اپنے نکاح میں ایک ساتھ) جمع کرے۔ ابن شہاب نے کہا: ہم اس (منکوحہ عورت) کے والد کی خالہ اور والد کی پھوپھی کو بھی اسی حیثیت میں دیکھتے ہیں۔ ... الموضوع: الجمع بين المرأة وعمتها (الأحوال الشخصية) موضوع: عورت اور اس کی پھوپھی کو ایک نکاح میں جمع کرنا (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 9 صحيح مسلم: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابُ تَحْرِيمِ الْجَمْعِ بَيْنَ الْمَرْأَةِ وَعَم...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1408.04. وحَدَّثَنِي أَبُو مَعْنٍ الرَّقَاشِيُّ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ يَحْيَى، أَنَّهُ كَتَبَ إِلَيْهِ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ عَلَى عَمَّتِهَا، وَلَا عَلَى خَالَتِهَا صحیح مسلم : کتاب: نکاح کے احکام و مسائل (باب: نکاح میں عورت اور اس کے ساتھ اس کی پھوپھی یا اس کی خالہ کو جمع کرنا حرام ہے ) مترجم: MuslimWriterName 1408.04. ہشام نے ہمیں یحییٰ سے حدیث بیان کی کہ انہوں (یحییٰ) نے ان (ہشام) کی طرف ابوسلمہ سے (اپنی) روایت کردہ حدیث لکھ کر بھیجی کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کسی عورت سے اس کی پھوپھی اور اس کی خالہ کی موجودگی میں نکاح نہ کیا جائے۔‘‘ ... الموضوع: الجمع بين المرأة وعمتها (الأحوال الشخصية) موضوع: عورت اور اس کی پھوپھی کو ایک نکاح میں جمع کرنا (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) 10 صحيح مسلم: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابُ تَحْرِيمِ الْجَمْعِ بَيْنَ الْمَرْأَةِ وَعَم...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1408.05. وحَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ شَيْبَانَ، عَنْ يَحْيَى، حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: بِمِثْلِهِ صحیح مسلم : کتاب: نکاح کے احکام و مسائل (باب: نکاح میں عورت اور اس کے ساتھ اس کی پھوپھی یا اس کی خالہ کو جمع کرنا حرام ہے ) مترجم: MuslimWriterName 1408.05. شیبان نے یحییٰ سے روایت کی، کہا: مجھے ابوسلمہ نے حدیث بیان کی کہ انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا وہ کہہ رہے تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔۔۔ (آ گے) اسی کی مانند ہے۔ الموضوع: الجمع بين المرأة وعمتها (الأحوال الشخصية) موضوع: عورت اور اس کی پھوپھی کو ایک نکاح میں جمع کرنا (نجی اور شخصی احوال ومعاملات) مجموع الصفحات: 4 - مجموع أحاديث: 35 کل صفحات: 4 - کل احا دیث: 35