الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 6 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 6 1 سنن أبي داؤد: كِتَابُ التَّطَوُّعِ (بَابُ مَنْ نَوَى الْقِيَامَ فَنَامَ) حکم: صحیح 1314. حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ رَجُلٍ عِنْدَهُ رَضِيٍّ، أَنَّ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَخْبَرَتْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ, قَالَ: >مَا مِنِ امْرِئٍ تَكُونُ لَهُ صَلَاةٌ بِلَيْلٍ يَغْلِبُهُ عَلَيْهَا نَوْمٌ,إِلَّا كُتِبَ لَهُ أَجْرُ صَلَاتِهِ، وَكَانَ نَوْمُهُ عَلَيْهِ صَدَقَةً<. ... سنن ابو داؤد : کتاب: نوافل اور سنتوں کے احکام ومسائل (باب: جس نے رات کو اٹھنے کی نیت کی مگر اٹھ نہ سکا ہو ) مترجم: DaudWriterName 1314. سیدہ عائشہ ؓ زوجہ نبی کریم ﷺ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص رات کو نماز ادا کرتا ہو مگر کسی رات اس پر نیند غالب آ جائے تو اس کے لیے اس کی نماز کا اجر لکھ دیا جاتا ہے اور نیند اس کے لیے صدقہ ہوتی ہے۔“ الموضوع: نية القيام عند النوم (العبادات) موضوع: سونے سے پہلے قیام کی نیت کرنا (عبادات) 2 سنن النسائي: كِتَابُ قِيَامِ اللَّيْلِ وَتَطَوُّعِ النَّهَارِ (بَابُ مَنْ كَانَ لَهُ صَلَاةٌ بِاللَّيْلِ فَغَلَبَ...) حکم: صحیح 1784. أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ مَالِكٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ رَجُلٍ عِنْدَهُ رِضًى أَخْبَرَهُ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَخْبَرَتْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا مِنْ امْرِئٍ تَكُونُ لَهُ صَلَاةٌ بِلَيْلٍ فَغَلَبَهُ عَلَيْهَا نَوْمٌ إِلَّا كَتَبَ اللَّهُ لَهُ أَجْرَ صَلَاتِهِ وَكَانَ نَوْمُهُ صَدَقَةً عَلَيْهِ... سنن نسائی : کتاب: رات کے قیام اور دن کی نفلی نماز کے متعلق احکام و مسائل (باب: جوآدمی رات کو تہجد پڑھتاہو کبھی اس پرنیند غالب آجائے اور وہ نہ پڑھ سکےتو؟ ) مترجم: NisaiWriterName 1784. حضرت سعید بن جبیر سے روایت ہے کہ انھیں ان کے نزدیک پسندیدہ شخص نے بتایا کہ ان کو حضرت عائشہ ؓ نے خبر دی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص کو رات کو نفل نماز پڑھنے کی عادت ہو، پھر کسی دن اس پر نیند غالب آ جائے (اوروہ نفل نماز نہ پڑھ سکے) تو اللہ تعالیٰ (اس دن بھی) اس (معمول کی) نماز کا اجر اس کے لیے لکھ دیتا ہے اور اس کی نیند اس کے لیے (اللہ تعالیٰ کی طرف سے) صدقہ بن جاتی ہے۔“ ... الموضوع: نية القيام عند النوم (العبادات) موضوع: سونے سے پہلے قیام کی نیت کرنا (عبادات) 3 سنن النسائي: كِتَابُ قِيَامِ اللَّيْلِ وَتَطَوُّعِ النَّهَارِ (بَابُ اسْمِ الرَّجُلِ الرِّضَا) حکم: صحیح 1785. أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ كَانَتْ لَهُ صَلَاةٌ صَلَّاهَا مِنْ اللَّيْلِ فَنَامَ عَنْهَا كَانَ ذَلِكَ صَدَقَةً تَصَدَّقَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَيْهِ وَكَتَبَ لَهُ أَجْرَ صَلَاتِهِ... سنن نسائی : کتاب: رات کے قیام اور دن کی نفلی نماز کے متعلق احکام و مسائل (باب: پسنددیدہ شخص کا نام ) مترجم: NisaiWriterName 1785. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس آدمی کی کوئی مقرر شدہ نماز ہو جسے وہ لازماً رات کو پڑھتا ہو لیکن کسی دن (اتفاقاً) وہ سویا رہا (اور اسے نہ پڑھ سکا) تو نیند اس کے لیے صدقہ ہوگی جو اللہ تعالیٰ نے اس پر کیا ہے اور وہ اس کے لیے اس کی (مقررہ) نماز کا ثواب لکھے گا۔“ ... الموضوع: نية القيام عند النوم (العبادات) موضوع: سونے سے پہلے قیام کی نیت کرنا (عبادات) 4 سنن النسائي: كِتَابُ قِيَامِ اللَّيْلِ وَتَطَوُّعِ النَّهَارِ (بَابُ اسْمِ الرَّجُلِ الرِّضَا) حکم: لم أجده في الصحيح و لا في الضعيف 1786. أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَذَكَرَ نَحْوَهُ قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ لَيْسَ بِالْقَوِيِّ فِي الْحَدِيثِ... سنن نسائی : کتاب: رات کے قیام اور دن کی نفلی نماز کے متعلق احکام و مسائل (باب: پسنددیدہ شخص کا نام ) مترجم: NisaiWriterName 1786. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: پھر اسی طرح بیان کیا جیسے پہلے بیان ہوا ہے۔ امام ابوعبدالرحمن (نسائی) ؓ بیان کرتے ہیں کہ اس حدیث کی سند میں ایک راوی ابوجعفر رازی ہے جو علم حدیث میں قوی اور معتبر نہیں۔ الموضوع: نية القيام عند النوم (العبادات) موضوع: سونے سے پہلے قیام کی نیت کرنا (عبادات) 5 سنن النسائي: كِتَابُ قِيَامِ اللَّيْلِ وَتَطَوُّعِ النَّهَارِ (بَابُ مَنْ أَتَى فِرَاشَهُ وَهُوَ يَنْوِي الْقِيَا...) حکم: صحیح 1787. أَخْبَرَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ عَنْ زَائِدَةَ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ عَبْدَةَ بْنِ أَبِي لُبَابَةَ عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ أَتَى فِرَاشَهُ وَهُوَ يَنْوِي أَنْ يَقُومَ يُصَلِّي مِنْ اللَّيْلِ فَغَلَبَتْهُ عَيْنَاهُ حَتَّى أَصْبَحَ كُتِبَ لَهُ مَا نَوَى وَكَانَ نَوْمُهُ صَدَقَةً عَلَيْهِ مِنْ رَبِّهِ عَزَّ وَجَلَّ خَالَفَهُ سُفْيَانُ... سنن نسائی : کتاب: رات کے قیام اور دن کی نفلی نماز کے متعلق احکام و مسائل (باب: جوآدمی سوتے وقت قیام الیل کی نیت رکھتا ہو مگر (گہری نیند) سویا رہا ) مترجم: NisaiWriterName 1787. حضرت ابودرداء ؓ سے روایت ہے اور وہ اسے نبی ﷺ تک پہنچاتے تھے، آپ نے فرمایا: ”جو آدمی بستر پر لیٹتے وقت نیت رکھتا ہو کہ رات کو (نماز تہجد کے لیے) اٹھے گا لیکن اسےگہری نیند آگئی اور وہ صبح تک سویا رہا تو اس کے لیے اس نماز کا ثواب لکھا جائے گا جس کی اس نے نیت کی اور اس کی نیند اس کے رب عزوجل کی طرف سے اس پر نوازش ہوگی۔“ سفیان نے اس روایت میں حبیب بن ابی ثابت کی مخالفت کی ہے۔ ... الموضوع: نية القيام عند النوم (العبادات) موضوع: سونے سے پہلے قیام کی نیت کرنا (عبادات) 6 سنن النسائي: كِتَابُ قِيَامِ اللَّيْلِ وَتَطَوُّعِ النَّهَارِ (بَابٌ كَمْ يُصَلِّي مَنْ نَامَ عَنْ صَلَاةٍ أَوْ م...) حکم: صحیح موقوف 1788. أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ عَنْ عَبْدَةَ قَالَ سَمِعْتُ سُوَيْدَ بْنَ غَفَلَةَ عَنْ أَبِي ذَرٍّ وَأَبِي الدَّرْدَاءِ مَوْقُوفًا سنن نسائی : کتاب: رات کے قیام اور دن کی نفلی نماز کے متعلق احکام و مسائل (باب: جوشخص رات کی معمول کی نماز سے سویا رہا یا کسی تکلیف کی وجہ سے نہ پڑھ سکاتو وہ دن کو کتننی رکعت پڑھے؟ ) مترجم: NisaiWriterName 1788. سفیان ثوری نے اس روایت کو حضرت ابوذر اور حضرت ابودرداء ؓ کا اپنا قول (یعنی موقوف) بیان کیا ہے۔ الموضوع: نية القيام عند النوم (العبادات) موضوع: سونے سے پہلے قیام کی نیت کرنا (عبادات) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 6 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 6