الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 12 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 12 1 صحيح مسلم: كِتَابُ الْمُسَاقَاةِ وَالمُزَارَعَةِ (بَابُ الشُّفْعَةِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1608.03. وحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، أَنَّ أَبَا الزُّبَيْرِ، أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الشُّفْعَةُ فِي كُلِّ شِرْكٍ، فِي أَرْضٍ، أَوْ رَبْعٍ، أَوْ حَائِطٍ، لَا يَصْلُحُ أَنْ يَبِيعَ حَتَّى يَعْرِضَ عَلَى شَرِيكِهِ، فَيَأْخُذَ أَوْ يَدَعَ، فَإِنْ أَبَى، فَشَرِيكُهُ أَحَقُّ بِهِ حَتَّى يُؤْذِنَهُ»... صحیح مسلم : کتاب: سیرابی کے عوض پیدوار میں حصہ داری اور مزارعت (باب: شفعہ ) مترجم: MuslimWriterName 1608.03. ابن وہب نے ہمیں ابن جریج سے خبر دی کہ انہیں ابوزبیر نے بتایا کہ انہوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہما سے سنا، وہ کہہ رہے تھے: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’ہر مشترک جائیداد، زمین، گھر یا باغ میں شفعہ ہے۔ (کسی ایک شریک کے لیے) اسے فروخت کرنا درست نہیں جب تک کہ وہ اپنے شریک کو پیشکش (نہ) کرے وہ (چاہے تو) اسے لے لے یا چھوڑ دے۔ اگر وہ ایسا نہ کرے تو اس کا شریک ہی اس کا زیادہ حقدار ہے جب تک کہ اسے بتا نہ دے۔‘‘ ... الموضوع: الشفعة في قسمة الشركة (المعاملات) موضوع: شراکت کا مال تقسیم کرنے میں شفعہ کا حق (معاملات) 2 سنن أبي داؤد: کِتَابُ الْإِجَارَةِ (بَابٌ فِي الشُّفْعَةِ) حکم: صحیح 3513. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >الشُّفْعَةُ فِي كُلِّ شِرْكٍ، رَبْعَةٍ أَوْ حَائِطٍ، لَا يَصْلُحُ أَنْ يَبِيعَ، حَتَّى يُؤْذِنَ شَرِيكَهُ، فَإِنْ بَاعَ, فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ، حَتَّى يُؤْذِنَهُ<. ... سنن ابو داؤد : کتاب: اجارے کے احکام و مسائل (باب: شفعہ کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 3513. سیدنا جابر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”شفعہ ہر مشترک زمین یا باغ میں ہے، اسے اپنے شریک کو خبر دیے بغیر فروخت کرنا درست نہیں۔ اگر (بلا اطلاع) فروخت کر دیا ہو تو وہ شریک ہی زیادہ حقدار ہے حتیٰ کہ وہ دوسرے کے لیے اجازت دیدے۔“ الموضوع: الشفعة في قسمة الشركة (المعاملات) موضوع: شراکت کا مال تقسیم کرنے میں شفعہ کا حق (معاملات) 3 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْأَحْكَامِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ أَنَّ الشَّرِيكَ شَفِيعٌ) حکم: منکر 1371. حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى عَنْ أَبِي حَمْزَةَ السُّكَّرِيِّ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الشَّرِيكُ شَفِيعٌ وَالشُّفْعَةُ فِي كُلِّ شَيْءٍ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ لَا نَعْرِفُهُ مِثْلَ هَذَا إِلَّا مِنْ حَدِيثِ أَبِي حَمْزَةَ السُّكَّرِيِّ وَقَدْ رَوَى غَيْرُ وَاحِدٍ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلًا وَهَذَا أَصَحُّ.... جامع ترمذی : كتاب: حکومت وقضاء کے بیان میں (باب: ساجھی دار کو حق شفعہ حاصل ہے ) مترجم: TrimziWriterName 1371. عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’ساجھی دار کو حق شفعہ حاصل ہے اور شفعہ ہر چیز میں ہے‘‘۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ ہم اس حدیث کو اس طرح (مرفوعاً) صرف ابوحمزہ سکری ہی کی روایت سے جانتے ہیں۔ ۲۔ اس حدیث کوکئی لوگوں نے عبدالعزیز بن رفیع سے اورعبدالعزیزنے ابن ابی ملیکہ سے اورابن ابی ملیکہ نے نبی اکرمﷺ سے مرسلاً روایت کیا ہے۔ اوریہی زیادہ صحیح ہے۔ ... الموضوع: الشفعة في قسمة الشركة (المعاملات) موضوع: شراکت کا مال تقسیم کرنے میں شفعہ کا حق (معاملات) 4 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْأَحْكَامِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ أَنَّ الشَّرِيكَ شَفِيعٌ) حکم: منكر 1371.01. حَدَّثَنَا هَنَّادٌ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ بِمَعْنَاهُ وَلَيْسَ فِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ وَهَكَذَا رَوَى غَيْرُ وَاحِدٍ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ مِثْلَ هَذَا لَيْسَ فِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ وَهَذَا أَصَحُّ مِنْ حَدِيثِ أَبِي حَمْزَةَ وَأَبُو حَمْزَةَ ثِقَةٌ يُمْكِنُ أَنْ يَكُونَ الْخَطَأُ مِنْ غَيْرِ أَبِي حَمْزَةَ.... جامع ترمذی : كتاب: حکومت وقضاء کے بیان میں (باب: ساجھی دار کو حق شفعہ حاصل ہے ) مترجم: TrimziWriterName 1371.01. اس سند میں ہناد نے ابوبکربن عیاش سے ابوبکربن عیاش نے عبدالعزیزبن رفیع سے اور عبدالعزیز نے ابن ابی ملیکہ سے اور ابن ابی ملیکہ نے نبی اکرمﷺ سے اسی طرح کی حدیث روایت کی ہے، اس میں ابن عباس کا واسطہ نہیں ہے، ۳- اوراسی طرح کئی اورلوگوں نے عبدالعزیز بن رفیع سے اسی کے مثل حدیث روایت کی ہے اور اس میں بھی ابن عباس کا واسطہ نہیں ہے۔ ۴۔ ابوحمزہ (یہ مرفوع) کی حدیث سے زیادہ صحیح ہے۔ ابوحمزہ ثقہ ہیں۔ ممکن ہے یہ خطا ابوحمزہ کے علاوہ کسی اور سے ہوئی ہو۔ ... الموضوع: الشفعة في قسمة الشركة (المعاملات) موضوع: شراکت کا مال تقسیم کرنے میں شفعہ کا حق (معاملات) 5 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْأَحْكَامِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ أَنَّ الشَّرِيكَ شَفِيعٌ) حکم: منكر 1371.02. حَدَّثَنَا هَنَّادٌ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَيَّاشٍ و قَالَ أَكْثَرُ أَهْلِ الْعِلْمِ إِنَّمَا تَكُونُ الشُّفْعَةُ فِي الدُّورِ وَالْأَرَضِينَ وَلَمْ يَرَوْا الشُّفْعَةَ فِي كُلِّ شَيْءٍ وَقَالَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ الشُّفْعَةُ فِي كُلِّ شَيْءٍ وَالْقَوْلُ أَصَحُّ.... جامع ترمذی : كتاب: حکومت وقضاء کے بیان میں (باب: ساجھی دار کو حق شفعہ حاصل ہے ) مترجم: TrimziWriterName 1371.02. اس سند میں ھناد نے ابوالاحوص سے اورابوالاحوص نے عبدالعزیزبن رفیع سے اورعبدالعزیزنے ابن ابی ملیکہ سے اورابن ابی ملیکہ نے نبی اکرمﷺ سے ابوبکربن عیاش کی حدیث کی طرح روایت کی ہے، ۶ - اکثر اہل علم کہتے ہیں کہ حقِ شفعہ کا نفاذ صرف گھر اور زمین میں ہوگا۔ ان لوگوں کی رائے میں شفعہ ہرچیز میں نہیں،۷- اور بعض اہل علم کہتے ہیں:شعفہ ہرچیز میں ہے۔ لیکن پہلاقول زیادہ صحیح ہے۔ ... الموضوع: الشفعة في قسمة الشركة (المعاملات) موضوع: شراکت کا مال تقسیم کرنے میں شفعہ کا حق (معاملات) 6 سنن النسائي: كِتَابُ الْبُيُوعِ (بَابُ بَيْعِ الْمُدَبَّرِ) حکم: صحیح 4654. أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، وَابْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرٍ، «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَاعَ الْمُدَبَّرَ» سنن نسائی : کتاب: خریدو فروخت سے متعلق احکام و مسائل (باب: مدبر غلام کی بیع ) مترجم: NisaiWriterName 4654. حضرت جابر رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ایک مدبر بیچ دیا تھا۔ الموضوع: الشفعة في قسمة الشركة (المعاملات) موضوع: شراکت کا مال تقسیم کرنے میں شفعہ کا حق (معاملات) 7 سنن النسائي: كِتَابُ الْقَسَامَةِ (بَابُ الْقَسَامَةِ) حکم: صحیح 4709. أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، قَالَ: أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ ابْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ: «كَانَتِ الْقَسَامَةُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، ثُمَّ أَقَرَّهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْأَنْصَارِيِّ الَّذِي وُجِدَ مَقْتُولًا فِي جُبِّ الْيَهُودِ» فَقَالَتِ الْأَنْصَارُ: الْيَهُودُ قَتَلُوا صَاحِبَنَا... سنن نسائی : کتاب: قسامت ‘قصاص اور دیت سے متعلق احکام و مسائل (باب: قسامت کا بیان ) مترجم: NisaiWriterName 4709. حضرت ابن مسیب ؓ بیان کرتے ہیں کہ قسامت جاہلیت میں تھی، پھر رسول اللہ ﷺ نے اسے ایک انصاری کے بارے میں برقرار رکھا جو یہودیوں کے ایک کنویں میں مقتول پائے گئے تھے۔ انصار نے دعویٰ کر دیا تھا کہ یہودیوں نے ہمارے آدمی کو قتل کیا ہے۔ الموضوع: الشفعة في قسمة الشركة (المعاملات) موضوع: شراکت کا مال تقسیم کرنے میں شفعہ کا حق (معاملات) 8 سنن النسائي: كِتَابُ الْقَسَامَةِ (بَابٌ تَبْدِئَةُ أَهْلِ الدَّمِ فِي الْقَسَامَةِ) حکم: صحیح 4710. أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ، قَالَ: أَنْبَأَنَا ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ أَبِي لَيْلَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَنْصَارِيِّ، أَنَّ سَهْلَ بْنَ أَبِي حَثْمَةَ أَخْبَرَهُ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَهْلٍ، وَمُحَيِّصَةَ خَرَجَا إِلَى خَيْبَرَ مِنْ جَهْدٍ أَصَابَهُمَا، فَأُتِيَ مُحَيِّصَةُ فَأُخْبِرَ: أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَهْلٍ قَدْ قُتِلَ وَطُرِحَ فِي فَقِيرٍ أَوْ عَيْنٍ، فَأَتَى يَهُودَ فَقَالَ: أَنْتُمْ وَاللَّهِ قَتَلْتُمُوهُ، فَقَالُوا: وَاللَّهِ مَا قَتَلْنَاهُ، ثُمَّ أَقْبَلَ حَتَّى قَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَ... سنن نسائی : کتاب: قسامت ‘قصاص اور دیت سے متعلق احکام و مسائل (باب: قسامت میں پہلے مقتول کے ورثاء سے قسمیں لینے کا بیان ) مترجم: NisaiWriterName 4710. حضرت سہل بن ابی حثمہ رضی اللہ تعالٰی عنہ نے بتایا کہ عبداللہ بن سہل اور محیصہ بھوک اور مشقت کے ستائے ہوئے خیبر کی طرف گئے۔ محیصہ کسی کام سے واپس آئے تو انھیں بتایا گیا کہ عبداللہ بن سہل کو قتل کر کے کنویں یا چشمے میں پھینک دیا گیا ہے۔ وہ یہودیوں کے پاس گئے اور کہا: اللہ کی قسم! تم نے اسے قتل کیا ہے۔ انھوں نے کہا: اللہ کی قسم! ہم نے اسے قتل نہیں کیا۔ پھر وہ مدینہ منورہ واپس آئے اور رسول اللہ ﷺ کے پاس حاضر ہو کر پوری بات آپ سے ذکر کی۔ پھر وہ خود، ان کے بڑے بھائی حویصہ اور (مقتول کے بھائی) عبدالرحمن بن سہل تینوں آئے۔ محیصہ بات کرنے لگے کیونکہ وہ خیبر میں (مقتول ک... الموضوع: الشفعة في قسمة الشركة (المعاملات) موضوع: شراکت کا مال تقسیم کرنے میں شفعہ کا حق (معاملات) 9 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الشُّفْعَةِ (بَابٌ إِذَا وَقَعَتِ الْحُدُودُ فَلَا شُفْعَةَ) حکم: صحیح 2497. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ وَأَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى بِالشُّفْعَةِ فِيمَا لَمْ يُقْسَمْ فَإِذَا وَقَعَتْ الْحُدُودُ فَلَا شُفْعَةَ.... سنن ابن ماجہ : کتاب: شفعہ سے متعلق احکام ومسائل (باب: حد بندی ہو جانے کے بعد شفعہ نہیں ہوتا ) مترجم: MajahWriterName 2497. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے غیر تقسیم شدہ چیز (زمین یا مکان) میں شفعے کا فیصلہ فرمایا۔ جب حد بندی ہو جائے تو پھر کوئی شفعہ نہیں۔ الموضوع: الشفعة في قسمة الشركة (المعاملات) موضوع: شراکت کا مال تقسیم کرنے میں شفعہ کا حق (معاملات) 10 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الشُّفْعَةِ (بَابٌ إِذَا وَقَعَتِ الْحُدُودُ فَلَا شُفْعَةَ) حکم: صحیح 2497.01. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَمَّادٍ الطِّهْرَانِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ مَالِكٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ وَأَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ قَالَ أَبُو عَاصِمٍ سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ مُرْسَلٌ وَأَبُو سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ مُتَّصِلٌ... سنن ابن ماجہ : کتاب: شفعہ سے متعلق احکام ومسائل (باب: حد بندی ہو جانے کے بعد شفعہ نہیں ہوتا ) مترجم: MajahWriterName 2497.01. امام ابن ماجہ ؓ نے اپنے دوسرے استاذ محمد بن حماد طہرانی کے واسطے سے بھی یہ روایت نبی ﷺ سے اسی طرح بیان کی ہے۔ (حدیث کے راوی) ابو عاصم رحمۃ اللہ علیہ نے کہا: سعید بن مسیب کی حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت مرسل ہے۔ اور ابو سلمہ کی حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت متصل ہے۔ الموضوع: الشفعة في قسمة الشركة (المعاملات) موضوع: شراکت کا مال تقسیم کرنے میں شفعہ کا حق (معاملات) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 12 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 12