الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 9 - مجموع أحاديث: 81 کل صفحات: 9 - کل احا دیث: 81 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الجَنَائِزِ (بَابُ مَا جَاءَ فِي عَذَابِ القَبْرِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1374. حَدَّثَنَا عَيَّاشُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ حَدَّثَهُمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا وُضِعَ فِي قَبْرِهِ وَتَوَلَّى عَنْهُ أَصْحَابُهُ وَإِنَّهُ لَيَسْمَعُ قَرْعَ نِعَالِهِمْ أَتَاهُ مَلَكَانِ فَيُقْعِدَانِهِ فَيَقُولَانِ مَا كُنْتَ تَقُولُ فِي هَذَا الرَّجُلِ لِمُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَّا الْمُؤْمِنُ فَيَقُولُ أَشْهَدُ أَنَّهُ عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ فَيُقَالُ لَهُ انْظُرْ إِلَى مَقْعَدِكَ مِنْ النَّارِ قَدْ أَبْدَلَكَ اللَّهُ بِهِ... صحیح بخاری : کتاب: جنازے کے احکام و مسائل (باب: عذاب قبر کا بیان ) مترجم: BukhariWriterName 1374. حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے،انھوں نے کہا:رسول اللہ ﷺ نےفرمایا:’’آدمی کو جب قبر میں دفن کردیاجاتا ہے اور دفن کرنے والے واپس لوٹتے ہیں، وہ ابھی ان کے جوتوں کی چاپ سن رہا ہوتا ہے کہ اس کے پاس دو فرشتے آجاتے ہیں جو اسے بٹھا کرپوچھتے ہیں کہ تو اس آدمی، یعنی محمد ﷺ کے بارے میں کیا اعتقاد رکھتا تھا؟مومن جواب میں کہتا ہے:میں گواہی دیتا ہوں کہ وہ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ پھر اس سے کہاجاتا ہے:تو جہنم میں اپنا ٹھکانہ دیکھ لے، اللہ نے اس کے بدلے تجھے جنت میں ٹھکانا دیاہے۔ وہ دونوں ٹھکانوں کو بیک وقت دیکھتا ہے۔‘‘ حضرت قتادہ ؒ ... الموضوع: العذاب في القبر (الإيمان) موضوع: عذاب قبر (ایمان) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الجَنَائِزِ (بَابُ التَّعَوُّذِ مِنْ عَذَابِ القَبْرِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1376. حَدَّثَنَا مُعَلًّى حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ قَالَ حَدَّثَتْنِي ابْنَةُ خَالِدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ أَنَّهَا سَمِعَتْ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَتَعَوَّذُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ صحیح بخاری : کتاب: جنازے کے احکام و مسائل (باب: قبر کے عذاب سے پناہ مانگنا ) مترجم: BukhariWriterName 1376. حضرت ام خالد بنت خالد ؓ سے روایت ہے،انھوں نےنبی کریم ﷺ سے سنا کہ آپ عذاب قبر سے پناہ طلب کرتے تھے۔ الموضوع: العذاب في القبر (الإيمان) موضوع: عذاب قبر (ایمان) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ الجِهَادِ وَالسِّيَرِ (بَابُ مَا يُتَعَوَّذُ مِنَ الجُبْنِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2823. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ العَجْزِ وَالكَسَلِ، وَالجُبْنِ وَالهَرَمِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ المَحْيَا وَالمَمَاتِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ القَبْرِ»... صحیح بخاری : کتاب: جہاد کا بیان (باب : بزدلی سے خدا کی پناہ مانگنا ) مترجم: BukhariWriterName 2823. حضرت انس بن مالک ؓسے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ یہ دعا پڑھا کرتے تھے: ’’اے اللہ!میں تیرے ذریعے سے عاجزی، سستی، بزدلی اور بڑھاپے کی ذلیل حدود میں پہنچ جانے سے پناہ مانگتاہوں۔ اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں زندگی اور موت کے فتنوں سے، نیز میں تیرے ذریعے سے عذاب قبر سے پناہ چاہتا ہوں۔‘‘ ... الموضوع: العذاب في القبر (الإيمان) موضوع: عذاب قبر (ایمان) 4 صحيح البخاري: كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ (سُورَةُ النَّحْلِ قَوْلِهِ: {وَمِنْكُمْ مَنْ يُرَد...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 4707. حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مُوسَى أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْأَعْوَرُ عَنْ شُعَيْبٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَدْعُو أَعُوذُ بِكَ مِنْ الْبُخْلِ وَالْكَسَلِ وَأَرْذَلِ الْعُمُرِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ وَفِتْنَةِ الدَّجَّالِ وَفِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ... صحیح بخاری : کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں (باب: سورۃ نحل کی تفسیر آیت (( ومنکم من یرد الی ارذل العمر )) کی تفسیر ”یعنی اور تم میں سے بعض کو نکمی عمر کی طرف لوٹا دیا جاتا ہے“۔ ) مترجم: BukhariWriterName 4707. حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ یہ دعا پڑھا کرتے تھے: ’’اے اللہ! میں بخل سے، سستی سے، نکمی عمر سے، عذاب قبر سے اور فتنہ دجال سے، نیز زندگی اور موت کے فتنے سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔‘‘ الموضوع: العذاب في القبر (الإيمان) موضوع: عذاب قبر (ایمان) 5 صحيح البخاري: كِتَابُ الدَّعَوَاتِ (بَابُ التَّعَوُّذِ مِنْ عَذَابِ القَبْرِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6364. حَدَّثَنَا الحُمَيْدِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ أُمَّ خَالِدٍ بِنْتَ خَالِدٍ، قَالَ: وَلَمْ أَسْمَعْ أَحَدًا سَمِعَ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَيْرَهَا، قَالَتْ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «يَتَعَوَّذُ مِنْ عَذَابِ القَبْرِ»... صحیح بخاری : کتاب: دعاؤں کے بیان میں (باب: عذاب قبر سے پناہ مانگنا ) مترجم: BukhariWriterName 6364. موسیٰ بن عقبہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں نے ام خالد بنت خالد ؓ سے سنا۔ ۔ ۔ انہوں نے (یہ بھی) کہا کہ میں نے ام خالد ؓ کے علاوہ اور کسی ایسے شخص سے، جس نے نبی ﷺ سے سنا ہو، نہیں سنا۔ ۔ ۔ ۔ ۔ انہوں نے کہا: میں نے نبی ﷺ سے سنا آپ عذاب قبر سے پناہ مانگتے تھے۔ الموضوع: العذاب في القبر (الإيمان) موضوع: عذاب قبر (ایمان) 6 صحيح البخاري: كِتَابُ الدَّعَوَاتِ (بَابُ التَّعَوُّذِ مِنْ عَذَابِ القَبْرِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6365. حَدَّثَنَا آدَمُ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ المَلِكِ، عَنْ مُصْعَبٍ: كَانَ سَعْدٌ، يَأْمُرُ بِخَمْسٍ، وَيَذْكُرُهُنَّ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ يَأْمُرُ بِهِنَّ: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ البُخْلِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الجُبْنِ، وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ أُرَدَّ إِلَى أَرْذَلِ العُمُرِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الدُّنْيَا - يَعْنِي فِتْنَةَ الدَّجَّالِ - وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ القَبْرِ»... صحیح بخاری : کتاب: دعاؤں کے بیان میں (باب: عذاب قبر سے پناہ مانگنا ) مترجم: BukhariWriterName 6365. حضرت مصعب بن سعید سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ پانچ باتوں كا ذكر کرتے تھے کہ آپ ان (سے پناہ مانگنے) کا حکم دیتے تھے: ”اے اللہ! میں بخل اور بزدلی سے تیری پناہ میں آتا ہوں کہ میں ذلیل عمر کی طرف لوٹایا جاؤں، نیز دنیا کے فتنے سے بھی تیری پناہ مانگتا ہوں۔ اس سے مراد دجال کا فتنہ ہے۔ اور تیرے ذریعے سے عذاب قبر سے بھی پناہ مانگتا ہوں۔“ ... الموضوع: العذاب في القبر (الإيمان) موضوع: عذاب قبر (ایمان) 7 صحيح البخاري: كِتَابُ الدَّعَوَاتِ (بَابُ التَّعَوُّذِ مِنْ عَذَابِ القَبْرِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6366. حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: دَخَلَتْ عَلَيَّ عَجُوزَانِ مِنْ عُجُزِ يَهُودِ المَدِينَةِ، فَقَالَتَا لِي: إِنَّ أَهْلَ القُبُورِ يُعَذَّبُونَ فِي قُبُورِهِمْ، فَكَذَّبْتُهُمَا، وَلَمْ أُنْعِمْ أَنْ أُصَدِّقَهُمَا، فَخَرَجَتَا، وَدَخَلَ عَلَيَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ عَجُوزَيْنِ، وَذَكَرْتُ لَهُ، فَقَالَ: «صَدَقَتَا، إِنَّهُمْ يُعَذَّبُونَ عَذَابًا تَسْمَعُهُ البَهَائِمُ كُلُّهَا» فَمَا رَأَيْتُهُ بَعْدُ فِي صَلاَةٍ إِلَّا تَعَوَّذَ مِنْ عَذَابِ القَبْر... صحیح بخاری : کتاب: دعاؤں کے بیان میں (باب: عذاب قبر سے پناہ مانگنا ) مترجم: BukhariWriterName 6366. سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ یہود مدینہ کی دو بوڑھی عورتیں میرے پاس آئیں اور انہوں نے مجھے کہا کہ اہل قبور کو قبروں میں عذاب دیا جاتا ہے۔ میں نے ان کی تکذیب کی اور ان کی تصدیق کر کے ان کا دل ٹھنڈا نہ کیا۔ چنانچہ وہ میرے پاس سے چلی گئیں تو نبی ﷺ تشریف لائے، میں نے کہا: اللہ کے رسول! دو بوڑھی عورتیں آئی تھیں اور میں نے آپ سے ان کی بات کا ذکر کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”انہوں نے سچ کہا ہے۔ بلاشبہ انہیں (اہل قبور کو) عذاب ہوتا ہے جو تمام جانور سنتے ہیں۔“ پھر میں نے دیکھا کہ آپ ﷺ ہر نماز میں عذاب قبر سے اللہ تعالٰی کی پناہ مانگتے تھے۔ ... الموضوع: العذاب في القبر (الإيمان) موضوع: عذاب قبر (ایمان) 8 صحيح البخاري: كِتَابُ الدَّعَوَاتِ (بَابُ التَّعَوُّذِ مِنْ فِتْنَةِ المَحْيَا وَالمَم...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6367. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا المُعْتَمِرُ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ: كَانَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ العَجْزِ وَالكَسَلِ، وَالجُبْنِ وَالبُخْلِ وَالهَرَمِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ القَبْرِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ المَحْيَا وَالمَمَاتِ»... صحیح بخاری : کتاب: دعاؤں کے بیان میں (باب: زندگی اور موت کے فتنوں سے اللہ کی پناہ مانگنا ) مترجم: BukhariWriterName 6367. حضرت انس بن مالک ؓ سےروایت ہے انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ کہا کرتے تھے: ”اےاللہ! میں عاجزی، سستی، بزدلی، اور بڑھاپے سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔ اور عذاب قبر سے تیری پناہ طلب کرتا ہوں، نیز زندگی اور موت کے فتنے سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔“ الموضوع: العذاب في القبر (الإيمان) موضوع: عذاب قبر (ایمان) 9 صحيح البخاري: كِتَابُ الدَّعَوَاتِ (بَابُ التَّعَوُّذِ مِنَ البُخْلِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6370. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ المُثَنَّى، حَدَّثَنِي غُنْدَرٌ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ المَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، كَانَ يَأْمُرُ بِهَؤُلاَءِ الخَمْسِ: وَيُحَدِّثُهُنَّ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ البُخْلِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الجُبْنِ، وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ أُرَدَّ إِلَى أَرْذَلِ العُمُرِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الدُّنْيَا، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ القَبْرِ»... صحیح بخاری : کتاب: دعاؤں کے بیان میں (باب: بخل سے اللہ کی پناہ مانگنا ) مترجم: BukhariWriterName 6370. حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ پانچ باتوں سے پناہ مانگنے کا حکم دیتے تھے اور انہیں نبی ﷺ کے حوالے سے بیان کرتے تھے: ’’اے اللہ! میں بخل سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ میں بزدلی سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ میں اس بات سے بھی تیری پناہ مانگتا ہوں کہ ناکارہ عمر میں پہنچا دیا جاؤں۔ میں دنیا کے فتنے سے تیری پناہ میں آتا ہوں، نیز میں قبر کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔‘‘ ... الموضوع: العذاب في القبر (الإيمان) موضوع: عذاب قبر (ایمان) 10 صحيح البخاري: كِتَابُ الدَّعَوَاتِ (بَابُ الِاسْتِعَاذَةِ مِنْ أَرْذَلِ العُمُرِ، وَمِ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6374. حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَخْبَرَنَا الحُسَيْنُ، عَنْ زَائِدَةَ، عَنْ عَبْدِ المَلِكِ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: تَعَوَّذُوا بِكَلِمَاتٍ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَعَوَّذُ بِهِنَّ: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الجُبْنِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ البُخْلِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ أَنْ أُرَدَّ إِلَى أَرْذَلِ العُمُرِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الدُّنْيَا، وَعَذَابِ القَبْرِ»... صحیح بخاری : کتاب: دعاؤں کے بیان میں (باب: ناکارہ عمر ، دنیا کی آزمائش اور دوزخ کی آزمائش سے اللہ کی پناہ مانگنا ) مترجم: BukhariWriterName 6374. حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ ان کلمات کے ذریعے سے اللہ تعالٰی کی پناہ مانگو جن کے ذریعے سے نبی ﷺ پناہ طلب کرتے تھے: ”اے اللہ! میں بزدلی سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ میں کنجوسی سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔ میں ناکارہ عمر کی طرف لوٹائے جانے سے تیری پناہ طلب کرتا ہوں۔ میں دنیا کی آزمائش اور عذاب قبر سے تیری پناہ لیتا ہوں۔“ ... الموضوع: العذاب في القبر (الإيمان) موضوع: عذاب قبر (ایمان) مجموع الصفحات: 9 - مجموع أحاديث: 81 کل صفحات: 9 - کل احا دیث: 81