الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 11 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 11 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الحَجِّ (بَابُ مَنْ أَشَارَ إِلَى الرُّكْنِ إِذَا أَتَى عَل...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1612. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ طَافَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْبَيْتِ عَلَى بَعِيرٍ كُلَّمَا أَتَى عَلَى الرُّكْنِ أَشَارَ إِلَيْهِ بشیء صحیح بخاری : کتاب: حج کے مسائل کا بیان (باب: حجر اسود کے سامنے پہنچ کر اس کی طرف اشارہ کرنا (جب چومنا نہ ہو سکے) ) مترجم: BukhariWriterName 1612. حضرت عباس ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ نبی ﷺ نے اونٹ پر سوار ہو کر بیت اللہ کا طواف کیا۔ جب آپ ﷺ حجر اسود کے سامنے آتے تو اس کی طرف اشارہ کرتے۔ الموضوع: الإشارة إلى الركن (العبادات) Topics: رکن کی طرف اشارہ کرنا (عبادات) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الحَجِّ (بَابُ التَّكْبِيرِ عِنْدَ الرُّكْنِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1613. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ طَافَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْبَيْتِ عَلَى بَعِيرٍ كُلَّمَا أَتَى الرُّكْنَ أَشَارَ إِلَيْهِ بِشَيْءٍ كَانَ عِنْدَهُ وَكَبَّرَ تَابَعَهُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ... صحیح بخاری : کتاب: حج کے مسائل کا بیان (باب: حجر اسود کے سامنے آ کر تکبیر کہنا ) مترجم: BukhariWriterName 1613. حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ نبی ﷺ نے اونٹ پر سوار ہو کر بیت اللہ کا طواف کیا۔ آپ جب بھی حجر اسود کے پاس آتے تو آپ کے پاس جو چیز ہوتی اس سے اشارہ کرتے۔ اور اللہ أکبر کہتے۔ ابراہیم بن طہمان نے خالد الخداء سے روایت کرنے میں خالد بن عبد اللہ کی متابعت کی ہے۔ ... الموضوع: الإشارة إلى الركن (العبادات) Topics: رکن کی طرف اشارہ کرنا (عبادات) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ الحَجِّ (بَابُ المَرِيضِ يَطُوفُ رَاكِبًا) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1632. حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ الْوَاسِطِيُّ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَافَ بِالْبَيْتِ وَهُوَ عَلَى بَعِيرٍ كُلَّمَا أَتَى عَلَى الرُّكْنِ أَشَارَ إِلَيْهِ بِشَيْءٍ فِي يَدِهِ وَكَبَّرَ صحیح بخاری : کتاب: حج کے مسائل کا بیان (باب: مریض آدمی سوار ہو کر طواف کرسکتا ہے ) مترجم: BukhariWriterName 1632. حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اونٹ پر سوار ہوکر بیت اللہ کا طواف کیا۔ آپ جب بھی حجر اسود کے پاس سے گزرتے، اپنے دست مبارک میں پکڑی ہوئی کسی چیز سے اس کی طرف اشارہ کرتے اور اللہ أکبر کہتے تھے۔ الموضوع: الإشارة إلى الركن (العبادات) Topics: رکن کی طرف اشارہ کرنا (عبادات) 4 صحيح البخاري: كِتَابُ الطَّلاَقِ (بَابُ الإِشَارَةِ فِي الطَّلاَقِ وَالأُمُورِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5293. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ عَبْدُ المَلِكِ بْنُ عَمْرٍو، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: «طَافَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى بَعِيرِهِ، وَكَانَ كُلَّمَا أَتَى عَلَى الرُّكْنِ، أَشَارَ إِلَيْهِ وَكَبَّرَ» وَقَالَتْ زَيْنَبُ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «فُتِحَ مِنْ رَدْمِ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ مِثْلُ هَذِهِ» وَعَقَدَ تِسْعِينَ... صحیح بخاری : کتاب: طلاق کے مسائل کا بیان (باب: اگر طلاق وغیرہ اشارے سے دے مثلاً کوئی گونگا ہو تو کیا حکم ہے ؟ ) مترجم: BukhariWriterName 5293. سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت ہے انہوں نےفرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے اونٹ پر سوار ہو کر بیت اللہ کا طواف کیا اور جب بھی آپ رکن (حجر اسود) کے پاس تشریف لائے تو اس کی طرف اشارہ کرتے اور اللہ أکبر کہتےام المومنین سیدی زینب ؓ نے کہا کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”یاجوج ماجوج کا سوراخ اس کی مثل کھل جائے گا۔“ اور آپ نوے (90) کے عدد کی گرہ لگائی۔ ... الموضوع: الإشارة إلى الركن (العبادات) Topics: رکن کی طرف اشارہ کرنا (عبادات) 5 صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَجِّ (بَابُ جَوَازِ الطَّوَافِ عَلَى بَعِيرٍ وَغَيْرِهِ،...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1275. وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ، حَدَّثَنَا مَعْرُوفُ بْنُ خَرَّبُوذَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الطُّفَيْلِ، يَقُولُ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ، وَيَسْتَلِمُ الرُّكْنَ بِمِحْجَنٍ مَعَهُ وَيُقَبِّلُ الْمِحْجَنَ» صحیح مسلم : کتاب: حج کے احکام ومسائل (باب: اونٹ یا کسی اور سواری پر طواف کرنا اور سوار شخص کے لیے مڑے ہوئے سرے والی چھڑی وغیرہ (کسی بھی چیز )سے حجرا سود کا استلام کرنا جائز ہے ) مترجم: MuslimWriterName 1275. ابو طفیل رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ بیت اللہ کا طواف فرما رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی مڑے ہوئے سرے والی چھڑی سے حجر اسود کا استلام کرتے تھے اوراس چھڑی کو بوسہ دیتے تھے۔ الموضوع: الإشارة إلى الركن (العبادات) Topics: رکن کی طرف اشارہ کرنا (عبادات) 6 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الحَجِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي الطَّوَافِ رَاكِبًا) حکم: صحیح 865. حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ هِلَالٍ الصَّوَّافُ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ وَعَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ طَافَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى رَاحِلَتِهِ فَإِذَا انْتَهَى إِلَى الرُّكْنِ أَشَارَ إِلَيْهِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ جَابِرٍ وَأَبِي الطُّفَيْلِ وَأُمِّ سَلَمَةَ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ كَرِهَ قَوْمٌ مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ أَنْ يَطُوفَ الرَّجُلُ بِالْبَيْتِ وَبَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ رَاكِبًا إِلَّا مِنْ عُذْرٍ وَهُوَ قَوْلُ الشَّافِعِيِّ... جامع ترمذی : كتاب: حج کے احکام ومسائل (باب: سواری پر طواف کرنے کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 865. عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے اپنی سواری پر بیت اللہ کا طواف کیا جب۱؎ آپ حجر اسود کے پاس پہنچتے تو اس کی طرف اشارہ کرتے۲؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- ابن عباس ؓ کی حدیث حسن صحیح ہے۔ ۲- اس باب میں جابر، ابو الطفیل اور ام سلمہ ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔ ۳- اہل علم کی ایک جماعت نے بیت اللہ کا طواف، اور صفا و مروہ کی سعی سوار ہو کر کرنے کو مکروہ کہا ہے الا یہ کہ کوئی عذر ہو، یہی شافعی کا بھی قول ہے۔ ... الموضوع: الإشارة إلى الركن (العبادات) Topics: رکن کی طرف اشارہ کرنا (عبادات) 7 سنن النسائي: کِتَابُ الْمَوَاقِيتِ (بَابٌ الطَّوَافُ بِالْبَيْتِ عَلَى الرَّاحِلَةِ) حکم: صحیح 2928. أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ وَهُوَ ابْنُ إِسْحَقَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ طَافَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ حَوْلَ الْكَعْبَةِ عَلَى بَعِيرٍ يَسْتَلِمُ الرُّكْنَ بِمِحْجَنِهِ سنن نسائی : کتاب: مواقیت کا بیان (باب: سواری پر بیت اللہ کا طواف کرنا ) مترجم: NisaiWriterName 2928. حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں: رسول اللہﷺ نے حجۃ الوداع میں اونٹ پر سوار ہو کر کعبے کے اردگرد طواف فرمایا اور آپ حجر اسود کو اپنی خم دار چھڑی کے ساتھ چھوتے تھے۔ الموضوع: الإشارة إلى الركن (العبادات) Topics: رکن کی طرف اشارہ کرنا (عبادات) 8 سنن النسائي: کِتَابُ الْمَوَاقِيتِ (بَابٌ اسْتِلَامُ الرُّكْنِ بِالْمِحْجَنِ) حکم: صحیح 2954. أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى وَسُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ عَنْ ابْنِ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَافَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ عَلَى بَعِيرٍ يَسْتَلِمُ الرُّكْنَ بِمِحْجَنٍ... سنن نسائی : کتاب: مواقیت کا بیان (باب: حجر اسود کو چھڑی وغیرہ سے چھونا (بھی جائز ہے) ) مترجم: NisaiWriterName 2954. حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے منقول ہے کہ رسول اللہﷺ نے حجۃ الوداع میں اونٹ پر سوار ہو کر طواف فرمایا۔ آپ حجر اسود کو چھڑی کے ساتھ چھوتے تھے۔ الموضوع: الإشارة إلى الركن (العبادات) Topics: رکن کی طرف اشارہ کرنا (عبادات) 9 سنن النسائي: کِتَابُ الْمَوَاقِيتِ (بَابٌ الْإِشَارَةُ إِلَى الرُّكْنِ) حکم: صحیح 2955. أَخْبَرَنَا بِشْرُ بْنُ هِلَالٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ خَالِدٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ عَلَى رَاحِلَتِهِ فَإِذَا انْتَهَى إِلَى الرُّكْنِ أَشَارَ إِلَيْهِ سنن نسائی : کتاب: مواقیت کا بیان (باب: (مجبوری کی حالت میں )حجر اسود کی طرف اشارہ (بھی کافی ہے) ) مترجم: NisaiWriterName 2955. حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ (حجۃ الوداع میں) اپنی سواری پر بیٹھ کر بیت اللہ کا طواف فرةش رہے تھے۔ جب حجر اسود کے پاس پہنچتے تو اس کی طرف اشارہ فرماتے تھے۔ الموضوع: الإشارة إلى الركن (العبادات) Topics: رکن کی طرف اشارہ کرنا (عبادات) 10 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ مَنِ اسْتَلَمَ الرُّكْنَ، بِمِحْجَنِهِ) حکم: صحیح 2948. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ عَنْ يُونُسَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَافَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ عَلَى بَعِيرٍ يَسْتَلِمُ الرُّكْنَ بِمِحْجَنٍ سنن ابن ماجہ : کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل (باب: چھڑی کے ساتھ حجر اسود کا استلا م کرنا ) مترجم: MajahWriterName 2948. حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ حجۃ الوداع کے دوران میں نبی ﷺنے اونٹ پر سوار ہو کر طواف کیا اور چھڑی سے حجرِاسود کا استلام کرتے رہے۔ الموضوع: الإشارة إلى الركن (العبادات) Topics: رکن کی طرف اشارہ کرنا (عبادات) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 11 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 11