الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 3 - مجموع أحاديث: 30 کل صفحات: 3 - کل احا دیث: 30 1 صحيح البخاري: كِتَابُ بَدْءِ الخَلْقِ (بَابُ صِفَةِ إِبْلِيسَ وَجُنُودِهِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 3295. حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ، قَالَ: حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ يَزِيدَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «إِذَا اسْتَيْقَظَ أُرَاهُ أَحَدُكُمْ مِنْ مَنَامِهِ فَتَوَضَّأَ فَلْيَسْتَنْثِرْ ثَلاَثًا، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَبِيتُ عَلَى خَيْشُومِهِ»... صحیح بخاری : کتاب: اس بیان میں کہ مخلوق کی پیدائش کیوں کر شروع ہوئی (باب : ابلیس اور اس کی فوج کا بیان۔ ) مترجم: BukhariWriterName 3295. حضرت ابوہریرہ ؓسے روایت ہے، وہ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی اپنی نیند سے بیدار ہوتو وضو کرے اور تین مرتبہ ناک میں پانی ڈال کر اسے صاف کرے کیونکہ شیطان اس کی ناک کے بانسے میں رات گزارتا ہے۔‘‘ الموضوع: آداب الاستيقاظ من النوم (الأخلاق والآداب) موضوع: بیدار ہونے کے آداب (اخلاق و آداب) 2 صحيح مسلم: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ الْإِيتَارِ فِي الَاسْتِنْثَارِ وَالَاسْتِجْ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 238. حَدَّثَنِي بِشْرُ بْنُ الْحَكَمِ الْعَبْدِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي الدَّرَاوَرْدِيَّ، عَنِ ابْنِ الْهَادِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِذَا اسْتَيْقَظَ أَحَدُكُمْ مِنْ مَنَامِهِ فَلْيَسْتَنْثِرْ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَبِيتُ عَلَى خَيَاشِيمِهِ».... صحیح مسلم : کتاب: پاکی کا بیان (باب: طاق عدد میں ناک جھاڑنا اور طاق عدد میں ٹھوس چیز سے استنجا کرنا ) مترجم: MuslimWriterName 238. عیسیٰ بن طلحہ نےحضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت کی، کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی نیند سے بیدار ہو، تو تین بار ناک جھاڑے، کیونکہ شیطان اس کی ناک کے بانسوں پر رات گزارتا ہے۔‘‘ الموضوع: آداب الاستيقاظ من النوم (الأخلاق والآداب) موضوع: بیدار ہونے کے آداب (اخلاق و آداب) 3 صحيح مسلم: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ كَرَاهَةِ غَمْسِ الْمُتَوَضِّئِ وَغَيْرِهِ ي...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 278. وَحَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ، وَحَامِدُ بْنُ عُمَرَ الْبَكْرَاوِيُّ، قَالَا: حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ شَقِيقٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِذَا اسْتَيْقَظَ أَحَدُكُمْ مِنْ نَوْمِهِ، فَلَا يَغْمِسْ يَدَهُ فِي الْإِنَاءِ حَتَّى يَغْسِلَهَا ثَلَاثًا، فَإِنَّهُ لَا يَدْرِي أَيْنَ بَاتَتْ يَدُهُ».... صحیح مسلم : کتاب: پاکی کا بیان (باب: وضو کرنے والے یا کسی بھی انسان کے لیے مکروہ ہے کہ جس کے ہاتھ کے پلید ہونے کاشبہ ہو اسے تین دفعہ دھوئے بغیر برتن میں ڈالے ) مترجم: MuslimWriterName 278. عبد اللہ بن شقیق نے حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت کی کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی اپنی نیند سے بیدار ہو تو اس وقت تک اپنا ہاتھ برتن میں نہ ڈالے، جب تک اسے تین دفعہ دھو نہ لے، کیونکہ اسے معلوم نہیں ہے کہ رات کے وقت اس کا ہاتھ کہاں (کہاں) رہا۔‘‘ ... الموضوع: آداب الاستيقاظ من النوم (الأخلاق والآداب) موضوع: بیدار ہونے کے آداب (اخلاق و آداب) 4 صحيح مسلم: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ كَرَاهَةِ غَمْسِ الْمُتَوَضِّئِ وَغَيْرِهِ ي...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 278.01. ) حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، وَأَبُو سَعِيدٍ الْأَشَجُّ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، ح، وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، كِلَاهُمَا عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي رَزِينٍ، وَأَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، فِي حَدِيثِ أَبِي مُعَاوِيَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَفِي حَدِيثِ وَكِيعٍ، قَالَ: يَرْفَعُهُ بِمِثْلِهِ.... صحیح مسلم : کتاب: پاکی کا بیان (باب: وضو کرنے والے یا کسی بھی انسان کے لیے مکروہ ہے کہ جس کے ہاتھ کے پلید ہونے کاشبہ ہو اسے تین دفعہ دھوئے بغیر برتن میں ڈالے ) مترجم: MuslimWriterName 278.01. وکیع اور ابو معاویہ کی سندوں سے اعمش سے روایت ہے، انہوں نے ابو رزین اور ابو صالح سے اور ان دونوں نے حضرت ابوہریرہ ؓ سےروایت بیان کی۔ ابو معاویہؓ کی روایت میں ہے:(ابو ہریرہ ؓنے)کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا۔ (جبکہ) وکیع کی روایت میں (ہے) کہا: (اور) اسے رسول اللہ ﷺ کی طرف منسوب کیا۔ ( آگے) اسی (سابقہ روایت) کی طرح ہے۔ ... الموضوع: آداب الاستيقاظ من النوم (الأخلاق والآداب) موضوع: بیدار ہونے کے آداب (اخلاق و آداب) 5 صحيح مسلم: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ كَرَاهَةِ غَمْسِ الْمُتَوَضِّئِ وَغَيْرِهِ ي...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 278.02. وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَعَمْرٌو النَّاقِدُ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، قَالُوا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ح، وَحَدَّثَنِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ، كِلَاهُمَا عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ.... صحیح مسلم : کتاب: پاکی کا بیان (باب: وضو کرنے والے یا کسی بھی انسان کے لیے مکروہ ہے کہ جس کے ہاتھ کے پلید ہونے کاشبہ ہو اسے تین دفعہ دھوئے بغیر برتن میں ڈالے ) مترجم: MuslimWriterName 278.02. ابوسلمہ اور ابن مسیب دونوں نے ابو ہریرہ ؓ سے روایت کی، انہوں نے نبی ﷺ سے اسی (مذکورہ بالا روایت) کے مانند بیان کیا۔ الموضوع: آداب الاستيقاظ من النوم (الأخلاق والآداب) موضوع: بیدار ہونے کے آداب (اخلاق و آداب) 6 صحيح مسلم: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ كَرَاهَةِ غَمْسِ الْمُتَوَضِّئِ وَغَيْرِهِ ي...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 278.03. وَحَدَّثَنِي سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَعْيَنَ، حَدَّثَنَا مَعْقِلٌ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّهُ أَخْبَرَهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِذَا اسْتَيْقَظَ أَحَدُكُمْ فَلْيُفْرِغْ عَلَى يَدِهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ قَبْلَ أَنْ يُدْخِلَ يَدَهُ فِي إِنَائِهِ، فَإِنَّهُ لَا يَدْرِي فِيمَ بَاتَتْ يَدُهُ».... صحیح مسلم : کتاب: پاکی کا بیان (باب: وضو کرنے والے یا کسی بھی انسان کے لیے مکروہ ہے کہ جس کے ہاتھ کے پلید ہونے کاشبہ ہو اسے تین دفعہ دھوئے بغیر برتن میں ڈالے ) مترجم: MuslimWriterName 278.03. جابر ( بن عبد اللہ) نے ابو ہریرہ ؓ سے روایت کی کہ انہوں ( ابوہریرہ ؓ) نے ان (جابرؓ) کو بتایا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی شخص نیند سے بیدار ہو تو (وضو کاپانی نکالنے کے لیے) اپنے برتن میں ہاتھ ڈالنے سے پہلے تین بار اپنے ہاتھ پر پانی ڈالے (اور ہاتھ دھوئے) کیونکہ وہ نہیں جانتا اس کے ہاتھ نے کس (حالت) میں رات گزاری ۔‘‘ ... الموضوع: آداب الاستيقاظ من النوم (الأخلاق والآداب) موضوع: بیدار ہونے کے آداب (اخلاق و آداب) 7 صحيح مسلم: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ كَرَاهَةِ غَمْسِ الْمُتَوَضِّئِ وَغَيْرِهِ ي...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 278.08. وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ح، وَحَدَّثَنَا الْحُلْوَانِيُّ، وَابْنُ رَافِعٍ قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَا جَمِيعًا: أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي زِيَادٌ، أَنَّ ثَابِتًا، مَوْلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَيْدٍ، أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ فِي رِوَايَتِهِمْ جَمِيعًا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا الْحَدِيثِ كُلُّهُمْ يَقُولُ: "حَتَّى يَغْسِلَهَا" وَلَمْ يَقُلْ وَاحِدٌ مِنْهُمْ "ثَلَاثًا" إِلَّا مَا قَدَّمْنَا مِنْ رِوَايَةِ جَابِرٍ، وَابْنِ الْمُسَيَّبِ، وَأَبِي سَلَمَةَ، وَعَبْدِ اللهِ بْنِ شَقِيقٍ، وَأَبِي صَالِحٍ... صحیح مسلم : کتاب: پاکی کا بیان (باب: وضو کرنے والے یا کسی بھی انسان کے لیے مکروہ ہے کہ جس کے ہاتھ کے پلید ہونے کاشبہ ہو اسے تین دفعہ دھوئے بغیر برتن میں ڈالے ) مترجم: MuslimWriterName 278.08. اعرج، محمد، علاء کے والد عبد الرحمان بن یعقوب، ہمام بن منبہ اور ثابت بن عیاض (سب) نےکہا: ہمیں ابوہریرہ ؓ نے حدیث بیان کی، سبھی نے اپنی اپنی روایت میں (ابو ہریرہ ؓ کے واسطے سے) نبی ﷺ سے یہ حدیث بیان کی، سبھی کہتے ہیں:’’ حتیٰ کہ اس (ہاتھ) کو دھو لے‘‘ اور ان میں سے کسی نے بھی ’’تین بار‘‘ کا لفظ نہیں بولا، سوائے ان روایات کے جو ہم نے اوپر جابر ؓ ، ابن مسیب، ابو سلمہ، عبد اللہ بن شقیق، ابوصالح اور ابو زرین سے بیان کی ہیں، کیونکہ ان سب کی احادیث میں ’’تین بار‘&lsquo... الموضوع: آداب الاستيقاظ من النوم (الأخلاق والآداب) موضوع: بیدار ہونے کے آداب (اخلاق و آداب) 8 صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَيْضِ (بَابُ غَسْلِ الْوَجْهِ وَالْيَدَيْنِ إِذَا اسْتَيْ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 304. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَأَبُو كُرَيْبٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنْ كُرَيْبٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ مِنَ اللَّيْلِ، فَقَضَى حَاجَتَهُ، ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ، ثُمَّ نَامَ» صحیح مسلم : کتاب: حیض کا معنی و مفہوم (باب: نیند سے بیدار ہو کر ہاتھ منہ دھونا ) مترجم: MuslimWriterName 304. حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ رات کو اٹھے، قضائے حاجت کی، پھر اپنا چہرہ اور دونوں ہاتھ دھوئے، پھر سو گئے۔ الموضوع: آداب الاستيقاظ من النوم (الأخلاق والآداب) موضوع: بیدار ہونے کے آداب (اخلاق و آداب) 9 صحيح مسلم: كِتَابُ صَلَاةِ الْمُسَافِرِينَ وَقَصْرِهَا (بَابُ مَا رُوِيَ فِيمَنْ نَامَ اللَّيْلَ أَجَمْعَ ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 776. حَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ قَالَ عَمْرٌو حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْقِدُ الشَّيْطَانُ عَلَى قَافِيَةِ رَأْسِ أَحَدِكُمْ ثَلَاثَ عُقَدٍ إِذَا نَامَ بِكُلِّ عُقْدَةٍ يَضْرِبُ عَلَيْكَ لَيْلًا طَوِيلًا فَإِذَا اسْتَيْقَظَ فَذَكَرَ اللَّهَ انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ وَإِذَا تَوَضَّأَ انْحَلَّتْ عَنْهُ عُقْدَتَانِ فَإِذَا صَلَّى انْحَلَّتْ الْعُقَدُ فَأَصْبَحَ نَشِيطًا طَيِّبَ النَّفْسِ وَإِلَّا أَصْبَحَ خَبِيثَ النَّفْسِ كَسْلَانَ... صحیح مسلم : کتاب: مسافرو ں کی نماز قصر کا بیان (باب: جو شخص سار ی رات ‘صبح تک سویا رہے اس کے متعلق احادیث ) مترجم: MuslimWriterName 776. حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روا یت ہے انھوں نے یہ فرمان نبی ﷺ کی طرف منسوب کیا آپﷺ نے فر یا: ’’جب تم میں سے کو ئی سو جا تا ہے تو شیطان اس کے سر کے پچھلے حصے پر تین گرہیں لگاتا ہے ہر گرہ پر تھپکی دیتا ہے کہ تم پر ایک بہت لمبی رات (کا سونا لا زم) ہے جب انسان بیدار ہو کر اللہ تعا لیٰ کا ذکر کرتا ہے تو ایک گرہ کھل جا تی ہے اور جب وہ وضو کرتا ہے اس سے دوسری گرہ کھل جا تی ہے پھر جب نماز پڑھتا ہے ساری گرہیں کھل جاتی ہیں اور وہ چاق وچوبند ہشاش بشاش پاک طبیعت (کےساتھ) صبح کرتا ہے ورنہ (جاگ کر عبادت نہیں کرتا تو) صبح کو گندے دل کے ساتھ اور سست اٹھت... الموضوع: آداب الاستيقاظ من النوم (الأخلاق والآداب) موضوع: بیدار ہونے کے آداب (اخلاق و آداب) 10 صحيح مسلم: كِتَابُ الْآدَابِ (بَابُ كَرَاهَةِ قَوْلِ الْمُسْتَأْذِنِ أَنَا إِذَا...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2155. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَعَوْتُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ هَذَا قُلْتُ أَنَا قَالَ فَخَرَجَ وَهُوَ يَقُولُ أَنَا أَنَا... صحیح مسلم : کتاب: معاشرتی آداب کا بیان (باب: اجازت طلب کرنے والے سے جب پوچھا جا ئے "کون"ہے تو جواب میں (صرف)"میں"کہنا مکروہ ہے ) مترجم: MuslimWriterName 2155. عبداللہ بن ادریس نے شبعہ سے انھوں نے محمد بن منکدر سے، انھوں نے جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہا: میں نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آواز دی نبی ﷺ نے فر مایا: ’’کون ہے‘‘؟ میں نے کہا: میں۔ آپﷺ باہر تشریف لائے اور آپﷺ فرما رہے تھے َ’’میں ،میں(کیسا جواب ہے؟)‘‘ ... الموضوع: آداب الاستيقاظ من النوم (الأخلاق والآداب) موضوع: بیدار ہونے کے آداب (اخلاق و آداب) مجموع الصفحات: 3 - مجموع أحاديث: 30 کل صفحات: 3 - کل احا دیث: 30