1 ‌سنن أبي داؤد کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ الْجُمُعَةِ بَابُ الْجُلُوسِ لِلْخُطْبَةِ

حکم: صحیح

1155 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّازُ، حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى السِّينَانِيُّ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ابْنِ السَّائِبِ، قَالَ: شَهِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعِيدَ، فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ, قَالَ: >إِنَّا نَخْطُبُ, فَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يَجْلِسَ لِلْخُطْبَةِ فَلْيَجْلِسْ، وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يَذْهَبَ فَلْيَذْهَبْ<. قَالَ أَبو دَاود: هَذَا مُرْسَلٌ، عَنْ عَطَاءٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ....

سنن ابو داؤد: کتاب: جمعۃ المبارک کے احکام ومسائل (باب: خطبہ سننے کے بیٹھنا)

مترجم: فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)

1155. سیدنا عبداللہ بن سائب ؓ سے مروی ہے کہ میں رسول اللہ ﷺ کے ہاں عید میں حاضر تھا۔ آپ ﷺ جب نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: ”ہم خطبہ دیتے ہیں تو جو پسند کرے بیٹھ جائے اور جو جانا چاہے چلا جائے۔“ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ یہ حدیث (مرفوع صحیح نہیں، بلکہ) مرسل ہے اور عطاء نے نبی کریم ﷺ سے بیان کیا ہے۔...


2 ‌سنن النسائي كِتَابُ صَلَاةِ الْعِيدَيْنِ بَابُ التَّخْيِيرِ بَيْنَ الْجُلُوسِ فِي الْخُطْبَ...

حکم: صحیح

1571 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ قَالَ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ السَّائِبِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى الْعِيدَ قَالَ مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَنْصَرِفَ فَلْيَنْصَرِفْ وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يُقِيمَ لِلْخُطْبَةِ فَلْيُقِمْ...

سنن نسائی:

کتاب: نماز عیدین کے متعلق احکام و مسائل

(باب: عیدین کا خطبہ سننے کےلیے بیٹھنےیانہ بیٹھنے کا...)

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

1571. حضرت عبداللہ بن سائب ؓ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے عید کی نمازپڑھائی، پھر فرمایا: ”جو آدمی جانا چاہے وہ جاسکتا ہے اور جو خطبہ سننے کے لیے ٹھہرنا چاہتا ہے، وہ ٹھہرے۔“


3 ‌سنن النسائي كِتَابُ صَلَاةِ الْعِيدَيْنِ بَابُ الْإِنْصَاتِ لِلْخُطْبَةِ

حکم: صحیح

1577 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ وَالْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ وَاللَّفْظُ لَهُ عَنْ ابْنِ الْقَاسِمِ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ ابْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا قُلْتَ لِصَاحِبِكَ أَنْصِتْ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ فَقَدْ لَغَوْتَ...

سنن نسائی:

کتاب: نماز عیدین کے متعلق احکام و مسائل

(باب: خطبےمیں کسی کو خاموش کرانا)

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

1577. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جب تو نے امام صاحب کے خطبے کے دوران میں اپنے ساتھی کو زبان سے کہا: چپ رہ تو تو نے بھی فضول کام کیا۔‘‘