الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 10 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 10 1 صحيح البخاري: كِتَابُ البُيُوعِ (بَابُ بَيْعِ الوَرِقِ بِالذَّهَبِ نَسِيئَةً) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2180.02. حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ أَخْبَرَنِي حَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا الْمِنْهَالِ قَالَ سَأَلْتُ الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ وَزَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ عَنْ الصَّرْفِ فَكُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا يَقُولُ هَذَا خَيْرٌ مِنِّي فَكِلَاهُمَا يَقُولُ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الذَّهَبِ بِالْوَرِقِ دَيْنًا... صحیح بخاری : کتاب: خرید و فروخت کے مسائل کا بیان (باب : چاندی کو سونے کے بدلے ادھار بیچنا ) مترجم: BukhariWriterName 2180.02. حضرت ابو منہال سے روایت ہے انھوں نے حضرت براء بن عازب اور حضرت زید بن ارقم ؓ سے بیع صرف کے متعلق دریافت کیا تو ان دونوں میں سے ہر ایک نے دوسرے کے متعلق کہا کہ یہ مجھ سے بہتر ہے۔ پھر دونوں نے بتایا کہ رسول اللہ ﷺ نے سونے کو چاندی کے عوض ادھار فروخت کرنے سے منع فرمایا ہے۔ الموضوع: الأصناف التي لا يجري فيها ربا الفضل (المعاملات) Topics: وہ احناف جن میں ربٰوالفضل نہیں چلتا (معاملات) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ البُيُوعِ (بَابُ بَيْعِ الذَّهَبِ بِالوَرِقِ يَدًا بِيَدٍ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2182. حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ مَيْسَرَةَ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَكْرَةَ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْفِضَّةِ بِالْفِضَّةِ وَالذَّهَبِ بِالذَّهَبِ إِلَّا سَوَاءً بِسَوَاءٍ وَأَمَرَنَا أَنْ نَبْتَاعَ الذَّهَبَ بِالْفِضَّةِ كَيْفَ شِئْنَا وَالْفِضَّةَ بِالذَّهَبِ كَيْفَ شِئْنَا... صحیح بخاری : کتاب: خرید و فروخت کے مسائل کا بیان (باب : سونا، چاندی کے بدلے نقد، ہاتھوں ہاتھ بیچنا درست ہے ) مترجم: BukhariWriterName 2182. حضرت ابو بکرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے چاندی کو چاندی کے عوض اور سونے کو سونے کے عوض فروخت کرنے سے منع فرمایا مگر برابر،برابر بیچنا جائز ہے۔ اور آپ ﷺ نے ہمیں حکم دیا کہ ہم سونے کو چاندی کے بدلے جس طرح چاہیں خریدیں،اسی طرح چاندی کو سونے کے عوض جس طرح چاہیں خریدیں۔ الموضوع: الأصناف التي لا يجري فيها ربا الفضل (المعاملات) Topics: وہ احناف جن میں ربٰوالفضل نہیں چلتا (معاملات) 3 صحيح مسلم: كِتَابُ الْمُسَاقَاةِ وَالمُزَارَعَةِ (بَابُ النَّهْيِ عَنْ بَيْعِ الْوَرِقِ بِالذَّهَبِ ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1590. حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الْعَتَكِيُّ، حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَكْرَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: «نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَنِ الْفِضَّةِ بِالْفِضَّةِ، وَالذَّهَبِ بِالذَّهَبِ، إِلَّا سَوَاءً بِسَوَاءٍ، وَأَمَرَنَا أَنْ نَشْتَرِيَ الْفِضَّةَ بِالذَّهَبِ كَيْفَ شِئْنَا، وَنَشْتَرِيَ الذَّهَبَ بِالْفِضَّةِ كَيْفَ شِئْنَا»، قَالَ: فَسَأَلَهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَدًا بِيَدٍ؟ فَقَالَ: «هَكَذَا سَمِعْتُ».... صحیح مسلم : کتاب: سیرابی کے عوض پیدوار میں حصہ داری اور مزارعت (باب: سونے کے عوض چاندی کی ادھار بیع منع ہے ) مترجم: MuslimWriterName 1590. عباد بن عوام نے کہا: یحییٰ بن ابی اسحاق نے ہمیں خبر دی، انہوں نے کہا: ہمیں عبدالرحمٰن بن ابی بکرہ نے اپنے والد سے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے چاندی کے عوض چاندی اور سونے کے عوض سونے کی بیع سے منع فرمایا، الا یہ کہ برابر برابر ہو اور آپﷺ نے ہمیں حکم دیا کہ ہم سونے کے عوض چاندی جیسے چاہیں خریدیں اور چاندی کے عوض سونا جیسے چاہیں خریدیں۔ کہا: اس پر ایک آدمی نے ان سے سوال کیا اور کہا: دست بدست؟ تو انہوں نے کہا: میں نے اسی طرح سنا ہے۔ ... الموضوع: الأصناف التي لا يجري فيها ربا الفضل (المعاملات) Topics: وہ احناف جن میں ربٰوالفضل نہیں چلتا (معاملات) 4 صحيح مسلم: كِتَابُ الْمُسَاقَاةِ وَالمُزَارَعَةِ (بَابُ النَّهْيِ عَنْ بَيْعِ الْوَرِقِ بِالذَّهَبِ ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1590.01. حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ، عَنْ يَحْيَى وَهُوَ ابْنُ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي بَكْرَةَ، أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَا بَكْرَةَ، قَالَ: نَهَانَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ.... صحیح مسلم : کتاب: سیرابی کے عوض پیدوار میں حصہ داری اور مزارعت (باب: سونے کے عوض چاندی کی ادھار بیع منع ہے ) مترجم: MuslimWriterName 1590.01. یحییٰ بن ابی کثیر نے یحییٰ بن ابی اسحاق سے روایت کی کہ انہیں عبدالرحمان بن ابی بکرہ نے بتایا کہ حضرت ابوبکرہ رضی اللہ تعالی عنہ نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے ہمیں منع فرمایا ۔۔ (آگے) اسی کے مانند ہے۔ الموضوع: الأصناف التي لا يجري فيها ربا الفضل (المعاملات) Topics: وہ احناف جن میں ربٰوالفضل نہیں چلتا (معاملات) 5 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْبُيُوعِ (بَابٌ فِي ذَلِكَ إِذَا كَانَ يَدًا بِيَدٍ) حکم: صحیح 3358. حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ خَالِدٍ الْهَمْدَانِيُّ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ الثَّقَفِيُّ أَنَّ اللَّيْثَ حَدَّثَهُمْ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اشْتَرَى عَبْدًا بِعَبْدَيْنِ سنن ابو داؤد : کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل (باب: ایک جانور کو دو جانوروں کے بدلے نقد بیچنا ) مترجم: DaudWriterName 3358. سیدنا جابر ؓ نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے دو غلاموں کے بدلے ایک غلام خرید فرمایا۔ الموضوع: الأصناف التي لا يجري فيها ربا الفضل (المعاملات) Topics: وہ احناف جن میں ربٰوالفضل نہیں چلتا (معاملات) 6 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْبُيُوعِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي كَرَاهِيَةِ بَيْعِ الْحَيَوَان...) حکم: صحیح 1238. حَدَّثَنَا أَبُو عَمَّارٍ الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ عَنْ الْحَجَّاجِ وَهُوَ ابْنُ أَرْطَاةَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْحَيَوَانُ اثْنَانِ بِوَاحِدٍ لَا يَصْلُحُ نَسِيئًا وَلَا بَأْسَ بِهِ يَدًا بِيَدٍ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ... جامع ترمذی : كتاب: خریدوفروخت کے احکام ومسائل (باب: جانور کو جانورسے ادھار بیچنے کی کراہت کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 1238. جابر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’دو جانورکو ایک جانوروں سے ادھار بیچنا درست نہیں ہے، ہاتھوں ہاتھ (نقد) بیچنے میں کوئی حرج نہیں ہے‘‘۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ الموضوع: الأصناف التي لا يجري فيها ربا الفضل (المعاملات) Topics: وہ احناف جن میں ربٰوالفضل نہیں چلتا (معاملات) 7 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْبُيُوعِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي شِرَاءِ الْعَبْدِ بِالْعَبْدَي...) حکم: صحیح 1239. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ جَاءَ عَبْدٌ فَبَايَعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْهِجْرَةِ وَلَا يَشْعُرُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ عَبْدٌ فَجَاءَ سَيِّدُهُ يُرِيدُهُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعْنِيهِ فَاشْتَرَاهُ بِعَبْدَيْنِ أَسْوَدَيْنِ ثُمَّ لَمْ يُبَايِعْ أَحَدًا بَعْدُ حَتَّى يَسْأَلَهُ أَعَبْدٌ هُوَ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَنَسٍ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ جَابِرٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ أَنَّهُ لَا بَأْسَ بِعَبْدٍ بِعَبْدَيْنِ يَدًا... جامع ترمذی : كتاب: خریدوفروخت کے احکام ومسائل (باب: ایک غلام کودو غلام سے خرید نے کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 1239. جابر ؓ کہتے ہیں کہ ایک غلام آیا اوراس نے نبی اکرمﷺسے ہجرت پربیعت کی، نبی اکرم ﷺ نہیں جان سکے کہ یہ غلام ہے۔ اتنے میں اس کا مالک آ گیا وہ اس کا مطالبہ کر رہا تھا، نبی اکرمﷺنے اس سے کہا: تم اسے مجھ سے بیچ دو، چنانچہ آپﷺ نے اُسے دوکالے غلاموں کے عوض خرید لیا، پھر اس کے بعد آپﷺ کسی سے اس وقت تک بیعت نہیں لیتے تھے جب تک کہ اس سے دریافت نہ کرلیتے کہ کیا وہ غلام ہے؟۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ جابر ؓ کی حدیث حسن صحیح ہے۔ ۲۔ اس باب میں انس ؓ سے بھی روایت ہے۔ ۳۔ اہل علم کااسی حدیث پرعمل ہے کہ ایک غلام کو دوغلام سے نقدا نقد خریدنے میں کوئی حرج نہیں ہے او... الموضوع: الأصناف التي لا يجري فيها ربا الفضل (المعاملات) Topics: وہ احناف جن میں ربٰوالفضل نہیں چلتا (معاملات) 8 سنن ابن ماجه: كِتَابُ التِّجَارَاتِ (بَابُ الْحَيَوَانِ بِالْحَيَوَانِ نَسِيئَةً) حکم: صحیح 2271. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ وَأَبُو خَالِدٍ عَنْ حَجَّاجٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا بَأْسَ بِالْحَيَوَانِ وَاحِدًا بِاثْنَيْنِ يَدًا بِيَدٍ وَكَرِهَهُ نَسِيئَةً سنن ابن ماجہ : کتاب: تجارت سے متعلق احکام ومسائل (باب: حیوان کی حیوان سے ادھار بیع کرنا ) مترجم: MajahWriterName 2271. حضرت جابر ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ایک جانور کا دو جانوروں سے دست بدست تبادلہ کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ اور نبی ﷺ نے (اس قسم کا تبادلہ) ادھار کے ساتھ ناپسند فرمایا۔ الموضوع: الأصناف التي لا يجري فيها ربا الفضل (المعاملات) Topics: وہ احناف جن میں ربٰوالفضل نہیں چلتا (معاملات) 9 سنن ابن ماجه: كِتَابُ التِّجَارَاتِ (بَابُ الْحَيَوَانِ بِالْحَيَوَانِ مُتَفَاضِلًا يَد...) حکم: صحیح 2272. حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عُرْوَةَ ح و حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اشْتَرَى صَفِيَّةَ بِسَبْعَةِ أَرْؤُسٍ قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ مِنْ دِحْيَةَ الْكَلْبِيِّ... سنن ابن ماجہ : کتاب: تجارت سے متعلق احکام ومسائل (باب: جانور کا جانور سے نقد بنقد کمی بیشی کے ساتھ تبادلہ ) مترجم: MajahWriterName 2272. حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے حضرت صفیہ ؓ کو سات غلاموں کے عوض خریدا تھا۔ عبدالرحمٰن بن مہدی ؓ نے اس حدیث میں یہ الفاظ بھی بیان فرمائے: حضرت دحیہ کلبی ؓ سے۔ الموضوع: الأصناف التي لا يجري فيها ربا الفضل (المعاملات) Topics: وہ احناف جن میں ربٰوالفضل نہیں چلتا (معاملات) 10 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْجِهَادِ (بَابُ الْبَيْعَةِ) حکم: صحیح 2869. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ جَاءَ عَبْدٌ فَبَايَعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْهِجْرَةِ وَلَمْ يَشْعُرْ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ عَبْدٌ فَجَاءَ سَيِّدُهُ يُرِيزُهُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعْنِيهِ فَاشْتَرَاهُ بِعَبْدَيْنِ أَسْوَدَيْنِ ثُمَّ لَمْ يُبَايِعْ أَحَدًا بَعْدَ ذَلِكَ حَتَّى يَسْأَلَهُ أَعَبْدٌ هُوَ... سنن ابن ماجہ : کتاب: جہاد سے متعلق احکام ومسائل (باب: بیعت کا بیان ) مترجم: MajahWriterName 2869. حضرت جابر ؓ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا: ایک غلام نے حاضر ہوکر ہجرت کی بیعت کر لی۔ نبی ﷺ کومعلوم نہ تھا کہ وہ غلام ہے۔ (بعد میں) اس کا آقا اسے لینےآ گیا تو نبیﷺ نےیہ (غلام) میرے ہاتھ فروخت کر دو۔ چنانچہ آپﷺ نے دو سیاہ فام غلاموں کے عوض اسے خرید لیا۔ اس کے بعد آپﷺ یہ پوچھے بغیر کسی سے بیعت نہیں لیتے تھے کہ کیا وہ غلام ہے۔؟ ... الموضوع: الأصناف التي لا يجري فيها ربا الفضل (المعاملات) Topics: وہ احناف جن میں ربٰوالفضل نہیں چلتا (معاملات) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 10 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 10