1 ‌‌صحيح البخاري كِتَابُ البُيُوعِ بَابُ مَا يُتَنَزَّهُ مِنَ الشُّبُهَاتِ

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

2073 حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ طَلْحَةَ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِتَمْرَةٍ مَسْقُوطَةٍ فَقَالَ لَوْلَا أَنْ تَكُونَ مِنْ صَدَقَةٍ لَأَكَلْتُهَا وَقَالَ هَمَّامٌ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَجِدُ تَمْرَةً سَاقِطَةً عَلَى فِرَاشِي...

صحیح بخاری:

کتاب: خرید و فروخت کے مسائل کا بیان

(باب : مشتبہ چیزوں سے پرہیز کرنا)

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

2073. حضرت انس  ؓ سے روایت ہے انھوں نے کہاکہ نبی کریم ﷺ ایک گری ہوئی کھجور کے پاس سے گزرے تو فرمایا؛ ’’اگر یہ کھجور صدقے کی نہ ہوتی تو میں اسے کھالیتا۔‘‘ ہمام نے حضرت ابوہریرہ  ؓ سے انھوں نے نبی کریم ﷺ سے بیان کیا کہ آپ نے فرمایا: ’’میں اپنے بستر پر گری ہوئی کھجور پاتا ہوں۔‘‘...


3 ‌‌صحيح البخاري كِتَابُ أَحَادِيثِ الأَنْبِيَاءِ بَابٌ: {وَإِذْ قَالَتِ الْمَلاَئِكَةُ يَا مَرْيَم...

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

2451 وَقَالَ يَحْيَى حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنِي مَنْصُورٌ وَقَالَ زَائِدَةُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ طَلْحَةَ حَدَّثَنَا أَنَسٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنِّي لَأَنْقَلِبُ إِلَى أَهْلِي فَأَجِدُ التَّمْرَةَ سَاقِطَةً عَلَى فِرَاشِي فَأَرْفَعُهَا لِآكُلَهَا ثُمَّ أَخْشَى أَنْ تَكُونَ صَدَقَةً فَأُلْقِيهَا...

صحیح بخاری:

کتاب: انبیاء ؑ کے بیان میں

(

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

2451. حضرت انس  ؓ اورحضرت ابوہریرۃ  ؓ سے روایت ہے وہ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ’’جب میں اپنے گھر آتا ہوں تو اپنے بستر پر گری پڑی کھجور پاتا ہوں، اسے کھانے کے لیے اٹھا لیتا ہوں پھر اس اندیشے کے پیش نظر کہ یہ صدقہ ہوگی اسے پھینک دیتا ہوں۔‘‘...


4 ‌صحيح مسلم كِتَابُ الزَّكَاةِ بَابُ تَحْرِيمِ الزَّكَاةِ عَلَى رَسُولِ اللهِ ﷺ و...

حکم: صحیح

2523 حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَدَ تَمْرَةً فَقَالَ لَوْلَا أَنْ تَكُونَ مِنْ الصَّدَقَةِ لَأَكَلْتُهَا

صحیح مسلم:

کتاب: زکوٰۃ کے احکام و مسائل

(باب: رسول اللہ ﷺ اور آپ کی آل پر زکاۃ حرام ہے اور ...)

مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)

2523. سفیان نے منصور سے انھوں نے طلحہ بن مصرف سے اور انھوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ نبی اکرم ﷺ کو ایک کھجور ملی تو آپﷺ نے فرمایا: ’’اگر یہ (امکا ن) نہ ہوتا کہ یہ صدقے میں سے ہو سکتی ہے تو میں اسے کھا لیتا۔‘‘


5 ‌صحيح مسلم كِتَابُ الزَّكَاةِ بَابُ تَحْرِيمِ الزَّكَاةِ عَلَى رَسُولِ اللهِ ﷺ و...

حکم: صحیح

2524 وحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ زَائِدَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ، حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِتَمْرَةٍ بِالطَّرِيقِ، فَقَالَ: «لَوْلَا أَنْ تَكُونَ مِنَ الصَّدَقَةِ لَأَكَلْتُهَا»

صحیح مسلم:

کتاب: زکوٰۃ کے احکام و مسائل

(باب: رسول اللہ ﷺ اور آپ کی آل پر زکاۃ حرام ہے اور ...)

مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)

2524. زائد ہ نے منصور اور انھوں نے طلحہ بن مصرف سے روایت کی، انھوں نے کہا: حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ہمیں حدیث بیان کی کہ رسول اللہ ﷺ راستے میں (پڑی ہو ئی) ایک کھجور کے قریب سے گزرے تو فرمایا: ’’اگر یہ (امکا ن) نہ ہوتا کہ یہ صدقے سے ہو گی تو میں اسے کھا لیتا۔‘‘...


8 ‌سنن أبي داؤد كِتَابُ الزَّكَاةِ بَابُ الصَّدَقَةِ عَلَى بَنِي هَاشِمٍ

حکم: صحیح

1653 حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ أَخْبَرَنَا أَبِي عَنْ خَالِدِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَدَ تَمْرَةً فَقَالَ لَوْلَا أَنِّي أَخَافُ أَنْ تَكُونَ صَدَقَةً لَأَكَلْتُهَا قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ هِشَامٌ عَنْ قَتَادَةَ هَكَذَا

سنن ابو داؤد:

کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل

(باب: بنی ہاشم کو صدقہ لینا دینا کیسا ہے ؟)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

1653. سیدنا انس ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے (کسی راستے میں) ایک کھجور پائی، تو فرمایا: ”اگر مجھے یہ اندیشہ نہ ہوتا کہ یہ صدقے کی ہو گی تو میں اسے کھا لیتا۔“ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ اسے ہشام نے قتادہ سے اسی طرح روایت کیا ہے۔


9 ‌سنن أبي داؤد كِتَابُ اللُّقَطَةِ بَابُ التَّعْرِيفِ بِاللُّقَطَةِ

حکم: ضعیف

1719 حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ زِيَادٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ الْمَكِّيِّ أَنَّهُ حَدَّثَهُ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ رَخَّصَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْعَصَا وَالسَّوْطِ وَالْحَبْلِ وَأَشْبَاهِهِ يَلْتَقِطُهُ الرَّجُلُ يَنْتَفِعُ بِهِ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ النُّعْمَانُ بْنُ عَبْدِ السَّلَامِ عَنْ الْمُغِيرَةِ أَبِي سَلَمَةَ بِإِسْنَادِهِ وَرَوَاهُ شَبَابَةُ عَنْ مُغِيرَةَ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ كَانُوا لَمْ يَذْكُرُوا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَ...

سنن ابو داؤد:

کتاب: گری پڑی گمشدہ چیزوں سے متعلق مسائل

(باب: گری پڑی چیز اٹھائے تو اس کا اعلان کرنے کا حکم)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

1719. سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ سے مروی ہے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں چھڑی، رسی، کوڑا اور اس قسم کی چیزیں اٹھا لینے کی رخصت دی تھی کہ انسان ان سے فائدہ اُٹھا لے۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ اسے نعمان بن عبدالسلام نے مغیرہ (مغیرہ بن مسلم) ابوسلمہ سے اپنی سند سے روایت کیا ہے۔ اور شبابہ نے مغیرہ بن مسلم سے، انہوں نے ابولزابیر سے، انہوں نے جابر ؓ سے روایت کیا ہے۔ (کہا کہ وہ لوگ چھڑی، کوڑا وغیرہ اٹھا لینے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے) اور نبی کریم ﷺ کا ذکر نہیں کیا۔ (موقوف بیان کیا ہے)۔...


10 ‌سنن أبي داؤد كِتَابُ الْجِهَادِ بَابُ مَنْ قَالَ إِنَّهُ يَأْكُلُ مِمَّا سَقَطَ

حکم: ضعیف

2629 حَدَّثَنَا عُثْمَانُ وَأَبُو بَكْرٍ ابْنَا أَبِي شَيْبَةَ وَهَذَا لَفْظُ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ مُعْتَمِرِ بْنِ سُلَيْمَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي حَكَمٍ الْغِفَارِيَّ يَقُولُ: حَدَّثَتْنِي جَدَّتِي، عَنْ عَمِّ أَبِي رَافِعِ بْنِ عَمْرٍو الْغِفَارِيِّ، قَالَ: كُنْتُ غُلَامًا أَرْمِي نَخْلَ الْأَنْصَارِ، فَأُتِيَ بِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: >يَا غُلَامُ لِمَ تَرْمِي النَّخْلَ؟<، قَالَ آكُلُ، قَالَ: >فَلَا تَرْمِ النَّخْلَ، وَكُلْ مِمَّا يَسْقُطُ فِي أَسْفَلِهَا ثُمَّ مَسَحَ رَأْسَهُ، فَقَالَ: >اللَّهُمَّ أَشْبِعْ بَطْنَهُ<....

سنن ابو داؤد:

کتاب: جہاد کے مسائل

(باب: درختوں سے گرا پڑا پھل کھا لینے کی رخصت کا بیا...)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

2629. سیدنا رافع بن عمرو غفاری کا بیان ہے کہ میں لڑکپن میں انصاریوں کی کھجوروں کو (پتھر وغیرہ) مارا کرتا تھا تو مجھے نبی کریم ﷺ کی خدمت میں پیش کیا گیا۔ آپ ﷺ نے پوچھا: ”اے لڑکے! تو کھجوروں کو کیوں مارتا ہے؟ میں نے کہا: پھل کھانے کے لیے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”مت مارا کر‘ جو نیچے گری پڑی ہو کھا لیا کر۔“ پھر آپ ﷺ نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور دعا دی: ”اے اﷲ! اس کے پیٹ کو سیر کر دے۔“...