الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 10 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 10 1 صحيح مسلم: كِتَابُ الْجِهَادِ وَالسِّيَرِ (بَابُ جَوَازِ الْأَكْلِ مِنْ طَعَامِ الْغَنِيمَةِ ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1772. حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ يَعْنِي ابْنَ الْمُغِيرَةِ، حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ هِلَالٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُغَفَّلٍ، قَالَ: أَصَبْتُ جِرَابًا مِنْ شَحْمٍ، يَوْمَ خَيْبَرَ، قَالَ: فَالْتَزَمْتُهُ، فَقُلْتُ: لَا أُعْطِي الْيَوْمَ أَحَدًا مِنْ هَذَا شَيْئًا، قَالَ: «فَالْتَفَتُّ، فَإِذَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُتَبَسِّمًا... صحیح مسلم : کتاب: جہاد اور اس کے دوران میں رسول اللہﷺ کے اختیار کردہ طریقے (باب: دار الحرب میں سے غنیمت میں ملی خوراک میں سے کھانا جائز ہے ) مترجم: MuslimWriterName 1772. ہمیں سلیمان بن مغیرہ نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں حمید بن ہلال نے عبداللہ بن مغفل سے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: خیبر کے دن مجھے چربی کا (بھرا ہوا) چمڑے کا ایک تھیلا ملا۔ کہا: میں نے اسے اپنے ساتھ چمٹا لیا اور کہا: آج کے دن میں اس میں سے کسی کو کچھ نہیں دوں گا۔ کہا: میں نے مڑ کر دیکھا تو رسول اللہ ﷺ مسکرا رہے تھے۔ ... الموضوع: الاحترام والتوقير (الأخلاق والآداب) موضوع: احترام و تعظیم (اخلاق و آداب) 2 صحيح مسلم: كِتَابُ الْجِهَادِ وَالسِّيَرِ (بَابُ جَوَازِ الْأَكْلِ مِنْ طَعَامِ الْغَنِيمَةِ ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1772.01. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ الْعَبْدِيُّ، حَدَّثَنَا بَهْزُ بْنُ أَسَدٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، حَدَّثَنِي حُمَيْدُ بْنُ هِلَالٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ مُغَفَّلٍ، يَقُولُ: " رُمِيَ إِلَيْنَا جِرَابٌ فِيهِ طَعَامٌ، وَشَحْمٌ يَوْمَ خَيْبَرَ، فَوَثَبْتُ لِآخُذَهُ، قَالَ: فَالْتَفَتُّ فَإِذَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاسْتَحْيَيْتُ مِنْهُ.... صحیح مسلم : کتاب: جہاد اور اس کے دوران میں رسول اللہﷺ کے اختیار کردہ طریقے (باب: دار الحرب میں سے غنیمت میں ملی خوراک میں سے کھانا جائز ہے ) مترجم: MuslimWriterName 1772.01. بہز بن اسد نے ہمیں حدیث بیان کی، کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث سنائی، کہا: مجھے حمید بن ہلال نے حدیث بیان کی، کہا: میں نے حضرت عبداللہ بن مغفل رضی اللہ تعالی عنہ کو یہ بتاتے ہوئے سنا: خیبر کے دن ہماری طرف چمڑے کا ایک تھیلا پھینکا گیا جس میں کھانا اور چربی تھی، میں اسے پکڑنے کے لیے جھپٹا۔ کہا: میں نے مڑ کر دیکھا تو (پیچھے) رسول اللہ ﷺ موجود تھے۔ تو مجھے آپﷺ سے بہت حیا آئی۔ ... الموضوع: الاحترام والتوقير (الأخلاق والآداب) موضوع: احترام و تعظیم (اخلاق و آداب) 3 صحيح مسلم: كِتَابُ الْجِهَادِ وَالسِّيَرِ (بَابُ جَوَازِ الْأَكْلِ مِنْ طَعَامِ الْغَنِيمَةِ ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1772.02. وَحَدَّثَنَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ، غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ: جِرَابٌ مِنْ شَحْمٍ، وَلَمْ يَذْكُرِ الطَّعَامَ. صحیح مسلم : کتاب: جہاد اور اس کے دوران میں رسول اللہﷺ کے اختیار کردہ طریقے (باب: دار الحرب میں سے غنیمت میں ملی خوراک میں سے کھانا جائز ہے ) مترجم: MuslimWriterName 1772.02. ابوداود نے شعبہ سے اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی، البتہ انہوں نے ’’چربی کا (بھرا ہوا) تھیلا‘‘ کہا، کھانے کا ذکر نہیں کیا۔ الموضوع: الاحترام والتوقير (الأخلاق والآداب) موضوع: احترام و تعظیم (اخلاق و آداب) 4 جامع الترمذي: أَبْوَابُ البِرِّ وَالصِّلَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي رَحْمَةِ الصِّبْيَانِ) حکم: صحیح 1919. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْزُوقٍ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ وَاقِدٍ عَنْ زَرْبِيٍّ قَال سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ جَاءَ شَيْخٌ يُرِيدُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَبْطَأَ الْقَوْمُ عَنْهُ أَنْ يُوَسِّعُوا لَهُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَرْحَمْ صَغِيرَنَا وَيُوَقِّرْ كَبِيرَنَا قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو وَأَبِي هُرَيْرَةَ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَأَبِي أُمَامَةَ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ وَزَرْبِيٌّ لَهُ أَحَادِيثُ مَنَاكِيرُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ وَغَيْرِهِ... جامع ترمذی : كتاب: نیکی اورصلہ رحمی کے بیان میں (باب: بچوں پر مہربانی کرنے کابیان ) مترجم: TrimziWriterName 1919. انس بن مالک ؓ کہتے ہیں: ایک بوڑھا آیا، وہ نبی اکرم ﷺ سے ملنا چاہتا تھا، لوگوں نے اسے راستہ دینے میں دیر کی تو نبی اکرمﷺ نے فرمایا: ’’وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے ، جو ہمارے چھوٹوں پر مہربانی نہ کرے اورہمارے بڑوں کی عزت نہ کرے‘‘۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ یہ حدیث غریب ہے۔ ۲۔ راوی زربی نے انس بن مالک اور دوسرے لوگوں سے کئی منکرحدیثیں روایت کی ہیں۔ ۳۔ اس باب میں عبداللہ بن عمرو، ابوہریرہ، ابن عباس اورابوامامہ ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔ ... الموضوع: الاحترام والتوقير (الأخلاق والآداب) موضوع: احترام و تعظیم (اخلاق و آداب) 5 جامع الترمذي: أَبْوَابُ البِرِّ وَالصِّلَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي رَحْمَةِ الصِّبْيَانِ) حکم: صحیح 1920. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَرْحَمْ صَغِيرَنَا وَيَعْرِفْ شَرَفَ كَبِيرِنَا. جامع ترمذی : كتاب: نیکی اورصلہ رحمی کے بیان میں (باب: بچوں پر مہربانی کرنے کابیان ) مترجم: TrimziWriterName 1920. عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے جوہمارے چھوٹوں پر مہربانی نہ کرے اورہمارے بڑوں کا مقام نہ پہچانے‘‘۔ الموضوع: الاحترام والتوقير (الأخلاق والآداب) موضوع: احترام و تعظیم (اخلاق و آداب) 6 جامع الترمذي: أَبْوَابُ البِرِّ وَالصِّلَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي رَحْمَةِ الصِّبْيَانِ) حکم: صحیح 1920.01. حَدَّثَنَا هَنَّادٌ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ نَحْوَهُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ وَيَعْرِفْ حَقَّ كَبِيرِنَا. جامع ترمذی : كتاب: نیکی اورصلہ رحمی کے بیان میں (باب: بچوں پر مہربانی کرنے کابیان ) مترجم: TrimziWriterName 1920.01. اس سند سے بھی عبد اللہ بن عمرو بن العاص سے اسی جیسی حدیث مروی ہے، مگر اس میں (وَ يَعرِف شَرفَ كَبِيرِنَا) کی بجائے (وَ يَعرِف حَقَّ كَبِيرِنَا) ہے۔ الموضوع: الاحترام والتوقير (الأخلاق والآداب) موضوع: احترام و تعظیم (اخلاق و آداب) 7 جامع الترمذي: أَبْوَابُ البِرِّ وَالصِّلَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي رَحْمَةِ الصِّبْيَانِ) حکم: ضعیف 1921. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنْ شَرِيكٍ عَنْ لَيْثٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَرْحَمْ صَغِيرَنَا وَيُوَقِّرْ كَبِيرَنَا وَيَأْمُرْ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَ عَنْ الْمُنْكَرِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ وَحَدِيثُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ حَدِيثٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو مِنْ غَيْرِ هَذَا الْوَجْهِ أَيْضًا قَالَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ مَعْنَى قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ مِ... جامع ترمذی : كتاب: نیکی اورصلہ رحمی کے بیان میں (باب: بچوں پر مہربانی کرنے کابیان ) مترجم: TrimziWriterName 1921. عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے جوہمارے چھوٹوں پر مہربانی نہ کر ے اورہمارے بڑوں کی عزت نہ کر ے، معروف (بھلی باتوں) کا حکم نہ دے اور منکر (بری باتوں) سے منع نہ کرے‘‘۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ یہ حدیث حسن غریب ہے۔ ۲۔ محمد بن اسحاق کی عمرو بن شعیب کے واسطہ سے مروی حدیث صحیح ہے۔ ۳۔ عبداللہ بن عمروسے یہ حدیث دوسری سندوں سے بھی آئی ہے۔ ۴۔ بعض اہل علم کہتے ہیں: نبی اکرم ﷺ کے اس قول (لَيْسَ مِنَّا) کا مفہوم یہ ہے&n... الموضوع: الاحترام والتوقير (الأخلاق والآداب) موضوع: احترام و تعظیم (اخلاق و آداب) 8 جامع الترمذي: أَبْوَابُ البِرِّ وَالصِّلَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي إِجْلاَلِ الْكَبِيرِ) حکم: ضعیف 2022. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ بَيَانٍ الْعُقَيْلِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو الرَّحَّالِ الْأَنْصَارِيُّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا أَكْرَمَ شَابٌّ شَيْخًا لِسِنِّهِ إِلَّا قَيَّضَ اللَّهُ لَهُ مَنْ يُكْرِمُهُ عِنْدَ سِنِّهِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ هَذَا الشَّيْخِ يَزِيدَ بْنِ بَيَانٍ وَأَبُو الرِّجَالِ الْأَنْصَارِيُّ آخَرُ... جامع ترمذی : كتاب: نیکی اورصلہ رحمی کے بیان میں (باب: بڑوں بوڑھوں کی عزت واحترام کابیان ) مترجم: TrimziWriterName 2022. انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’جو جوان کسی بوڑھے کا اس کے بڑھاپے کی وجہ سے احترام کرے، تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے ایسے لوگوں کو مقررفرما دے گا جو اس عمرمیں (یعنی بڑھاپے میں) اس کا احترام کریں‘‘۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ یہ حدیث غریب ہے، ہم اسے صرف اسی شیخ یعنی یزیدبن بیان کی روایت سے جانتے ہیں۔ ۲۔ ابوالرجال انصاری ایک دوسرے راوی ہیں (اورجو راوی اس حدیث میں ہیں وہ ابوالرّحال ہیں)۔ ... الموضوع: الاحترام والتوقير (الأخلاق والآداب) موضوع: احترام و تعظیم (اخلاق و آداب) 9 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ (بَابُ التَّمْرِ بِالزُّبْدِ) حکم: صحیح 3334. حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ: حَدَّثَنِي ابْنُ جَابِرٍ قَالَ: حَدَّثَنِي سُلَيْمُ بْنُ عَامِرٍ، عَنِ ابْنَيْ بُسْرٍ السُّلَمِيَّيْنِ قَالَا: دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَوَضَعْنَا تَحْتَهُ قَطِيفَةً لَنَا، صَبَبْنَاهَا لَهُ صَبًّا، فَجَلَسَ عَلَيْهَا فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَيْهِ الْوَحْيَ فِي بَيْتِنَا، وَقَدَّمْنَا لَهُ زُبْدًا، وَتَمْرًا، وَكَانَ يُحِبُّ الزُّبْدَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ... سنن ابن ماجہ : کتاب: کھانوں سے متعلق احکام ومسائل (باب: کھجور مکھن کے ساتھ کھانا ) مترجم: MajahWriterName 3334. حضرت عبد اللہ بن بسر سلمی ؓ اور حضرت عطیہ بن بسر سلمی ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: رسول اللہﷺ ہمارے پاس تشریف لائے۔ ہم نے آپﷺ کے بیٹھنے کے لیے (زمین پر)ایک چادر ڈال دی۔ آپﷺ اس پر بیٹھ گئے۔ تب ہمارے گھر میں اللہ عزوجل نے رسول اللہ ﷺ پر وحی فرمائی۔ ہم نے آپﷺ کی خدمت میں مکھن اور خشک کھجوریں پیش کیں۔اور آپﷺ کو مکھن بہت پسند تھا۔ آپﷺ پر اللہ کی رحمتیں ہوں اور سلام ہو۔ ... الموضوع: الاحترام والتوقير (الأخلاق والآداب) موضوع: احترام و تعظیم (اخلاق و آداب) 10 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْأَدَبِ (بَابُ الرَّجُلِ يُكْنَى قَبْلَ أَنْ يُولَدَ لَهُ) حکم: حسن 3738. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ عَنْ حَمْزَةَ بْنِ صُهَيْبٍ أَنَّ عُمَرَ قَالَ لِصُهَيْبٍ مَا لَكَ تَكْتَنِي بِأَبِي يَحْيَى وَلَيْسَ لَكَ وَلَدٌ قَالَ كَنَّانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَبِي يَحْيَى... سنن ابن ماجہ : کتاب: اخلاق وآداب سے متعلق احکام ومسائل (باب: اولاد ہونے سےپہلے کنیت رکھنا ) مترجم: MajahWriterName 3738. حضرت حمزہ بن صہیب ؓ سے روایت ہے، حضرت عمر ؓ نے حضرت صہیب ؓ سے کہا: آپ نے اپنی کنیت ابو یحییٰ کیوں رکھی ہے، حالانکہ آپ کی اولاد نہیں ہے؟ انہوں نے فرمایا: میری کنیت رسول اللہ ﷺ نے ابو یحییٰ رکھی ہے۔ الموضوع: الاحترام والتوقير (الأخلاق والآداب) موضوع: احترام و تعظیم (اخلاق و آداب) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 10 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 10