1 ‌سنن أبي داؤد کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ بَابُ الرَّجُلِ يُصَلِّي مُخْتَصِرًا

حکم: صحیح

948 حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ كَعْبٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَال:َ >نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الِاخْتِصَارِ فِي الصَّلَاةِ. قَالَ أَبو دَاود: يَعْنِي: يَضَعُ يَدَهُ عَلَى خَاصِرَتِهِ.

سنن ابو داؤد: کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل (باب: پہلوؤں پر ہاتھ رکھ کر نماز پڑھنا)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

948. سیدنا ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے نماز کے دوران میں پہلوؤں پر ہاتھ رکھنے سے منع فرمایا ہے۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں «الاختصار في الصلاة» کا معنی ہے اپنے پہلوؤں (یعنی کوکھوں) پر ہاتھ رکھنا۔


2 ‌سنن النسائي كِتَابُ التَّطْبِيقِ بَابُ الِاعْتِمَادِ عَلَى الْأَرْضِ عِنْدَ النُّهُ...

حکم: صحیح

1156 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ قَالَ كَانَ مَالِكُ بْنُ الْحُوَيْرِثِ يَأْتِينَا فَيَقُولُ أَلَا أُحَدِّثُكُمْ عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيُصَلِّي فِي غَيْرِ وَقْتِ الصَّلَاةِ فَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ السَّجْدَةِ الثَّانِيَةِ فِي أَوَّلِ الرَّكْعَةِ اسْتَوَى قَاعِدًا ثُمَّ قَامَ فَاعْتَمَدَ عَلَى الْأَرْضِ...

سنن نسائی: کتاب: رکوع کے دوران میں تطبیق کا بیان (باب: اٹھتے وقت زمین پر ہاتھوں کا سہارا لینا)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

1156. ابو قلابہ سے روایت ہے کہ حضرت مالک بن حویرث ؓ ہمارے پاس آئے تھے اور کہتے تھے: کیا میں تمھارے سامنے اللہ کے رسول ﷺ کی نماز نہ بیان کروں؟ پھر وہ کسی فرض نماز کے وقت کے علاوہ (نفل) نماز پڑھتے۔ جب وہ پہلی رکعت کے دوسرے سجدے سے سر اٹھاتے تو سیدھے بیٹھتے، پھر کھڑے ہوتے اور زمین پر ہاتھوں کا سہارا لیتے۔...