الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 6 - مجموع أحاديث: 55 کل صفحات: 6 - کل احا دیث: 55 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الزَّكَاةِ (بَابُ فَرْضِ صَدَقَةِ الفِطْرِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1503. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ السَّكَنِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَهْضَمٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ نَافِعٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ فَرَضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَكَاةَ الْفِطْرِ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ أَوْ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ عَلَى الْعَبْدِ وَالْحُرِّ وَالذَّكَرِ وَالْأُنْثَى وَالصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ مِنْ الْمُسْلِمِينَ وَأَمَرَ بِهَا أَنْ تُؤَدَّى قَبْلَ خُرُوجِ النَّاسِ إِلَى الصَّلَاةِ... صحیح بخاری : کتاب: زکوٰۃ کے مسائل کا بیان (باب: صدقہ فطر کا فرض ہونا۔ ) مترجم: BukhariWriterName 1503. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے ہر مسلمان مرد، عورت، چھوٹے، بڑے، آزاد اور غلام پر صدقہ فطر ایک صاع کھجور یاجو سے فرض کیاہے اور نماز کے لیے جانے سے قبل اس کی ادائیگی کاحکم دیا ہے۔ الموضوع: أصناف زكاة الفطر (العبادات) Topics: زکاۃ فطر کی اصناف و اجناس (عبادات) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الزَّكَاةِ (بَابٌ: صَدَقَةُ الفِطْرِ عَلَى العَبْدِ وَغَيْرِهِ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1504. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَضَ زَكَاةَ الْفِطْرِ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ أَوْ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ عَلَى كُلِّ حُرٍّ أَوْ عَبْدٍ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى مِنْ الْمُسْلِمِينَ صحیح بخاری : کتاب: زکوٰۃ کے مسائل کا بیان (باب: صدقہ فطر کا مسلمانوں پر یہاں تک کہ غلام لونڈی پر بھی فرض ہے ) مترجم: BukhariWriterName 1504. حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہےکہ رسول اللہ ﷺ نے ہر مسلمان پر، وہ غلام ہو یا آزاد، مرد ہو یاعورت، ایک صاع کھجور یا ایک صاع جو بطور صدقہ فطر فرض کیا۔ الموضوع: أصناف زكاة الفطر (العبادات) Topics: زکاۃ فطر کی اصناف و اجناس (عبادات) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ الزَّكَاةِ (بَابٌ صَدَقَةُ الفِطْرِ صَاعٌ مِنْ شَعِيرٍ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1505. حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ بْنُ عُقْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كُنَّا نُطْعِمُ الصَّدَقَةَ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ صحیح بخاری : کتاب: زکوٰۃ کے مسائل کا بیان (باب: صدقہ فطر میں اگر جو دے تو ایک صاع ادا کرے ) مترجم: BukhariWriterName 1505. حضرت ابوسعید خدری ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ ہم جو کا ایک صاع بطور فطرانہ کھلایا کرتے تھے۔ الموضوع: أصناف زكاة الفطر (العبادات) Topics: زکاۃ فطر کی اصناف و اجناس (عبادات) 4 صحيح البخاري: كِتَابُ الزَّكَاةِ (بَابٌ: صَدَقَةُ الفِطْرِ صَاعٌ مِنْ طَعَامٍ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1506. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ الْعَامِرِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ كُنَّا نُخْرِجُ زَكَاةَ الْفِطْرِ صَاعًا مِنْ طَعَامٍ أَوْ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ أَوْ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ أَوْ صَاعًا مِنْ أَقِطٍ أَوْ صَاعًا مِنْ زَبِيبٍ... صحیح بخاری : کتاب: زکوٰۃ کے مسائل کا بیان (باب: گیہوں یا دو سرا اناج بھی صدقہ فطر ایک صاع ہونا چاہیے ) مترجم: BukhariWriterName 1506. حضرت ابو سعیدخدری ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ ہم ایک صاع خوراک یاایک صاع جویا ایک صاع کھجور یا ایک صاع پنیر یا ایک صاع منقی بطور صدقہ فطر دیا کرتے تھے۔ الموضوع: أصناف زكاة الفطر (العبادات) Topics: زکاۃ فطر کی اصناف و اجناس (عبادات) 5 صحيح البخاري: كِتَابُ الزَّكَاةِ (بَابُ صَدَقَةِ الفِطْرِ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1507. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ أَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِزَكَاةِ الْفِطْرِ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ أَوْ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَجَعَلَ النَّاسُ عِدْلَهُ مُدَّيْنِ مِنْ حِنْطَةٍ... صحیح بخاری : کتاب: زکوٰۃ کے مسائل کا بیان (باب: صدقہ فطر میں کھجور بھی ایک صاع نکالی جائے ) مترجم: BukhariWriterName 1507. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک صاع کھجور یا ایک صاع جو سے صدقہ فطردینے کا حکم دیا تھا لیکن لوگوں نے اس کے بدلے دومد گندم کو مقررکرلیا ہے۔ الموضوع: أصناف زكاة الفطر (العبادات) Topics: زکاۃ فطر کی اصناف و اجناس (عبادات) 6 صحيح البخاري: كِتَابُ الزَّكَاةِ (بَابُ صَاعٍ مِنْ زَبِيبٍ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1508. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُنِيرٍ سَمِعَ يَزِيدَ بْنَ أَبِي حَكِيمٍ الْعَدَنِيَّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ قَالَ حَدَّثَنِي عِيَاضُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كُنَّا نُعْطِيهَا فِي زَمَانِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَاعًا مِنْ طَعَامٍ أَوْ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ أَوْ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ أَوْ صَاعًا مِنْ زَبِيبٍ فَلَمَّا جَاءَ مُعَاوِيَةُ وَجَاءَتْ السَّمْرَاءُ قَالَ أُرَى مُدًّا مِنْ هَذَا يَعْدِلُ مُدَّيْنِ... صحیح بخاری : کتاب: زکوٰۃ کے مسائل کا بیان (باب: صدقہ فطر میں منقیٰ بھی ایک صاع دینا چاہیے ) مترجم: BukhariWriterName 1508. حضرت ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ ہم نبی ﷺ کے عہد مبارک میں خوراک یا کھجور یا جو یا منقی کا ایک صاع بطور صدقہ فطر دیتے تھے جب حضرت معاویہ ؓ کا دورآیا اور(شام سے) گندم آئی تو انھوں نے کہا کہ میرے خیال کے مطابق گندم کا ایک مد دیگر اجناس کے دو مد کے برابر ہے۔ ... الموضوع: أصناف زكاة الفطر (العبادات) Topics: زکاۃ فطر کی اصناف و اجناس (عبادات) 7 صحيح البخاري: كِتَابُ الزَّكَاةِ (بَابُ الصَّدَقَةِ قَبْلَ العِيدِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1510. حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ حَفْصُ بْنُ مَيْسَرَةَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كُنَّا نُخْرِجُ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْفِطْرِ صَاعًا مِنْ طَعَامٍ وَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ وَكَانَ طَعَامَنَا الشَّعِيرُ وَالزَّبِيبُ وَالْأَقِطُ وَالتَّمْرُ... صحیح بخاری : کتاب: زکوٰۃ کے مسائل کا بیان (باب: صدقہ فطر نماز عید سے پہلے ادا کرنا ) مترجم: BukhariWriterName 1510. حضرت ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایاکہ ہم رسول اللہ کے عہد مبارک میں عید الفطر کے دن خوراک میں سے ایک صاع ادا کیا کرتے تھے، ان دنوں ہماری خوراک جو، کشمکش، پنیر اور کھجوریں ہواکرتی تھی۔ الموضوع: أصناف زكاة الفطر (العبادات) Topics: زکاۃ فطر کی اصناف و اجناس (عبادات) 8 صحيح البخاري: كِتَابُ الزَّكَاةِ (بَابٌ :صَدَقَةُ الفِطْرِ عَلَى الحُرِّ وَالمَمْلُو...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1511. حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ فَرَضَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَدَقَةَ الْفِطْرِ أَوْ قَالَ رَمَضَانَ عَلَى الذَّكَرِ وَالْأُنْثَى وَالْحُرِّ وَالْمَمْلُوكِ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ أَوْ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ فَعَدَلَ النَّاسُ بِهِ نِصْفَ صَاعٍ مِنْ بُرٍّ فَكَانَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يُعْطِي التَّمْرَ فَأَعْوَزَ أَهْلُ الْمَدِينَةِ مِنْ التَّمْرِ فَأَعْطَى شَعِيرًا فَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يُعْطِي عَنْ الصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ حَتَّى إِنْ كَانَ لِيُعْطِي عَنْ بَنِيَّ وَكَانَ ابْنُ عُمَر... صحیح بخاری : کتاب: زکوٰۃ کے مسائل کا بیان (باب: صدقہ فطر آزاد اور غلام پر واجب ہونا۔ ) مترجم: BukhariWriterName 1511. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ نبی ﷺ نے ہر مذکر، مؤنث، آزاد اور غلام پر صدقہ فطر یا صدقہ رمضان ایک صاع کھجور یا ایک صاع جو مقرر کیا ہے، پھر لوگوں نے نصف صاع گندم اس کے مساوی قراردے لیا۔ حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ فطرانہ کھجوروں سے دیا کرتے تھے، ایک دفعہ اہل مدینہ کھجوریں نہ حاصل کر سکے تو آپ نے بطور فطرانہ اداکیے۔ راوی کہتا ہے کہ حضرت ابن عمر ؓ ہر چھوٹے بڑے حتی کہ میرے بیٹوں کی طرف سے فطرانہ ادا کرتے تھے۔ اور آپ فطرانہ ان لوگوں کو دیتے تھے جو صدقہ وصول کرنے پرتعینات تھے، لوگ انھیں عید الفطرسے ایک یا دودن پہلے فطرانہ دے دیتے تھے۔ الموضوع: أصناف زكاة الفطر (العبادات) Topics: زکاۃ فطر کی اصناف و اجناس (عبادات) 9 صحيح البخاري: كِتَابُ الزَّكَاةِ (بَابٌ: صَدَقَةُ الفِطْرِ عَلَى الصَّغِيرِ وَالكَبِ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1512. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ فَرَضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَدَقَةَ الْفِطْرِ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ أَوْ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ عَلَى الصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ وَالْحُرِّ وَالْمَمْلُوكِ صحیح بخاری : کتاب: زکوٰۃ کے مسائل کا بیان (باب: صدقہ فطر بڑوں اور چھوٹوں پر واجب ہے ) مترجم: BukhariWriterName 1512. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے ہر چھوٹے، بڑے، آزاد اور غلام پر صدقہ فطرایک صاع جوَیا ایک صاع کھجور فرض کیا ہے۔ الموضوع: أصناف زكاة الفطر (العبادات) Topics: زکاۃ فطر کی اصناف و اجناس (عبادات) 10 صحيح مسلم: كِتَابُ الزَّكَاةِ (بَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ عَلَى الْمُسْلِمِينَ مِنَ ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 984. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَا حَدَّثَنَا مَالِكٌ و حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَاللَّفْظُ لَهُ قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَضَ زَكَاةَ الْفِطْرِ مِنْ رَمَضَانَ عَلَى النَّاسِ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ أَوْ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ عَلَى كُلِّ حُرٍّ أَوْ عَبْدٍ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى مِنْ الْمُسْلِمِينَ... صحیح مسلم : کتاب: زکوٰۃ کے احکام و مسائل (باب: مسلمان کھجور اورجو سے صدقہ فطر (فطرانہ)ادا کرسکتے ہیں ) مترجم: MuslimWriterName 984. امام مالک نے نافع سے اور انھوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے لو گوں پر رمضان کا صدقہ فطر (فطرانہ) کھجور یا جو کا ایک صاع (فی کس) مقرر کیا، وہ ( فرد) مسلمانوں میں سے آزاد ہو یا غلا م مرد یا عورت۔ الموضوع: أصناف زكاة الفطر (العبادات) Topics: زکاۃ فطر کی اصناف و اجناس (عبادات) مجموع الصفحات: 6 - مجموع أحاديث: 55 کل صفحات: 6 - کل احا دیث: 55