2 ‌سنن أبي داؤد كِتَابُ الْأَدَبِ بَابٌ فِي كَرَاهِيَةِ الْمِرَاءِ

حکم: صحیح

4857 حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ سُفْيَانَ، قَالَ: حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُهَاجِرِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ قَائِدِ السَّائِبِ عَنِ السَّائِبِ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَعَلُوا يُثْنُونَ عَلَيَّ، وَيَذْكُرُونِّي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >أَنَا أَعْلَمُكُمْ<- يَعْنِي: بِهِ-، قُلْتُ: صَدَقْتَ- بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي-، كُنْتَ شَرِيكِي فَنِعْمَ الشَّرِيكُ، كُنْتَ لَا تُدَارِي وَلَا تُمَارِي....

سنن ابو داؤد:

کتاب: آداب و اخلاق کا بیان

(باب: جھگڑے فساد کی کراہت کا بیان)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

4857. سیدنا سائب ؓ سے مروی ہے کہ میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو لوگ میری مدح اور میرے اعمال کا ذکر کرنے لگے، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں اس کے متعلق تم سے زیادہ جانتا ہوں۔“ میں نے عرض کیا: آپ نے بجا فرمایا، میرے ماں باپ آپ پر قربان! آپ میرے شراکت دار تھے اور بہت ہی خوب شراکت دار تھے۔ آپ میں مخالفت کرنے یا لڑنے جھگڑنے والی کوئی بات نہیں تھی۔...