الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 9 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 9 1 صحيح البخاري: كِتَابُ المَظَالِمِ وَالغَصْبِ (بَابٌ لاَ يَمْنَعُ جَارٌ جَارَهُ أَنْ يَغْرِزَ خَش...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2463. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِكٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَمْنَعْ جَارٌ جَارَهُ أَنْ يَغْرِزَ خَشَبَهُ فِي جِدَارِهِ ثُمَّ يَقُولُ أَبُو هُرَيْرَةَ مَا لِي أَرَاكُمْ عَنْهَا مُعْرِضِينَ وَاللَّهِ لَأَرْمِيَنَّ بِهَا بَيْنَ أَكْتَافِكُمْ ... صحیح بخاری : کتاب: ظلم اور مال غصب کرنے کے بیان میں (باب : کوئی شخص اپنے پڑوسی کو اپنی دیوار میں لکڑی گاڑنے سے نہ روکے ) مترجم: BukhariWriterName 2463. حضرت ابو ہریرہ ؓسے روایت ہے، کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’ کوئی پڑوسی دوسرےپڑوسی کو اپنی دیوار میں کھونٹی گاڑنے سے نہ روکے۔‘‘ پھر حضرت ابو ہریرہ ؓ نے کہا: کیا بات ہے کہ میں تمھیں اس بات سے روگردانی کرتے دیکھتا ہوں؟ اللہ کی قسم!میں یہ حدیث تم سے بیان کرتا رہوں گا۔ ... الموضوع: البناء إلى حائط الجار (الأخلاق والآداب) موضوع: پڑوسی کی دیوار پر تعمیر کی بناء رکھنا (اخلاق و آداب) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الأَشْرِبَةِ (بَابُ الشُّرْبِ مِنْ فَمِ السِّقَاءِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5627. حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، قَالَ لَنَا عِكْرِمَةُ: أَلاَ أُخْبِرُكُمْ بِأَشْيَاءَ قِصَارٍ حَدَّثَنَا بِهَا أَبُو هُرَيْرَةَ؟ «نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الشُّرْبِ مِنْ فَمِ القِرْبَةِ أَوِ السِّقَاءِ، وَأَنْ يَمْنَعَ جَارَهُ أَنْ يَغْرِزَ خَشَبَهُ فِي دَارِهِ»... صحیح بخاری : کتاب: مشروبات کے بیان میں (باب: مشک کے منہ سے منہ لگا کر پانی پینا ) مترجم: BukhariWriterName 5627. حضرت ایوب سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ ہم سے حضرت عکرمہ نے کہا: کیا میں تمہیں چند چھوٹی چھوٹی باتیں نہ بتاؤں جو ہمیں حضرت ابو ہریرہ ؓ نے بیان کی تھیں؟ رسول اللہ ﷺ نے مشکیزے کے منہ سے منہ لگا کر پانی پینے سے منع کیا تھا نیز اس سے بھی منع کیا کہ کوئی شخص اپنے پڑوسی کو اپنی دیوار میں کھونٹی لگانے سے روکے۔ ... الموضوع: البناء إلى حائط الجار (الأخلاق والآداب) موضوع: پڑوسی کی دیوار پر تعمیر کی بناء رکھنا (اخلاق و آداب) 3 صحيح مسلم: كِتَابُ الْمُسَاقَاةِ وَالمُزَارَعَةِ (بَابُ غَرْزِ الْخَشَبِ فِي جِدَارِ الْجَارِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1609. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا يَمْنَعْ أَحَدُكُمْ جَارَهُ أَنْ يَغْرِزَ خَشَبَةً فِي جِدَارِهِ»، قَالَ: ثُمَّ يَقُولُ أَبُو هُرَيْرَةَ: «مَا لِي أَرَاكُمْ عَنْهَا مُعْرِضِينَ، وَاللهِ لَأَرْمِيَنَّ بِهَا بَيْنَ أَكْتَافِكُمْ»،... صحیح مسلم : کتاب: سیرابی کے عوض پیدوار میں حصہ داری اور مزارعت (باب: پڑوسی کی دیوار میں شہتیر رکھنا ) مترجم: MuslimWriterName 1609. ) امام مالک نے ابن شہاب سے، انہوں نے اعرج سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’تم میں سے کوئی اپنے پڑوسی کو اپنی دیوار میں لکڑی (شہتیر وغیرہ) رکھنے سے نہ روکے۔‘‘ کہا: پھر حضرت ابوہریرہ کہتے: کیا وجہ ہے کہ میں تمہیں اس سے اعراض کرتے ہوئے دیکھتا ہوں؟ اللہ کی قسم! میں اس بات کو تمہارے کندھوں کے درمیان (تمہارے منہ پر) دے ماروں گا۔ ... الموضوع: البناء إلى حائط الجار (الأخلاق والآداب) موضوع: پڑوسی کی دیوار پر تعمیر کی بناء رکھنا (اخلاق و آداب) 4 صحيح مسلم: كِتَابُ الْمُسَاقَاةِ وَالمُزَارَعَةِ (بَابُ غَرْزِ الْخَشَبِ فِي جِدَارِ الْجَارِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1609.01. حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، ح وحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ، وَحَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى، قَالَا: أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ، ح وحَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، كُلُّهُمْ عَنِ الزُّهْرِيِّ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ نَحْوَهُ... صحیح مسلم : کتاب: سیرابی کے عوض پیدوار میں حصہ داری اور مزارعت (باب: پڑوسی کی دیوار میں شہتیر رکھنا ) مترجم: MuslimWriterName 1609.01. سفیان بن عیینہ، یونس اور معمر سب نے زہری سے اسی سند کے ساتھ اسی طرح روایت کی۔ الموضوع: البناء إلى حائط الجار (الأخلاق والآداب) موضوع: پڑوسی کی دیوار پر تعمیر کی بناء رکھنا (اخلاق و آداب) 5 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَقْضِيَةِ (بَابٌ فِِي الْقَضَاءِ) حکم: صحیح 3634. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَابْنُ أَبِي خَلَفٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >إِذَا اسْتَأْذَنَ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ أَنْ يَغْرِزَ خَشَبَةً فِي جِدَارِهِ, فَلَا يَمْنَعُهُ<. فَنَكَّسُوا، فَقَالَ: >مَا لِي أَرَاكُمْ قَدْ أَعْرَضْتُمْ؟! لَأُلْقِيَنَّهَا بَيْنَ أَكْتَافِكُمْ<. قَالَ أَبو دَاود: وَهَذَا حَدِيثُ ابْنُ أَبِي خَلَفٍ وَهُوَ أَتَمُّ.... سنن ابو داؤد : کتاب: قضاء کے متعلق احکام و مسائل (باب: قضاء سے متعلق دیگر احکام و مسائل ) مترجم: DaudWriterName 3634. سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم سے کوئی بھائی اجازت چاہے کہ تمہاری دیوار میں لکڑی گاڑ لے، تو اسے مت روکو۔“ تو سامعین نے اپنی گردنیں جھکا لیں۔ سیدنا ابوہریرہ ؓ کہنے لگے: کیا بات ہے کہ تم اس سے اعراض کرنے لگے ہو۔ میں اسے تمہارے کندھوں پر ٹکاؤں گا۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ یہ روایت ابن ابی خلف کی ہے اور کامل ہے۔ ... الموضوع: البناء إلى حائط الجار (الأخلاق والآداب) موضوع: پڑوسی کی دیوار پر تعمیر کی بناء رکھنا (اخلاق و آداب) 6 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْأَحْكَامِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي الرَّجُلِ يَضَعُ عَلَى حَائِطِ...) حکم: صحیح 1353. حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ سَمِعْتُهُ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اسْتَأْذَنَ أَحَدَكُمْ جَارُهُ أَنْ يَغْرِزَ خَشَبَهُ فِي جِدَارِهِ فَلَا يَمْنَعْهُ فَلَمَّا حَدَّثَ أَبُو هُرَيْرَةَ طَأْطَئُوا رُءُوسَهُمْ فَقَالَ مَا لِي أَرَاكُمْ عَنْهَا مُعْرِضِينَ وَاللَّهِ لَأَرْمِيَنَّ بِهَا بَيْنَ أَكْتَافِكُمْ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ وَمُجَمِّعِ بْنِ جَارِيَةَ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَالْعَمَلُ عَلَ... جامع ترمذی : كتاب: حکومت وقضاء کے بیان میں (باب: پڑوسی کی دیوارپر لکڑی رکھنے کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 1353. ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کوفرماتے سنا: ’’جب تم میں سے کسی کا پڑوسی اس کی دیوارمیں لکڑی گاڑنے کی اس سے اجازت طلب کرے تو وہ اُسے نہ روکے‘‘۔ ابوہریرہ ؓ نے جب یہ حدیث بیان کی تو لوگوں نے اپنے سر جھکا لیے تو انہوں نے کہا: کیا بات ہے، میں دیکھ رہا ہوں کہ تم لوگ اس سے اعراض کررہے ہو؟ اللہ کی قسم میں اسے تمہارے شانوں پر مارکرہی رہوں گا یعنی تم سے اسے بیان کرکے ہی رہوں گا۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ ابوہریرہ ؓ کی حدیث حسن صحیح ہے۔ ۲۔ اس باب میں ابن عباس اورمجمع بن جاریہ ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔ ۳۔ بعض اہل ع... الموضوع: البناء إلى حائط الجار (الأخلاق والآداب) موضوع: پڑوسی کی دیوار پر تعمیر کی بناء رکھنا (اخلاق و آداب) 7 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْأَحْكَامِ (بَابُ الرَّجُلِ يَضَعُ خَشَبَةً عَلَى جِدَارِ جَار...) حکم: صحیح 2335. حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجِ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا اسْتَأْذَنَ أَحَدَكُمْ جَارُهُ أَنْ يَغْرِزَ خَشَبَةً فِي جِدَارِهِ فَلَا يَمْنَعْهُ فَلَمَّا حَدَّثَهُمْ أَبُو هُرَيْرَةَ طَأْطَئُوا رُءُوسَهُمْ فَلَمَّا رَآهُمْ قَالَ مَا لِي أَرَاكُمْ عَنْهَا مُعْرِضِينَ وَاللَّهِ لَأَرْمِيَنَّ بِهَا بَيْنَ أَكْتَافِكُمْ... سنن ابن ماجہ : کتاب: فیصلہ کرنے سے متعلق احکام و مسائل (باب: ہمسائے کی دیوار پر لکڑی ( شہتیر وغیرہ ) رکھنا ) مترجم: MajahWriterName 2335. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے، نبی ﷺ نے فرمایا: جب کسی سے اس کا ہمسایہ اس کی دیوار میں لکڑی گاڑنے کی اجازت طلب کرے تو (اسے چاہیے کہ) اسے منع نہ کرے۔ (عبدالرحمان اعرج رخمۃ اللہ علیہ نے کہا:) جب حضرت ابوہریرہ ؓ نے یہ حدیث سنائی تو سامعین نے سر جھکا لیے، چنانچہ جب حضرت ابوہریرہ ؓ نے انہیں (اس حال میں) دیکھا تو فرمایا: کیا وجہ ہے کہ میں تمہیں اس حدیث سے اعراض کرتے محسوس کرتا ہوں؟ اللہ کی قسم! میں اس (حدیث) کو تمہارے کندھوں پر ماروں گا۔ ... الموضوع: البناء إلى حائط الجار (الأخلاق والآداب) موضوع: پڑوسی کی دیوار پر تعمیر کی بناء رکھنا (اخلاق و آداب) 8 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْأَحْكَامِ (بَابُ الرَّجُلِ يَضَعُ خَشَبَةً عَلَى جِدَارِ جَار...) حکم: حسن 2336. حَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ بَكْرُ بْنُ خَلَفٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ أَنَّ هِشَامَ بْنَ يَحْيَى أَخْبَرَهُ أَنَّ عِكْرِمَةَ بْنَ سَلَمَةَ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَخَوَيْنِ مِنْ بَلْمُغِيرَةِ أَعْتَقَ أَحَدَهُمَا أَنْ لَا يَغْرِزَ خَشَبًا فِي جِدَارِهِ فَأَقْبَلَ مُجَمِّعُ بْنُ يَزِيدَ وَرِجَالٌ كَثِيرٌ مِنْ الْأَنْصَارِ فَقَالُوا نَشْهَدُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَمْنَعْ أَحَدُكُمْ جَارَهُ أَنْ يَغْرِزَ خَشَبَةً فِي جِدَارِهِ فَقَالَ يَا أَخِي إِنَّكَ مَقْضِيٌّ لَكَ عَلَيَّ وَقَدْ حَلَفْتُ فَاجْعَلْ أُسْطُوَانًا دُونَ حَائِطِي أَوْ جِدَارِي ... سنن ابن ماجہ : کتاب: فیصلہ کرنے سے متعلق احکام و مسائل (باب: ہمسائے کی دیوار پر لکڑی ( شہتیر وغیرہ ) رکھنا ) مترجم: MajahWriterName 2336. حضرت عکرمہ بن سلمہ رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ قبیلہ بنو مغیرہ کے دو بھائی تھے۔ ان میں سے ایک نے قسم کھا لی کہ وہ اپنی دیوار پر (کسی کو) شہتیر نہیں رکھنے دے گا ورنہ غلام آزاد کرے گا۔ اس پر حضرت مجمع بن یزید ؓ اور بہت سے دوسرے انصاری اصحاب آ گئے اور انہوں نے کہا: ہم گواہی دیتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کوئی شخص اپنے ہمسائے کو اپنی دیوار پر شہتیر رکھنے سے منع نہ کرے۔ اس (قسم کھانے والے) آدمی نے کہا: میرے بھائی! آپ کے حق میں، میرے خلاف فیصلہ ہو گیا ہے (اور میں اسے قبول کرتا ہوں) لیکن میں نے قسم کھا لی ہے تو آپ میری دیوار کے ساتھ ایک ستون بنا لیں اور اس پر ا... الموضوع: البناء إلى حائط الجار (الأخلاق والآداب) موضوع: پڑوسی کی دیوار پر تعمیر کی بناء رکھنا (اخلاق و آداب) 9 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْأَحْكَامِ (بَابُ الرَّجُلِ يَضَعُ خَشَبَةً عَلَى جِدَارِ جَار...) حکم: صحیح 2337. حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي ابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَمْنَعْ أَحَدُكُمْ جَارَهُ أَنْ يَغْرِزَ خَشَبَةً عَلَى جِدَارِهِ سنن ابن ماجہ : کتاب: فیصلہ کرنے سے متعلق احکام و مسائل (باب: ہمسائے کی دیوار پر لکڑی ( شہتیر وغیرہ ) رکھنا ) مترجم: MajahWriterName 2337. حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے، نبی ﷺ نے فرمایا: کوئی شخص اپنے ہمسائے کو اپنی دیوار پر لکڑی رکھنے سے منع نہ کرے۔ الموضوع: البناء إلى حائط الجار (الأخلاق والآداب) موضوع: پڑوسی کی دیوار پر تعمیر کی بناء رکھنا (اخلاق و آداب) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 9 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 9