3 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ (بَابُ قَوْلِهِ {وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمّ...)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

4590. حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا مُغِيرَةُ بْنُ النُّعْمَانِ قَالَ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ قَالَ آيَةٌ اخْتَلَفَ فِيهَا أَهْلُ الْكُوفَةِ فَرَحَلْتُ فِيهَا إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ فَسَأَلْتُهُ عَنْهَا فَقَالَ نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ هِيَ آخِرُ مَا نَزَلَ وَمَا نَسَخَهَا شَيْءٌ...

صحیح بخاری : کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں (باب: آیت (( ومن یقتل مومنا متعمدا فجزاوہ جھنم )) الخ کی تفسیر ”اور جو کوئی کسی مسلمان کو جان بوجھ کر قتل کر دے تو اس کی سزا جہنم ہے“۔ )

مترجم: BukhariWriterName

4590. حضرت سعید بن جبیر ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: اس آیت کے متعلق علمائے کوفہ کا اختلاف ہو گیا تھا تو میں اس کے لیے حضرت ابن عباس ؓ کی خدمت میں سفر کر کے حاضر ہوا اور اس کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: یہ آیت: "جو کسی مسلمان کو جان بوجھ کر قتل کر دے تو اس کی سزا دوزخ ہے۔" اس موضوع سے متعلق آخری آخری ہے۔ اسے کسی دوسری آیت نے منسوخ نہیں کیا۔ ...


4 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ (بَابُ قَوْلِهِ {يَسْتَفْتُونَكَ قُلِ اللَّهُ يُفْ...)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

4605. حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ سَمِعْتُ الْبَرَاءَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ آخِرُ سُورَةٍ نَزَلَتْ بَرَاءَةَ وَآخِرُ آيَةٍ نَزَلَتْ يَسْتَفْتُونَكَ قُلْ اللَّهُ يُفْتِيكُمْ فِي الْكَلَالَةِ.

صحیح بخاری : کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں (باب: آیت (( یستفتونک قل اللہ یفتیکم )) الخ کی تفسیر”لوگ آپ سے کلالہ کے بارے میں فتویٰ پوچھتے ہیں، آپ کہہ دیں کہ اللہ تمہیں خود کلالہ کے بارے میں حکم دیتا ہے کہ اگر کوئی ایسا شخص مر جائے کہ اس کے کوئی اولاد نہ ہو اور اس کے ایک بہن ہو تو اس سے بہن کو اس کے ترکہ کا آدھا ملے گا اور وہ مرد وارث ہو گا اس (بہن کے کل ترکہ) کا اگر اس بہن کے کوئی اولاد نہ ہو“۔ )

مترجم: BukhariWriterName

4605. حضرت براء ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: قرآن مجید کی جو آخری سورت نازل ہوئی وہ سورہ براءت ہے اور جو آیت میں نازل ہوئی وہ ﴿يَسْتَفْتُونَكَ قُلِ اللَّـهُ يُفْتِيكُمْ فِي الْكَلَالَةِ﴾ ہے۔


5 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ (سُورَةُ بَرَاءَةَقَوْلِهِ: {بَرَاءَةٌ مِنَ اللَّهِ...)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

4654. حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ الْبَرَاءَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ آخِرُ آيَةٍ نَزَلَتْ يَسْتَفْتُونَكَ قُلْ اللَّهُ يُفْتِيكُمْ فِي الْكَلَالَةِ وَآخِرُ سُورَةٍ نَزَلَتْ بَرَاءَةٌ

صحیح بخاری : کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں (باب: سورۃ برات کی تفسیرآیت (( براءۃ من اللہ ورسولہ )) کی تفسیر ”اعلان بیزاری ہے اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے ان مشرکین سے جن سے تم نے عہد کر رکھا ہے (اور اب عہد کو انہوں نے توڑ دیا ہے)“۔ )

مترجم: BukhariWriterName

4654. حضرت براء ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: سب سے آخر میں جو آیت نازل ہوئی وہ: ﴿يَسْتَفْتُونَكَ قُلِ ٱللَّـهُ يُفْتِيكُمْ فِى ٱلْكَلَـٰلَةِ﴾ تھی اور سب سے آخر میں جو سورت اتری وہ سورہ براءۃ تھی۔


6 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ الفَرَائِضِ (بَابُ قول الله تعالي{يَسْتَفْتُونَكَ قُلِ اللَّهُ ...)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

6744. حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ الْبَرَاءِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ آخِرُ آيَةٍ نَزَلَتْ خَاتِمَةُ سُورَةِ النِّسَاءِ يَسْتَفْتُونَكَ قُلْ اللَّهُ يُفْتِيكُمْ فِي الْكَلَالَةِ

صحیح بخاری : کتاب: فرائض یعنی ترکہ کے حصول کے بیان میں (باب : سورۃ نساءمیں اللہ کا یہ فرمان کہ لوگ وراثت کے بارے میں آپ سے فتویٰ پوچھتے ہیں آپ کہہ دیجئے کہ اللہ تعالیٰ تمہیں کلالہ کے متعلق یہ حکم دیتا ہے کہ اگر کوئی شخص مرجائے اور اس کے کوئی اولاد نہ ہو اور اس کی بہنیں ہوں تو بہن کو ترکہ کا آدھا ملے گا۔ اسی طرح یہ شخص اپنی بہن کا وارث ہوگا اگر اس کا کوئی بیٹا نہ ہو۔ پھر اگر بہنیں دو ہوں تو وہ دو تہائی ترکہ سے پائیں گی اور اگر ھائی بہن سب ملے جلے ہوں تو مرد کو دہرا حصہ اور عورت کو اکہرا حصہ ملے گا۔ اللہ تعالیٰ تمہارے لئے بیان کرتا ہے کہ کہیں تم گمراہ نہ ہوجاؤ اوراللہ ہر چیز کو جاننے والا ہے۔ “ )

مترجم: BukhariWriterName

6744. حضرت براء ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: سب سے آخری آیت جو نازل ہوئی وہ سورہ نساء کا خاتمہ ہے اور وہ یہ ہے ﴿يَسْتَفْتُونَكَ قُلِ اللَّهُ يُفْتِيكُمْ فِي الْكَلَالَةِ﴾