الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 6 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 6 1 صحيح مسلم: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ السِّوَاكِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 254. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ الْحَارِثِيُّ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ غَيْلَانَ وَهُوَ ابْنُ جَرِيرٍ الْمَعْوَلِيُّ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى، قَالَ: «دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَطَرَفُ السِّوَاكِ عَلَى لِسَانِهِ». صحیح مسلم : کتاب: پاکی کا بیان (باب: مسواک کرنا ) مترجم: MuslimWriterName 254. حضرت ابو موسیٰ اشعری ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ’’میں رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا، تو مسواک کا ایک کنارا آپ کی زبان پر تھا۔‘‘ الموضوع: الاستياك طولا (العبادات) موضوع: لمبائی کے بل مسواک کرنا (عبادات) 2 صحيح مسلم: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ السِّوَاكِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 255. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ، قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ لِيَتَهَجَّدَ يَشُوصُ فَاهُ بِالسِّوَاكِ». صحیح مسلم : کتاب: پاکی کا بیان (باب: مسواک کرنا ) مترجم: MuslimWriterName 255. ہشیم نے حصین سے، انہوں نے ابو وائل سے، انہوں نے حضرت حذیفہ ؓسے روایت کی، انہوں نے کہا: ’’جب رسول اللہ ﷺ رات کو تہجد کے لیے کھڑے ہوتے، تو اپنا دہن مبارک مسواک سے اچھی طرح صاف فرماتے۔‘‘ الموضوع: الاستياك طولا (العبادات) موضوع: لمبائی کے بل مسواک کرنا (عبادات) 3 صحيح مسلم: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ السِّوَاكِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 255.01. دَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ ح، وَحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، كِلَاهُمَا عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «إِذَا قَامَ مِنَ اللَّيْلِ» بِمِثْلِهِ وَلَمْ يَقُولُوا «لِيَتَهَجَّدَلِ».... صحیح مسلم : کتاب: پاکی کا بیان (باب: مسواک کرنا ) مترجم: MuslimWriterName 255.01. منصور اور اعمش دونوں نے ابو وائل سے، انہوں نے حضرت حذیفہ ؓ سے روایت کی، انہوں نے کہا: ’’رسول اللہ ﷺ جب رات کو اٹھتے ......‘‘ آگے سابقہ روایت کی طرح ہے، لیکن انہوں نے ’’تہجد کے لیے‘‘ کے الفاظ روایت نہیں کیے۔ الموضوع: الاستياك طولا (العبادات) موضوع: لمبائی کے بل مسواک کرنا (عبادات) 4 صحيح مسلم: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ السِّوَاكِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 255.02. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَابْنُ بَشَّارٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ، وَحُصَيْنٌ، وَالْأَعْمَشُ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ: «أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا قَامَ مِنَ اللَّيْلِ يَشُوصُ فَاهُ بِالسِّوَاكِ». صحیح مسلم : کتاب: پاکی کا بیان (باب: مسواک کرنا ) مترجم: MuslimWriterName 255.02. سفیان نے منصور کے حوالے سے، اور حصین اور اعمش نے (بھی منصور کی طرح) ابو وائل سے اور انہوں نے حضرت حذیفہ ؓ سے روایت کی: ’’کہ رسول اللہ ﷺ جب رات کو اٹھتے، تو اپنا دہن مبارک مسواک سے اچھی طرح صاف فرماتے۔‘‘ الموضوع: الاستياك طولا (العبادات) موضوع: لمبائی کے بل مسواک کرنا (عبادات) 5 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ كَيْفَ يَسْتَاكُ) حکم: صحیح 49. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَسُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْعَتَكِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ غَيْلَانَ بْنِ جَرِيرٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ مُسَدَّدٌ قَالَ أَتَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَسْتَحْمِلُهُ فَرَأَيْتُهُ يَسْتَاكُ عَلَى لِسَانِهِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَقَالَ سُلَيْمَانُ قَالَ دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَسْتَاكُ وَقَدْ وَضَعَ السِّوَاكَ عَلَى طَرَفِ لِسَانِهِ وَهُوَ يَقُولُ إِهْ إِهْ يَعْنِي يَتَهَوَّعُ قَالَ أَبُو دَاوُد قَالَ مُسَدَّدٌ فَكَانَ حَدِيثًا طَوِيلًا وَلَكِنِّي اخْتَصَرْتُهُ... سنن ابو داؤد : کتاب: طہارت کے مسائل (باب: مسواک کیسے کی جائے ) مترجم: DaudWriterName 49. جناب ابوبردہ اپنے والد (سیدنا ابوموسیٰ اشعری ؓ) سے روایت کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس آپ سے سواری طلب کرنے آئے تو میں نے دیکھا کہ آپ ﷺ اپنی زبان پر مسواک کر رہے تھے۔ یہ مسدد کی روایت کے الفاظ ہیں۔ اور سلیمان کی روایت میں یہ الفاظ ہیں کہ میں نبی کریم ﷺ کے پاس آیا، آپ ﷺ مسواک کر رہے تھے اور آپ ﷺ نے اپنی مسواک زبان کے کنارے پر رکھی ہوئی تھی اور آپ ﷺ سے “اہ، اہ‘‘ کی آواز نکل رہی تھی جیسے کہ ابکائی آ رہی ہو۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ مسدد نے کہا کہ حدیث لمبی تھی مگر میں نے اسے مختصر کر دیا ہے۔ ... الموضوع: الاستياك طولا (العبادات) موضوع: لمبائی کے بل مسواک کرنا (عبادات) 6 سنن النسائي: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابٌ كَيْفَ يَسْتَاكُ) حکم: صحیح 3. أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ قَالَ أَخْبَرَنَا غَيْلَانُ بْنُ جَرِيرٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَسْتَنُّ وَطَرَفُ السِّوَاكِ عَلَى لِسَانِهِ وَهُوَ يَقُولُ عَأْ عَأْ سنن نسائی : کتاب: طہارت سے متعلق احکام و مسائل (باب: مسواک کیسے کرے؟ ) مترجم: NisaiWriterName 3. حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں اللہ کے رسول ﷺ کے پاس گیا تو آپ دانت صاف کر رہے تھے اور مسواک کا سرا آپ کی زبان مبارک پر تھا اور آپ [عَأُ عَأُ] کر رہے تھے۔ الموضوع: الاستياك طولا (العبادات) موضوع: لمبائی کے بل مسواک کرنا (عبادات) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 6 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 6