الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 13 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 13 1 صحيح البخاري: کِتَابُ العِيدَيْنِ (بَابُ التَّكْبِيرِ أَيَّامَ مِنًى، وَإِذَا غَدَا إ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 970. حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ قَالَ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الثَّقَفِيُّ قَالَ سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ وَنَحْنُ غَادِيَانِ مِنْ مِنًى إِلَى عَرَفَاتٍ عَنْ التَّلْبِيَةِ كَيْفَ كُنْتُمْ تَصْنَعُونَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ كَانَ يُلَبِّي الْمُلَبِّي لَا يُنْكَرُ عَلَيْهِ وَيُكَبِّرُ الْمُكَبِّرُ فَلَا يُنْكَرُ عَلَيْهِ ... صحیح بخاری : کتاب: عیدین کے مسائل کے بیان میں (باب: تکبیر منیٰ کے دنوں میں اور جب نویں تاریخ کو عرفات میں جائے ) مترجم: BukhariWriterName 970. حضرت محمد بن ابوبکر ثقفی سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب ہم صبح کے وقت منیٰ سے عرفات جا رہے تھے تو میں نے حضرت انس بن مالک ؓ سے تلبیہ کے متعلق سوال کیا کہ آپ حضرات نبی ﷺ کے ہمراہ جاتے وقت کس طرح کرتے تھے؟ انہوں نے جواب دیا کہ لبیك کہنے والا لبیك کہتا تو اس پر کوئی اعتراض نہ کرتا اور اسی طرح تکبیر کہنے والا تکبیر کہتا تو اسے منع نہیں کیا جاتا تھا۔ ... الموضوع: التلبية في الطريق إلى عرفات (العبادات) موضوع: عرفات جاتے ہوئے تلبیہ پکارنا (عبادات) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الحَجِّ (بَابُ التَّلْبِيَةِ وَالتَّكْبِيرِ إِذَا غَدَا مِن...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1659. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ الثَّقَفِيِّ أَنَّهُ سَأَلَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ وَهُمَا غَادِيَانِ مِنْ مِنًى إِلَى عَرَفَةَ كَيْفَ كُنْتُمْ تَصْنَعُونَ فِي هَذَا الْيَوْمِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ كَانَ يُهِلُّ مِنَّا الْمُهِلُّ فَلَا يُنْكِرُ عَلَيْهِ وَيُكَبِّرُ مِنَّا الْمُكَبِّرُ فَلَا يُنْكِرُ عَلَيْهِ... صحیح بخاری : کتاب: حج کے مسائل کا بیان (باب: باب : صبح کے وقت منی سے عرفات جاتے ہوئے لبیک اور تکبیر کہنے کا بیان ) مترجم: BukhariWriterName 1659. حضرت محمد بن ابی بکر ثقفی سے روایت ہے، انھوں نے حضرت انس بن مالک ؓ سے دریافت کیا، جب یہ دونوں منیٰ سے عرفات کی طرف جارہے تھے آپ حضرات رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ جاتے وقت اس دن کیا کرتے تھے؟حضرت انس ؓ نے فرمایا کہ ہم میں سے کچھ تلبیہ کہتے تھے، انھیں کوئی بُرا نہیں کہتا تھا جبکہ کچھ اللہ أکبر کہتے تھے، انھیں بھی کوئی بُرا خیال نہیں کرتا تھا۔ ... الموضوع: التلبية في الطريق إلى عرفات (العبادات) موضوع: عرفات جاتے ہوئے تلبیہ پکارنا (عبادات) 3 صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَجِّ (بَابُ التَّلْبِيَةِ وَالتَّكْبِيرِ فِي الذَّهَابِ ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1284. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ نُمَيْرٍ، ح وحَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى الْأُمَوِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، قَالَا: جَمِيعًا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: «غَدَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ مِنًى إِلَى عَرَفَاتٍ، مِنَّا الْمُلَبِّي وَمِنَّا الْمُكَبِّرُ»... صحیح مسلم : کتاب: حج کے احکام ومسائل (باب: عرفہ کے دن منیٰ سے عرفات جاتے ہوئے تلبیہ اور تکبیرات کہنا ) مترجم: MuslimWriterName 1284. ہم سے یحییٰ بن سعید نے حدیث بیان کی، انھوں نے عبد اللہ بن ابی سلمہ سے، انھوں نے عبد اللہ بن عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہم، سے انھوں نے اپنے والد (عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما) سے روایت کی، انھوں نے کہا: ہم صبح کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ منیٰ سے عرفا ت گئے تو ہم میں سے کوئی تلبیہ پکارنے والا تھا اور کو ئی تکبیر کہنے والا۔ ... الموضوع: التلبية في الطريق إلى عرفات (العبادات) موضوع: عرفات جاتے ہوئے تلبیہ پکارنا (عبادات) 4 صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَجِّ (بَابُ التَّلْبِيَةِ وَالتَّكْبِيرِ فِي الذَّهَابِ ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1284.01. وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ، وَهَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، وَيَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ، قَالُوا: أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ حُسَيْنٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: «كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَدَاةِ عَرَفَةَ، فَمِنَّا الْمُكَبِّرُ وَمِنَّا الْمُهَلِّلُ»، فَأَمَّا نَحْنُ فَنُكَبِّرُ، قَالَ قُلْتُ: وَاللهِ، لَعَجَبًا مِنْكُمْ، كَيْفَ لَمْ تَقُولُوا لَهُ: مَاذَا رَأَيْتَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ؟... صحیح مسلم : کتاب: حج کے احکام ومسائل (باب: عرفہ کے دن منیٰ سے عرفات جاتے ہوئے تلبیہ اور تکبیرات کہنا ) مترجم: MuslimWriterName 1284.01. عمر بن حسین نے عبد اللہ بن ابی سلمہ سے، انھوں نے عبد اللہ بن عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہم سے اور انھوں نے اپنے والد سے روایت کی، انھوں نے کہا: عرفہ کی صبح ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے ہم میں سے کو ئی تکبیر یں کہنے والا تھا اور کوئی (لَا اِلٰهَ اِلَّا الله) کہنے والا تھا۔ البتہ ہم تکبیر یں کہہ رہے تھے۔ (عبد اللہ بن ابی سلمہ نے) کہا: میں نے کہا: اللہ کی قسم! تم پر تعجب ہے تم نے ان سے یہ کیوں نہ پو چھا کہ آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کیا کرتے ہو ئے دیکھا تھا؟۔ ... الموضوع: التلبية في الطريق إلى عرفات (العبادات) موضوع: عرفات جاتے ہوئے تلبیہ پکارنا (عبادات) 5 صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَجِّ (بَابُ التَّلْبِيَةِ وَالتَّكْبِيرِ فِي الذَّهَابِ ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1285. وحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ الثَّقَفِيِّ، أَنَّهُ سَأَلَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، وَهُمَا غَادِيَانِ مِنْ مِنًى إِلَى عَرَفَةَ: كَيْفَ كُنْتُمْ تَصْنَعُونَ فِي هَذَا الْيَوْمِ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَ: «كَانَ يُهِلُّ الْمُهِلُّ مِنَّا، فَلَا يُنْكَرُ عَلَيْهِ، وَيُكَبِّرُ الْمُكَبِّرُ مِنَّا، فَلَا يُنْكَرُ عَلَيْهِ»... صحیح مسلم : کتاب: حج کے احکام ومسائل (باب: عرفہ کے دن منیٰ سے عرفات جاتے ہوئے تلبیہ اور تکبیرات کہنا ) مترجم: MuslimWriterName 1285. یحییٰ بن یحییٰ نے ہمیں حدیث سنا ئی کہا: میں نے امام مالک کے سامنے قراءت کی کہ محمد بن ابی بکر ثقفی سے روایت ہے کہ انھوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے جب وہ دونوں صبح کے وقت منیٰ سے عرفہ جا رہے تھے دریافت کیا: آپ اس (عرفہ کے) دن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کیسے (ذکر و عبادت کر رہے تھے)؟ انھوں نے کہا: ہم میں سے تہلیل کہنے والا (لاَ اِلٰهَ اِلاَّ الله) كہتا تو اس پر کو ئی اعترا ض نہیں کیا جا تا تھا، اور تکبیریں کہنے والا تکبیریں کہتا تو اس پر بھی کو ئی نکیر نہ کی جا تی تھی۔ ... الموضوع: التلبية في الطريق إلى عرفات (العبادات) موضوع: عرفات جاتے ہوئے تلبیہ پکارنا (عبادات) 6 صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَجِّ (بَابُ التَّلْبِيَةِ وَالتَّكْبِيرِ فِي الذَّهَابِ ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1285.01. وحَدَّثَنِي سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، قَالَ: قُلْتُ لِأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ: غَدَاةَ عَرَفَةَ: مَا تَقُولُ فِي التَّلْبِيَةِ هَذَا الْيَوْمَ؟ قَالَ: «سِرْتُ هَذَا الْمَسِيرَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابِهِ، فَمِنَّا الْمُكَبِّرُ وَمِنَّا الْمُهَلِّلُ، وَلَا يَعِيبُ أَحَدُنَا عَلَى صَاحِبِهِ»... صحیح مسلم : کتاب: حج کے احکام ومسائل (باب: عرفہ کے دن منیٰ سے عرفات جاتے ہوئے تلبیہ اور تکبیرات کہنا ) مترجم: MuslimWriterName 1285.01. موسیٰ بن عقبہ نے کہا: مجھے محمد بن ابی بکر نے حدیث بیان کی کہا: میں نے عرفہ کی صبح حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے عرض کی: آپ اس دن میں تلبیہ پکارنے کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ انھوں نے کہا: میں نے یہ سفر نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کی معیت میں کیا، تو ہم میں سے کچھ تکبیریں کہنےوالے تھے اور کچھ (لاَ اِلٰهَ اِلاَّ الله) کہنے والے۔ اور ہم میں سے کو ئی بھی اپنے ساتھی (کےعمل) پر عیب نہیں لگا تا تھا۔ ... الموضوع: التلبية في الطريق إلى عرفات (العبادات) موضوع: عرفات جاتے ہوئے تلبیہ پکارنا (عبادات) 7 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ مَتَى يَقْطَعُ التَّلْبِيَةَ) حکم: صحیح 1816. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ غَدَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ مِنًى إِلَى عَرَفَاتٍ مِنَّا الْمُلَبِّي وَمِنَّا الْمُكَبِّرُ... سنن ابو داؤد : کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل (باب: حاجی تلبیہ کہنا کب موقوف کرے ؟ ) مترجم: DaudWriterName 1816. سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے منقول ہے، کہتے ہیں کہ ہم (نویں تاریخ کو) صبح کے وقت منیٰ سے عرفات کی طرف روانہ ہوئے تو کچھ لوگ ہم میں سے تلبیہ پکار رہے تھے اور کچھ تکبیر۔ الموضوع: التلبية في الطريق إلى عرفات (العبادات) موضوع: عرفات جاتے ہوئے تلبیہ پکارنا (عبادات) 8 سنن النسائي: کِتَابُ الْمَوَاقِيتِ (بَابٌ الْغُدُوُّ مِنْ مِنًى إِلَى عَرَفَةَ) حکم: صحیح 2998. أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَبِيبِ بْنِ عَرَبِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ غَدَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ مِنًى إِلَى عَرَفَةَ فَمِنَّا الْمُلَبِّي وَمِنَّا الْمُكَبِّرُ سنن نسائی : کتاب: مواقیت کا بیان (باب: منیٰ سے عرفات جانا ) مترجم: NisaiWriterName 2998. حضرت ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ منیٰ سے عرفات گئے۔ کوئی لبیک کہتا تھا اور کوئی تکبیریں۔ الموضوع: التلبية في الطريق إلى عرفات (العبادات) موضوع: عرفات جاتے ہوئے تلبیہ پکارنا (عبادات) 9 سنن النسائي: کِتَابُ الْمَوَاقِيتِ (بَابٌ الْغُدُوُّ مِنْ مِنًى إِلَى عَرَفَةَ) حکم: صحیح 2999. أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ غَدَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى عَرَفَاتٍ فَمِنَّا الْمُلَبِّي وَمِنَّا الْمُكَبِّرُ سنن نسائی : کتاب: مواقیت کا بیان (باب: منیٰ سے عرفات جانا ) مترجم: NisaiWriterName 2999. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ عرفات گئے۔ ہم میں سے کوئی لبیک کہتا تھا اور کوئی تکبیریں کہتا تھا۔ الموضوع: التلبية في الطريق إلى عرفات (العبادات) موضوع: عرفات جاتے ہوئے تلبیہ پکارنا (عبادات) 10 سنن النسائي: کِتَابُ الْمَوَاقِيتِ (بَابٌ التَّكْبِيرُ فِي الْمَسِيرِ إِلَى عَرَفَةَ) حکم: صحیح 3000. أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا الْمُلَائِيُّ يَعْنِي أَبَا نُعَيْمٍ الْفَضْلَ بْنَ دُكَيْنٍ قَالَ حَدَّثَنَا مَالِكٌ قَالَ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الثَّقَفِيُّ قَالَ قُلْتُ لِأَنَسٍ وَنَحْنُ غَادِيَانِ مِنْ مِنًى إِلَى عَرَفَاتٍ مَا كُنْتُمْ تَصْنَعُونَ فِي التَّلْبِيَةِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذَا الْيَوْمِ قَالَ كَانَ الْمُلَبِّي يُلَبِّي فَلَا يُنْكَرُ عَلَيْهِ وَيُكَبِّرُ الْمُكَبِّرُ فَلَا يُنْكَرُ عَلَيْهِ... سنن نسائی : کتاب: مواقیت کا بیان (باب: عرفات جاتے ہوئے تکبیریں کہنا بھی جائز ہے ) مترجم: NisaiWriterName 3000. حضرت محمد بن ابوبکر ثقفی سے روایت ہے کہ میں نے حضرت انس ؓ سے کہا جبکہ ہم منیٰ سے عرفات جا رہے تھے: تم اس دن رسول اللہﷺ کے ساتھ کس طرح لبیک کہتے تھے؟ تو انھوں نے کہا: لبیک کہنے والا لبیک کہتا تھا، اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا جاتا تھا۔ اور تکبیریں کہنے والا تکبیریں کہتا تھا، اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا جاتا تھا۔ ... الموضوع: التلبية في الطريق إلى عرفات (العبادات) موضوع: عرفات جاتے ہوئے تلبیہ پکارنا (عبادات) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 13 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 13