الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 13 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 13 1 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْفَرَائِضِ (بَابٌ فِي الْمَرْأَةِ تَرِثُ مَنْ دِيَةِ زَوْجِهَا) حکم: صحیح 2927. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدٍ قَالَ كَانَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ يَقُولُ الدِّيَةُ لِلْعَاقِلَةِ وَلَا تَرِثُ الْمَرْأَةُ مِنْ دِيَةِ زَوْجِهَا شَيْئًا حَتَّى قَالَ لَهُ الضَّحَّاكُ بْنُ سُفْيَانَ كَتَبَ إِلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أُوَرِّثَ امْرَأَةَ أَشْيَمَ الضِّبَابِيِّ مِنْ دِيَةِ زَوْجِهَا فَرَجَعَ عُمَرُ قَالَ أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ بِهَذَا الْحَدِيثِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدٍ وَقَالَ فِيهِ وَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَعْمَلَهُ عَلَى الْأَعْرَابِ... سنن ابو داؤد : کتاب: وراثت کے احکام و مسائل (باب: عورت اپنے شوہر کی دیت میں سے حصہ پائے گی ) مترجم: DaudWriterName 2927. جناب سعید بن مسیب ؓ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب ؓ کہا کرتے تھے: دیت کنبے والوں کا حق ہے (جو باپ کی طرف سے قرابت دار ہوتے ہیں) اور عورت اپنے شوہر کی دیت میں سے کچھ نہ پائے گی حتیٰ کہ ضحاک بن سفیان نے ان سے کہا: رسول اللہ ﷺ نے مجھے لکھا تھا کہ میں اشیم ضبابی کی بیوی کو اس کے شوہر کی دیت سے حصہ دلاؤں۔ چنانچہ سیدنا عمر ؓ نے اپنی رائے سے رجوع کر لیا۔ احمد بن صالح نے بیان کیا کہ ہمیں یہ حدیث عبدالرزاق نے بواسطہ زہری اور انہوں نے سعید سے روایت کی ہے۔ اور اس میں ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ضحاک کو دیہاتیوں پر عامل بنایا تھا۔ ... الموضوع: توارث الدية (الجنايات) موضوع: دیت کا وراثت میں منتقل ہونا (جرائم و عقوبات) 2 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الدِّيَاتِ (بَابُ دِيَاتِ الْأَعْضَاءِ) حکم: حسن 4564. قَالَ أَبُو دَاوُد وَجَدْتُ فِي كِتَابِي عَنْ شَيْبَانَ وَلَمْ أَسْمَعْهُ مِنْهُ فَحَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرٍ صَاحِبٌ لَنَا ثِقَةٌ قَالَ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ رَاشِدٍ عَنْ سُلَيْمَانَ يَعْنِي ابْنَ مُوسَى عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَوِّمُ دِيَةَ الْخَطَإِ عَلَى أَهْلِ الْقُرَى أَرْبَعَ مِائَةِ دِينَارٍ أَوْ عَدْلَهَا مِنْ الْوَرِقِ وَيُقَوِّمُهَا عَلَى أَثْمَانِ الْإِبِلِ فَإِذَا غَلَتْ رَفَعَ فِي قِيمَتِهَا وَإِذَا هَاجَتْ رُخْصًا نَقَصَ مِنْ قِيمَتِهَا وَبَلَغَتْ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى... سنن ابو داؤد : کتاب: دیتوں کا بیان (باب: اعضاء کی دیت کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 4564. جناب عمرو بن شعیب اپنے والد سے وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ قتل خطا میں دیہات والوں پر اونٹوں کی قیمت کے اعتبار سے دیت لاگو کرتے تھے، چار سو دینار یا اس کے مساوی چاندی۔ جب اونٹ مہنگے ہو جاتے تو آپ دیت کی قیمت بڑھا دیتے اور جب سستے ہو جاتے تو دیت کی قیمت کم کر دیتے۔ رسول اللہ ﷺ کے دور میں یہ قیمت چار سو دینار سے آٹھ سو دینار تک یا اس کے برابر آٹھ ہزار درہم رہی۔ رسول اللہ ﷺ نے گائے والوں پر دو سو گائیں لاگو کیں اور جس کی دیت میں بکریاں آتی تھیں تو ان پر دو ہزار بکریاں مقرر کیں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”دیت مقتول کے وارثوں میں قرابت کے اعتبا... الموضوع: توارث الدية (الجنايات) موضوع: دیت کا وراثت میں منتقل ہونا (جرائم و عقوبات) 3 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الدِّيَاتِ (بَابُ دِيَةِ الْجَنِينِ) حکم: صحیح 4575. حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا مُجَالِدٌ قَالَ حَدَّثَنَا الشَّعْبِيُّ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ امْرَأَتَيْنِ مِنْ هُذَيْلٍ قَتَلَتْ إِحْدَاهُمَا الْأُخْرَى وَلِكُلِّ وَاحِدَةٍ مِنْهُمَا زَوْجٌ وَوَلَدٌ فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دِيَةَ الْمَقْتُولَةِ عَلَى عَاقِلَةِ الْقَاتِلَةِ وَبَرَّأَ زَوْجَهَا وَوَلَدَهَا قَالَ فَقَالَ عَاقِلَةُ الْمَقْتُولَةِ مِيرَاثُهَا لَنَا قَالَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا مِيرَاثُهَا لِزَوْجِهَا وَوَلَدِهَا... سنن ابو داؤد : کتاب: دیتوں کا بیان (باب: پیٹ کے بچے کی دیت ) مترجم: DaudWriterName 4575. سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ قبیلہ ہذیل کی دو عورتوں میں سے ایک نے دوسری کو قتل کر دیا اور ان دونوں میں سے ہر ایک کا شوہر بھی تھا اور بچہ بھی۔ تو رسول اللہ ﷺ نے مقتولہ کی دیت قاتلہ کے عاقلہ پر ڈالی۔ اس قاتلہ کے شوہر اور بیٹے کو اس دیت کی ادائیگی سے بری رکھا۔ تو مقتولہ کے عاقلہ کہنے لگے کہ اس کی میراث ہمارا حق ہے؟ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں اس کی وراثت اس کے شوہر اور بیٹے کا حق ہے۔“ ... الموضوع: توارث الدية (الجنايات) موضوع: دیت کا وراثت میں منتقل ہونا (جرائم و عقوبات) 4 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الدِّيَاتِ (بَابُ دِيَةِ الْجَنِينِ) حکم: صحيح 4576. حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَيَانٍ وَابْنُ السَّرْحِ قَالَا حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ وَأَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ اقْتَتَلَتْ امْرَأَتَانِ مِنْ هُذَيْلٍ فَرَمَتْ إِحْدَاهُمَا الْأُخْرَى بِحَجَرٍ فَقَتَلَتْهَا فَاخْتَصَمُوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دِيَةَ جَنِينِهَا غُرَّةَ عَبْدٍ أَوْ وَلِيدَةٍ وَقَضَى بِدِيَةِ الْمَرْأَةِ عَلَى عَاقِلَتِهَا وَوَرَّثَهَا وَلَدَهَا وَمَنْ مَعَهُمْ فَقَالَ حَمَلُ بْنُ مَالِكِ بْنِ النَّابِغَةِ الْهُذَلِيُّ يَا رَسُولَ اللَّ... سنن ابو داؤد : کتاب: دیتوں کا بیان (باب: پیٹ کے بچے کی دیت ) مترجم: DaudWriterName 4576. سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ قبیلہ ہذیل کی دو عورتیں لڑ پڑیں تو ایک نے دوسری کو پتھر دے مارا اور اسے قتل کر دیا۔ چنانچہ وہ اپنا معاملہ رسول اللہ ﷺ کے پاس لے آئے اور رسول اللہ ﷺ نے فیصلہ فرمایا کہ جنین کی دیت میں ایک غلام یا لونڈی ادا کی جائے اور مقتولہ کی وراثت اس کے بیٹے اور اس کے ساتھ دوسرے وارثوں کو دلوائی۔ تو حمل بن مالک بن نابغہ ہذلی نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں بھلا اس کا جرمانہ کیونکر بھروں جس نے نہ پیا نہ کھایا، نہ بولا نہ چلایا، ایسا خون تو لغو ہوتا ہے؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یہ تو کاہنوں کا بھائی لگتا ہے۔“ آپ ﷺ نے یہ اس کی مسجع گفتگو ... الموضوع: توارث الدية (الجنايات) موضوع: دیت کا وراثت میں منتقل ہونا (جرائم و عقوبات) 5 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الدِّيَاتِ (بَابُ دِيَةِ الْجَنِينِ) حکم: صحیح 4577. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنِ ابْنِ الْمُسَيَّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ.. فِي هَذِهِ الْقِصَّةِ، قَالَ: ثُمَّ إِنَّ الْمَرْأَةَ الَّتِي قَضَى عَلَيْهَا بِالْغُرَّةِ تُوُفِّيَتْ، فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَنَّ مِيرَاثَهَا لِبَنِيهَا, وَأَنَّ الْعَقْلَ عَلَى عَصَبَتِهَا. ... سنن ابو داؤد : کتاب: دیتوں کا بیان (باب: پیٹ کے بچے کی دیت ) مترجم: DaudWriterName 4577. جناب ابن مسیب نے سیدنا ابوہریرہ ؓ سے اس قصے میں روایت کیا کہ پھر وہ عورت جس کو آپ نے غلام یا لونڈی دلوائی فوت ہو گئی تو رسول اللہ ﷺ نے فیصلہ کر دیا کہ اس کی وراثت اس کے بیٹے کو ملے اور (قاتلہ کی طرف سے) دیت اس کے عصبہ (عاقلہ) پر ڈالی۔ الموضوع: توارث الدية (الجنايات) موضوع: دیت کا وراثت میں منتقل ہونا (جرائم و عقوبات) 6 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الدِّيَاتِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمَرْأَةِ هَلْ تَرِثُ مِنْ د...) حکم: صحیح 1415. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ وَأَبُو عَمَّارٍ وَغَيْرُ وَاحِدٍ قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ أَنَّ عُمَرَ كَانَ يَقُولُ الدِّيَةُ عَلَى الْعَاقِلَةِ وَلَا تَرِثُ الْمَرْأَةُ مِنْ دِيَةِ زَوْجِهَا شَيْئًا حَتَّى أَخْبَرَهُ الضَّحَّاكُ بْنُ سُفْيَانَ الْكِلَابِيُّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَتَبَ إِلَيْهِ أَنْ وَرِّثْ امْرَأَةَ أَشْيَمَ الضِّبَابِيِّ مِنْ دِيَةِ زَوْجِهَا قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ... جامع ترمذی : كتاب: دیت وقصاص کے احکام ومسائل (باب: شوہرکی دیت سے بیوی کے میراث پانے کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 1415. سعید بن مسیب سے روایت ہے کہ عمر ؓ کہتے تھے: دیت کی ادائیگی عاقلہ ۱؎ پر ہے، اوربیوی اپنے شوہر کی دیت سے میراث میں کچھ نہیں پائے گی، یہاں تک کہ ان کو ضحاک بن سفیان کلابی نے بتایا کہ رسول اللہ ﷺ نے انہیں ایک فرمان لکھا تھا: ’’اشیم ضبابی کی بیوی کو اس کے شوہرکی دیت سے میراث دو‘‘ ۲؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ ۲۔ اہل علم کا اسی پر عمل ہے۔ ... الموضوع: توارث الدية (الجنايات) موضوع: دیت کا وراثت میں منتقل ہونا (جرائم و عقوبات) 7 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْفَرَائِضِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي مِيرَاثِ الْمَرْأَةِ مِنْ دِيَ...) حکم: صحیح 2110. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ وَغَيْرُ وَاحِدٍ قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ قَالَ عُمَرُ الدِّيَةُ عَلَى الْعَاقِلَةِ وَلَا تَرِثُ الْمَرْأَةُ مِنْ دِيَةِ زَوْجِهَا شَيْئًا فَأَخْبَرَهُ الضَّحَّاكُ بْنُ سُفْيَانَ الْكِلَابِيُّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَتَبَ إِلَيْهِ أَنْ وَرِّثْ امْرَأَةَ أَشْيَمَ الضِّبَابِيِّ مِنْ دِيَةِ زَوْجِهَا قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ... جامع ترمذی : كتاب: وراثت کے احکام ومسائل (باب: شوہر کی دیت میں سے بیوی کی وارثت کابیان ) مترجم: TrimziWriterName 2110. عمر ؓ کہتے ہیں: دیت عاقلہ۱؎ پر واجب ہے، اور بیوی اپنے شوہر کی دیت میں سے کسی چیز کا وارث نہیں ہوگی، (یہ سن کر) ضحاک بن سفیان کلابی ؓ نے عمر ؓ کو بتایا کہ رسول اللہ ﷺ نے ان کو لکھا: ’’أشیم ضبابی کی بیوی کو اس کے شوہر کی دیت میں سے حصہ دو‘‘۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ ... الموضوع: توارث الدية (الجنايات) موضوع: دیت کا وراثت میں منتقل ہونا (جرائم و عقوبات) 8 سنن النسائي: كِتَابُ الْقَسَامَةِ (بَابٌ دِيَةُ الْمُكَاتَبِ) حکم: صحیح 4809. أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطَّائِفِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ: «أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى فِي الْمُكَاتَبِ أَنْ يُودَى بِقَدْرِ مَا عَتَقَ مِنْهُ دِيَةَ الْحُرِّ»... سنن نسائی : کتاب: قسامت ‘قصاص اور دیت سے متعلق احکام و مسائل (باب: مکاتب غلام کی دیت ) مترجم: NisaiWriterName 4809. حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی ﷺ نے مکاتب کے بارے میں فیصلہ فرمایا کہ (اگر وہ قتل کر دیا جائے تو) جس قدر وہ آزاد ہو چکا ہے، اتنی دیت آزاد کی دی جائے گی۔ الموضوع: توارث الدية (الجنايات) موضوع: دیت کا وراثت میں منتقل ہونا (جرائم و عقوبات) 9 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الدِّيَاتِ (بَابُ الْمِيرَاثِ مِنَ الدِّيَةِ) حکم: صحیح 2642. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بِنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ أَنَّ عُمَرَ كَانَ يَقُولُ الدِّيَةُ لِلْعَاقِلَةِ وَلَا تَرِثُ الْمَرْأَةُ مِنْ دِيَةِ زَوْجِهَا شَيْئًا حَتَّى كَتَبَ إِلَيْهِ الضَّحَّاكُ بْنُ سُفْيَانَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَّثَ امْرَأَةَ أَشْيَمَ الضِّبَابِيِّ مِنْ دِيَةِ زَوْجِهَا... سنن ابن ماجہ : کتاب: دیتوں سے متعلق احکام ومسائل (باب: دیت میں سے ترکے کی تقسیم ) مترجم: MajahWriterName 2642. سعید بن مسیب ؓ سے روایت ہے کہ حضرت عمر ؓ فرمایا کرتے تھے: دیت عاقلہ کو ملے گی، اور عورت کو اپنے خاوند کی دیت (خون بہا) سے ترکے والا حصہ نہیں ملے گا حتی کہ ضحاک بن سفیان ؓ نے انہیں خط لکھ کر بتایا کہ نبی ﷺ نے اشیم ضبابی ؓ کی بیوی کو اس کے خاوند کی دیت سے ترکہ دلوایا تھا۔ (تب عمر ؓ نے رجوع فرما لیا۔) ... الموضوع: توارث الدية (الجنايات) موضوع: دیت کا وراثت میں منتقل ہونا (جرائم و عقوبات) 10 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الدِّيَاتِ (بَابُ الْمِيرَاثِ مِنَ الدِّيَةِ) حکم: صحیح 2643. حَدَّثَنَا عَبْدُ رَبِّهِ بْنُ خَالِدٍ النُّمَيْرِيُّ حَدَّثَنَا الْفُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ عَنْ إِسْحَقَ بْنِ يَحْيَى بْنِ الْوَلِيدِ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى لِحَمَلِ بْنِ مَالِكٍ الْهُذَلِيِّ اللِّحْيَانِيِّ بِمِيرَاثِهِ مِنْ امْرَأَتِهِ الَّتِي قَتَلَتْهَا امْرَأَتُهُ الْأُخْرَى... سنن ابن ماجہ : کتاب: دیتوں سے متعلق احکام ومسائل (باب: دیت میں سے ترکے کی تقسیم ) مترجم: MajahWriterName 2643. عبادہ بن صامت ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے حمل بن مال ہذلی ؓ کو ان کی اس بیوی کے ترکے سے حصہ دلوایا جسے ان کی دوسری بیوی نے قتل کر دیا تھا۔ الموضوع: توارث الدية (الجنايات) موضوع: دیت کا وراثت میں منتقل ہونا (جرائم و عقوبات) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 13 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 13