3 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ الأَحْكَامِ (بَابُ السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ لِلْإِمَامِ مَا لَمْ ...)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

7142. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْمَعُوا وَأَطِيعُوا وَإِنْ اسْتُعْمِلَ عَلَيْكُمْ عَبْدٌ حَبَشِيٌّ كَأَنَّ رَأْسَهُ زَبِيبَةٌ

صحیح بخاری : کتاب: حکومت اور قضا کے بیان میں (باب : امام اور بادشاہ اسلام کی بات سننا اور ماننا واجب ہے جب تک وہ خلاف شرع اور گناہ کی بات کا حکم نہ دے )

مترجم: BukhariWriterName

7142. سیدنا انس ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم بات سنو اور اطاعت کرو اگرچہ تم پرکسی ایسے حبشی کو حاکم اور سربراہ مقرر کردیا جائے جس ۔کا سر منقیٰ کی طرح چھوٹا ہو،“


6 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْجِهَادِ (بَابُ طَاعَةِ الْإِمَامِ)

حکم: صحیح

2862. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ عَنْ أَبِي ذَرٍّ أَنَّهُ انْتَهَى إِلَى الرَّبَذَةِ وَقَدْ أُقِيمَتْ الصَّلَاةُ فَإِذَا عَبْدٌ يَؤُمُّهُمْ فَقِيلَ هَذَا أَبُو ذَرٍّ فَذَهَبَ يَتَأَخَّرُ فَقَالَ أَبُو ذَرٍّ أَوْصَانِي خَلِيلِي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَسْمَعَ وَأُطِيعَ وَإِنْ كَانَ عَبْدًا حَبَشِيًّا مُجَدَّعَ الْأَطْرَافِ...

سنن ابن ماجہ : کتاب: جہاد سے متعلق احکام ومسائل (باب: اما م کی اطا عت )

مترجم: MajahWriterName

2862. حضرت عبداللہ بن صامت ؓ سے روایت ہےکہ حضرت ابوذر ؓ ربذہ تشریف لائے تو نماز کی اقامت ہوچکی تھی اورایک غلام نماز کی امامت کرا رہا تھا۔ (اسے)کہا گیا: یہ ابوذر ؓ (آگئے ہیں۔) وہ پیچھے ہٹنے لگا (تاکہ حضرت ابوذر ؓ نماز پڑھائیں) تو حضرت ابوذر ؓ نے فرمایا: میرے خلیلﷺنے مجھے وصیت کی ہے کہ میں سنو اور مانوں اگرچہ (حاکم) ناک کٹا حبشی غلام ہی ہو۔ ...