الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 16 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 16 1 صحيح البخاري: کِتَابُ فَضْلِ لَيْلَةِ القَدْرِ (بَابُ العَمَلِ فِي العَشْرِ الأَوَاخِرِ مِنْ رَمَض...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2024. حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي يَعْفُورٍ عَنْ أَبِي الضُّحَى عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ الْعَشْرُ شَدَّ مِئْزَرَهُ وَأَحْيَا لَيْلَهُ وَأَيْقَظَ أَهْلَهُ صحیح بخاری : کتاب: لیلۃ القدر کا بیان (باب : رمضان کے آخری عشر میں زیادہ محنت کرنا ) مترجم: BukhariWriterName 2024. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: جب رمضان کا آخری عشرہ ہوتا تونبی ﷺ (عبادت کے لیے)کمر بستہ ہو جاتے، شب بیداری فرماتے اور اپنے اہل خانہ کو بھی بیدار رکھتے تھے۔ الموضوع: صلاة الرجل مع أهل بيته (العبادات) موضوع: آدمی کا اپنی بیوی کےساتھ مل کر قیام کرنا (عبادات) 2 صحيح مسلم: كِتَابُ الِاعْتِكَافِ (بَابُ الِاجْتِهَادِ فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِن...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1174. حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ، وَابْنُ أَبِي عُمَرَ، جَمِيعًا عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ، قَالَ إِسْحَاقُ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ أَبِي يَعْفُورٍ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ صُبَيْحٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، «إِذَا دَخَلَ الْعَشْرُ، أَحْيَا اللَّيْلَ، وَأَيْقَظَ أَهْلَهُ، وَجَدَّ وَشَدَّ الْمِئْزَرَ»... صحیح مسلم : کتاب: اعتکاف کے احکام ومسائل (باب: رمضان کے آخری دس دنوں میں خوب محنت (سے عبادت )کرنا ) مترجم: MuslimWriterName 1174. مسروق نے حضرت عائشہ سے روایت کی کہ ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا کہتی ہیں: کہ رسول اللہ ﷺ کی عادت مبارکہ تھی کہ جب رمضان کا آخری عشرہ آتا تو آپ ﷺ رات بھر جاگتے اور گھر والوں کو بھی جگاتے، (عبادت میں) نہایت کوشش کرتے اور کمر، ہمت باندھ لیتے تھے۔ الموضوع: صلاة الرجل مع أهل بيته (العبادات) موضوع: آدمی کا اپنی بیوی کےساتھ مل کر قیام کرنا (عبادات) 3 سنن أبي داؤد: کِتَابُ تَفْرِيعِ مَا یَقطَعُ الصَلَاۃ وَمَا لَا یَقطَعُھَا (بَابُ مَنْ قَالَ الْمَرْأَةُ لَا تَقْطَعُ الصَّلَا...) حکم: صحیح 711. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي صَلَاتَهُ مِنْ اللَّيْلِ وَهِيَ مُعْتَرِضَةٌ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ رَاقِدَةٌ عَلَى الْفِرَاشِ الَّذِي يَرْقُدُ عَلَيْهِ حَتَّى إِذَا أَرَادَ أَنْ يُوتِرَ أَيْقَظَهَا فَأَوْتَرَتْ... سنن ابو داؤد : کتاب: ان چیزوں کی تفصیل جن سے نماز ٹوٹ جاتی ہے اور جن سے نماز نہیں ٹوٹتی (باب: ان کے دلائل جو قائل ہیں کہ عورت کے گزرنے سے نماز نہیں ٹوٹتی ) مترجم: DaudWriterName 711. ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ رات کو اپنی نماز پڑھتے اور وہ آپ ﷺ کے اور قبلے کے درمیان بستر پر ہوتی تھیں جس پر کہ آپ ﷺ سوتے تھے، حتیٰ کہ جب آپ ﷺ وتر پڑھنا چاہتے تو انہیں جگا دیتے- تب وہ (بھی اٹھ کر) وتر پڑھ لیتیں۔ الموضوع: صلاة الرجل مع أهل بيته (العبادات) موضوع: آدمی کا اپنی بیوی کےساتھ مل کر قیام کرنا (عبادات) 4 سنن أبي داؤد: كِتَابُ التَّطَوُّعِ (بَابُ قِيَامِ اللَّيْلِ) حکم: صحیح 1309. - حَدَّثَنَا ابْنُ كَثِيرٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْأَقْمَرِ ح، وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمِ بْنِ بَزِيعٍ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ شَيْبَانَ عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْأَقْمَرِ الْمَعْنَى عَنِ الْأَغَرِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >إِذَا أَيْقَظَ الرَّجُلُ أَهْلَهُ مِنَ اللَّيْلِ فَصَلَّيَا أَوْ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ جَمِيعًا,كُتِبَا فِي الذَّاكِرِينَ وَالذَّاكِرَاتِ<. وَلَمْ يَرْفَعْهُ ابْنُ كَثِيرٍ وَلَا ذَكَرَ أَبَا هُرَيْرَةَ جَعَلَهُ كَلَامَ أَبِي سَعِيدٍ. قَالَ أَبو د... سنن ابو داؤد : کتاب: نوافل اور سنتوں کے احکام ومسائل (باب: رات کے قیام کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 1309. سیدنا ابوسعید اور ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب شوہر اپنی اہلیہ کو رات کے وقت جگاتا ہے اور وہ دونوں نماز پڑھتے یا دو رکعتیں پڑھتے ہیں تو ان کا اندراج ذاکرین و ذاکرت میں ہو جاتا ہے۔“ ابن کثیر نے اس کو مرفوع ذکر نہیں کیا اور نہ سیدنا ابوہریرہ ؓ کا نام ہی لیا بلکہ اسے ابوسعید کا کلام بتایا۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ ابن مہدی نے سفیان سے روایت کیا اور کہا: میرا خیال ہے کہ اس نے ابوہریرہ ؓ کا نام لیا۔ امام ابوداؤد ؓ نے کہا: سفیان کی حدیث موقوف ہے۔ ... الموضوع: صلاة الرجل مع أهل بيته (العبادات) موضوع: آدمی کا اپنی بیوی کےساتھ مل کر قیام کرنا (عبادات) 5 سنن أبي داؤد: كِتَابُ تَفرِيع أَبوَاب شَهرِ رَمضَان (بَابُ فِي قِيَامِ شَهْرِ رَمَضَانَ) حکم: صحیح 1375. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ أَخْبَرَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ عَنْ الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ صُمْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَمَضَانَ فَلَمْ يَقُمْ بِنَا شَيْئًا مِنْ الشَّهْرِ حَتَّى بَقِيَ سَبْعٌ فَقَامَ بِنَا حَتَّى ذَهَبَ ثُلُثُ اللَّيْلِ فَلَمَّا كَانَتْ السَّادِسَةُ لَمْ يَقُمْ بِنَا فَلَمَّا كَانَتْ الْخَامِسَةُ قَامَ بِنَا حَتَّى ذَهَبَ شَطْرُ اللَّيْلِ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَوْ نَفَّلْتَنَا قِيَامَ هَذِهِ اللَّيْلَةِ قَالَ فَقَالَ إِنَّ الرَّجُلَ إِذَا صَلَّى مَعَ الْإِمَامِ حَتَّى يَن... سنن ابو داؤد : کتاب: ماہ رمضان المبارک کے احکام و مسائل (باب: رمضان میں قیام اللیل کے احکام و مسائل ) مترجم: DaudWriterName 1375. سیدنا ابوذر ؓ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ رمضان کے روزے رکھے، آپ ﷺ نے ہمارے ساتھ کوئی قیام نہ کیا، حتیٰ کہ مہینے میں ایک ہفتہ باقی رہ گیا، تو آپ ﷺ نے ہمیں قیام کروایا، حتیٰ کہ تہائی رات ہو گئی۔ جب (آخر سے) چھٹی رات آئی تو آپ ﷺ نے قیام نہ کرایا۔ جب پانچویں رات آئی تو ہمیں قیام کروایا، حتیٰ کہ آدھی رات گزر گئی۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! کاش آپ ہمیں بقیہ رات بھی اس کا قیام کروا دیتے؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”انسان جب امام کے ساتھ نماز پڑھتا ہے اور اس کے فارغ ہونے تک اس کے ساتھ رہتا ہے تو اس کے لیے پوری رات کا قیام شمار کیا جاتا ہے۔“ جب چو... الموضوع: صلاة الرجل مع أهل بيته (العبادات) موضوع: آدمی کا اپنی بیوی کےساتھ مل کر قیام کرنا (عبادات) 6 سنن أبي داؤد: كِتَابُ تَفرِيع أَبوَاب شَهرِ رَمضَان (بَابُ فِي قِيَامِ شَهْرِ رَمَضَانَ) حکم: صحیح 1376. حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ وَدَاوُدُ بْنُ أُمَيَّةَ أَنَّ سُفْيَانَ أَخْبَرَهُمْ عَنْ أَبِي يَعْفُورٍ وَقَالَ دَاوُدُ عَنْ ابْنِ عُبَيْدِ بْنِ نِسْطَاسٍ عَنْ أَبِي الضُّحَى عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانَ إِذَا دَخَلَ الْعَشْرُ أَحْيَا اللَّيْلَ وَشَدَّ الْمِئْزَرَ وَأَيْقَظَ أَهْلَهُ قَالَ أَبُو دَاوُد وَأَبُو يَعْفُورٍ اسْمُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ نِسْطَاسٍ... سنن ابو داؤد : کتاب: ماہ رمضان المبارک کے احکام و مسائل (باب: رمضان میں قیام اللیل کے احکام و مسائل ) مترجم: DaudWriterName 1376. ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓ سے مروی ہے کہ جب رمضان کا (آخری) عشرہ شروع ہوتا، تو نبی کریم ﷺ راتوں کو جاگتے، اپنی کمر کس لیتے اور اپنے گھر والوں کو بھی جگاتے۔ امام ابوداؤد ؓ بیان کرتے ہیں کہ ابویعفور کا نام عبدالرحمٰن بن عبید بن نسطاس ہے۔ الموضوع: صلاة الرجل مع أهل بيته (العبادات) موضوع: آدمی کا اپنی بیوی کےساتھ مل کر قیام کرنا (عبادات) 7 سنن أبي داؤد: كِتَابُ تَفريع أَبوَاب الوِترِ (بَابُ الْحَثِّ عَلَى قِيَامِ اللَّيْلِ) حکم: صحیح 1451. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمِ بْنِ بَزِيعٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ شَيْبَانَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْأَقْمَرِ عَنْ الْأَغَرِّ أَبِي مُسْلِمٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ وَأَبِي هُرَيْرَةَ قَالَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ اسْتَيْقَظَ مِنْ اللَّيْلِ وَأَيْقَظَ امْرَأَتَهُ فَصَلَّيَا رَكْعَتَيْنِ جَمِيعًا كُتِبَا مِنْ الذَّاكِرِينَ اللَّهَ كَثِيرًا وَالذَّاكِرَاتِ... سنن ابو داؤد : کتاب: وتر کے فروعی احکام و مسائل (باب: قیام اللیل کی ترغیب ) مترجم: DaudWriterName 1451. سیدنا ابو سعید خدری اور سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص رات کو جاگے اور اپنی بیوی کو بھی جگائے، پھر وہ دونوں دو رکعتیں پڑھیں تو ان کا شمار ذاکرین و ذاکرات میں ہوتا ہے جو اللہ کو بہت زیادہ یاد کرنے والے ہوتے ہیں۔“ الموضوع: صلاة الرجل مع أهل بيته (العبادات) موضوع: آدمی کا اپنی بیوی کےساتھ مل کر قیام کرنا (عبادات) 8 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الصَّوْمِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابٌ مِنْهُ) حکم: صحیح 795. حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ هُبَيْرَةَ بْنِ يَرِيمَ عَنْ عَلِيٍّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُوقِظُ أَهْلَهُ فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ جامع ترمذی : كتاب: روزے کے احکام ومسائل (باب: شب قدر سے متعلق ایک اور باب ) مترجم: TrimziWriterName 795. علی ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ رمضان کے آخری عشرے میں اپنے گھروالوں کو جگاتے تھے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ الموضوع: صلاة الرجل مع أهل بيته (العبادات) موضوع: آدمی کا اپنی بیوی کےساتھ مل کر قیام کرنا (عبادات) 9 سنن النسائي: كِتَابُ الْإِمَامَةِ (بَابُ مَوْقِفِ الْإِمَامِ إِذَا كَانَ مَعَهُ صَبِي...) حکم: صحیح 804. أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ قَالَ قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي زِيَادٌ أَنَّ قَزَعَةَ مَوْلًى لِعَبْدِ قَيْسٍ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ عِكْرِمَةَ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ صَلَّيْتُ إِلَى جَنْبِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَائِشَةُ خَلْفَنَا تُصَلِّي مَعَنَا وَأَنَا إِلَى جَنْبِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُصَلِّي مَعَهُ... سنن نسائی : کتاب: امامت کے متعلق احکام و مسائل (باب: جب امام کے ساتھ ایک بچہ اور ایک عورت ہو تو امام کہاں کھڑا ہو؟ ) مترجم: NisaiWriterName 804. حضرت ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی ﷺ کے ساتھ کھڑے ہوکر نماز پڑھی اور حضرت عائشہ ؓ ہمارے پیچھے کھڑی ہوئیں۔ وہ بھی ہمارے ساتھ ہی نماز (باجماعت) پڑھ رہی تھیں جب کہ میں نبی ﷺ کے پہلو میں آپ کے ساتھ (باجماعت) نماز پڑھ رہا تھا۔ الموضوع: صلاة الرجل مع أهل بيته (العبادات) موضوع: آدمی کا اپنی بیوی کےساتھ مل کر قیام کرنا (عبادات) 10 سنن النسائي: كِتَابُ الْإِمَامَةِ (بَابُ مَوْقِفِ الْإِمَامِ إِذَا كَانَ مَعَهُ صَبِي...) حکم: صحیح 805. أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُخْتَارِ عَنْ مُوسَى بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ صَلَّى بِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبِامْرَأَةٍ مِنْ أَهْلِي فَأَقَامَنِي عَنْ يَمِينِهِ وَالْمَرْأَةُ خَلْفَنَا سنن نسائی : کتاب: امامت کے متعلق احکام و مسائل (باب: جب امام کے ساتھ ایک بچہ اور ایک عورت ہو تو امام کہاں کھڑا ہو؟ ) مترجم: NisaiWriterName 805. حضرت انس ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے اور میرے دیگر گھر والوں میں سے ایک عورت کو اس طرح نماز پڑھائی کہ مجھے اپنی دائیں طرف کھڑا کیا اور عورت کو پیچھے۔ الموضوع: صلاة الرجل مع أهل بيته (العبادات) موضوع: آدمی کا اپنی بیوی کےساتھ مل کر قیام کرنا (عبادات) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 16 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 16