مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 6
کل صفحات: 1 - کل احادیث: 6
1 سنن أبي داؤد كِتَابُ الْبُيُوعِ بَابٌ فِي الرُّجْحَانِ فِي الْوَزْنِ وَالْوَزْنِ ب...
حکم: صحیح
3350 حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، حَدَّثَنِي سُوَيْدُ بْنُ قَيْسٍ، قَالَ: جَلَبْتُ أَنَا وَمَخْرَفَةُ الْعَبْدِيُّ بَزًّا مِنْ هَجَرَ، فَأَتَيْنَا بِهِ مَكَّةَ، فَجَاءَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْشِي، فَسَاوَمَنَا بِسَرَاوِيلَ، فَبِعْنَاهُ، وَثَمَّ رَجُلٌ يَزِنُ بِالْأَجْرِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >زِنْ وَأَرْجِحْ<....
سنن ابو داؤد:
کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
3350. سیدنا سوید بن قیس ؓ کا بیان ہے کہ میں اور مخرفہ عبدی ؓ بحرین کے علاقہ ہجر سے کپڑا لائے اور ہم اسے مکہ لے آئے، تو رسول اللہ ﷺ چلتے ہوئے ہمارے پاس تشریف لائے، آپ ﷺ نے ہم سے ایک پاجامے کا سودا کیا جو ہم نے آپ ﷺ کو بیچا اور وہاں ایک آدمی تھا جو مزدوری لے کر مال تولتا تھا، تو رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا: ”تولو اور جھکتا ہوا تولو۔“...
2 سنن أبي داؤد كِتَابُ الْبُيُوعِ بَابٌ فِي الرُّجْحَانِ فِي الْوَزْنِ وَالْوَزْنِ ب...
حکم: صحیح
3351 حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ وَمُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمَعْنَى قَرِيبٌ، قَالَا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ أَبِي صَفْوَانَ بْنِ عُمَيْرَةَ، قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَكَّةَ قَبْلَ أَنْ يُهَاجِرَ... بِهَذَا الْحَدِيثِ، وَلَمْ يَذْكُرْ: يَزِنُ بِأَجْرٍ. قَالَ أَبو دَاود: رَوَاهُ قَيْسٌ كَمَا قَالَ سُفْيَانُ وَالْقَوْلُ قَوْلُ سُفْيَانَ....
سنن ابو داؤد:
کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
3351. سیدنا ابوصفوان بن عمیرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے ہجرت کرنے سے پہلے میں مکے میں آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ اور یہ مذکورہ بالا حدیث بیان کی۔ مگر اس میں ”مزدوری پر مال تولنے“ کا بیان نہیں ہے۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں: اس کو قیس نے (بھی) اسی طرح بیان کیا ہے جیسے کہ سفیان نے اور سفیان کا قول راجح ہے۔...
3 سنن أبي داؤد كِتَابُ الْبُيُوعِ بَابٌ فِي الرُّجْحَانِ فِي الْوَزْنِ وَالْوَزْنِ ب...
حکم: صحیح
3352 حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي رِزْمَةَ سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ قَالَ رَجُلٌ لِشُعْبَةَ: خَالَفَكَ سُفْيَانَ؟ قَالَ: دَمَغْتَنِي. وَبَلَغَنِي، عَنْ يَحْيَى بْنِ مَعِينٍ قَالَ كُلُّ مَنْ خَالَفَ سُفْيَانَ فَالْقَوْلُ قَوْلُ سُفْيَانَ.
سنن ابو داؤد:
کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
3352. ابن ابی رزمہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد سے سنا کہ ایک شخص نے شعبہ سے کہا کہ سفیان نے آپ کی مخالفت کی ہے۔ تو انہوں نے کہا: تو نے مجھے بہت پریشان کیا ہے۔ حالانکہ مجھے یحییٰ بن معین کی یہ بات پہنچی ہے کہ جو بھی سفیان کی مخالفت کرے، تو بات سفیان کی راجح ہو گی۔
4 سنن أبي داؤد كِتَابُ الْبُيُوعِ بَابٌ فِي الرُّجْحَانِ فِي الْوَزْنِ وَالْوَزْنِ ب...
حکم: صحیح
3353 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ: كَانَ سُفْيَانُ أَحْفَظَ مِنِّي.
سنن ابو داؤد:
کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
3353. شعبہ ؓ سے روایت ہے کہ سفیان مجھ سے زیادہ حافظ تھے۔
5 جامع الترمذي أَبْوَابُ الْبُيُوعِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَابُ مَا جَاءَ فِي الرُّجْحَانِ فِي الْوَزْنِ
حکم: صحیح
1368 حَدَّثَنَا هَنَّادٌ وَمَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ قَالَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ سُوَيْدِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ جَلَبْتُ أَنَا وَمَخْرَفَةُ الْعَبْدِيُّ بَزًّا مِنْ هَجَرَ فَجَاءَنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَاوَمَنَا بِسَرَاوِيلَ وَعِنْدِي وَزَّانٌ يَزِنُ بِالْأَجْرِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْوَزَّانِ زِنْ وَأَرْجِحْ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ جَابِرٍ وَأَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ سُوَيْدٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَأَهْلُ الْعِلْمِ يَسْتَحِبُّونَ الرُّجْحَانَ فِي الْوَزْنِ وَرَوَى شُعْبَةُ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سِمَاكٍ فَق...
جامع ترمذی: كتاب: خریدوفروخت کے احکام ومسائل (باب: (ترازو) جھکاکر(زیادہ) تولنے کا بیان)
مترجم: ٢. فضيلة الدكتور عبد الرحمٰن الفريوائي ومجلس علمي (دار الدّعوة، دهلي)
1368. سوید بن قیس ؓ کہتے ہیں: میں اور مخرمہ عبدی دونوں مقام ہجر سے ایک کپڑا لے آ ئے، نبی اکرم ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے اورآپ نے ہم سے ایک پائجامے کا مول بھاؤ کیا۔ میرے پاس ایک تولنے والا تھا جو اجرت لے کر تولتا تھا تو نبی اکرمﷺنے تولنے والے سے فرمایا:’’جھکا کرتول‘‘۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱- سوید ؓ کی حدیث حسن صحیح ہے۔۲۔ اہل علم جھُکا کرتولنے کو مستحب سمجھتے ہیں۔۳۔ اس باب میں جابر اور ابوہریرہ ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔۴۔ اورشعبہ نے بھی اس حدیث کو سماک سے روایت کیا ہے، لیکن انہوں نے «عن ...
6 سنن ابن ماجه كِتَابُ التِّجَارَاتِ بَابُ الرُّجْحَانِ فِي الْوَزْنِ
حکم: صحیح
2303 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ قَالُوا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ سُوَيْدِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ جَلَبْتُ أَنَا وَمَخْرَفَةُ الْعَبْدِيُّ بَزًّا مِنْ هَجَرَ فَجَاءَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَاوَمَنَا سَرَاوِيلَ وَعِنْدَنَا وَزَّانٌ يَزِنُ بِالْأَجْرِ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا وَزَّانُ زِنْ وَأَرْجِحْ...
سنن ابن ماجہ:
کتاب: تجارت سے متعلق احکام ومسائل
مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)
2303. حضرت سعید بن قیس ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں اور حضرت مخرفہ عبدی ؓ ہجر (کے شہر) سے کپڑا لائے۔ ہمارے پاس رسول اللہ ﷺ تشریف لائے اور ہم سے ایک شلوار کا سودا کیا۔ ہمارے پاس ایک تولنے والا تھا جو اجرت پر تولتا تھا۔ نبی ﷺ نے اس سے فرمایا: اے تولنے والے! وزن کر، اور جھکتا تول۔...
مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 6
کل صفحات: 1 - کل احادیث: 6