الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 5 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 5 1 صحيح البخاري: كِتَابُ المَغَازِي (بَابُ قَتْلِ أَبِي رَافِعٍ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَب...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 4041. حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ هَذَا جِبْرِيلُ آخِذٌ بِرَأْسِ فَرَسِهِ عَلَيْهِ أَدَاةُ الْحَرْبِ صحیح بخاری : کتاب: غزوات کے بیان میں (باب: ابو رافع ۔ یہودی عبداللہ بن ابی الحقیق کے قتل کا قصہ ) مترجم: BukhariWriterName 4041. حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے غزوہ اُحد کے دن فرمایا: ’’یہ حضرت جبریل ؑ ہیں جو ہتھیار بند اپنے گھوڑے کی لگام تھامے ہوئے ہیں۔‘‘ الموضوع: قتال الملائكة عن النبي في أحد (السيرة) موضوع: احد کے روز فرشتوں کا نبی اکرمﷺ کی طرف سے جہاد کرنا (سیرت) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ المَغَازِي (بَابٌ:{إِذْ هَمَّتْ طَائِفَتَانِ مِنْكُمْ أَنْ تَف...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 4054. حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ وَمَعَهُ رَجُلَانِ يُقَاتِلَانِ عَنْهُ عَلَيْهِمَا ثِيَابٌ بِيضٌ كَأَشَدِّ الْقِتَالِ مَا رَأَيْتُهُمَا قَبْلُ وَلَا بَعْدُ... صحیح بخاری : کتاب: غزوات کے بیان میں (باب:” جب تم میں سے دو جماعتیں ایسا ارادہ کر بیٹھتی تھیں کہ ہمت ہار دیں ، حالانکہ اللہ دونوں کا مدد گار تھا اور ایماندار وں کو تو اللہ پر بھروسہ رکھنا چاہیے۔ “ ( آل عمران : 122 ) ) مترجم: BukhariWriterName 4054. حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے اُحد کے دن رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ کے ہمراہ دو آدمی ہیں جو آپ کی طرف سے لڑائی میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے سفید لباس زیب تن کر رکھا تھا۔ میں نے انہیں نہ اس سے پہلے کبھی دیکھا تھا اور نہ اس کے بعد کبھی دیکھا۔ الموضوع: قتال الملائكة عن النبي في أحد (السيرة) موضوع: احد کے روز فرشتوں کا نبی اکرمﷺ کی طرف سے جہاد کرنا (سیرت) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابُ الثِّيَابِ البِيضِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5826. حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الحَنْظَلِيُّ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَعْدٍ، قَالَ: «رَأَيْتُ بِشِمَالِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيَمِينِهِ رَجُلَيْنِ، عَلَيْهِمَا ثِيَابٌ بِيضٌ يَوْمَ أُحُدٍ، مَا رَأَيْتُهُمَا قَبْلُ وَلاَ بَعْدُ»... صحیح بخاری : کتاب: لباس کے بیان میں (باب: سفید کپڑے پہننا ) مترجم: BukhariWriterName 5826. حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ جنگ احد کے موقع پر میں نے نبی ﷺ کے دائیں بائیں دو آدمیوں کو دیکھا جو سفید لباس پہنے ہوئے تھے میں انہیں نہ اس سے پہلے کبھی دیکھا اور نہ اس کے بعد دیکھا۔ الموضوع: قتال الملائكة عن النبي في أحد (السيرة) موضوع: احد کے روز فرشتوں کا نبی اکرمﷺ کی طرف سے جہاد کرنا (سیرت) 4 صحيح مسلم: كِتَابُ الْفَضَائِلِ (بَابُ اِكرَامِهِ ﷺ بِقِتِالِ المَلَائِكَةِ مَعَهُ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2306. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، وَأَبُو أُسَامَةَ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَعْدٍ، قَالَ: «رَأَيْتُ عَنْ يَمِينِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَنْ شِمَالِهِ يَوْمَ أُحُدٍ رَجُلَيْنِ عَلَيْهِمَا ثِيَابُ بَيَاضٍ، مَا رَأَيْتُهُمَا قَبْلُ وَلَا بَعْدُ، يَعْنِي جِبْرِيلَ وَمِيكَائِيلَ عَلَيْهِمَا السَّلَامُ»... صحیح مسلم : کتاب: أنبیاء کرامؑ کے فضائل کا بیان (باب: آپ ﷺ کا یہ اعزاز کہ فرشتوں نے بھی آپ ﷺ کی معیت میں جنگ کی ) مترجم: MuslimWriterName 2306. مسعرنے سعد بن ابرا ہیم سے، انھوں نے اپنے والد سے، انھوں نے حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہا: میں نے احد کے دن رسول اللہ ﷺ کے دائیں اور بائیں دوآدمیوں کو دیکھا وہ سفید لباس میں تھے، ان کو نہ میں نے اس سے پہلے کبھی دیکھا تھا نہ بعد میں یعنی حضرت جبرئیل علیہ السلام اور مکائیل علیہ السلام کو۔ ... الموضوع: قتال الملائكة عن النبي في أحد (السيرة) موضوع: احد کے روز فرشتوں کا نبی اکرمﷺ کی طرف سے جہاد کرنا (سیرت) 5 صحيح مسلم: كِتَابُ الْفَضَائِلِ (بَابُ اِكرَامِهِ ﷺ بِقِتِالِ المَلَائِكَةِ مَعَهُ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2306.01. وحَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، حَدَّثَنَا سَعْدٌ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، قَالَ: «لَقَدْ رَأَيْتُ يَوْمَ أُحُدٍ عَنْ يَمِينِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَنْ يَسَارِهِ رَجُلَيْنِ عَلَيْهِمَا ثِيَابٌ بِيضٌ، يُقَاتِلَانِ عَنْهُ كَأَشَدِّ الْقِتَالِ مَا رَأَيْتُهُمَا قَبْلُ وَلَا بَعْدُ»... صحیح مسلم : کتاب: أنبیاء کرامؑ کے فضائل کا بیان (باب: آپ ﷺ کا یہ اعزاز کہ فرشتوں نے بھی آپ ﷺ کی معیت میں جنگ کی ) مترجم: MuslimWriterName 2306.01. ابراہیم بن سعد نے کہا: ہمیں سعد نے اپنے والد (ابراہیم) سے انھوں نے حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہا: میں نے احد کے دن رسول اللہ ﷺ کے دائیں اور بائیں سفید کپڑوں میں ملبوس دو آدمی دیکھے وہ آپ کی طرف سے شدت کے ساتھ جنگ کر رہے تھے۔ میں نے ان کو نہ اس سے پہلے دیکھا تھا نہ بعد میں کبھی دیکھا۔ ... الموضوع: قتال الملائكة عن النبي في أحد (السيرة) موضوع: احد کے روز فرشتوں کا نبی اکرمﷺ کی طرف سے جہاد کرنا (سیرت) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 5 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 5