1 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ (بَابُ قَوْلِهِ {لاَ يُؤَاخِذُكُمُ اللَّهُ بِاللَّغ...)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

4613. حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَلَمَةَ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ سُعَيْرٍ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أُنْزِلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ لَا يُؤَاخِذُكُمْ اللَّهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمَانِكُمْ فِي قَوْلِ الرَّجُلِ لَا وَاللَّهِ وَبَلَى وَاللَّهِ.

صحیح بخاری : کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں (باب: آیت (( لا یواخذکم اللہ باللغو )) الخ کی تفسیر”اللہ تم سے تمہاری فضول قسموں پر پکڑ نہیں کرتا“۔ )

مترجم: BukhariWriterName

4613. حضرت عائشہ‬ ؓ س‬ے روایت ہے کہ درج ذیل آیت کریمہ: "اللہ تعالٰی تم سے تمہاری فضول قسموں پر مؤاخذہ نہیں کرے گا۔" کسی کے اس طرح قسم کھانے کے بارے میں نازل ہوئی تھی، نہیں! اللہ کی قسم، ہاں! اللہ کی قسم۔


2 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ الأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ (بَابُ {لاَ يُؤَاخِذُكُمُ اللَّهُ بِاللَّغْوِ فِي أ...)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

6663. حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ هِشَامٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا لَا يُؤَاخِذُكُمْ اللَّهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمَانِكُمْ قَالَ قَالَتْ أُنْزِلَتْ فِي قَوْلِهِ لَا وَاللَّهِ بَلَى وَاللَّهِ

صحیح بخاری : کتاب: قسموں اور نذروں کے بیان میں (باب: سورۃ البقرہ میں اللہ تعالیٰ کا فرمان کہ وہ تمہاری لغو قسموں کے بارے میں تم سے پکڑ نہیں کرے گا بلکہ ان قسموں کے بارے میں کرے گا جن کا تمہارے دلوں نے ارادہ کیا ہو گا اور اللہ بڑا ہی مغفرت کرنے والا بہت بردبار ہے۔ )

مترجم: BukhariWriterName

6663. سیدہ عائشہ‬ ؓ س‬ے روایت ہے انہوں نے ﴿لاَ يُؤَاخِذُكُمُ اللّهُ بِاللَّغْوِ﴾ کی تفسیر کرتے ہوئے فرمایا: یہ آیت آدمی کے کلام لا واللہ اور بلی واللہ کے بارے میں نازل ہوئی تھی۔