الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 7 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 7 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الصَّوْمِ (بَابُ الصَّائِمِ إِذَا أَكَلَ أَوْ شَرِبَ نَاسِيًا) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1933. حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا هِشَامٌ حَدَّثَنَا ابْنُ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا نَسِيَ فَأَكَلَ وَشَرِبَ فَلْيُتِمَّ صَوْمَهُ فَإِنَّمَا أَطْعَمَهُ اللَّهُ وَسَقَاهُ صحیح بخاری : کتاب: روزے کے مسائل کا بیان (باب : اگر روزہ دار بھول کر کھا پی لے تو روزہ نہیں جاتا ) مترجم: BukhariWriterName 1933. حضرت ابو ہریرۃ ؓ سے روایت ہے وہ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ’’ اگر کوئی شخص بھول کر کھا پی لے تو وہ اپنے روزے کو پورا کرےکیونکہ یہ اللہ تعالیٰ نے اس کو کھلایا پلایا ہے۔‘‘ الموضوع: الأكل والشرب أثناء الصيام (العبادات) موضوع: روزے کے دوران کھانا پینا (عبادات) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ (بَابُ إِذَا حَنَثَ نَاسِيًا فِي الأَيْمَانِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6669. حَدَّثَنِي يُوسُفُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ قَالَ حَدَّثَنِي عَوْفٌ عَنْ خِلَاسٍ وَمُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَكَلَ نَاسِيًا وَهُوَ صَائِمٌ فَلْيُتِمَّ صَوْمَهُ فَإِنَّمَا أَطْعَمَهُ اللَّهُ وَسَقَاهُ صحیح بخاری : کتاب: قسموں اور نذروں کے بیان میں (باب: اگر قسم کھانے کے بعد بھولے سے اس کو توڑ ڈالے تو کفارہ لازم ہو گا یا نہیں ) مترجم: BukhariWriterName 6669. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”جس نے روزے کی حالت میں بھول چوک کر کھا لیا تو اسے چاہیے کہ اپنا روزہ پورا کرے کیونکہ اسے اللہ نے کھلایا اور پلایا ہے۔“ الموضوع: الأكل والشرب أثناء الصيام (العبادات) موضوع: روزے کے دوران کھانا پینا (عبادات) 3 صحيح مسلم: كِتَابُ الصِّيَامِ (بَابُ أَكْلُ النَّاسِي وَشُرْبُهُ وَجِمَاعُهُ لَا ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1155. وحَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ النَّاقِدُ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ هِشَامٍ الْقُرْدُوسِيِّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ نَسِيَ وَهُوَ صَائِمٌ، فَأَكَلَ أَوْ شَرِبَ، فَلْيُتِمَّ صَوْمَهُ، فَإِنَّمَا أَطْعَمَهُ اللهُ وَسَقَاهُ»... صحیح مسلم : کتاب: روزے کے احکام و مسائل (باب: بھول جانےوالے کے کھانے ‘پینے اور مجامعت کرنے سے روزہ ختم نہیں ہوتا ) مترجم: MuslimWriterName 1155. حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے،کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جو شخص روزے کی حالت میں بھول گیا اور کھا لیا یا پی لیا تو وہ اپنا روزہ پورا کرے کیونکہ اس کو اللہ نے کھلایا اور پلایا ہے۔‘‘ الموضوع: الأكل والشرب أثناء الصيام (العبادات) موضوع: روزے کے دوران کھانا پینا (عبادات) 4 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الصَّیامِ (بَابُ مَنْ أَكَلَ نَاسِيًا) حکم: صحیح 2398. حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ أَيُّوبَ وَحَبِيبٍ وَهِشَامٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنِّي أَكَلْتُ وَشَرِبْتُ نَاسِيًا وَأَنَا صَائِمٌ؟ فَقَالَ: اللَّهُ أَطْعَمَكَ وَسَقَاكَ.... سنن ابو داؤد : کتاب: روزوں کے احکام و مسائل (باب: جو کوئی بھول کر کھا پی لے ) مترجم: DaudWriterName 2398. سیدنا ابوہریرہ ؓ سے منقول ہے کہ ایک آدمی نبی کریم ﷺ کی خدمت میں آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! میں نے روزہ رکھا ہوا تھا اور بھول کر کھا پی بیٹھا ہوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ نے تمہیں کھلایا اور پلایا ہے۔“ الموضوع: الأكل والشرب أثناء الصيام (العبادات) موضوع: روزے کے دوران کھانا پینا (عبادات) 5 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الصَّوْمِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّائِمِ يَأْكُلُ أَوْ يَشْر...) حکم: صحیح 721. حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ، عَنْ حَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ:"مَنْ أَكَلَ أَوْ شَرِبَ نَاسِيًا فَلاَ يُفْطِرْ فَإِنَّمَا هُوَ رِزْقٌ رَزَقَهُ اللهُ جامع ترمذی : كتاب: روزے کے احکام ومسائل (باب: روزہ دار بھول کر کچھ کھاپی لے توکیسا ہے؟ ) مترجم: TrimziWriterName 721. ابو ہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جس نے بھول کر کچھ کھا پی لیا، وہ روزہ نہ توڑے، یہ روزی ہے جو اللہ نے اُسے دی ہے‘‘۱؎۔ الموضوع: الأكل والشرب أثناء الصيام (العبادات) موضوع: روزے کے دوران کھانا پینا (عبادات) 6 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الصَّوْمِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّائِمِ يَأْكُلُ أَوْ يَشْر...) حکم: صحیح 722. حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عَوْفٍ، عَنْ ابْنِ سِيرِينَ وَخَلاَّسٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ مِثْلَهُ أَوْ نَحْوَهُ. قَالَ: وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي سَعِيدٍ وَأُمِّ إِسْحَاقَ الْغَنَوِيَّةِ. قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا عِنْدَ أَكْثَرِ أَهْلِ الْعِلْمِ، وَبِهِ يَقُولُ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، وَالشَّافِعِيُّ، وَأَحْمَدُ، وَإِسْحَاقُ، وقَالَ مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ: إِذَا أَكَلَ فِي رَمَضَانَ نَاسِيًا فَعَلَيْهِ الْقَضَاءُ وَالْقَوْلُ الأَوَّلُ أَصَحُّ... جامع ترمذی : كتاب: روزے کے احکام ومسائل (باب: روزہ دار بھول کر کچھ کھاپی لے توکیسا ہے؟ ) مترجم: TrimziWriterName 722. اس سند سے بھی ابو ہریرہ نے نبی اکرم ﷺ سے اسی جیسی حدیث روایت کی ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- ابو ہریرہ ؓ کی حدیث حسن صحیح ہے۔ ۲- اس باب میں ابو سعید خدری اور ام اسحاق غنویہ ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔ ۳- اکثر اہل علم کا عمل اسی پر ہے۔ سفیان ثوری، شافعی، احمد اور اسحاق بن راہویہ اسی کے قائل ہیں۔ ۴- مالک بن انس کہتے ہیں کہ جب کوئی رمضان میں بھول کر کھا پی لے توا س پرروزے کی قضا لازم ہے، پہلا قول زیادہ صحیح ہے۔ ... الموضوع: الأكل والشرب أثناء الصيام (العبادات) موضوع: روزے کے دوران کھانا پینا (عبادات) 7 سنن ابن ماجه: كِتَاب الصِّيَامِ (بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ أَفْطَرَ نَاسِيًا) حکم: صحیح 1673. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ عَوْفٍ عَنْ خِلَاسٍ وَمُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَكَلَ نَاسِيًا وَهُوَ صَائِمٌ فَلْيُتِمَّ صَوْمَهُ فَإِنَّمَا أَطْعَمَهُ اللَّهُ وَسَقَاهُ سنن ابن ماجہ : کتاب: روزوں کی اہمیت وفضیلت (باب: جس نے بھول کر روزہ کھول دیا (اس کے لئے کیا حکم ہے) ) مترجم: MajahWriterName 1673. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جس نے روزے کی حالت میں بھول کر کچھ کھا لیا، اسے چاہیے کہ اپنا روزہ پورا کرے، اسے اللہ نے کھلایا اور پلایا ہے۔‘‘ الموضوع: الأكل والشرب أثناء الصيام (العبادات) موضوع: روزے کے دوران کھانا پینا (عبادات) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 7 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 7