الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 3 - مجموع أحاديث: 25 کل صفحات: 3 - کل احا دیث: 25 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الصَّلاَةِ (بَابُ مَا يَسْتُرُ مِنَ العَوْرَةِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 368. حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ بْنُ عُقْبَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: «نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعَتَيْنِ عَنِ اللِّمَاسِ وَالنِّبَاذِ، وَأَنْ يَشْتَمِلَ الصَّمَّاءَ، وَأَنْ يَحْتَبِيَ الرَّجُلُ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ» صحیح بخاری : کتاب: نماز کے احکام و مسائل (باب: عورت( یعنی ستر) جس کو ڈھانکنا چاہیے۔ ) مترجم: BukhariWriterName 368. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا: نبی ﷺ نے دو قسم کی خریدوفروخت سے منع فرمایا: ایک صرف چھونے سے اور دوسری جو صرف پھینکنے سے پختہ ہو جائے، نیز آپ نے اشتمال صماء اور ایک کپڑے میں گوٹھ مار کر بیٹھنے سے بھی منع فرمایا۔ الموضوع: بيع الملامسة (المعاملات) موضوع: بیع ملامسہ ( چھُو کر پرکھے بغیر بیع کرنا) (معاملات) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ (بَابُ الصَّلاَةِ بَعْدَ الفَجْرِ حَتَّى تَرْتَفِعَ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 584. حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ أَبِي أُسَامَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ خُبَيْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ بَيْعَتَيْنِ، وَعَنْ لِبْسَتَيْنِ وَعَنْ صَلاَتَيْنِ: نَهَى عَنِ الصَّلاَةِ بَعْدَ الفَجْرِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، وَبَعْدَ العَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ، وَعَنِ اشْتِمَالِ الصَّمَّاءِ، وَعَنْ الِاحْتِبَاءِ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ، يُفْضِي بِفَرْجِهِ إِلَى السَّمَاءِ، وَعَنِ المُنَابَذَةِ، وَالمُلاَمَسَةِ ... صحیح بخاری : کتاب: اوقات نماز کے بیان میں (باب: اس بیان میں کہ صبح کی نماز کے بعد سورج بلند ہونے تک نماز پڑھنے کے متعلق کیا حکم ہے ) مترجم: BukhariWriterName 584. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے دو قسم کی خریدوفروخت، دو قسم کے لباس اور دو اوقات میں نماز پڑھنے سے منع فرمایا: ’’آپ نے فجر کے بعد تا طلوع آفتاب اورعصر کے بعد تا غروب آفتاب نماز پڑھنے، سخت بکل مارنے اور ایک ہی کپڑے میں گوٹھ مار کر بیٹھنے سے منع فرمایا جس سے اوپر کی طرف ستر کھلنے کا اندیشہ ہو، نیز کسی چیز کو محج چھونے یا کوئی چیز پھینک کر بیع پختہ کرنے سے بھی روکا ہے۔‘‘ ... الموضوع: بيع الملامسة (المعاملات) موضوع: بیع ملامسہ ( چھُو کر پرکھے بغیر بیع کرنا) (معاملات) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ الصَّوْمِ (بَابُ صَوْمِ يَوْمِ النَّحْرِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1993. حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى أَخْبَرَنَا هِشَامٌ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ عَنْ عَطَاءِ بْنِ مِينَا قَالَ سَمِعْتُهُ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ يُنْهَى عَنْ صِيَامَيْنِ وَبَيْعَتَيْنِ الْفِطْرِ وَالنَّحْرِ وَالْمُلَامَسَةِ وَالْمُنَابَذَةِ صحیح بخاری : کتاب: روزے کے مسائل کا بیان (باب : عید الاضحی کے دن کا روزہ رکھنا ) مترجم: BukhariWriterName 1993. حضرت ابوہریرۃ ؓ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا: دو دن کے روزوں اور دو قسم کے خریدوفروخت سے منع کیا گیاہے: عید الفطر اور قربانی کے دن روزہ رکھنا، نیز بیع ملامسہ اور بیع منابذہ سے منع کیا گیا ہے۔ الموضوع: بيع الملامسة (المعاملات) موضوع: بیع ملامسہ ( چھُو کر پرکھے بغیر بیع کرنا) (معاملات) 4 صحيح البخاري: كِتَابُ البُيُوعِ (بَابُ بَيْعِ المُلاَمَسَةِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2144. حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ قَالَ حَدَّثَنِي عُقَيْلٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَامِرُ بْنُ سَعْدٍ أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ الْمُنَابَذَةِ وَهِيَ طَرْحُ الرَّجُلِ ثَوْبَهُ بِالْبَيْعِ إِلَى الرَّجُلِ قَبْلَ أَنْ يُقَلِّبَهُ أَوْ يَنْظُرَ إِلَيْهِ وَنَهَى عَنْ الْمُلَامَسَةِ وَالْمُلَامَسَةُ لَمْسُ الثَّوْبِ لَا يَنْظُرُ إِلَيْهِ... صحیح بخاری : کتاب: خرید و فروخت کے مسائل کا بیان (باب : بیع ملامسۃ کا بیان ) مترجم: BukhariWriterName 2144. حضرت ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے، انھوں نے بتایا کہ رسول اللہ ﷺ نے بیع منابذہ سے منع فرمایا اور وہ یہ ہے کہ کوئی شخص خریدو فروخت کرتے وقت کپڑا خریدار کی طرف پھینک دے قبل اس کے کہ وہ اسے الٹ پلٹ کر دیکھے۔ اسی طرح آپ نے بیع ملامسہ سے بھی منع فرمایا اور ملامسہ یہ ہے کہ دیکھے بغیر صرف کپڑےکو ہاتھ لگانے ہی سے بیع پختہ ہو جائے۔ ... الموضوع: بيع الملامسة (المعاملات) موضوع: بیع ملامسہ ( چھُو کر پرکھے بغیر بیع کرنا) (معاملات) 5 صحيح البخاري: كِتَابُ البُيُوعِ (بَابُ بَيْعِ المُلاَمَسَةِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2145. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نُهِيَ عَنْ لِبْسَتَيْنِ أَنْ يَحْتَبِيَ الرَّجُلُ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ ثُمَّ يَرْفَعَهُ عَلَى مَنْكِبِهِ وَعَنْ بَيْعَتَيْنِ اللِّمَاسِ وَالنِّبَاذِ صحیح بخاری : کتاب: خرید و فروخت کے مسائل کا بیان (باب : بیع ملامسۃ کا بیان ) مترجم: BukhariWriterName 2145. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ دوقسم کے لباسوں سے منع کیا گیا ہے۔ ایک تویہ کہ صرف ایک ہی کپڑے میں کوئی آدمی احتباء کرے پھر اسے کندھوں تک اٹھالے۔ اور دوقسم کی خریدو فروخت سے روکا گیا ہے۔ ایک ہاتھ لگادینے سے بیع پختہ کر لینا اور دوسری صرف پھینک دینے کو بیع کے قائم مقام قراردے لینا۔ ... الموضوع: بيع الملامسة (المعاملات) موضوع: بیع ملامسہ ( چھُو کر پرکھے بغیر بیع کرنا) (معاملات) 6 صحيح البخاري: كِتَابُ البُيُوعِ (بَابُ بَيْعِ المُنَابَذَةِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2146. حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ وَعَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ الْمُلَامَسَةِ وَالْمُنَابَذَةِ صحیح بخاری : کتاب: خرید و فروخت کے مسائل کا بیان (باب : بیع منابذہ کا بیان ) مترجم: BukhariWriterName 2146. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے بیع ملامسہ اور بیع منابذہ سے منع فرمایا ہے۔ الموضوع: بيع الملامسة (المعاملات) موضوع: بیع ملامسہ ( چھُو کر پرکھے بغیر بیع کرنا) (معاملات) 7 صحيح البخاري: كِتَابُ البُيُوعِ (بَابُ بَيْعِ المُنَابَذَةِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2147. حَدَّثَنَا عَيَّاشُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ لِبْسَتَيْنِ وَعَنْ بَيْعَتَيْنِ الْمُلَامَسَةِ وَالْمُنَابَذَةِ صحیح بخاری : کتاب: خرید و فروخت کے مسائل کا بیان (باب : بیع منابذہ کا بیان ) مترجم: BukhariWriterName 2147. حضرت ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے انھوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے دو قسم کے لباسوں اور دو قسم کی خریدوفروخت سے منع کیا ہے (خریدوفروخت کی دو اقسام) بیع ملامسہ اور بیع منابذہ ہیں۔ الموضوع: بيع الملامسة (المعاملات) موضوع: بیع ملامسہ ( چھُو کر پرکھے بغیر بیع کرنا) (معاملات) 8 صحيح البخاري: كِتَابُ البُيُوعِ (بَابُ بَيْعِ المُخَاضَرَةِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2207. حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي طَلْحَةَ الْأَنْصَارِيُّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْمُحَاقَلَةِ وَالْمُخَاضَرَةِ وَالْمُلَامَسَةِ وَالْمُنَابَذَةِ وَالْمُزَابَنَةِ... صحیح بخاری : کتاب: خرید و فروخت کے مسائل کا بیان (باب: بیع مخاضرہ کا بیان ) مترجم: BukhariWriterName 2207. حضرت انس ؓ سے روایت ہے انھوں نے کہاکہ رسول اللہ ﷺ نے محاقلہ، مخاضرہ، ملامسہ، منابذه اور مزابنہ سے منع فرمایا ہے۔ الموضوع: بيع الملامسة (المعاملات) موضوع: بیع ملامسہ ( چھُو کر پرکھے بغیر بیع کرنا) (معاملات) 9 صحيح البخاري: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابُ اشْتِمَالِ الصَّمَّاءِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5819. حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الوَهَّابِ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ خُبَيْبٍ، عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ المُلاَمَسَةِ وَالمُنَابَذَةِ، وَعَنْ صَلاَتَيْنِ: بَعْدَ الفَجْرِ حَتَّى تَرْتَفِعَ الشَّمْسُ، وَبَعْدَ العَصْرِ حَتَّى تَغِيبَ، وَأَنْ يَحْتَبِيَ بِالثَّوْبِ الوَاحِدِ لَيْسَ عَلَى فَرْجِهِ مِنْهُ شَيْءٌ بَيْنَهُ وَبَيْنَ السَّمَاءِ، وَأَنْ يَشْتَمِلَ الصَّمَّاءَ ... صحیح بخاری : کتاب: لباس کے بیان میں (باب: اشتمال الصماء کا بیان ) مترجم: BukhariWriterName 5819. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے بیع منابذہ سے منع فرمایا اور آپ نے دو اوقات میں نماز پڑھنے سے بھی منع فرمایا: نماز فجر کے بعد سورج بلند ہونے تک اور عصر کے بعد سورج ٖغروب ہونے تک اور اس سے بھی منع فرمایا کہ کوئی شخص صرف ایک کپڑا جسم پر لپیٹ کر اور گٹھنے اٹھا کر اس طرح بیٹھ جائے کہ اس کی شرمگاہ پر زمین و آسمان کے درمیان کوئی چیز نہ ہو اور اشتمال صماء سے بھی منع فرمایا۔ ... الموضوع: بيع الملامسة (المعاملات) موضوع: بیع ملامسہ ( چھُو کر پرکھے بغیر بیع کرنا) (معاملات) 10 صحيح البخاري: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابُ اشْتِمَالِ الصَّمَّاءِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5820. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَامِرُ بْنُ سَعْدٍ، أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الخُدْرِيَّ، قَالَ: «نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ لِبْسَتَيْنِ وَعَنْ بَيْعَتَيْنِ، نَهَى عَنِ المُلاَمَسَةِ وَالمُنَابَذَةِ فِي البَيْعِ» وَالمُلاَمَسَةُ: لَمْسُ الرَّجُلِ ثَوْبَ الآخَرِ بِيَدِهِ بِاللَّيْلِ أَوْ بِالنَّهَارِ وَلاَ يُقَلِّبُهُ إِلَّا بِذَلِكَ. وَالمُنَابَذَةُ: أَنْ يَنْبِذَ الرَّجُلُ إِلَى الرَّجُلِ بِثَوْبِهِ، وَيَنْبِذَ الآخَرُ ثَوْبَهُ، وَيَكُونَ ذَلِكَ بَيْعَهُمَا عَنْ غَيْرِ نَظَرٍ وَلاَ تَرَاضٍ، وَاللِّبْسَتَيْنِ: اشْتِم... صحیح بخاری : کتاب: لباس کے بیان میں (باب: اشتمال الصماء کا بیان ) مترجم: BukhariWriterName 5820. حضرت ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے دو لباسوں اور خریدو فروخت کی دو قسموں سے منع فرمایا ہے : آپ نے بیع ملامسہ اور بیع منابذہ سے منع فرمایا: ملامسہ بیع یہ ہے کہ کوئی آدمی دن یا رات میں اپنے ہاتھ سے کسی دوسرے کا کپڑا چھولے اور اسے کھول کر نہ دیکھے اسی سے بیع پختہ کرے۔ منابذہ کی صورت یہ ہے کہ ایک آدمی اپنا کپڑا دوسرے آدمی کی طرف اور وہ اس کی طرف پھینکےاور بغیر دیکھے اور باہمی رضامندی کے بغیر ہی بیع منعقد ہو جائے۔ اور جن دو لباسوں سے آپ ﷺ نے منع فرمایا ان میں سے ایک اشتمال الصماء کہ انسان اپنا کپڑا اپنے کندھے پر اس طرح ڈالے کہ دوسری طرف... الموضوع: بيع الملامسة (المعاملات) موضوع: بیع ملامسہ ( چھُو کر پرکھے بغیر بیع کرنا) (معاملات) مجموع الصفحات: 3 - مجموع أحاديث: 25 کل صفحات: 3 - کل احا دیث: 25