الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 12 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 12 1 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الصَّیامِ (بَابُ مَنْ قَالَ هِيَ مُثْبَتَةٌ لِلشَّيْخِ وَالْح...) حکم: حسن 2317. حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا أَبَانُ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ أَنَّ عِكْرِمَةَ، حَدَّثَهُ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ قَالَ: أُثْبِتَتْ لِلْحُبْلَى وَالْمُرْضِعِ . سنن ابو داؤد : کتاب: روزوں کے احکام و مسائل (باب: مذکورہ بالا آیت بڑے بوڑھے اور حاملہ کے حق میں ثابت ہے ) مترجم: DaudWriterName 2317. عکرمہ نے بیان کیا کہ سیدنا ابن عباس ؓ فرماتے ہیں آیت کریمہ «وعلى الذينَ يُطيقُونَهُ فدية طعامُ مسكينٍ» حامہ اور دودھ پلانے والی کے حق میں محکم ہے۔ (منسوخ نہیں ہے)۔ الموضوع: إفطار المرضع (العبادات) موضوع: دودھ پلانے کی وجہ سے روزے نہ رکھنا (عبادات) 2 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الصَّیامِ (بَابُ مَنْ قَالَ هِيَ مُثْبَتَةٌ لِلشَّيْخِ وَالْح...) حکم: شاذ 2318. حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عَزْرَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: {وَعَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِينٍ}[البقرة: 184], قَالَ: كَانَتْ رُخْصَةً لِلشَّيْخِ الْكَبِيرِ، وَالْمَرْأَةِ الْكَبِيرَةِ، وَهُمَا يُطِيقَانِ الصِّيَامَ, أَنْ يُفْطِرَا وَيُطْعِمَا مَكَانَ كُلِّ يَوْمٍ مِسْكِينًا, وَالْحُبْلَى وَالْمُرْضِعُ إِذَا خَافَتَا. قَالَ أبو دَاود: يَعْنِي عَلَى أَوْلَادِهِمَا, أَفْطَرَتَا وَأَطْعَمَتَا.... سنن ابو داؤد : کتاب: روزوں کے احکام و مسائل (باب: مذکورہ بالا آیت بڑے بوڑھے اور حاملہ کے حق میں ثابت ہے ) مترجم: DaudWriterName 2318. سیدنا ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ آیت کریمہ: {وَعَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِينٍ} کی تفسیر میں انہوں نے کہا کہ بڑی عمر کے بوڑھے مرد اور عورت کے لیے رخصت ہے کہ باوجود روزے کی طاقت کے افطار کر سکتے ہیں۔ وہ ہر دن کے بدلے ایک مسکین کو کھانا کھلا دیا کریں۔ اسی طرح حاملہ اور دودھ پلانے والی عورتوں کو جب اندیشہ ہو۔ (تو وہ بھی افطار کر سکتی ہیں۔) امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں: مقصد یہ ہے کہ جب انہیں اپنے بچے کے بارے میں (بیماری یا کمزوری وغیرہ کا) اندیشہ ہو تو افطار کر سکتی ہیں اور اس کے بدلے کھانا کھلا دیا کریں۔ ... الموضوع: إفطار المرضع (العبادات) موضوع: دودھ پلانے کی وجہ سے روزے نہ رکھنا (عبادات) 3 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الصَّیامِ (بَابُ اخْتِيَارِ الْفِطْرِ) حکم: حسن صحیح 2408. حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ، حَدَّثَنَا أَبُو هِلَالٍ الرَّاسِبِيُّ، حَدَّثَنَا ابْنُ سَوَادَةَ الْقُشَيْرِيُّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ -رَجُلٌ مِنْ بَنِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبٍ إِخْوَةِ بَنِي قُشَيْرٍ-، قَالَ: أَغَارَتْ عَلَيْنَا خَيْلٌ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَانْتَهَيْتُ -أَوْ قَالَ: فَانْطَلَقْتُ- إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ يَأْكُلُ، فَقَالَ: >اجْلِسْ فَأَصِبْ مِنْ طَعَامِنَا هَذَا<، فَقُلْتُ: إِنِّي صَائِمٌ، قَالَ: >اجْلِسْ أُحَدِّثْكَ عَنِ الصَّلَاةِ وَعَنِ الصِّيَامِ, إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى وَضَعَ شَطْرَ الصَّلَاةِ -أَوْ نِصْفَ الصَّلَاة... سنن ابو داؤد : کتاب: روزوں کے احکام و مسائل (باب: سفر میں افطار کو ترجیح دینا ) مترجم: DaudWriterName 2408. سیدنا انس بن مالک ؓ (کعبی) سے روایت ہے اور یہ بنی عبداللہ بن کعب کے خاندان سے ہیں جو کہ بنی قشیر کے بھائی تھے۔ (انس بن مالک ؓ جو نبی کریم ﷺ کے خادم تھے وہ خزرجی انصاری ہیں) (کہا) کہ رسول اللہ ﷺ کے سواروں نے ہم پر حملہ کر دیا تو میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں پہنچا اور (دیکھا کہ) آپ کچھ تناول فرما رہے ہیں۔ آپ نے فرمایا: ”آؤ! بیٹھو اور ہمارے اس طعام میں سے کچھ کھا لو۔“ میں نے عرض کیا: میں روزے سے ہوں۔ آپ نے فرمایا: ”بیٹھ جاؤ میں تمہیں نماز اور روزے کے متعلق بتاتا ہوں۔ اﷲ نے مسافر سے آدھی نماز اور روزہ معاف فرما دیا ہے اور دودھ پلانے والی اور حاملہ... الموضوع: إفطار المرضع (العبادات) موضوع: دودھ پلانے کی وجہ سے روزے نہ رکھنا (عبادات) 4 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الصَّوْمِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي الرُّخْصَةِ فِي الإِفْطَارِ لِ...) حکم: حسن صحیح 715. حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ وَيُوسُفُ بْنُ عِيسَى قَالَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا أَبُو هِلَالٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَوَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَجُلٌ مِنْ بَنِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبٍ قَالَ أَغَارَتْ عَلَيْنَا خَيْلُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَجَدْتُهُ يَتَغَدَّى فَقَالَ ادْنُ فَكُلْ فَقُلْتُ إِنِّي صَائِمٌ فَقَالَ ادْنُ أُحَدِّثْكَ عَنْ الصَّوْمِ أَوْ الصِّيَامِ إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى وَضَعَ عَنْ الْمُسَافِرِ الصَّوْمَ وَشَطْرَ الصَّلَاةِ وَعَنْ الْحَامِلِ أَوْ الْمُرْضِعِ الصَّوْمَ أَوْ الصِّيَامَ وَاللَّهِ لَقَدْ... جامع ترمذی : كتاب: روزے کے احکام ومسائل (باب: حاملہ اور دودھ پلانے والی عورتوں کو روزہ نہ رکھنے کی رخصت ) مترجم: TrimziWriterName 715. انس بن مالک کعبی ؓ ۱؎ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے سواروں نے ہم پر رات میں حملہ کیا، تو میں رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا، میں نے آپ کو پایا کہ آپ دوپہر کا کھانا کھا رہے تھے، آپ نے فرمایا: ’’آؤ کھا لو‘‘، میں نے عرض کیا: میں روزے سے ہوں۔ آپ نے فرمایا: ’’قریب آؤ، میں تمہیں روزے کے بارے میں بتاؤں، اللہ تعالیٰ نے مسافر سے روزہ اور آدھی نماز۲؎ معاف کر دی ہے، حاملہ اور دودھ پلانے والی عورت سے بھی صوم کو معاف کر دیا ہے‘‘۔ اللہ کی قسم نبی اکرم ﷺ نے حاملہ اور دودھ پلانے والی عورت دونوں لفظ کہے یا ان میں سے کوئی ایک لفظ ... الموضوع: إفطار المرضع (العبادات) موضوع: دودھ پلانے کی وجہ سے روزے نہ رکھنا (عبادات) 5 سنن النسائي: كِتَابُ الصِّيَامِ (بَابُ ذِكْرِ اخْتِلَافِ مُعَاوِيَةَ بْنِ سَلَّامٍ ...) حکم: حسن 2274. أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ التَّلِّ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَنَسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ اللَّهَ وَضَعَ عَنْ الْمُسَافِرِ نِصْفَ الصَّلَاةِ وَالصَّوْمَ وَعَنْ الْحُبْلَى وَالْمُرْضِعِ... سنن نسائی : کتاب: روزے سے متعلق احکام و مسائل (باب: اس حدیث کے بیان میں معاویہ بن سلام اور علی بن مبارک کا اختلاف ) مترجم: NisaiWriterName 2274. حضرت انس ؓ سے روایت ہے، نبیﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے مسافر کو آدھی نماز اور روزہ معاف کر دیا ہے۔ اور (اسی طرح) حاملہ اور دودھ پلانے والی عورت کو بھی۔“ الموضوع: إفطار المرضع (العبادات) موضوع: دودھ پلانے کی وجہ سے روزے نہ رکھنا (عبادات) 6 سنن النسائي: كِتَابُ الصِّيَامِ (بَابُ ذِكْرِ اخْتِلَافِ مُعَاوِيَةَ بْنِ سَلَّامٍ ...) حکم: حسن 2275. أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ قَالَ حَدَّثَنَا حِبَّانُ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عُيَيْنَةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ شَيْخٍ مِنْ قُشَيْرٍ عَنْ عَمِّهِ حَدَّثَنَا ثُمَّ أَلْفَيْنَاهُ فِي إِبِلٍ لَهُ فَقَالَ لَهُ أَبُو قِلَابَةَ حَدِّثْهُ فَقَالَ الشَّيْخُ حَدَّثَنِي عَمِّي أَنَّهُ ذَهَبَ فِي إِبِلٍ لَهُ فَانْتَهَى إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَأْكُلُ أَوْ قَالَ يَطْعَمُ فَقَالَ ادْنُ فَكُلْ أَوْ قَالَ ادْنُ فَاطْعَمْ فَقُلْتُ إِنِّي صَائِمٌ فَقَالَ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَضَعَ عَنْ الْمُسَافِرِ شَطْرَ الصَّلَاةِ وَالصِّيَامَ وَعَنْ الْحَامِلِ وَالْمُرْضِعِ... سنن نسائی : کتاب: روزے سے متعلق احکام و مسائل (باب: اس حدیث کے بیان میں معاویہ بن سلام اور علی بن مبارک کا اختلاف ) مترجم: NisaiWriterName 2275. حضرت ایوب سے منقول ہے کہ ہمیں بتایا گیا کہ قشیر قبیلے کا ایک بزرگ اپنے صحابی چچا سے حدیث بیان کرتا ہے۔ (ہم گئے تو) ہم نے اس بزرگ کو اس کے اونٹوں میں پایا۔ (میرے ساتھ استاد محترم ابوقلابہ بھی تھے) تو حضرت ابوقلابہ نے اس (بزرگ) سے کہا کہ اسے وہ حدیث بیان کیجئے: تو اس بزرگ نے فرمایا کہ مجھے میرے چچا (انس بن مالک قشیری ؓ ) نے بیان فرمایا کہ میں اپنے اونٹوں (کے مطالبے) کے سلسلے میں نبیﷺ کے پاس پہنچا۔ آپ اس وقت کھانا کھا رہے تھے۔ آپ نے فرمایا: ”آؤ اور کھانا کھاؤ۔“ میں نے عرض کیا: میرا روزہ ہے۔ آپ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے مسافر کو نصف نماز اور روز... الموضوع: إفطار المرضع (العبادات) موضوع: دودھ پلانے کی وجہ سے روزے نہ رکھنا (عبادات) 7 سنن النسائي: كِتَابُ الصِّيَامِ (بَابُ ذِكْرِ اخْتِلَافِ مُعَاوِيَةَ بْنِ سَلَّامٍ ...) حکم: حسن 2277. أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ رَجُلٍ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِحَاجَةٍ فَإِذَا هُوَ يَتَغَدَّى قَالَ هَلُمَّ إِلَى الْغَدَاءِ فَقُلْتُ إِنِّي صَائِمٌ قَالَ هَلُمَّ أُخْبِرْكَ عَنْ الصَّوْمِ إِنَّ اللَّهَ وَضَعَ عَنْ الْمُسَافِرِ نِصْفَ الصَّلَاةِ وَالصَّوْمَ وَرَخَّصَ لِلْحُبْلَى وَالْمُرْضِعِ... سنن نسائی : کتاب: روزے سے متعلق احکام و مسائل (باب: اس حدیث کے بیان میں معاویہ بن سلام اور علی بن مبارک کا اختلاف ) مترجم: NisaiWriterName 2277. حضرت ابو قلابہ ایک صحابی سے بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: میں نبیﷺ کے پاس کسی کام کے سلسلے میں حاضر ہوا۔ آپ صبح کا کھانا کھا رہے تھے۔ آپ نے فرمایا: ”آؤ کھانا کھاؤ۔“ میں نے عرض کیا: میں روزے سے ہوں۔ آپ نے فرمایا: ”ادھر آؤ، میں تمہیں روزے کے بارے میں بتاتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے مسافر کو نصف نماز اور روزہ معاف کر دیا ہے۔ اور حاملہ اور دودھ پلانے والی عورت کو بھی رخصت دی ہے۔“ ... الموضوع: إفطار المرضع (العبادات) موضوع: دودھ پلانے کی وجہ سے روزے نہ رکھنا (عبادات) 8 سنن النسائي: كِتَابُ الصِّيَامِ (بَابُ ذِكْرِ اخْتِلَافِ مُعَاوِيَةَ بْنِ سَلَّامٍ ...) حکم: لم أجده في الصحيح و لا في الضعيف 2278. أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ بْنِ الشِّخِّيرِ، عَنْ رَجُلٍ، نَحْوَهُ سنن نسائی : کتاب: روزے سے متعلق احکام و مسائل (باب: اس حدیث کے بیان میں معاویہ بن سلام اور علی بن مبارک کا اختلاف ) مترجم: NisaiWriterName 2278. حضرت ابو علاء بن شخیر نے بھی ایک شخص سے ایسی ہی روایت بیان کی ہے۔ الموضوع: إفطار المرضع (العبادات) موضوع: دودھ پلانے کی وجہ سے روزے نہ رکھنا (عبادات) 9 سنن النسائي: كِتَابُ الصِّيَامِ (بَابُ وَضْعِ الصِّيَامِ عَنْ الْحُبْلَى وَالْمُرْض...) حکم: حسن 2315. أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ وُهَيْبِ بْنِ خَالِدٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَوَادَةَ الْقُشَيْرِيُّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَجُلٌ مِنْهُمْ أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمَدِينَةِ وَهُوَ يَتَغَدَّى فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَلُمَّ إِلَى الْغَدَاءِ فَقَالَ إِنِّي صَائِمٌ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَضَعَ لِلْمُسَافِرِ الصَّوْمَ وَشَطْرَ الصَّلَاةِ وَعَنْ الْحُبْلَى وَالْمُرْضِعِ... سنن نسائی : کتاب: روزے سے متعلق احکام و مسائل (باب: حاملہ اور مرضعہ (بچے کو دودھ پلانے والی)کو روزہ معاف ہے ) مترجم: NisaiWriterName 2315. حضرت انس بن مالک قشیری ؓ سے منقول ہے کہ میں نبیﷺ کے پاس مدینہ منورہ آیا۔ آپ کھانا تناول فرما رہے تھے۔ آپ نے مجھ سے فرمایا: ”آو کھانا کھاؤ۔“ میں نے عرض کیا: میں روزے سے ہوں۔ نبیﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے مسافر کو روزہ اور نصاف نماز معاف فرما دی ہے۔ اور حاملہ اور بچے کو دودھ پلانے والی کو بھی۔“ ... الموضوع: إفطار المرضع (العبادات) موضوع: دودھ پلانے کی وجہ سے روزے نہ رکھنا (عبادات) 10 سنن ابن ماجه: كِتَاب الصِّيَامِ (بَابُ مَا جَاءَ فِي الْإِفْطَارِ لِلْحَامِلِ وَالْ...) حکم: حسن صحیح 1667. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ أَبِي هِلَالٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَوَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَجُلٌ مِنْ بَنِي عَبْدِ الْأَشْهَلِ وَقَالَ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ مِنْ بَنِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبٍ قَالَ أَغَارَتْ عَلَيْنَا خَيْلُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَتَغَدَّى فَقَالَ ادْنُ فَكُلْ قُلْتُ إِنِّي صَائِمٌ قَالَ اجْلِسْ أُحَدِّثْكَ عَنْ الصَّوْمِ أَوْ الصِّيَامِ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَضَعَ عَنْ الْمُسَافِرِ شَطْرَ الصَّلَاةِ وَعَنْ الْمُسَاف... سنن ابن ماجہ : کتاب: روزوں کی اہمیت وفضیلت (باب: حاملہ اور دودھ پلانے والی کا روزہ چھوڑنا ) مترجم: MajahWriterName 1667. حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے۔ یہ صحابی قبیلہ بنو عبدالاشہل کی شاخ بنو عبداللہ بن کعب سے ہیں۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ کے گھڑ سوار دستے نے ہمارے قبیلے پر حملہ کیا۔ میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ کھانا کھا رہے تھے تو آپ نے فرمایا: ’’آجاؤ، کھانا کھا لو۔‘‘ میں نے کہا: میرا روزہ ہے۔ فرمایا: ’’بیٹھ جاؤ! میں تمہیں روزے کی بات بتاؤں۔ اللہ تعالیٰ نے مسافر کو آدھی نماز معاف کر دی ہے، اور مسافر، حاملہ اور دودھ پلانے والی کو روزہ یا روزے معاف کر دیے ہیں۔‘‘ اللہ کی قسم! نبی ﷺ نے یہ دونوں لفظ فرمائے یا ان میں سے... الموضوع: إفطار المرضع (العبادات) موضوع: دودھ پلانے کی وجہ سے روزے نہ رکھنا (عبادات) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 12 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 12