1 صحيح مسلم: كِتَابُ صَلَاةِ الْمُسَافِرِينَ وَقَصْرِهَا (بَابُ قَصْرِ الصَّلَاةِ بِمِنًى)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

694. و حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرٌو وَهُوَ ابْنُ الْحَارِثِ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ صَلَّى صَلَاةَ الْمُسَافِرِ بِمِنًى وَغَيْرِهِ رَكْعَتَيْنِ وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ رَكْعَتَيْنِ صَدْرًا مِنْ خِلَافَتِهِ ثُمَّ أَتَمَّهَا أَرْبَعًا...

صحیح مسلم : کتاب: مسافرو ں کی نماز قصر کا بیان (باب: منیٰ میں قصر نماز پڑھنا )

مترجم: MuslimWriterName

694. عمرو بن حارث نے ابن شہاب سے، انھوں نے سالم بن عبداللہ (بن عمر) سے، انھوں نے اپنے والد (حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما) سے اور انھوں نے رسول اللہ ﷺ سے روایت کیا کہ آپ ﷺ نے منیٰ اور دوسری جگہوں، یعنی اس کے نواح میں اور (آپ ﷺ کے بعد) حضرت ابو بکر اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے مسافر کی نماز، یعنی دو رکعتیں پڑھیں۔اور عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بھی اپنی خلافت کے ابتدائی سالوں میں دو رکعتیں پڑھیں، بعد میں پوری چار پڑھنے لگے۔ ...


3 صحيح مسلم: كِتَابُ صَلَاةِ الْمُسَافِرِينَ وَقَصْرِهَا (بَابُ قَصْرِ الصَّلَاةِ بِمِنًى)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

694.02. و حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِنًى رَكْعَتَيْنِ وَأَبُو بَكْرٍ بَعْدَهُ وَعُمَرُ بَعْدَ أَبِي بَكْرٍ وَعُثْمَانُ صَدْرًا مِنْ خِلَافَتِهِ ثُمَّ إِنَّ عُثْمَانَ صَلَّى بَعْدُ أَرْبَعًا فَكَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا صَلَّى مَعَ الْإِمَامِ صَلَّى أَرْبَعًا وَإِذَا صَلَّاهَا وَحْدَهُ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ...

صحیح مسلم : کتاب: مسافرو ں کی نماز قصر کا بیان (باب: منیٰ میں قصر نماز پڑھنا )

مترجم: MuslimWriterName

694.02. ابو اسامہ نے کہا: ہمیں عبیداللہ بن عمر نے نافع سے حدیث سنائی، انھوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کیا، کہا: رسول اللہ ﷺ نے منیٰ میں دو رکعتیں پڑھیں، آپﷺ کے بعد حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اور حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بعد حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اور حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنی خلافت کے ابتدائی سالوں میں (دو رکعتیں پڑھیں) پھر عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس کے بعد چار رکعتیں پڑھیں۔ اس لئے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما جب امام کے ساتھ نماز پڑھتے تو چار رکعات پڑھتے اور جب اکیلے پڑھتے تو دو رکعتیں پڑھتے۔


5 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّلَاقِ (بَابٌ فِي الرَّجُلِ يَقُولُ لِامْرَأَتِهِ يَا أُخْ...)

حکم: ضعیف

2210. حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ح، وحَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ وَخَالِدٌ الطَّحَّانُ الْمَعْنَى كُلُّهُمْ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ أَبِي تَمِيمَةَ الْهُجَيْمِيِّ، أَنَّ رَجُلًا قَالَ لِامْرَأَتِهِ: يَا أُخَيَّةُ! فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >أُخْتُكَ هِيَ؟!<. فَكَرِهَ ذَلِكَ، وَنَهَى عَنْهُ....

سنن ابو داؤد : کتاب: طلاق کے احکام و مسائل (باب: شوہر اپنی بیوی کو بہن کہہ دے تو؟ )

مترجم: DaudWriterName

2210. ابو تمیمہ ھجیمی سے روایت ہے کہ ایک شخص نے اپنی بیوی کو کہا: اے بہن! تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کیا یہ تیری بہن ہے؟“ پس آپ ﷺ نے اس انداز گفتگو کو ناپسند کیا اور اس سے منع فرمایا۔


6 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّلَاقِ (بَابٌ فِي الرَّجُلِ يَقُولُ لِامْرَأَتِهِ يَا أُخْ...)

حکم: ضعیف

2211. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ، حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ يَعْنِي ابْنَ حَرْبٍ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي تَمِيمَةَ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ قَوْمِهِ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعَ رَجُلًا يَقُولُ لِامْرَأَتِهِ: يَا أُخَيَّةُ! فَنَهَاهُ. قَالَ أَبو دَاود: وَرَوَاهُ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُخْتَارِ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، عَنْ أَبِي تَمِيمَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَوَاهُ شُعْبَةُ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ أَبِي تَمِيمَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ....

سنن ابو داؤد : کتاب: طلاق کے احکام و مسائل (باب: شوہر اپنی بیوی کو بہن کہہ دے تو؟ )

مترجم: DaudWriterName

2211. ابو تمیمہ نے اپنی قوم کے ایک شخص سے روایت کیا کہ اس نے نبی کریم ﷺ سے سنا۔ جب کہ نبی کریم ﷺ نے ایک شخص کو سنا کہ وہ اپنی بیوی کہ کہہ رہا ہے: اے بہن! تو آپ نے اس کو اس سے منع فرما دیا۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں (کہ اس حدیث کی دو سندیں اور بھی ہیں) (1) عبدالعزیز بن مختار، خالد سے، وہ ابوعثمان سے، وہ ابو تمیمہ سے، وہ نبی کریم ﷺ سے۔ (2) شعبہ، خالد سے، وہ ایک شخص سے، وہ ابو تمیمہ سے، وہ نبی کریم ﷺ سے۔ ...


7 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الطَّلَاقِ وَاللِّعَانِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي كَفَّارَةِ الظِّهَارِ​)

حکم: صحیح

1200. حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَنْبَأَنَا هَارُونُ بْنُ إِسْمَعِيلَ الْخَزَّازُ أَنْبَأَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ أَنْبَأَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ أَنْبَأَنَا أَبُو سَلَمَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ أَنَّ سَلْمَانَ بْنَ صَخْرٍ الْأَنْصَارِيَّ أَحَدَ بَنِي بَيَاضَةَ جَعَلَ امْرَأَتَهُ عَلَيْهِ كَظَهْرِ أُمِّهِ حَتَّى يَمْضِيَ رَمَضَانُ فَلَمَّا مَضَى نِصْفٌ مِنْ رَمَضَانَ وَقَعَ عَلَيْهَا لَيْلًا فَأَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْتِقْ رَقَبَةً قَالَ لَا أَجِدُهَا قَالَ فَص...

جامع ترمذی : كتاب: طلاق ور لعان کے احکام ومسائل (باب: ظہارکے کفارے کا بیان​ )

مترجم: TrimziWriterName

1200. ابوسلمہ اور محمد بن عبدالرحمن بن ثوبان کا بیان ہے کہ سلمان بن صخر انصاری ؓ نے جو بنی بیاضہ کے ایک فرد ہیں اپنی بیوی کو اپنے اوپرمکمل ماہِ رمضان تک اپنی ماں کی پشت کی طرح(حرام ) قراردے لیا۔ تو جب آدھا رمضان گزرگیا توایک رات وہ اپنی بیوی سے جماع کربیٹھے، پھر رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اورآپﷺ سے اس کا ذکر کیا، تو آپﷺ نے ان سے فرمایا: ’’تم ایک غلام آزاد کرو‘‘، انہوں نے کہا: مجھے یہ میسرنہیں۔ آپﷺ نے فرمایا: ’’پھردوماہ کا مسلسل صوم رکھو‘‘، انہوں نے کہا: میں اس کی بھی استطاعت نہیں رکھتا توآپ نے فرمایا:’’ ...