1 ‌سنن ابن ماجه کِتَابُ التَّيَمَُ بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمُسْتَحَاضَةِ الَّتِي قَدْ ...

حکم: صحیح

620 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ الْمُنْذِرِ بْنِ الْمُغِيرَةِ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِي حُبَيْشٍ حَدَّثَتْهُ أَنَّهَا أَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَشَكَتْ إِلَيْهِ الدَّمَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا ذَلِكَ عِرْقٌ فَانْظُرِي إِذَا أَتَى قَرْؤُكِ فَلَا تُصَلِّي فَإِذَا مَرَّ الْقَرْءُ فَتَطَهَّرِي ثُمَّ صَلِّي مَا بَيْنَ الْقَرْءِ إِلَى الْقَرْءِ...

سنن ابن ماجہ: کتاب: تیمم کے احکام ومسائل (باب: استحاضہ کی مریضہ عورت کو اگر یہ بیماری شروع ...)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

620. سیدہ فاطمہ بنت ابو حبیش‬ ؓ س‬ے روایت ہے، انہوں نے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر خون (جاری رہنے) کی شکایت کی۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’یہ تو ایک رگ ہے، تم خیال رکھا کرو، جب تمہارا حیض شروع ہو جائے تو نماز نہ پڑھو۔ جب حیض ختم ہو جائے تو غسل کر لو، پھر حیض (کے ختم ہونے سے حیض (کے شروع ہونے) تک نماز ادا کرو۔‘‘...


2 ‌سنن ابن ماجه کِتَابُ التَّيَمَُ بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمُسْتَحَاضَةِ الَّتِي قَدْ ...

حکم: صحیح

621 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْجَرَّاحِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ح و حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ جَاءَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِي حُبَيْشٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي امْرَأَةٌ أُسْتَحَاضُ فَلَا أَطْهُرُ أَفَأَدَعُ الصَّلَاةَ قَالَ لَا إِنَّمَا ذَلِكِ عِرْقٌ وَلَيْسَ بِالْحَيْضَةِ فَإِذَا أَقْبَلَتْ الْحَيْضَةُ فَدَعِي الصَّلَاةَ وَإِذَا أَدْبَرَتْ فَاغْسِلِي عَنْكِ الدَّمَ وَصَلِّي هَذَا حَدِيثُ وَكِيعٍ...

سنن ابن ماجہ: کتاب: تیمم کے احکام ومسائل (باب: استحاضہ کی مریضہ عورت کو اگر یہ بیماری شروع ...)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

621. سیدہ عائشہ‬ ؓ س‬ے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: سیدہ فاطمہ بنت ابو حبیش ؓ اللہ کے رسول ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور کہا: ’’اے اللہ کے رسول! مجھے استحاضہ کی شکایت ہے، میں تو پاک ہی نہیں ہوتی۔ تو کیا میں نماز کو (بالکل) چھوڑ دوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’نہیں، یہ تو ایک رگ ہے، یہ حیض نہیں۔ جب حیض آئے تو نماز پڑھنا چھوڑ دے، جب ختم ہو جائے تو اپنے جسم سے خون دھو ڈال اور(غسل کر کے) نماز ادا کر۔‘‘ یہ حدیث وکیع کی ہے۔...


3 ‌سنن ابن ماجه کِتَابُ التَّيَمَُ بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبِكْرِ إِذَا ابْتُدِئَتْ مُ...

حکم: حسن

627 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَنْبَأَنَا شَرِيكٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَةَ عَنْ عَمِّهِ عِمْرَانَ بْنِ طَلْحَةَ عَنْ أُمِّهِ حَمْنَةَ بِنْتِ جَحْشٍ أَنَّهَا اسْتُحِيضَتْ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ إِنِّي اسْتُحِضْتُ حَيْضَةً مُنْكَرَةً شَدِيدَةً قَالَ لَهَا احْتَشِي كُرْسُفًا قَالَتْ لَهُ إِنَّهُ أَشَدُّ مِنْ ذَلِكَ إِنِّي أَثُجُّ ثَجًّا قَالَ تَلَجَّمِي وَتَحَيَّضِي فِي كُلِّ شَهْرٍ فِي عِلْمِ اللَّهِ س...

سنن ابن ماجہ: کتاب: تیمم کے احکام ومسائل (باب: جس کنواری عورت کو شروع ہی سے استحاضہ آتا ہو ...)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

627. سیدہ حمنہ بنت جحش‬ ؓ س‬ے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں انہیں استحاضے کی بیماری تھی۔ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا: مجھے بہت بری طرح شدید استحاضہ آتا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’روئی رکھ لیا کرو۔‘‘ انہوں نے کہا: وہ تو اس سے زیادہ شدید ہے۔ وہ تو بہتا ہی چلا جاتا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’لنگوٹ باندھ لیا کرو اور اللہ کے علم پر اعتماد کر کے ہر مہینے چھ سات دن حیض شمار کر لو۔ پھر غسل کر لو اور تئیس چوبیس دن نماز روزہ ادا کرو۔ ظہر کو دیر سے اور عصر کو جلدی پڑھ لو، اور ان دونوں (نمازوں) کے لئے ایک بار غسل کر لیا ...