الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 6 - مجموع أحاديث: 51 کل صفحات: 6 - کل احا دیث: 51 1 صحيح البخاري: كِتَابُ التَّهَجُّدِ (بَابُ قِيَامِ النَّبِيِّ ﷺ بِاللَّيْلِ فِي رَمَضَا...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1147. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَأَلَ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا كَيْفَ كَانَتْ صَلَاةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَمَضَانَ فَقَالَتْ مَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَزِيدُ فِي رَمَضَانَ وَلَا فِي غَيْرِهِ عَلَى إِحْدَى عَشْرَةَ رَكْعَةً يُصَلِّي أَرْبَعًا فَلَا تَسَلْ عَنْ حُسْنِهِنَّ وَطُولِهِنَّ ثُمَّ يُصَلِّي أَرْبَعًا فَلَا تَسَلْ عَنْ حُسْنِهِنَّ وَطُولِهِنَّ ثُمَّ يُصَلِّي ثَلَاثًا قَالَتْ عَائِشَةُ فَقُ... صحیح بخاری : کتاب: تہجد کا بیان (باب: نبی کریمﷺکا رمضان اور غیر رمضان میں رات کو نماز پڑھنا۔ ) مترجم: BukhariWriterName 1147. حضرت ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن سے روایت ہے، انہوں نے حضرت عائشہ ؓ سے سوال کیا کہ رمضان المبارک میں رسول اللہ ﷺ کی نماز کیسے ہوا کرتی تھی؟ انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ رمضان یا غیر رمضان میں گیارہ رکعات سے زیادہ نہیں پڑھتے تھے۔ پہلے چار رکعت پڑھتے، ان کی طوالت اور خوبی کے متعلق نہ پوچھو۔ پھر چار رکعت پڑھتے، ان کی خوبی اور طوالت کے متعلق بھی سوال نہ کرو۔ اس کے بعد تین رکعت وتر پرھتے تھے۔ حضرت عائشہ ؓ نے فرمایا: میں نے آپ سے دریافت کیا: اللہ کے رسول! کیا آپ وتر پڑھنے سے پہلے سو رہتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: ’’عائشہ! میری آنکھیں تو سو جاتی ہیں مگر میرا دل ... الموضوع: أهمية إتقان العمل (الإيمان) موضوع: عمل کے پختہ ہونے کی اہمیت (ایمان) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الجَنَائِزِ (بَابُ مَنِ انْتَظَرَ حَتَّى تُدْفَنَ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1325. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ قَالَ قَرَأْتُ عَلَى ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ سَأَلَ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَقَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ شَبِيبِ بْنِ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي حَدَّثَنَا يُونُسُ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ وَحَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجُ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ شَهِدَ الْجَنَازَةَ حَتَّى يُصَلِّيَ فَلَهُ قِيرَاطٌ وَمَنْ شَهِدَ حَتَّى تُدْفَنَ كَانَ لَهُ قِيرَاطَانِ... صحیح بخاری : کتاب: جنازے کے احکام و مسائل (باب: جو شخص دفن ہونے تک ٹھہرا رہے ) مترجم: BukhariWriterName 1325. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا:رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’جو شخص جنازے میں شریک ہوا یہاں تک کہ نماز جنازہ پڑھا تو اس کے لیے ایک قیراط کا ثواب ہے۔ اور جو کوئی جنازے میں اس کے دفن ہونے تک شریک رہا اسے دوقیراط ثواب ملتا ہے۔‘‘ کہا گیا :یہ دوقیراط کیا ہیں ؟آپ نے فرمایا:’’ دو بڑے بڑے پہاڑوں کی مانند ہیں۔‘‘ ... الموضوع: أهمية إتقان العمل (الإيمان) موضوع: عمل کے پختہ ہونے کی اہمیت (ایمان) 3 صحيح مسلم: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ فَضْلِ الْوُضُوءِ وَالصَّلَاةِ عَقِبَهُ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 228. حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، وَحَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ، كِلَاهُمَا عَنْ أَبِي الْوَلِيدِ، قَالَ: عَبْدٌ، حَدَّثَنِي أَبُو الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ عُثْمَانَ فَدَعَا بِطَهُورٍ فَقَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَقُولُ مَا مِنَ امْرِئٍ مُسْلِمٍ تَحْضُرُهُ صَلَاةٌ مَكْتُوبَةٌ فَيُحْسِنُ وُضُوءَهَا وَخُشُوعَهَا وَرُكُوعَهَا، إِلَّا كَانَتْ كَفَّارَةً لِمَا قَبْلَهَا مِنَ الذُّنُوبِ مَا لَمْ يُؤْتِ كَبِيرَةً وَذَلِكَ الدَّهْرَ كُلَّهُ».... صحیح مسلم : کتاب: پاکی کا بیان (باب: وضو اور اس کے بعد نماز پڑھنے کی فضیلت ) مترجم: MuslimWriterName 228. اسحاق بن سعيد بن عمرو بن سعید بن عاص نے اپنے والد (سعید بن عمرو)سے، اور انہوں نے اپنے والد (عمرو بن سعید) سے روایت کی، انہو ں نے کہا: میں عثمان ؓ کے پاس تھا، انہوں نے وضوء کا پانی منگایا اور کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ’’کوئی مسلمان نہیں جس کی فرض نماز کا وقت ہو جائے، پھر وہ اس کے لیے اچھی طرح وضو کرے، اچھی طرح خشوع سے اسے ادا کرے اور احسن انداز سے رکوع کرے، مگر وہ نماز اس کے پچھلے گناہوں کا کفارہ ہو گی، جب تک وہ کبیرہ گناہ کا ارتکاب نہیں کرتا اور یہ بات ہمیشہ کے لیے کی۔‘‘ ... الموضوع: أهمية إتقان العمل (الإيمان) موضوع: عمل کے پختہ ہونے کی اہمیت (ایمان) 4 صحيح مسلم: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ فَضْلِ الْوُضُوءِ وَالصَّلَاةِ عَقِبَهُ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 232. حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ: وَأَخْبَرَنِي مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ حُمْرَانَ مَوْلَى عُثْمَانَ، قَالَ: تَوَضَّأَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ، يَوْمًا وُضُوءًا حَسَنًا ثُمَّ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ ثُمَّ قَالَ: «مَنْ تَوَضَّأَ هَكَذَا، ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الْمَسْجِدِ لَا يَنْهَزُهُ إِلَّا الصَّلَاةُ، غُفِرَ لَهُ مَا خَلَا مِنْ ذَنْبِهِ».... صحیح مسلم : کتاب: پاکی کا بیان (باب: وضو اور اس کے بعد نماز پڑھنے کی فضیلت ) مترجم: MuslimWriterName 232. مخرمہ کے والد بکیر (بن عبد اللہ ) نے حمران (مولیٰ عثمان) سے روایت کی: کہ ایک دن حضرت عثمان بن عفانؓ نے بہت اچھی طرح وضو کیا، پھر کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا، آپ نے بہت اچھی طرح وضوکیا، پھر فرمایا: ’’جس نے اس طرح وضو کیا، پھر مسجد کی طرف نکلا،نماز ہی نے اسے (جانے کے لیے) کھڑا کیا، تو اس کے گزرے ہوئے گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔‘‘ ... الموضوع: أهمية إتقان العمل (الإيمان) موضوع: عمل کے پختہ ہونے کی اہمیت (ایمان) 5 صحيح مسلم: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ فَضْلِ الْوُضُوءِ وَالصَّلَاةِ عَقِبَهُ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 232.01. وَحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ، وَيُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، قَالَا: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ، أَنَّ الْحُكَيْمَ بْنَ عَبْدِ اللهِ الْقُرَشِيَّ، حَدَّثَهُ أَنَّ نَافِعَ بْنَ جُبَيْرٍ، وَعَبْدَ اللهِ بْنَ أَبِي سَلَمَةَ، حَدَّثَاهُ أَنَّ مُعَاذَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، حَدَّثَهُمَا عَنْ حُمْرَانَ، مَوْلَى عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ تَوَضَّأَ لِلصَّلَاةِ فَأَسْبَغَ الْوُضُوءَ، ثُمَّ مَشَى إِلَى الصَّلَاةِ الْمَكْتُوبَةِ، فَصَلَّاهَا مَعَ النَّاسِ أَوْ مَعَ الْجَمَاعَةِ أَوْ ... صحیح مسلم : کتاب: پاکی کا بیان (باب: وضو اور اس کے بعد نماز پڑھنے کی فضیلت ) مترجم: MuslimWriterName 232.01. معاذ بن عبد الرحمن نے عثمان بن عفانؓ کے مولیٰ حمران سے اور انہوں نے حضرت عثمان بن عفانؓ سے روایت کی، کہ میں نے رسول ا للہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ’’جس نے نماز کے لیے وضو کیا اور وضو کی تکمیل کی، پھر فرض نماز کے لیے چل کرگیا اور لوگوں کے ساتھ یا جماعت کے ساتھ نماز ادا کی یا مسجد میں نماز پڑھی، اللہ تعالیٰ اس کے گناہ معاف کر دے گا۔‘‘ ... الموضوع: أهمية إتقان العمل (الإيمان) موضوع: عمل کے پختہ ہونے کی اہمیت (ایمان) 6 صحيح مسلم: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ الذِّكْرِ الْمُسْتَحَبِّ عَقِبَ الْوُضُوءِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 234.01. وَحَدَّثَنِي أَبُو عُثْمَانَ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، قَالَ: كَانَتْ عَلَيْنَا رِعَايَةُ الْإِبِلِ فَجَاءَتْ نَوْبَتِي فَرَوَّحْتُهَا بِعَشِيٍّ فَأَدْرَكْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَائِمًا يُحَدِّثُ النَّاسَ فَأَدْرَكْتُ مِنْ قَوْلِهِ: «مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَتَوَضَّأُ فَيُحْسِنُ وُضُوءَهُ، ثُمَّ يَقُومُ فَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ، مُقْبِلٌ عَلَيْهِمَا بِقَلْبِهِ وَوَجْهِهِ، إِلَّا وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ» قَالَ فَقُلْتُ: مَا أَجْوَدَ هَذِهِ فَإِذَا قَائِلٌ بَيْنَ يَدَيَّ يَقُولُ: الَّتِي قَبْلَهَا أَجْوَدُ فَنَظَرْتُ فَإِذَا عُمَرُ قَالَ: إِنِّي قَدْ رَأَيْتُكَ جِئْتَ آن... صحیح مسلم : کتاب: پاکی کا بیان (باب: وضو کے بعد کے مستحب ذکر ) مترجم: MuslimWriterName 234.01. عبدالرحمان بن مہدی نے کہا: ہمیں معاویہ بن صالح نے ربیعہ بن یزید کے حوالے سے ابو ادریس خولانی سے حدیث بیان کی، انہوں نےعتبہ بن عامر سے روایت کی۔ اسی طرح (معاویہ نے) کہا: مجھے ابو عثمان نے جبیر بن نفیر سے، انہوں نے عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالی عنہ سے حدیث سنائی، انہوں نے کہا: ہمارے ذمے اونٹ چرانے کا کام تھا، میری باری آئی، تو میں شام کے وقت ان کو چرا کر واپس لایا، تو میں نے رسول اللہ ﷺکو دیکھا، آپ کھڑے ہو کر لوگوں کو کچھ ارشاد فرما رہے تھے، مجھے آپ ﷺ کی یہ بات (سننے کو) ملی: ’’جو بھی مسلمان و... الموضوع: أهمية إتقان العمل (الإيمان) موضوع: عمل کے پختہ ہونے کی اہمیت (ایمان) 7 صحيح مسلم: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ الذِّكْرِ الْمُسْتَحَبِّ عَقِبَ الْوُضُوءِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 234.02. وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابُِ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ، وَأَبِي عُثْمَانَ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرِ بْنِ مَالِكٍ الْحَضْرَمِيِّ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: فَذَكَرَ مِثْلَهُ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ: «مَنْ تَوَضَّأَ فَقَالَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ».... صحیح مسلم : کتاب: پاکی کا بیان (باب: وضو کے بعد کے مستحب ذکر ) مترجم: MuslimWriterName 234.02. زید بن حباب نے معاویہ بن صالح سے باقی ماندہ سابقہ سند کے ساتھ حضرت عقبہ بن عامر جہنی ؓ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اس کے بعد پچھلی روایت کے الفاظ ہیں، البتہ انہوں نے (اس طرح) کہا: ’’جس نے وضو کیا اور کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمدﷺ اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔‘‘ ... الموضوع: أهمية إتقان العمل (الإيمان) موضوع: عمل کے پختہ ہونے کی اہمیت (ایمان) 8 صحيح مسلم: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابٌ فِي وُضُوءِ النَّبِيِّ ﷺ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 236. حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ، ح وَحَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَيْلِيُّ، وَأَبُو الطَّاهِرِ، قَالُوا: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، أَنَّ حَبَّانَ بْنَ وَاسِعٍ، حَدَّثَهُ أَنَّ أَبَاهُ، حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللهِ بْنَ زَيْدِ بْنِ عَاصِمٍ الْمَازِنِيَّ، يَذْكُرُ أَنَّهُ: «رَأَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ فَمَضْمَضَ ثُمَّ اسْتَنْثَرَ ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، وَيَدَهُ الْيُمْنَى ثَلَاثًا وَالْأُخْرَى ثَلَاثًا، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ بِمَاءٍ غَيْرِ فَضْلِ يَدِهِ، وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ حَتَّى أَنْقَاهُمَا» قَالَ أَبُو الطَّاهِرِ: حَدَّثَنَا... صحیح مسلم : کتاب: پاکی کا بیان (باب: نبی کریم ﷺ کاوضو ) مترجم: MuslimWriterName 236. ہارون بن سعید ایلی اور ابو طاہر نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ابن وہب نے حدیث سنائی، انہوں نےکہا: مجھے عمرو بن حارث نے خبر دی، کہ حبان بن واسع نے انہیں حدیث سنائی، (کہا:) ان کے والد نے ان سے بیان کیا، (کہا:) انہوں نے حضرت عبد اللہ بن زید بن عاصم مازنی انصاریؓ کو یہ کہتے ہوئے سنا: ’’کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا، آپ نے وضو کیا، تو کلی کی، پھر ناک جھاڑی، پھر تین بار اپنا چہرہ دھویا اور اپنا دایاں ہاتھ تین بار، اور دوسرا بھی تین بار دھویا، اور سر کا مسح اس پانی سے کیا، جو ہاتھ میں بچا ہوا نہیں ت... الموضوع: أهمية إتقان العمل (الإيمان) موضوع: عمل کے پختہ ہونے کی اہمیت (ایمان) 9 صحيح مسلم: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ وُجُوبِ غَسْلِ الرِّجْلَيْنِ بِكَمَالِهِمَا) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 240. حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَيْلِيُّ، وَأَبُو الطَّاهِرِ، وَأَحْمَدُ بْنُ عِيسَى، قَالُوا: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ، عَنْ مَخْرَمَةَ بْنِ بُكَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَالِمٍ، مَوْلَى شَدَّادٍ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ تُوُفِّيَ سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ فَدَخَلَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ فَتَوَضَّأَ عِنْدَهَا فَقَالَتْ: يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ أَسْبِغِ الْوُضُوءَ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «وَيْلٌ لِلْأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ».... صحیح مسلم : کتاب: پاکی کا بیان (باب: (وضو میں ) دونوں پاؤں مکمل طور پر دھونا واجب ہے ) مترجم: MuslimWriterName 240. مخرمہ بن بکیر نے اپنے والد سے، انہوں نے شداد کے آزاد کردہ غلام سالم سے روایت کی، انہوں نے کہا: جس دن حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ فوت ہوئے، میں رسول اللہ ﷺ کی اہلیہ حضرت عائشہ ؓ کی خدمت میں حاضر ہوا، عبد الرحمن بن ابی بکر ؓ ان کے ہاں آئے اور ان کے پاس وضو کیا، تو انہو ں نے فرمایا: عبدالرحمن! خوب اچھی طرح وضو کرو، کیونکہ میں نے رسو ل اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا تھا: ’’(وضوکے پانی سےتر نہ ہونے والی) ایڑیوں کےلیے آگ کا عذاب ہے۔‘‘ ... الموضوع: أهمية إتقان العمل (الإيمان) موضوع: عمل کے پختہ ہونے کی اہمیت (ایمان) 10 صحيح مسلم: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ وُجُوبِ غَسْلِ الرِّجْلَيْنِ بِكَمَالِهِمَا) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 240.01. وَحَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي حَيْوَةُ، أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّ أَبَا عَبْدِ اللهِ مَوْلَى شَدَّادِ بْنِ الْهَادِ، حَدَّثَهُ أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى عَائِشَةَ، فَذَكَرَ عَنْهَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ. صحیح مسلم : کتاب: پاکی کا بیان (باب: (وضو میں ) دونوں پاؤں مکمل طور پر دھونا واجب ہے ) مترجم: MuslimWriterName 240.01. ایک اور سند سے محمد بن عبدالرحمان نے شداد بن ہاد کے آزادکردہ غلام ابو عبد اللہ (سالم) سے روایت بیان کی، کہ وہ حضرت عائشہؓ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور پھر ان سے رسو ل ا للہ ﷺ کا مذکورہ بالا فرمان نقل کیا۔ الموضوع: أهمية إتقان العمل (الإيمان) موضوع: عمل کے پختہ ہونے کی اہمیت (ایمان) مجموع الصفحات: 6 - مجموع أحاديث: 51 کل صفحات: 6 - کل احا دیث: 51