الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 7 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 7 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الخُصُومَاتِ (بَابُ مَنْ رَدَّ أَمْرَ السَّفِيهِ وَالضَّعِيفِ ال...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2415. حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَجُلًا أَعْتَقَ عَبْدًا لَهُ لَيْسَ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُ فَرَدَّهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَابْتَاعَهُ مِنْهُ نُعَيْمُ بْنُ النَّحَّامِ صحیح بخاری : کتاب: نالشوں اور جھگڑوں کے بیان میں (باب : ایک شخص نادان یا کم عقل ہو گو حاکم اس پر پابندی نہ لگائے مگر اس کا کیا ہوا معاملہ رد کیا جائے گا ) مترجم: BukhariWriterName 2415. حضرت جابر ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے اپنا ایک غلام آزاد کیا جبکہ اس کے پاس اور کوئی مال نہیں تھا۔ نبی کریم ﷺ نے اس کے اقدام آزادی کو مسترد کردیا۔ پھر(بعد میں) اس غلام کو حضرت نعیم بن نحام نے خریدلیا۔ الموضوع: حبس المفلس والحجرعليه (المعاملات) Topics: مفلس کے تصرفات پر پابندی عائد کرنا (معاملات) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ كَفَّارَاتِ الأَيْمَانِ (بَابُ عِتْقِ المُدَبَّرِ وَأُمِّ الوَلَدِ وَالمُكَ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6716. حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ عَمْرٍو عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَجُلًا مِنْ الْأَنْصَارِ دَبَّرَ مَمْلُوكًا لَهُ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُ فَبَلَغَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مَنْ يَشْتَرِيهِ مِنِّي فَاشْتَرَاهُ نُعَيْمُ بْنُ النَّحَّامِ بِثَمَانِ مِائَةِ دِرْهَمٍ فَسَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ عَبْدًا قِبْطِيًّا مَاتَ عَامَ أَوَّلَ... صحیح بخاری : کتاب: قسموں کے کفارہ کے بیان میں (باب : کفارہ میں مدبر، ام الولد اور مکاتب اور ولد الزنا کا آزاد کرنا درست ہے ) مترجم: BukhariWriterName 6716. حضرت جابر ؓ سے روایت ہے کہ قبیلہ انصار میں سے ایک آدمی نے اپنے غلام کو مدبر بنایا جبکہ اس کے پاس غلام کے علاوہ اور کوئی مال نہ تھا۔ نبی ﷺ کو اس بات کا علم ہوا تو آپ نے فرمایا: ”یہ غلام مجھ سے کون خریدتا ہے؟“ نعیم بن نحام نے آٹھ سو درہم کے عوض اسے خرید لیا۔ حضرت جابر ؓ کہتے ہیں۔ وہ ایک قبطی غلام تھا جو پہلے ہی سال مر گیا۔ ... الموضوع: حبس المفلس والحجرعليه (المعاملات) Topics: مفلس کے تصرفات پر پابندی عائد کرنا (معاملات) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ الإِكْرَاهِ (بَابُ إِذَا أُكْرِهَ حَتَّى وَهَبَ عَبْدًا أَوْ بَ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6947. حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَجُلًا مِنْ الْأَنْصَارِ دَبَّرَ مَمْلُوكًا وَلَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُ فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مَنْ يَشْتَرِيهِ مِنِّي فَاشْتَرَاهُ نُعَيْمُ بْنُ النَّحَّامِ بِثَمَانِ مِائَةِ دِرْهَمٍ قَالَ فَسَمِعْتُ جَابِرًا يَقُولُ عَبْدًا قِبْطِيًّا مَاتَ عَامَ أَوَّلَ... صحیح بخاری : کتاب: زبردستی کام کرانے کے بیان میں (باب : اگر کسی کو مجبور کیاگیا اور آخر اس نے غلام ہبہ کیا یا بیچا تو نہ ہبہ صحیح ہوگا نہ بیع صحیح ہوگی ) مترجم: BukhariWriterName 6947. حضرت جابر ؓ سے روایت ہے کہ ایک انصاری آدمی نے اپنے ایک غلام کو مدبر کردیا جبکہ اس کے پاس غلام اور کوئی مال نہ تھا۔ رسول اللہ ﷺ کو اس کی اطلاع ملی تو آپ نے فرمایا: ”مجھ سے یہ غلام کون خریدتا ہے؟“ نعیم بن نحام نے اسے آٹھ سو درہم میں خرید لیا۔ حضرت جابر ؓ نے فرمایا: وہ غلام حبشی قبطی تھا جو پہلے ہی سال فوت ہو گیا تھا۔ ... الموضوع: حبس المفلس والحجرعليه (المعاملات) Topics: مفلس کے تصرفات پر پابندی عائد کرنا (معاملات) 4 صحيح البخاري: كِتَابُ الأَحْكَامِ (بَابُ بَيْعِ الإِمَامِ عَلَى النَّاسِ أَمْوَالَهُم...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 7186. حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ كُهَيْلٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ بَلَغَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِهِ أَعْتَقَ غُلَامًا لَهُ عَنْ دُبُرٍ لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ غَيْرَهُ فَبَاعَهُ بِثَمَانِ مِائَةِ دِرْهَمٍ ثُمَّ أَرْسَلَ بِثَمَنِهِ إِلَيْهِ... صحیح بخاری : کتاب: حکومت اور قضا کے بیان میں (باب : حکم ( بے وقوف اور غائب لوگوں کی جائیداد منقولہ اور غیر منقولہ دونوں کو بیچ سکتا ہے ) مترجم: BukhariWriterName 7186. سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا: نبی ﷺ کو معلوم ہوا کہ آپ کے صحابہ کرام ؓ میں سے ایک آدمی اپنا نمائدہ بنادیا ہے اور اس کے پاس غلام کے علاوہ کوئی جائیداد بھی نہیِں۔ اس بنا پر آپ ﷺ نے اس غلام کو آٹھ سو درہم میں فروخت کرکے اس کی قیمت مالک کو بھجوا دی۔ الموضوع: حبس المفلس والحجرعليه (المعاملات) Topics: مفلس کے تصرفات پر پابندی عائد کرنا (معاملات) 5 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْعِتْقِ (بَابٌ فِي بَيْعِ الْمُدْبِرِ) حکم: صحیح 3955. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنْ عَطَاءٍ وَإِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّ رَجُلًا أَعْتَقَ غُلَامًا لَهُ عَنْ دُبُرٍ مِنْهُ، وَلَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُ، فَأَمَرَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَبِيعَ بِسَبْعِ مِائَةِ، أَوْ بِتِسْعِ مِائَةِ. حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُسَافِرٍ.... سنن ابو داؤد : کتاب: غلاموں کی آزادی سے متعلق احکام و مسائل (باب: مدبر غلام کی فروخت کا مسئلہ ) مترجم: DaudWriterName 3955. سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ نے روایت کیا کہ ایک شخص نے اپنے غلام کے بارے میں کہہ دیا کہ وہ اس کی وفات کے بعد آزاد ہو گا، جب کہ اس کے پاس اس غلام کے سوا کوئی اور مال نہ تھا، چنانچہ اس غلام کے بارے میں نبی کریم ﷺ نے حکم دیا تو اسے سات سو یا نو سو میں فروخت کیا گیا۔ الموضوع: حبس المفلس والحجرعليه (المعاملات) Topics: مفلس کے تصرفات پر پابندی عائد کرنا (معاملات) 6 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْعِتْقِ (بَابٌ فِي بَيْعِ الْمُدْبِرِ) حکم: صحیح 3856. حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ بَكْرٍ، أَخْبَرَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، حَدَّثَنِي عَطَاءُ بْنُ أَبِي رَبَاحٍ، حَدَّثَنِي جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ... بِهَذَا, زَادَ وَقَالَ -يَعْنِي: النَّبِيَّ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: >أَنْتَ أَحَقُّ بِثَمَنِهِ، وَاللَّهُ أَغْنَى عَنْهُ<. سنن ابو داؤد : کتاب: غلاموں کی آزادی سے متعلق احکام و مسائل (باب: مدبر غلام کی فروخت کا مسئلہ ) مترجم: DaudWriterName 3856. سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ نے یہ حدیث بیان کی اور مزید کہا، یعنی نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تو اس کی قیمت کا زیادہ حقدار (اور محتاج) ہے، جبکہ اللہ عزوجل اس کو آزاد کیے جانے سے بے پروا ہے۔“ (اسے کوئی احتیاج نہیں)۔ الموضوع: حبس المفلس والحجرعليه (المعاملات) Topics: مفلس کے تصرفات پر پابندی عائد کرنا (معاملات) 7 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْعِتْقِ (بَابٌ فِي بَيْعِ الْمُدْبِرِ) حکم: صحیح 3857. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ-: يُقَالُ لَهُ: أَبُو مَذْكُورٍ- أَعْتَقَ غُلَامًا لَهُ: يُقَالُ لَهُ: يَعْقُوبُ- عَنْ دُبُرٍ، وَلَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُ، فَدَعَا بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: >مَنْ يَشْتَرِيهِ؟<، فَاشْتَرَاهُ نُعَيْمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ النَّحَّامِ بِثَمَانِ مِائَةِ دِرْهَمٍ، فَدَفَعَهَا إِلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: >إِذَا كَانَ أَحَدُكُمْ فَقِيرًا فَلْيَبْدَأْ بِنَفْسِهِ, فَإِنْ كَانَ فِيهَا فَضْلٌ فَعَلَى عِيَالِهِ, فَإِنْ كَان... سنن ابو داؤد : کتاب: غلاموں کی آزادی سے متعلق احکام و مسائل (باب: مدبر غلام کی فروخت کا مسئلہ ) مترجم: DaudWriterName 3857. سیدنا جابر ؓ سے مروی ہے کہ ابومذکور نامی ایک انصاری نے اپنے غلام کے بارے میں کہہ دیا کہ میری موت کے بعد وہ آزاد ہو گا۔ اس غلام کا نام یعقوب تھا اور اس انصاری کا اس کے سوا کوئی اور مال نہ تھا۔ تو رسول اللہ ﷺ نے اس غلام کو بلوایا اور فرمایا: ”اسے کون خریدتا ہے؟“ تو جناب نعیم بن عبداللہ بن نحام نے اس کو آٹھ سو درہم میں خرید لیا، چنانچہ آپ ﷺ نے یہ رقم ابومذکور کے حوالے کی اور فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی ضرورت مند ہو تو چاہیے کہ (خرچ کرنے کی) اپنے سے ابتداء کرے، اگر کچھ بچ جائے تو اپنے عیال پر خرچ کرے، اگر ان سے بچ رہے تو اپنے قرابت داروں پر ... الموضوع: حبس المفلس والحجرعليه (المعاملات) Topics: مفلس کے تصرفات پر پابندی عائد کرنا (معاملات) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 7 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 7