مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 7
کل صفحات: 1 - کل احادیث: 7
1 صحيح مسلم كِتَابُ الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاةَ بَابُ فَضْلِ الْجُلُوسِ فِي مُصَلَّاهُ بَعْدَ الصّ...
حکم: صحیح
671 وَحَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ، وَإِسْحَاقُ بْنُ مُوسَى الْأَنْصَارِيُّ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ، حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي ذُبَابٍ، فِي رِوَايَةِ هَارُونَ، وَفِي حَدِيثِ الْأَنْصَارِيِّ، حَدَّثَنِي الْحَارِثُ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مِهْرَانَ، مَوْلَى أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «أَحَبُّ الْبِلَادِ إِلَى اللهِ مَسَاجِدُهَا، وَأَبْغَضُ الْبِلَادِ إِلَى اللهِ أَسْوَاقُهَا»...
صحیح مسلم:
کتاب: مسجدیں اور نماز کی جگہیں
مترجم: پروفیسر محمد یحییٰ سلطان محمود جلالپوری (دار السلام)
671. حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ کے نزدیک (انسانی) آبادیوں کا سب سے پسندیدہ حصہ ان کے مسجدیں ہیں اور اللہ کے ہاں (انسانی) آبادیوں کا سب سے ناپسندیدہ حصہ ان کے بازار ہیں۔‘‘...
2 صحيح مسلم كِتَابُ فَضَائِلِ الصَّحَابَةِؓ بَابُ مِنْ فَضَائِلِ أُمِّ سَلَمَةَ أُمِّ الْمُؤْم...
حکم: صحیح
2451 حَدَّثَنِي عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى الْقَيْسِيُّ، كِلَاهُمَا عَنِ الْمُعْتَمِرِ، قَالَ: ابْنُ حَمَّادٍ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي، حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ، عَنْ سَلْمَانَ، قَالَ: لَا تَكُونَنَّ إِنِ اسْتَطَعْتَ، أَوَّلَ مَنْ يَدْخُلُ السُّوقَ وَلَا آخِرَ مَنْ يَخْرُجُ مِنْهَا، فَإِنَّهَا مَعْرَكَةُ الشَّيْطَانِ، وَبِهَا يَنْصِبُ رَايَتَهُ. قَالَ: وَأُنْبِئْتُ أَنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ، أَتَى نَبِيَّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَعِنْدَهُ أُمُّ سَلَمَةَ، قَالَ: فَجَعَلَ يَتَحَدَّثُ، ثُمَّ قَامَ فَقَالَ نَبِيُّ اللهِ صَلَّ...
صحیح مسلم:
کتاب: صحابہ کرامؓ کے فضائل ومناقب
مترجم: پروفیسر محمد یحییٰ سلطان محمود جلالپوری (دار السلام)
2451. معتمر بن سلیمان نے ہمیں حدیث بیان کی، کہا: میں نے اپنے والد سے سنا، کہا: ہمیں ابو عثمان نے حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہا: اگر تمہارے بس میں ہو تو بازار میں داخل ہونے میں سب سے پہلے اور اس سے نکلنے میں سب سے آخری شخص مت بنو، کیونکہ شیطان کا کارزار ہےاور یہیں وہ اپنا جھنڈا نصب کرتا ہے۔ (ابو عثمان نہدی نے) کہا: اور مجھے بتایا گیا کہ جبرئیل علیہ السلام اللہ کے نبی ﷺ کے پاس آئے جبکہ حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنہا آپ ﷺ پاس تھیں۔ کہا تو وہ (جبرئیل آ کر) رسول اللہ ﷺ سے باتیں کرنے لگے، پھر اٹھ (کر چلے) گئے تو رسول اللہ ﷺ نے ام سلمہ رضی ا...
3 سنن أبي داؤد کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ الصُّفُوفِ بَابُ مَنْ يُسْتَحَبُّ أَنْ يَلِيَ الْإِمَامَ فِي ...
حکم: صحیح
674 حَدَّثَنَا ابْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيَلِنِي مِنْكُمْ أُولُو الْأَحْلَامِ وَالنُّهَى ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ
سنن ابو داؤد: کتاب: صف بندی کے احکام ومسائل (باب: امام کے قریب کون کھڑا ہو اور پیچھے رہنے کی کر...)
مترجم: فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)
674. سیدنا ابومسعود ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’چاہیے کہ تمہارے اہل عقل و دانش میرے قریب کھڑے ہوا کریں۔ پھر وہ جو ان کے قریب ہیں۔ ان کے بعد وہ جو ان کے قریب ہیں۔‘‘
4 سنن أبي داؤد کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ الصُّفُوفِ بَابُ مَنْ يُسْتَحَبُّ أَنْ يَلِيَ الْإِمَامَ فِي ...
حکم: صحیح
675 حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ وَزَادَ وَلَا تَخْتَلِفُوا فَتَخْتَلِفَ قُلُوبُكُمْ وَإِيَّاكُمْ وَهَيْشَاتِ الْأَسْوَاقِ
سنن ابو داؤد: کتاب: صف بندی کے احکام ومسائل (باب: امام کے قریب کون کھڑا ہو اور پیچھے رہنے کی کر...)
مترجم: فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)
675. سیدنا عبداللہ بن مسعود ؓ نبی کریم ﷺ سے اسی کے مثل روایت کیا اور مزید بیان کیا کہ ”آگے پیچھے مت ہو، ورنہ تمہارے دلوں میں اختلاف آ جائے گا اور بازاروں کے شور و شغب سے بچو۔“
5 جامع الترمذي أَبْوَابُ الصَّلاَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَابُ مَا جَاءَ لِيَلِيَنِّي مِنْكُمْ أُولُو الأَح...
حکم: صحیح
228 حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِيَلِيَنِّي مِنْكُمْ أُولُو الْأَحْلَامِ وَالنُّهَى ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ وَلَا تَخْتَلِفُوا فَتَخْتَلِفَ قُلُوبُكُمْ وَإِيَّاكُمْ وَهَيْشَاتِ الْأَسْوَاقِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ وَأَبِي مَسْعُودٍ وَأَبِي سَعِيدٍ وَالْبَرَاءِ وَأَنَسٍ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ ابْنِ مَسْعُودٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ النّ...
جامع ترمذی: كتاب: نماز کے احکام ومسائل (باب: ارشاد نبوی ’’مجھ سے قریب وہ لوگ رہیں جو صاحب ...)
مترجم: فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی ومجلس علمی(دار الدعوۃ، نئی دہلی)
228. عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ’’تم میں سے جو صاحبِ فہم و ذکا اور سمجھدار ہوں ان کو مجھ سے قریب رہنا چاہئے، پھر وہ جو(عقل و دانش میں) ان کے قریب ہوں، پھر وہ جو ان کے قریب ہوں، تم آگے پیچھے نہ ہونا کہ تمہارے دلوں میں پھوٹ پڑ جائے گی، اور اپنے آپ کو بازار کے شور و غوغا سے بچائے رکھنا‘‘۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱- ابن مسعود ؓ کی حدیث حسن صحیح غریب ہے۔۲- اس باب میں ابی بن کعب، ابو مسعود، ابو سعید، براء، اور انس ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔۳- نبی اکرم ﷺ سے مروی ہے کہ آپ اس بات سے خوش ہوتے کہ مہاج...
6 سنن ابن ماجه كِتَابُ التِّجَارَاتِ بَابُ الْأَسْوَاقِ وَدُخُولِهَا
حکم: ضعیف
2233 حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعِيدٍ حَدَّثَنِي صَفْوَانُ بْنُ سُلَيْمٍ حَدَّثَنِي مُحَمَّدٌ وَعَلِيٌّ ابْنَا الْحَسَنِ بْنِ أَبِي الْحَسَنِ الْبَرَّادِ أَنَّ الزُّبَيْرَ بْنَ الْمُنْذِرِ بْنِ أَبِي أُسَيْدٍ السَّاعِدِيَّ حَدَّثَهُمَا أَنَّ أَبَاهُ الْمُنْذِرَ حَدَّثَهُ عَنْ أَبِي أُسَيْدٍ أَنَّ أَبَا أُسَيْدٍ حَدَّثَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَهَبَ إِلَى سُوقِ النَّبِيطِ فَنَظَرَ إِلَيْهِ فَقَالَ لَيْسَ هَذَا لَكُمْ بِسُوقٍ ثُمَّ ذَهَبَ إِلَى سُوقٍ فَنَظَرَ إِلَيْهِ فَقَالَ لَيْسَ هَذَا لَكُمْ بِسُوقٍ ثُمَّ رَجَعَ إِلَى ...
سنن ابن ماجہ:
کتاب: تجارت سے متعلق احکام ومسائل
مترجم: فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)
2233. حضرت ابو اسید (مالک بن ربیعہ ساعدی) ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سوق النبیط میں تشریف لے گئے، اسے دیکھا اور فرمایا: یہ تمہارا بازار نہیں۔ پھر اس بازار میں تشریف لائے اور اس میں گھومے پھرے، پھر فرمایا: یہ تمہارا بازار ہے۔ اسے کم نہ کیا جائے اور اس پر ٹیکس (خراج) نہ لگایا جائے۔
7 سنن ابن ماجه كِتَابُ التِّجَارَاتِ بَابُ الْأَسْوَاقِ وَدُخُولِهَا
حکم: ضعیف جداً
2234 حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُسْتَمِرِّ الْعُرُوقِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا عُبَيْسُ بْنُ مَيْمُونٍ حَدَّثَنَا عَوْنٌ الْعُقَيْلِيُّ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ عَنْ سَلْمَانَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ غَدَا إِلَى صَلَاةِ الصُّبْحِ غَدَا بِرَايَةِ الْإِيمَانِ وَمَنْ غَدَا إِلَى السُّوقِ غَدَا بِرَايَةِ إِبْلِيسَ...
سنن ابن ماجہ:
کتاب: تجارت سے متعلق احکام ومسائل
مترجم: فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)
2234. حضرت سلمان ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ فرما رہے تھے: جو شخص صبح کے وقت فجر کی نماز کے لیے جاتا ہے، وہ ایمان کا جھنڈا لے کر جاتا ہے۔ اور جو شخص صبح صبح بازار جاتا ہے، وہ ابلیس کا جھنڈا لے کر جاتا ہے۔
مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 7
کل صفحات: 1 - کل احادیث: 7