2 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ القَدَرِ (بَابُ إِلْقَاءِ النَّذْرِ العَبْدَ إِلَى القَدَرِ)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

6609. حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَأْتِ ابْنَ آدَمَ النَّذْرُ بِشَيْءٍ لَمْ يَكُنْ قَدْ قَدَّرْتُهُ وَلَكِنْ يُلْقِيهِ الْقَدَرُ وَقَدْ قَدَّرْتُهُ لَهُ أَسْتَخْرِجُ بِهِ مِنْ الْبَخِيلِ...

صحیح بخاری : کتاب: تقدیر کے بیان میں (باب: نذر کرنے سے تقدیرنہیں پلٹ سکتی )

مترجم: BukhariWriterName

6609. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”(اللہ تعالٰی فرماتا ہے:) ںذر، بندے کے پاس کوئی ایسی چیز نہیں لاتی جو میں نے اس کے لیے مقدر نہ کی ہو بلکہ تقدیر اسے وہ چیز دیتی ہے جو میں نے اس کے لیے مقرر کر دی ہے البتہ میں اس کے ذریعے سے بخیل سے مال نکلوا لیتا ہوں۔“ ...


3 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ الأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ (بَابُ الوَفَاءِ بِالنَّذْرِ)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

6692. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ الْحَارِثِ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ أَوَلَمْ يُنْهَوْا عَنْ النَّذْرِ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ النَّذْرَ لَا يُقَدِّمُ شَيْئًا وَلَا يُؤَخِّرُ وَإِنَّمَا يُسْتَخْرَجُ بِالنَّذْرِ مِنْ الْبَخِيلِ...

صحیح بخاری : کتاب: قسموں اور نذروں کے بیان میں (باب: منت ، نذر پوری کرنا واجب ہے )

مترجم: BukhariWriterName

6692. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا: کیا لوگوں کو نذر سے منع کیا گیا؟ بلاشبہ نبی ﷺ کا ارشاد گرامی ہے: ”نذر کسی چیز کو آگے پیچھے نہیں کرسکتی اس کے ذریعے سے تو صرف بخیل سے مال نکالا جاتا ہے۔“


5 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ الأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ (بَابُ الوَفَاءِ بِالنَّذْرِ)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

6694. حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَأْتِي ابْنَ آدَمَ النَّذْرُ بِشَيْءٍ لَمْ يَكُنْ قُدِّرَ لَهُ وَلَكِنْ يُلْقِيهِ النَّذْرُ إِلَى الْقَدَرِ قَدْ قُدِّرَ لَهُ فَيَسْتَخْرِجُ اللَّهُ بِهِ مِنْ الْبَخِيلِ فَيُؤْتِي عَلَيْهِ مَا لَمْ يَكُنْ يُؤْتِي عَلَيْهِ مِنْ قَبْلُ...

صحیح بخاری : کتاب: قسموں اور نذروں کے بیان میں (باب: منت ، نذر پوری کرنا واجب ہے )

مترجم: BukhariWriterName

6694. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے فرمایا: ”نذر ابن آدم کو کوئی ایسی چیز نہیں دیتی جو اس کے مقدر میں نہ ہو لیکن وہ اسے (انسان کو) اس کام کی طرف لے جاتی ہے جو اس کے مقدر میں لکھ دیا ہوتا ہے چنانچہ نذر کے ذریعے اللہ تعالٰی بخیل سے مال نکالتا ہے اس طرح وہ چیزیں صدقہ کر دیتا ہے جس کی اس سے پہلے اس سے امید نہیں کی جا سکتی تھی۔“ ...