الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 14 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 14 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الصَّلاَةِ (بَابُ قَدْرِ كَمْ يَنْبَغِي أَنْ يَكُونَ بَيْنَ ال...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 496. حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ العَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ: «كَانَ بَيْنَ مُصَلَّى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبَيْنَ الجِدَارِ مَمَرُّ الشَّاةِ» صحیح بخاری : کتاب: نماز کے احکام و مسائل (باب: نمازی اور سترہ میں کتنا فاصلہ ہونا چاہئے؟ ) مترجم: BukhariWriterName 496. حضرت سہل بن سعد ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی جائے نماز اور دیوار کے درمیان اس قدر فاصلہ تھا کہ بکری گزر سکتی تھی۔ الموضوع: المسافة بين المصلي وبين السترة (العبادات) موضوع: نماز کےلیے عورت کا پردہ کرنا (عبادات) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الصَّلاَةِ (بَابُ قَدْرِ كَمْ يَنْبَغِي أَنْ يَكُونَ بَيْنَ ال...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 497. حَدَّثَنَا المَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي عُبَيْدٍ، عَنْ سَلَمَةَ، قَالَ: «كَانَ جِدَارُ المَسْجِدِ عِنْدَ المِنْبَرِ مَا كَادَتِ الشَّاةُ تَجُوزُهَا» صحیح بخاری : کتاب: نماز کے احکام و مسائل (باب: نمازی اور سترہ میں کتنا فاصلہ ہونا چاہئے؟ ) مترجم: BukhariWriterName 497. حضرت سلمہ بن اکوع ؓ سے روایت ہے کہ مسجد نبوی کی دیوار قبلہ، منبر سے اتنی قریب تھی کہ بمشکل بکری کے گزرنے کی گنجائش تھی۔ الموضوع: المسافة بين المصلي وبين السترة (العبادات) موضوع: نماز کےلیے عورت کا پردہ کرنا (عبادات) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ الِاعْتِصَامِ بِالكِتَابِ وَالسُّنَّةِ (بَابُ مَا ذَكَرَ النَّبِيُّ ﷺوَحَضَّ عَلَى اتِّفَا...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 7334. حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ عَنْ سَهْلٍ أَنَّهُ كَانَ بَيْنَ جِدَارِ الْمَسْجِدِ مِمَّا يَلِي الْقِبْلَةَ وَبَيْنَ الْمِنْبَرِ مَمَرُّ الشَّاةِ صحیح بخاری : کتاب: اللہ اور سنت رسول اللہﷺ کو مضبوطی سے تھامے رکھنا (باب : آنحضرت ﷺنے عالموں کے اتفاق کرنے کا جو ذکر فرمایا ہے اس کی ترغیب دی ہے اور مکہ اور مدینہ کے عالموں کے اجماع کا بیان ) مترجم: BukhariWriterName 7334. سیدنا سہل بن سعد ؓ سے روایت ہے کہ مسجد نبوی کی قبلے والی دیوار اور منبر کے درمیان ایک بکری گزرنے کی جگہ تھی۔ الموضوع: المسافة بين المصلي وبين السترة (العبادات) موضوع: نماز کےلیے عورت کا پردہ کرنا (عبادات) 4 صحيح مسلم: كِتَابُ الصَّلَاةِ (بَابُ دُنُوِّ الْمُصَلِّي مِنَ السُّتْرَةِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 508. حَدَّثَنِي يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي حَازِمٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ، قَالَ: «كَانَ بَيْنَ مُصَلَّى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبَيْنَ الْجِدَارِ مَمَرُّ الشَّاةِ صحیح مسلم : کتاب: نماز کے احکام ومسائل (باب: نمازی کا سترے کے قریب کھڑا ہونا ) مترجم: MuslimWriterName 508. حضرت سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہﷺ کے سجدے کی جگہ اور دیوار کی درمیان بکری گزرنے کے برابر فاصلہ تھا۔ الموضوع: المسافة بين المصلي وبين السترة (العبادات) موضوع: نماز کےلیے عورت کا پردہ کرنا (عبادات) 5 صحيح مسلم: كِتَابُ الصَّلَاةِ (بَابُ دُنُوِّ الْمُصَلِّي مِنَ السُّتْرَةِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 509. حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، - وَاللَّفْظُ لِابْنِ الْمُثَنَّى قَالَ إِسْحَاقُ: أَخْبَرَنَا، وَقَالَ ابْنُ الْمُثَنَّى: - حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ، عَنْ يَزِيدَ يَعْنِي ابْنَ أَبِي عُبَيْدٍ، عَنْ سَلَمَةَ وَهُوَ ابْنُ الْأَكْوَعِ أَنَّهُ كَانَ يَتَحَرَّى مَوْضِعَ مَكَانِ الْمُصْحَفِ يُسَبِّحُ فِيهِ، وَذَكَرَ: «أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَتَحَرَّى ذَلِكَ الْمَكَانَ، وَكَانَ بَيْنَ الْمِنْبَرِ وَالْقِبْلَةِ قَدْرُ مَمَرِّ الشَّاةِ»... صحیح مسلم : کتاب: نماز کے احکام ومسائل (باب: نمازی کا سترے کے قریب کھڑا ہونا ) مترجم: MuslimWriterName 509. حماد بن مسعدہ نے یزید بن ابی عبید سے اور انہوں نے حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت کیا کہ وہ (سلمہ رضی اللہ تعالٰی عنہ) کوشش کر کے (مسجد نبوی میں) اس جگہ نفلی نماز پڑھتے جہاں مصحف (رکھا ہوا) تھا اور انہوں نے کہا کہ رسول اللہﷺ اسی جگہ کی کوشش فرماتے تھے اور (یہاں) منبر اور قبلے کی دیوار کے درمیان بکری کے راستے کے برابر فاصلہ تھا۔ ... الموضوع: المسافة بين المصلي وبين السترة (العبادات) موضوع: نماز کےلیے عورت کا پردہ کرنا (عبادات) 6 صحيح مسلم: كِتَابُ الصَّلَاةِ (بَابُ دُنُوِّ الْمُصَلِّي مِنَ السُّتْرَةِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 509.01. حَدَّثَنَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا مَكِّيٌّ، قَالَ يَزِيدُ: أَخْبَرَنَا، قَالَ: كَانَ سَلَمَةُ يَتَحَرَّى الصَّلَاةَ عِنْدَ الْأُسْطُوَانَةِ الَّتِي عِنْدَ الْمُصْحَفِ. فَقُلْتُ لَهُ: يَا أَبَا مُسْلِمٍ أَرَاكَ تَتَحَرَّى الصَّلَاةَ عِنْدَ هَذِهِ الْأُسْطُوَانَةِ، قَالَ: «رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَحَرَّى الصَّلَاةَ عِنْدَهَا»... صحیح مسلم : کتاب: نماز کے احکام ومسائل (باب: نمازی کا سترے کے قریب کھڑا ہونا ) مترجم: MuslimWriterName 509.01. مکی (بن ابراہیم) نے کہا: ہمیں یزید بن ابی عبید نے خبر دی، انہوں نے کہا: حضرت سلمہ (بن اکوع) رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس ستون کے پاس نماز پڑھنے کی جستجو کرتے جو مصحف کے پاس تھا۔ میں نے ان سے کہا: اے ابو مسلم! میں دیکھتا ہوں کہ آپ اس ستون کے پاس نماز پڑھنے کا اہتمام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا: میں نے نبی اکرمﷺ کو اس کے قریب نماز پڑھنے کا اہتمام کرتے دیکھا ہے۔ ... الموضوع: المسافة بين المصلي وبين السترة (العبادات) موضوع: نماز کےلیے عورت کا پردہ کرنا (عبادات) 7 سنن أبي داؤد: کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ السُّتْرَةِ (بَابُ الدُّنُوِّ مِنَ السُّتْرَةِ) حکم: صحیح 695. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ بْنِ سُفْيَانَ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ح و حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَحَامِدُ بْنُ يَحْيَى وَابْنُ السَّرْحِ قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ إِلَى سُتْرَةٍ فَلْيَدْنُ مِنْهَا لَا يَقْطَعْ الشَّيْطَانُ عَلَيْهِ صَلَاتَهُ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ وَاقِدُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ صَفْوَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَهْلٍ عَنْ أَبِيهِ أَوْ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَهْلٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلّ... سنن ابو داؤد : کتاب: سترے کے احکام ومسائل (باب: سترے کے قریب کھڑے ہونے کابیان ) مترجم: DaudWriterName 695. سیدنا سہل بن ابی حثمہ ؓ نبی کریم ﷺ سے مرفوعاً بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی کسی سترہ کی طرف نماز پڑھے تو اس کے قریب کھڑا ہو، کہیں شیطان اس پر اس کی نماز نہ قطع کر دے۔“ امام ابوداؤد رحمه الله نے کہا: واقد بن محمد نے اس حدیث کو صفوان سے‘ انہوں نے محمد بن سہل سے‘ انہوں نے نبیﷺ سے روایت کیا ہے‘ جبکہ بعض نے نافع بن جبیر سے‘ اس نے سہل بن سعد سے کہا ہے۔ اور اس کی سند میں اختلاف کیا گیا ہے۔ ... الموضوع: المسافة بين المصلي وبين السترة (العبادات) موضوع: نماز کےلیے عورت کا پردہ کرنا (عبادات) 8 سنن أبي داؤد: کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ السُّتْرَةِ (بَابُ الدُّنُوِّ مِنَ السُّتْرَةِ) حکم: صحیح 696. حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ وَالنُّفَيْلِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ سَهْلٍ قَالَ وَكَانَ بَيْنَ مَقَامِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ مَمَرُّ عَنْزٍ قَالَ أَبُو دَاوُد الْخَبَرُ لِلنُّفَيْلِيِّ سنن ابو داؤد : کتاب: سترے کے احکام ومسائل (باب: سترے کے قریب کھڑے ہونے کابیان ) مترجم: DaudWriterName 696. سیدنا سہل ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ اور آپ ﷺ کے قبلے (یعنی سترے) کے درمیان اتنا فاصلہ ہوتا کہ اس سے ایک بکری گزر سکتی تھی۔ امام ابوداؤد ؓ نے کہا: یہ حدیث (میرے شیخ) نفیلی کی بیان کردہ ہے (قعنبی کی نہیں)۔ الموضوع: المسافة بين المصلي وبين السترة (العبادات) موضوع: نماز کےلیے عورت کا پردہ کرنا (عبادات) 9 سنن أبي داؤد: کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ الْجُمُعَةِ (بَابُ فِي اتِّخَاذِ الْمِنْبَرِ) حکم: صحیح 1081. حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنِ ابْنِ أَبِي رَوَّادٍ، عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا بَدَّنَ, قَالَ لَهُ تَمِيمٌ الدَّارِيُّ: أَلَا أَتَّخِذُ لَكَ مِنْبَرًا يَا رَسُولَ اللَّهِ! يَجْمَعُ -أَوْ يَحْمِلُ- عِظَامَكَ؟ قَالَ: >بَلَى<، فَاتَّخَذَ لَهُ مِنْبَرًا مِرْقَاتَيْنِ.... سنن ابو داؤد : کتاب: جمعۃ المبارک کے احکام ومسائل (باب: خطبے کے لیے منبر استعمال کرنا ) مترجم: DaudWriterName 1081. سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ کا بیان ہے کہ نبی کریم ﷺ جب کسی قدر بھاری ہو گئے تو جناب تمیم داری ؓ نے آپ ﷺ سے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا میں آپ کے لیے منبر نہ بنا لاؤں، جو آپ کی ہڈیوں (وجود اطہر) کو اٹھایا کرے؟ (یعنی آپ ﷺ اس پر تشریف فرما ہوا کریں) آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں!“ چنانچہ وہ دو سیڑھیوں والا منبر بنا لائے۔ ... الموضوع: المسافة بين المصلي وبين السترة (العبادات) موضوع: نماز کےلیے عورت کا پردہ کرنا (عبادات) 10 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الصَّلاَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي سُتْرَةِ الْمُصَلِّي) حکم: حسن صحیح 335. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ وَهَنَّادٌ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا وَضَعَ أَحَدُكُمْ بَيْنَ يَدَيْهِ مِثْلَ مُؤَخَّرَةِ الرَّحْلِ فَلْيُصَلِّ وَلَا يُبَالِي مَنْ مَرَّ وَرَاءَ ذَلِكَ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَسَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ وَابْنِ عُمَرَ وَسَبْرَةَ بْنِ مَعْبَدٍ الْجُهَنِيِّ وَأَبِي جُحَيْفَةَ وَعَائِشَةَ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ طَلْحَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ وَقَالُوا سُتْرَةُ الْإِمَامِ سُتْرَةٌ لِمَنْ خَلْ... جامع ترمذی : كتاب: نماز کے احکام ومسائل (باب: مصلی کے سترے کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 335. طلحہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جب تم سے کوئی اپنے آگے کجاوے کی پچھلی لکڑی کی مانند کوئی چیز رکھ لے تو نماز پڑھے اور اس کی پرواہ نہ کرے کہ اس کے آگے سے کون گزرا ہے‘‘۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- طلحہ ؓ کی حدیث حسن صحیح ہے۔ ۲- اس باب میں ابو ہریرہ، سہل بن ابی حثمہ، ابن عمر، سبرہ بن معبد جہنی، ابو جحیفہ اور عائشہ ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔ ... الموضوع: المسافة بين المصلي وبين السترة (العبادات) موضوع: نماز کےلیے عورت کا پردہ کرنا (عبادات) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 14 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 14