الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 9 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 9 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الحُدُودِ (بَابُ مَا يُكْرَهُ مِنْ لَعْنِ شَارِبِ الخَمْرِ، و...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6780. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ قَالَ حَدَّثَنِي خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَنَّ رَجُلًا عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ اسْمُهُ عَبْدَ اللَّهِ وَكَانَ يُلَقَّبُ حِمَارًا وَكَانَ يُضْحِكُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ جَلَدَهُ فِي الشَّرَابِ فَأُتِيَ بِهِ يَوْمًا فَأَمَرَ بِهِ فَجُلِدَ فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ الْقَوْمِ اللَّهُمَّ الْعَنْهُ مَا أَكْثَرَ مَا يُؤْتَى بِهِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ ... صحیح بخاری : کتاب: حد اور سزاؤں کے بیان میں (باب : شراب پینے والا اسلام سے نکل نہیں جاتا نہ اس پر لعنت کرنی چاہئے ۔ ) مترجم: BukhariWriterName 6780. حضرت عمر بن خطاب ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ کے زمانے میں ایک شخص کا نام عبداللہ اور اس کا لقب حماد تھا۔ وہ رسول اللہ ﷺ کو ہنسایا کرتا تھا۔ نبی ﷺ نے اس كو شراب پینے پر مارا تھا، حاضرین میں سے ایک آدمی نے کہا: اللہ اس پر لعنت کرے! اسے بکثرت اس سلسلے میں لایا جاتا ہے۔ نبی ﷺ نے فرمایا: ”اس پرلعنت نہ کرو، اللہ کی قسم! میں تو اس کے متعلق یہی جانتا ہوں کہ یہ اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہے۔“ ... الموضوع: العودة إلى شرب الخمر بعد الحد (الجنايات) موضوع: حد لگنے کے بعد دوبارہ شراب پینا (جرائم و عقوبات) 2 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْحُدُودِ (بَابٌ إِذَا تَتَابَعَ فِي شُرْبِ الْخَمْرِ) حکم: حسن صحيح 4482. حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا أَبَانُ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ذَكْوَانَ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >إِذَا شَرِبُوا الْخَمْرَ فَاجْلِدُوهُمْ، ثُمَّ إِنْ شَرِبُوا فَاجْلِدُوهُمْ، ثُمَّ إِنْ شَرِبُوا فَاجْلِدُوهُمْ، ثُمَّ إِنْ شَرِبُوا فَاقْتُلُوهُمْ<.... سنن ابو داؤد : کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان (باب: جو شخص باربار شراب پیے ) مترجم: DaudWriterName 4482. سیدنا معاویہ بن ابوسفیان ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”(شرابی) جب شراب پئیں تو انہیں درے لگاؤ، پھر اگر پئیں تو درے لگاؤ، پھر اگر پئیں تو درے لگاؤ پھر اگر پئیں تو قتل کر دو۔“ الموضوع: العودة إلى شرب الخمر بعد الحد (الجنايات) موضوع: حد لگنے کے بعد دوبارہ شراب پینا (جرائم و عقوبات) 3 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْحُدُودِ (بَابٌ إِذَا تَتَابَعَ فِي شُرْبِ الْخَمْرِ) حکم: ضعيف الإسناد 4483. حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ... بِهَذَا الْمَعْنَى. قَالَ: وَأَحْسِبُهُ قَالَ فِي الْخَامِسَةِ: >إِنْ شَرِبَهَا فَاقْتُلُوهُ<. قَالَ أَبُو دَاوُد: وَكَذَا فِي حَدِيثِ أَبِي غُطَيْفٍ فِي الْخَامِسَةِ. ... سنن ابو داؤد : کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان (باب: جو شخص باربار شراب پیے ) مترجم: DaudWriterName 4483. جناب نافع نے سیدنا ابن عمر ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا، اور مذکورہ بالا کے ہم معنی روایت کیا۔ انہوں نے کہا: میرا خیال ہے کہ پانچویں بار آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر پھر پیے تو اسے قتل کر دو۔“ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ ابوغطیف کی روایت میں بھی پانچویں بار کا ذکر ہے۔ ... الموضوع: العودة إلى شرب الخمر بعد الحد (الجنايات) موضوع: حد لگنے کے بعد دوبارہ شراب پینا (جرائم و عقوبات) 4 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْحُدُودِ (بَابٌ إِذَا تَتَابَعَ فِي شُرْبِ الْخَمْرِ) حکم: حسن صحيح 4484. حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَاصِمٍ الْأَنْطَاكِيُّ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ الْوَاسِطِيُّ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >إِذَا سَكَرَ فَاجْلِدُوه،ُ ثُمَّ إِنْ سَكَرَ فَاجْلِدُوهُ، ثُمَّ إِنْ سَكَرَ فَاجْلِدُوهُ، فَإِنْ عَادَ الرَّابِعَةَ فَاقْتُلُوهُ<. قَالَ أَبُو دَاوُد: وَكَذَا حَدِيثُ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >إِذَا شَرِبَ الْخَمْرَ فَاجْلِدُوهُ، فَإِنْ عَادَ الرَّابِعَةَ فَاقْ... سنن ابو داؤد : کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان (باب: جو شخص باربار شراب پیے ) مترجم: DaudWriterName 4484. سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب وہ نشے سے مست ہو تو اسے درے لگاؤ، پھر اگر مست ہو تو درے لگاؤ، پھر اگر مست ہو تو درے لگاؤ، اگر چوتھی بار اعادہ کرے، تو اسے قتل کر دو۔“ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ عمر بن ابی سلمہ کی روایت میں بھی ایسے ہی ہے جو وہ اپنے والد سے، وہ سیدنا ابوہریرہ ؓ سے اور وہ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں: ”جب وہ شراب پیے تو اسے کوڑے لگاؤ اگر چوتھی بار پیے تو اسے قتل کر دو۔“ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ «سهيل عن أبي صالح عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم» الموضوع: العودة إلى شرب الخمر بعد الحد (الجنايات) موضوع: حد لگنے کے بعد دوبارہ شراب پینا (جرائم و عقوبات) 5 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْحُدُودِ (بَابٌ إِذَا تَتَابَعَ فِي شُرْبِ الْخَمْرِ) حکم: ضعيف 4485. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ الزُّهْرِيُّ، أَخْبَرَنَا، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: >مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَاجْلِدُوهُ، فَإِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ، فَإِنْ عَادَ فِي الثَّالِثَةِ- أَوِ الرَّابِعَةِ- فَاقْتُلُوهُ<. فَأُتِيَ بِرَجُلٍ قَدْ شَرِبَ، فَجَلَدَهُ، ثُمَّ أُتِيَ بِهِ فَجَلَدَهُ، ثُمَّ أُتِيَ بِهِ فَجَلَدَهُ، ثُمَّ أُتِيَ بِهِ فَجَلَدَهُ، وَرَفَعَ الْقَتْلَ، وَكَانَتْ رُخْصَةٌ. قَالَ سُفْيَانُ: حَدَّثَ الزُّهْرِيُّ بِهَذَا الْحَدِيثِ، وَعِنْدَهُ مَنْصُورُ بْنُ الْمُعْتَمِرِ، وَمِخْوَلُ بْنُ رَاشِدٍ، فَقَالَ لَهُمَ... سنن ابو داؤد : کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان (باب: جو شخص باربار شراب پیے ) مترجم: DaudWriterName 4485. سیدنا قبیصہ بن ذویب ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو شراب پیے تو اسے کوڑے لگاؤ، اگر پھر پیے تو کوڑے لگاؤ، اگر پھر تیسری یا چوتھی بار پیے تو اسے قتل کر دو۔“ پھر آپ کے پاس ایک آدمی لایا گیا جس نے شراب پی تھی تو آپ نے اسے کوڑے لگائے۔ پھر دوبارہ لایا گیا تو کوڑے لگائے، پھر لایا گیا تو کوڑے لگائے، پھر لایا گیا تو کوڑے لگائے اور قتل چھوڑ دیا تو اس طرح قتل سے رخصت مل گئی۔ سفیان کہتے ہیں کہ زہری نے یہ روایت اس وقت بیان کی جب منصور بن معتمر اور مخول بن راشد ان کے پاس بیٹھے تھے۔ زہری نے ان سے کہا کہ اہل عراق کے پاس یہ حدیث تحفہ لے جانا۔ امام ابوداؤد... الموضوع: العودة إلى شرب الخمر بعد الحد (الجنايات) موضوع: حد لگنے کے بعد دوبارہ شراب پینا (جرائم و عقوبات) 6 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْحُدُودِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَاجْلِدُوهُ...) حکم: صحیح 1444. حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَاجْلِدُوهُ فَإِنْ عَادَ فِي الرَّابِعَةِ فَاقْتُلُوهُ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَالشَّرِيدِ وَشُرَحْبِيلَ بْنِ أَوْسٍ وَجَرِيرٍ وَأَبِي الرَّمَدِ الْبَلَوِيِّ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ مُعَاوِيَةَ هَكَذَا رَوَى الثَّوْرِيُّ أَيْضًا عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَوَى ابْنُ جُرَيْجٍ وَمَعْمَرٌ ع... جامع ترمذی : كتاب: حدود وتعزیرات سے متعلق احکام ومسائل (باب: شرابی کو کوڑے لگانے اورچوتھی بار شراب پینے پراسے قتل کردینے کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 1444. معاویہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جوشراب پئے اسے کوڑے لگاؤ، پھر اگر چوتھی بار پئے تو اسے قتل کردو‘‘۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ معاویہ ؓ کی حدیث کو اسی طرح ثوری نے بطریق: «عاصم، عن أبي صالح، عن معاوية، عن النبي ﷺ» روایت کیا ہے، اور ابن جریج اور معمر نے بطریق: «سهيل بن أبي صالح، عن أبيه أبي صالح، عن أبي هريرة، عن النبي ﷺ» روایت کیا ہے۔ ۲۔ میں نے محمد بن اسماعیل بخاری کو کہتے ہوئے سنا ہے کہ ابوصالح کی حدیث جو بواسطہ معاویہ ... الموضوع: العودة إلى شرب الخمر بعد الحد (الجنايات) موضوع: حد لگنے کے بعد دوبارہ شراب پینا (جرائم و عقوبات) 7 سنن النسائي: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابُ ذِكْرِ الْآثَامِ الْمُتَوَلِّدَةِ عَنْ شُرْب...) حکم: ضعیف 5669. أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ آدَمَ بْنِ سُلَيْمَانَ عَنْ عَبْدِ الرَّحِيمِ عَنْ يَزِيدَ ح وَأَنْبَأَنَا وَاصِلُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ آدَمَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَجَعَلَهَا فِي بَطْنِهِ لَمْ يَقْبَلْ اللَّهُ مِنْهُ صَلَاةً سَبْعًا إِنْ مَاتَ فِيهَا وَقَالَ ابْنُ آدَمَ فِيهِنَّ مَاتَ كَافِرًا فَإِنْ أَذْهَبَتْ عَقْلَهُ عَنْ شَيْءٍ مِنْ الْفَرَائِضِ وَقَالَ ابْنُ آدَمَ الْقُرْآنِ لَمْ تُق... سنن نسائی : کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل (باب: ان گناہوں کا ذکر جو شراب پینے کے نتیجے میں صادر ہوسکتے ہیں ) مترجم: NisaiWriterName 5669. حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص شراب پییے اور اسے اپنے پیٹ میں ڈالے اللہ تعالی سات دن تک اس کی نماز قبول نہیں فرماتا۔ اگر وہ ان سات دنوں میں مرگیا تو کافر کی موت مرے گا۔ اور اگر شراب نے اس کی عقل ماردی اور وہ کسی قرآنی فریضے کے ترک کا مرتکب ہوگیا تو چالیس دن تک اس کی نماز قبول نہیں ہوگی۔ اور اگر وہ اس دوران میں مرگیا تو کافر کی موت مرے گا۔“ ... الموضوع: العودة إلى شرب الخمر بعد الحد (الجنايات) موضوع: حد لگنے کے بعد دوبارہ شراب پینا (جرائم و عقوبات) 8 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْحُدُودِ (بَابُ مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ مِرَارًا) حکم: حسن صحیح 2572. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ عَنْ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ الْحَارِثِ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَكِرَ فَاجْلِدُوهُ فَإِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ فَإِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ ثُمَّ قَالَ فِي الرَّابِعَةِ فَإِنْ عَادَ فَاضْرِبُوا عُنُقَهُ... سنن ابن ماجہ : کتاب: شرعی سزاؤں سے متعلق احکام ومسائل (باب: کئی بار شراب پینے کی سزا ) مترجم: MajahWriterName 2572. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اگر کوئی نشہ کرے تو اسے کوڑے لگاؤ۔ اگر دوبارہ (یہ جرم) کرے تو اسے کوڑے لگاؤ۔ اگر پھر (یہ جرم) کرے تو اسے کوڑے لگاؤ۔ پھر چوتھی بار فرمایا: اگر پھر (یہ جرم) کرے تو اسے قتل کر دو۔ الموضوع: العودة إلى شرب الخمر بعد الحد (الجنايات) موضوع: حد لگنے کے بعد دوبارہ شراب پینا (جرائم و عقوبات) 9 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْحُدُودِ (بَابُ مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ مِرَارًا) حکم: حسن صحیح 2573. حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ إِسْحَقَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ عَنْ ذَكْوَانَ أَبِي صَالِحٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا شَرِبُوا الْخَمْرَ فَاجْلِدُوهُمْ ثُمَّ إِذَا شَرِبُوا فَاجْلِدُوهُمْ ثُمَّ إِذَا شَرِبُوا فَاجْلِدُوهُمْ ثُمَّ إِذَا شَرِبُوا فَاقْتُلُوهُمْ... سنن ابن ماجہ : کتاب: شرعی سزاؤں سے متعلق احکام ومسائل (باب: کئی بار شراب پینے کی سزا ) مترجم: MajahWriterName 2573. حضرت معاویہ بن ابو سفیان ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اگر لوگ شراب پی لیں تو انہیں کوڑے مارو۔ پھر اگر (دوبارہ) پئیں تو انہیں کوڑے مارو۔ اگر پھر (تیسری بار) پئیں تو انہیں کوڑے مارو۔ اگر پھر (چوتھی بار) پئیں تو انہیں قتل کر دو۔ الموضوع: العودة إلى شرب الخمر بعد الحد (الجنايات) موضوع: حد لگنے کے بعد دوبارہ شراب پینا (جرائم و عقوبات) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 9 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 9