مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 4
کل صفحات: 1 - کل احادیث: 4
1 سنن أبي داؤد كِتَابُ الْحُدُودِ بَابُ مَا لَا قَطْعَ فِيهِ
حکم: حسن
4410 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو ابْنِ الْعَاصِ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الثَّمَرِ الْمُعَلَّقِ؟ فَقَالَ: >مَنْ أَصَابَ بِفِيهِ مِنْ ذِي حَاجَةٍ غَيْرَ مُتَّخِذٍ خُبْنَةً, فَلَا شَيْءَ عَلَيْهِ، وَمَنْ خَرَجَ بِشَيْءٍ مِنْهُ, فَعَلَيْهِ غَرَامَةُ مِثْلَيْهِ وَالْعُقُوبَةُ، وَمَنْ سَرَقَ مِنْهُ شَيْئًا بَعْدَ أَنْ يُؤْوِيَهُ الْجَرِينُ فَبَلَغَ ثَمَنَ الْمِجَنِّ, فَعَلَيْهِ الْقَطْعُ، وَمَنْ سَرَقَ دُونَ ذَلِكَ, فَعَلَيْهِ غَرَامَةُ مِثْلَيْهِ و...
سنن ابو داؤد:
کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان باب: ایسی چوری جس میں ہاتھ میں نہیں کٹتا
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
4410.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص ؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ سے پوچھا گیا کہ درختوں پر لگی کھجوروں کا کیا حکم ہے؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو ضرورت مند اپنے منہ سے کھا لے، لیکن پلو میں نہ باندھے تو اس پر کچھ نہیں، اور اگر کوئی کچھ لے کر نکلے تو اس پر اس کا دگنا جرمانہ اور سزا ہے، اور اگر کوئی کھلیان میں محفوظ کر دینے کے بعد چرائے اور اس کی قیمت ایک ڈھال کو پہنچے تو اس میں ہاتھ کا کاٹنا ہے۔ اور جو کوئی اس سے کم چرائے تو اس پر چوری شدہ کا دوگنا جرمانہ اور سزا ہے۔“ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ «الجرين» سے مراد
2 سنن النسائي كِتَابُ قَطْعِ السَّارِقِ بَابُ مَا لَا قَطْعَ فِيهِ
حکم: صحیح
4986 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ عَنْ عَمِّهِ أَنَّ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا قَطْعَ فِي ثَمَرٍ وَلَا كَثَرٍ وَالْكَثَرُ الْجُمَّارُ
سنن نسائی:
کتاب: چور کا ہاتھ کاٹنے کا بیان
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
4986. حضرت رافع بن خدیجؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”پھل اور گابھے (کی چوری) میں ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔“ اور گھابھا کھجور کے مغز کو کہتے ہیں۔
3 سنن النسائي كِتَابُ قَطْعِ السَّارِقِ بَابُ مَا لَا قَطْعَ فِيهِ
حکم: صحیح
4987 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ مَيْمُونٍ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ عَنْ أَبِي مَيْمُونٍ عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا قَطْعَ فِي ثَمَرٍ وَلَا كَثَرٍ قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ هَذَا خَطَأٌ أَبُو مَيْمُونٍ لَا أَعْرِفُهُ...
سنن نسائی:
کتاب: چور کا ہاتھ کاٹنے کا بیان
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
4987. حضرت رافع بن خدیجؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”پھل اور گابھے (گودے) میں ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔“ ابو عبدالرحمن (امام نسائی ؓ) بیان کرتے ہیں کہ یہ غلط ہے۔ ابو میمون کو میں نہیں پہچانتا۔
4 سنن النسائي كِتَابُ الْإِيمَانِ وَشَرَائِعِهِ بَابُ تَأْوِيلِ قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ قَالَتْ الْ...
حکم: صحیح
5011 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ وَهُوَ ابْنُ ثَوْرٍ قَالَ مَعْمَرٌ وَأَخْبَرَنِي الزُّهْرِيُّ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ أَعْطَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رِجَالًا وَلَمْ يُعْطِ رَجُلًا مِنْهُمْ شَيْئًا قَالَ سَعْدٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَعْطَيْتَ فُلَانًا وَفُلَانًا وَلَمْ تُعْطِ فُلَانًا شَيْئًا وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ مُسْلِمٌ حَتَّى أَعَادَهَا سَعْدٌ ثَلَاثًا وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ أَوْ مُسْلِمٌ ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَ...
سنن نسائی:
کتاب: ایمان اور اس کے فرائض واحکام کا بیان
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
5011. حضرت سعد بن ابی وقاصؓ نے فرمایا: نبی ﷺ نے کچھ لوگوں کو مال دیا لیکن ان میں سے ایک آدمی کو کچھ نہ دیا۔ سعد نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ نے فلاں فلاں کو تو مال دیا ہے لیکن فلاں کو کچھ نہیں دیا، حالانکہ وہ بھی صاحب ایمان ہے۔ نبی اکر م ﷺ نے فرمایا: ”(بلکہ وہ) مسلمان ہے۔“ سعد نے اپنی بات تین دفعہ دہرائی ۔ نبی اکرم ﷺ ہر دفعہ یہی فرماتے تھے: ”(بلکہ وہ) مسلمان ہے۔“ پھر لوگوں کو مال دیتا ہوں جب کہ ان لوگوں کو چھوڑدیتا ہوں جو مجھے زیا دہ پیارے ہوتے ہیں ۔ میں انھیں کچھ نہیں دیتا۔ (دیتا ہوں) اس خوف سے کہ کہیں وہ جہنم میں اوندھے من نہ گرائے جائیں۔&ld...
مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 4
کل صفحات: 1 - کل احادیث: 4