الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 52 - مجموع أحاديث: 518 کل صفحات: 52 - کل احا دیث: 518 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الإِيمَانِ (بَابٌ: قِيَامُ لَيْلَةِ القَدْرِ مِنَ الإِيمَانِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 35. حَدَّثَنَا أَبُو اليَمَانِ، قَالَ: أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ يَقُمْ لَيْلَةَ القَدْرِ، إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا، غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ.» صحیح بخاری : کتاب: ایمان کے بیان میں (باب: شب قدر کی بیداری (اور عبادت گزاری) بھی ایمان (ہی میں داخل) ہے۔ ) مترجم: BukhariWriterName 35. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جو شخص ایمان کا تقاضا سمجھ کر ثواب کی نیت سے شب قدر کا قیام کرے گا، اس کے سابقہ گناہ بخش دئیے جائیں گے۔‘‘ الموضوع: الأعمال أبواب الخير (الإيمان) موضوع: خیر کا دروازہ کھولنے والے اعمال (ایمان) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الإِيمَانِ (بَابٌ :تَطَوُّعُ قِيَامِ رَمَضَانَ مِنَ الإِيمَانِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 37. حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ قَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا، غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ.» صحیح بخاری : کتاب: ایمان کے بیان میں (باب: اس بارے میں کہ رمضان شریف کی راتوں میں نفلی قیام کرنا بھی ایمان ہی میں سے ہے۔ ) مترجم: BukhariWriterName 37. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جو شخص رمضان میں ایماندار ہو کر حصول ثواب کے لیے رات کے وقت قیام کرے گا تو اس کے سابقہ گناہ معاف کر دئیے جائیں گے۔‘‘ الموضوع: الأعمال أبواب الخير (الإيمان) موضوع: خیر کا دروازہ کھولنے والے اعمال (ایمان) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ الإِيمَانِ (بَابُ: اتِّبَاعِ الجَنَائِزِ مِنَ الإِيمَانِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 47. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَلِيٍّ المَنْجُوفِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا رَوْحٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَوْفٌ، عَنِ الحَسَنِ، وَمُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنِ اتَّبَعَ جَنَازَةَ مُسْلِمٍ، إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا، وَكَانَ مَعَهُ حَتَّى يُصَلَّى عَلَيْهَا وَيَفْرُغَ مِنْ دَفْنِهَا، فَإِنَّهُ يَرْجِعُ مِنَ الأَجْرِ بِقِيرَاطَيْنِ، كُلُّ قِيرَاطٍ مِثْلُ أُحُدٍ، وَمَنْ صَلَّى عَلَيْهَا ثُمَّ رَجَعَ قَبْلَ أَنْ تُدْفَنَ، فَإِنَّهُ يَرْجِعُ بِقِيرَاطٍ» تَابَعَهُ عُثْمَانُ المُؤَذِّنُ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَوْفٌ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَ... صحیح بخاری : کتاب: ایمان کے بیان میں (باب:جنازے کے ساتھ جانا ایمان میں داخل ہے ) مترجم: BukhariWriterName 47. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جو کوئی ایماندار ہو کر حصول ثواب کی نیت سے کسی مسلمان کے جنازے کے ساتھ جائے اور نماز اور دفن سے فارغ ہونے تک اس کے ساتھ رہے تو وہ دو قیراط ثواب لے کر واپس آتا ہے۔ ہر قیراط اُحد پہاڑ کے برابر ہے۔ اور جو شخص جنازہ پڑھ کر دفن سے پہلے لوٹ آئے تو وہ ایک قیراط ثواب لے کر لوٹتا ہے۔‘‘ عثمان المؤذن (راوی) نے عوف سے بیان کرنے میں رَوح (راوی) کی متابعت کی ہے، چنانچہ اس نے کہا: ہمیں عوف نے محمد سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ سے، انہوں نے نبی ﷺ سے اسی کی طرح بیان کیا۔ ... الموضوع: الأعمال أبواب الخير (الإيمان) موضوع: خیر کا دروازہ کھولنے والے اعمال (ایمان) 4 صحيح البخاري: كِتَابُ الصَّلاَةِ (بَابُ مَنْ بَنَى مَسْجِدًا) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 450. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ، حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرٌو، أَنَّ بُكَيْرًا، حَدَّثَهُ أَنَّ عَاصِمَ بْنَ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ حَدَّثَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ عُبَيْدَ اللَّهِ الخَوْلاَنِيَّ، أَنَّهُ سَمِعَ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ، يَقُولُ عِنْدَ قَوْلِ النَّاسِ فِيهِ حِينَ بَنَى مَسْجِدَ الرَّسُولِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّكُمْ أَكْثَرْتُمْ، وَإِنِّي سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ بَنَى مَسْجِدًا - قَالَ بُكَيْرٌ: حَسِبْتُ أَنَّهُ قَالَ: يَبْتَغِي بِهِ وَجْهَ اللَّهِ - بَنَى اللَّهُ لَهُ مِثْلَهُ فِي الجَنَّةِ ... صحیح بخاری : کتاب: نماز کے احکام و مسائل (باب:جس نے مسجد بنائی اس کے اجرو ثواب کا بیان ) مترجم: BukhariWriterName 450. حضرت عثمان بن عفان ؓ سے روایت ہے، جب انھوں نے مسجد نبوی کی تعمیر فرمائی تو لوگ اس کے متعلق مختلف باتیں کرنے لگے۔ تب انھوں نے فرمایا: میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ’’جو شخص مسجد بنائے اور اس کا مقصود محض اللہ کو راضی کرنا ہو تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے اس جیسا گھر جنت میں بنا دیتا ہے۔‘‘ ... الموضوع: الأعمال أبواب الخير (الإيمان) موضوع: خیر کا دروازہ کھولنے والے اعمال (ایمان) 5 صحيح البخاري: كِتَابُ الأَذَانِ (بابُ فَضْلِ مَنْ غَدَا إِلَى المَسْجِدِ وَمَنْ رَا...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 662. حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُطَرِّفٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ غَدَا إِلَى المَسْجِدِ وَرَاحَ، أَعَدَّ اللَّهُ لَهُ نُزُلَهُ مِنَ الجَنَّةِ كُلَّمَا غَدَا أَوْ رَاحَ»... صحیح بخاری : کتاب: اذان کے مسائل کے بیان میں (باب: مسجد میں صبح و شام آنےجانے کی فضیلت کا بیان ) مترجم: BukhariWriterName 662. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے، وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں، آپ نے فرمایا: ’’جو شخص مسجد کی طرف صبح و شام بار بار آتا جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ جنت میں اس کی مہمانی تیار کرتا ہے، جب بھی وہ صبح اور شام (مسجد میں) آتا اور جاتا ہے۔‘‘ الموضوع: الأعمال أبواب الخير (الإيمان) موضوع: خیر کا دروازہ کھولنے والے اعمال (ایمان) 6 صحيح البخاري: كِتَابُ الأَذَانِ (بَابُ الذِّكْرِ بَعْدَ الصَّلاَةِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 843. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ سُمَيٍّ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ جَاءَ الْفُقَرَاءُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا ذَهَبَ أَهْلُ الدُّثُورِ مِنْ الْأَمْوَالِ بِالدَّرَجَاتِ الْعُلَا وَالنَّعِيمِ الْمُقِيمِ يُصَلُّونَ كَمَا نُصَلِّي وَيَصُومُونَ كَمَا نَصُومُ وَلَهُمْ فَضْلٌ مِنْ أَمْوَالٍ يَحُجُّونَ بِهَا وَيَعْتَمِرُونَ وَيُجَاهِدُونَ وَيَتَصَدَّقُونَ قَالَ أَلَا أُحَدِّثُكُمْ إِنْ أَخَذْتُمْ أَدْرَكْتُمْ مَنْ سَبَقَكُمْ وَلَمْ يُدْرِكْكُمْ أَحَدٌ بَعْدَكُمْ وَكُنْتُمْ خَيْرَ مَنْ أَنْتُ... صحیح بخاری : کتاب: اذان کے مسائل کے بیان میں (باب: نماز کے بعد ذکر الٰہی کرنا۔ ) مترجم: BukhariWriterName 843. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ کچھ نادار لوگ نبی ﷺ کے پاس آئے اور کہنے لگے کہ مال دار لوگ تو بڑے بڑے درجات اور دائمی عیش لے گئے کیونکہ ہماری طرح وہ نماز پڑھتے ہیں اور ہماری طرح وہ روزے بھی رکھتے ہیں لیکن ان کے پاس مال و دولت کی فراوانی ہے جس سے وہ حج، عمرہ،جہاد اور صدقہ و خیرات بھی کرتے ہیں۔ اس پر آپ نے فرمایا: ’’کیا میں تمہیں ایسی بات نہ بتاؤں کہ اس پر عمل کر کے تم ان لوگوں تک پہنچ جاؤ گے جو تم سے سبقت لے گئے ہیں۔ اور تمہارے بعد تمہیں کوئی نہیں پا سکے گا۔ اور تم جن لوگوں میں ہو ان سے بہتر ہو جاؤ گے سوائے اس شخص کے جو اس کے مثل عمل... الموضوع: الأعمال أبواب الخير (الإيمان) موضوع: خیر کا دروازہ کھولنے والے اعمال (ایمان) 7 صحيح البخاري: كِتَابُ الجَنَائِزِ (بَابُ فَضْلِ اتِّبَاعِ الجَنَائِزِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1323. حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، قَالَ: سَمِعْتُ نَافِعًا يَقُولُ: حُدِّثَ ابْنُ عُمَرَ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ يَقُولُ: «مَنْ تَبِعَ جَنَازَةً فَلَهُ قِيرَاطٌ» فَقَالَ: أَكْثَرَ أَبُو هُرَيْرَةَ عَلَيْنَا، صحیح بخاری : کتاب: جنازے کے احکام و مسائل (باب: جنازہ کے ساتھ جانے کی فضیلت ) مترجم: BukhariWriterName 1323. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے،ان سے کہا گیا کہ حضرت ابو ہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں :جو شخص جنازے کے ساتھ جائے گا اسے ایک قیراط ثواب ملے گا۔ اس پر حضرت ابن عمر ؓ نے فرمایا:ابو ہریرہ ؓ بہت زیادہ احادیث بیان کرتے ہیں۔ الموضوع: الأعمال أبواب الخير (الإيمان) موضوع: خیر کا دروازہ کھولنے والے اعمال (ایمان) 8 صحيح البخاري: كِتَابُ الجَنَائِزِ (بَابُ فَضْلِ اتِّبَاعِ الجَنَائِزِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1324. فَصَدَّقَتْ يَعْنِي عَائِشَةَ أَبَا هُرَيْرَةَ، وَقَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُهُ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: «لَقَدْ فَرَّطْنَا فِي قَرَارِيطَ كَثِيرَةٍ» فَرَّطْتُ: ضَيَّعْتُ مِنْ أَمْرِ اللَّهِ صحیح بخاری : کتاب: جنازے کے احکام و مسائل (باب: جنازہ کے ساتھ جانے کی فضیلت ) مترجم: BukhariWriterName 1324. حضرت عائشہ ؓ نے حضرت ابو ہریرہ ؓ کی تصدیق فرمائی اور کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو ایسے ہی فرماتے سناہے۔ اس پر حضرت ابن عمر ؓ نے فرمایا:ہم نے تو بہت سے قیراط کا نقصان کرلیا ہے۔ قرآن کریم میں فَرَّطْتُ کے معنی ہیں۔ میں نے اللہ کا حکم ضائع کیا ہے۔ ... الموضوع: الأعمال أبواب الخير (الإيمان) موضوع: خیر کا دروازہ کھولنے والے اعمال (ایمان) 9 صحيح البخاري: كِتَابُ الجَنَائِزِ (بَابُ مَنِ انْتَظَرَ حَتَّى تُدْفَنَ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1325. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ قَالَ قَرَأْتُ عَلَى ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ سَأَلَ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَقَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ شَبِيبِ بْنِ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ وَحَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجُ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ شَهِدَ الْجَنَازَةَ حَتَّى يُصَلِّيَ فَلَهُ قِيرَاطٌ وَمَنْ شَهِدَ حَتَّى تُدْفَنَ كَانَ لَهُ قِيرَاطَانِ... صحیح بخاری : کتاب: جنازے کے احکام و مسائل (باب: جو شخص دفن ہونے تک ٹھہرا رہے ) مترجم: BukhariWriterName 1325. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا:رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’جو شخص جنازے میں شریک ہوا یہاں تک کہ نماز جنازہ پڑھا تو اس کے لیے ایک قیراط کا ثواب ہے۔ اور جو کوئی جنازے میں اس کے دفن ہونے تک شریک رہا اسے دوقیراط ثواب ملتا ہے۔‘‘ کہا گیا :یہ دوقیراط کیا ہیں ؟آپ نے فرمایا:’’ دو بڑے بڑے پہاڑوں کی مانند ہیں۔‘‘ ... الموضوع: الأعمال أبواب الخير (الإيمان) موضوع: خیر کا دروازہ کھولنے والے اعمال (ایمان) 10 صحيح البخاري: كِتَابُ الزَّكَاةِ (بَابُ زَكَاةِ الإِبِلِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1452. حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ شِهَابٍ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ أَعْرَابِيًّا سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْهِجْرَةِ فَقَالَ وَيْحَكَ إِنَّ شَأْنَهَا شَدِيدٌ فَهَلْ لَكَ مِنْ إِبِلٍ تُؤَدِّي صَدَقَتَهَا قَالَ نَعَمْ قَالَ فَاعْمَلْ مِنْ وَرَاءِ الْبِحَارِ فَإِنَّ اللَّهَ لَنْ يَتِرَكَ مِنْ عَمَلِكَ شَيْئًا... صحیح بخاری : کتاب: زکوٰۃ کے مسائل کا بیان (باب: اونٹوں کی زکوٰۃ کا بیان ) مترجم: BukhariWriterName 1452. حضرت ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ ایک دیہاتی نے رسول اللہ ﷺ سے ہجرت کے متعلق دریافت کیا تو آپ نے فرمایا:’’تیرے لیے خرابی ہو، ہجرت کا معاملہ بڑا سخت ہے، کیا تیرے پاس کچھ اونٹ ہیں جن کی تو زکوٰۃ دا کرتا ہے ؟‘‘ اس نے عرض کیا:جی ہاں! آپ نے فرمایا:’’پھر تو دریاؤں کے اس پار عمل کرتا رہ، بے شک اللہ تعالیٰ تیرے اعمال سے کسی چیز کو ضائع نہیں کرے گا۔‘‘ ... الموضوع: الأعمال أبواب الخير (الإيمان) موضوع: خیر کا دروازہ کھولنے والے اعمال (ایمان) مجموع الصفحات: 52 - مجموع أحاديث: 518 کل صفحات: 52 - کل احا دیث: 518