الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 11 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 11 1 صحيح البخاري: کِتَابُ مَنَاقِبِ الأَنْصَارِ (بَابُ إِقَامَةِ المُهَاجِرِ بِمَكَّةَ بَعْدَ قَضَا...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 3933. حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ حَدَّثَنَا حَاتِمٌ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حُمَيْدٍ الزُّهْرِيِّ قَالَ سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ يَسْأَلُ السَّائِبَ ابْنَ أُخْتِ الْنَّمِرِ مَا سَمِعْتَ فِي سُكْنَى مَكَّةَ قَالَ سَمِعْتُ الْعَلَاءَ بْنَ الْحَضْرَمِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثٌ لِلْمُهَاجِرِ بَعْدَ الصَّدَرِ... صحیح بخاری : کتاب: انصار کے مناقب (باب: حج کی ادائیگی کے بعد مہاجر کا مکہ میں قیام کرنا کیسا ہے ) مترجم: BukhariWriterName 3933. امام زہری ؒ بیان کرتے ہیں: میں نے حضرت عمر بن عبدالعزیز ؒ سے سنا جبکہ وہ نمر کندی کے بھانجے سائب بن یزید سے پوچھ رہے تھے کہ تم نے (مہاجر کے) مکہ میں ٹھہرنے کے متعلق کیا سنا ہے؟ انہوں نے کہا کہ میں نے حضرت علاء بن حضرمی ؓ سے سنا، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’مہاجر کو طواف وداع کے بعد تین دن تک مکہ میں رہنے کی اجازت ہے۔‘‘ ... الموضوع: إقامة المهاجر بمكة بعد قضاء نسكة (العبادات) موضوع: قربانی کرنے کے بعد مہاجرین کا مکہ میں ٹھہرنا (عبادات) 2 صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَجِّ (بَابُ جَوَازِ الْإِقَامَةِ بِمَكَّةَ لِلْمُهَاجِرِ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1352. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ يَعْنِي ابْنَ بِلَالٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حُمَيْدٍ، أَنَّهُ سَمِعَ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ، يَسْأَلُ السَّائِبَ بْنَ يَزِيدَ، يَقُولُ: هَلْ سَمِعْتَ فِي الْإِقَامَةِ بِمَكَّةَ شَيْئًا؟ فَقَالَ السَّائِبُ: سَمِعْتُ الْعَلَاءَ بْنَ الْحَضْرَمِيِّ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لِلْمُهَاجِرِ إِقَامَةُ ثَلَاثٍ بَعْدَ الصَّدَرِ بِمَكَّةَ»، «كَأَنَّهُ يَقُولُ لَا يَزِيدُ عَلَيْهَا»... صحیح مسلم : کتاب: حج کے احکام ومسائل (باب: مکہ سے ہجرت کرجانے والوں کےلیےحج و عمرہ سے فارغ ہونے کے بعد وہاں تین دن ٹھہرنا جائز ہے ‘زیادہ نہیں ) مترجم: MuslimWriterName 1352. سلیمان بن بلال نے ہمیں عبد الرحمٰن بن حمید (بن عبد الرحمٰن بن عوف) سے حدیث بیان کی کہ انھوں نے عمر بن عبد العز یز کو سائب بن یزید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پو چھتے ہو ئے سنا کہہ رہے تھے: کیا آپ نے مکہ میں قیام کرنے کے بارے میں (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا) کو ئی فرمان سنا ہے؟ سائب نے جواب دیا: میں نے علاء بن حضرمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا: کہہ رہے تھے: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: (مکہ سے) ہجرت کر جا نے والے کے لیے (منیٰ سے) لوٹنے کے بعد مکہ میں تین دن قیام کرنا جا ئز ہے۔ گو یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ... الموضوع: إقامة المهاجر بمكة بعد قضاء نسكة (العبادات) موضوع: قربانی کرنے کے بعد مہاجرین کا مکہ میں ٹھہرنا (عبادات) 3 صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَجِّ (بَابُ جَوَازِ الْإِقَامَةِ بِمَكَّةَ لِلْمُهَاجِرِ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1352.01. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حُمَيْدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ يَقُولُ لِجُلَسَائِهِ: مَا سَمِعْتُمْ فِي سُكْنَى مَكَّةَ؟ فَقَالَ السَّائِبُ بْنُ يَزِيدَ: سَمِعْتُ الْعَلَاءَ، - أَوْ قَالَ الْعَلَاءَ بْنَ الْحَضْرَمِيِّ - قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يُقِيمُ الْمُهَاجِرُ بِمَكَّةَ بَعْدَ قَضَاءِ نُسُكِهِ ثَلَاثًا»... صحیح مسلم : کتاب: حج کے احکام ومسائل (باب: مکہ سے ہجرت کرجانے والوں کےلیےحج و عمرہ سے فارغ ہونے کے بعد وہاں تین دن ٹھہرنا جائز ہے ‘زیادہ نہیں ) مترجم: MuslimWriterName 1352.01. سفیان بن عیینہ نے ہمیں عبد الرحمٰن بن حمید سے خبر دی انھوں نے کہا: میں نے عمر بن عبد العزیز رحمۃ اللہ علیہ سے سنا، وہ اپنے ہم نشینوں سے کہہ رہے تھے: تم نے (حج کے بعد) مکہ میں ٹھہرنے کے بارے میں کیا سنا؟ سائب بن یزید رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: میں علاء ۔۔۔ یا کہا: علاء بن حضرمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ۔۔۔۔ سے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ہجرت کر جا نے والا اپنی عبادت (حج یا عمرہ) مکمل کرنے کے بعد مکہ میں تین دن ٹھہر سکتا ہے۔‘‘ ... الموضوع: إقامة المهاجر بمكة بعد قضاء نسكة (العبادات) موضوع: قربانی کرنے کے بعد مہاجرین کا مکہ میں ٹھہرنا (عبادات) 4 صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَجِّ (بَابُ جَوَازِ الْإِقَامَةِ بِمَكَّةَ لِلْمُهَاجِرِ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1352.02. وحَدَّثَنَا حَسَنٌ الْحُلْوَانِيُّ، وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، جَمِيعًا عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ صَالحِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حُمَيْدٍ، أَنَّهُ سَمِعَ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ يَسْأَلُ السَّائِبَ بْنَ يَزِيدَ، فَقَالَ السَّائِبُ: سَمِعْتُ الْعَلَاءَ بْنَ الْحَضْرَمِيِّ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «ثَلَاثُ لَيَالٍ يَمْكُثُهُنَّ الْمُهَاجِرُ بِمَكَّةَ بَعْدَ الصَّدَرِ»... صحیح مسلم : کتاب: حج کے احکام ومسائل (باب: مکہ سے ہجرت کرجانے والوں کےلیےحج و عمرہ سے فارغ ہونے کے بعد وہاں تین دن ٹھہرنا جائز ہے ‘زیادہ نہیں ) مترجم: MuslimWriterName 1352.02. صالح نے عبد الرحمٰن بن حمید سے روایت کی کہ، انھوں نے عمر بن عبد العزیز رحمۃ اللہ علیہ سے سنا، وہ سائب بن یزید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سوال کر رہے تھے تو سائب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جواب دیا: میں نے علاء بن حضری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا وہ کہہ رہے تھے: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے۔ ’’مہاجر (منیٰ سے) لو ٹنے کے بعد تین را تیں مکہ میں ٹھہرسکتا۔‘‘ ... الموضوع: إقامة المهاجر بمكة بعد قضاء نسكة (العبادات) موضوع: قربانی کرنے کے بعد مہاجرین کا مکہ میں ٹھہرنا (عبادات) 5 صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَجِّ (بَابُ جَوَازِ الْإِقَامَةِ بِمَكَّةَ لِلْمُهَاجِرِ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1352.03. وحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، وَأَمْلَاهُ عَلَيْنَا إِمْلَاءً، أَخْبَرَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدٍ، أَنَّ حُمَيْدَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، أَخْبَرَهُ أَنَّ السَّائِبَ بْنَ يَزِيدَ، أَخْبَرَهُ أَنَّ الْعَلَاءَ بْنَ الْحَضْرَمِيِّ، أَخْبَرَهُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «مَكْثُ الْمُهَاجِرِ بِمَكَّةَ بَعْدَ قَضَاءِ نُسُكِهِ ثَلَاثٌ»،... صحیح مسلم : کتاب: حج کے احکام ومسائل (باب: مکہ سے ہجرت کرجانے والوں کےلیےحج و عمرہ سے فارغ ہونے کے بعد وہاں تین دن ٹھہرنا جائز ہے ‘زیادہ نہیں ) مترجم: MuslimWriterName 1352.03. اسماعیل بن محمد بن سعد نے مجھے خبر دی کہ، حمید بن عبد الرحمٰن بن عوف نے انھیں بتا یا کہ سائب بن یزید رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے انھیں بتا یا کہ، علاء بن حضرمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے انھیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے خبر دی: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’مہا جر کا اپنی عبادت مکمل کرنے کے بعد مکہ میں قیام تین دن تک کا ہے۔‘‘ ... الموضوع: إقامة المهاجر بمكة بعد قضاء نسكة (العبادات) موضوع: قربانی کرنے کے بعد مہاجرین کا مکہ میں ٹھہرنا (عبادات) 6 صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَجِّ (بَابُ جَوَازِ الْإِقَامَةِ بِمَكَّةَ لِلْمُهَاجِرِ...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1352.04. وحَدَّثَنِي حَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ، حَدَّثَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ مَخْلَدٍ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِ، مِثْلَهُ صحیح مسلم : کتاب: حج کے احکام ومسائل (باب: مکہ سے ہجرت کرجانے والوں کےلیےحج و عمرہ سے فارغ ہونے کے بعد وہاں تین دن ٹھہرنا جائز ہے ‘زیادہ نہیں ) مترجم: MuslimWriterName 1352.04. ضحا ک بن مخلد نے ہمیں حدیث بیان کی، (کہا:) ہمیں ابن جریج نے اسی سند کے ساتھ اسی کی مانند خبر دی۔ الموضوع: إقامة المهاجر بمكة بعد قضاء نسكة (العبادات) موضوع: قربانی کرنے کے بعد مہاجرین کا مکہ میں ٹھہرنا (عبادات) 7 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ الْإِقَامَةِ بِمَكَّةَ) حکم: صحیح 2022. حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي الدَّرَاوَرْدِيَّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حُمَيْدٍ أَنَّهُ سَمِعَ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ يَسْأَلُ السَّائِبَ بْنَ يَزِيدَ هَلْ سَمِعْتَ فِي الْإِقَامَةِ بِمَكَّةَ شَيْئًا قَالَ أَخْبَرَنِي ابْنُ الْحَضْرَمِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لِلْمُهَاجِرِينَ إِقَامَةٌ بَعْدَ الصَّدْرِ ثَلَاثًا»... سنن ابو داؤد : کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل (باب: مکے میں اقامت کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 2022. سیدنا عمر بن عبدالعزیز ؓ نے سائب بن یزید سے پوچھا: کیا آپ نے مکہ میں اقامت کے بارے میں کچھ سنا ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ سیدنا علاء بن حضرمی ؓ نے مجھے بتایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا تھا، آپ ﷺ فرماتے تھے: ”مہاجر لوگ طواف صدر (افاضہ) کے بعد تین دن تک رک سکتے ہیں۔“ الموضوع: إقامة المهاجر بمكة بعد قضاء نسكة (العبادات) موضوع: قربانی کرنے کے بعد مہاجرین کا مکہ میں ٹھہرنا (عبادات) 8 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الحَجِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ أَنْ يَمْكُثَ الْمُهَاجِرُ بِمَكَّ...) حکم: صحیح 949. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حُمَيْدٍ سَمِعَ السَّائِبَ بْنَ يَزِيدَ عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ الْحَضْرَمِيِّ يَعْنِي مَرْفُوعًا قَالَ يَمْكُثُ الْمُهَاجِرُ بَعْدَ قَضَاءِ نُسُكِهِ بِمَكَّةَ ثَلَاثًا قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رُوِيَ مِنْ غَيْرِ هَذَا الْوَجْهِ بِهَذَا الْإِسْنَادِ مَرْفُوعًا... جامع ترمذی : كتاب: حج کے احکام ومسائل (باب: منی سے لوٹنے کے بعد مکہ اورقریش کے مہاجرین کے لیے مکہ میں تین دن ٹھہرنے کی اجازت کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 949. علاء بن حضرمی ؓ سے مرفوعا ً روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: ' مہاجراپنے حج کے مناسک ادا کرنے کے بعد مکے میں تین دن ٹھہر سکتا ہے' ۱؎ ۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲- اوراس سندسے اورطرح سے بھی یہ حدیث مرفوعاً روایت کی گئی ہے۔ الموضوع: إقامة المهاجر بمكة بعد قضاء نسكة (العبادات) موضوع: قربانی کرنے کے بعد مہاجرین کا مکہ میں ٹھہرنا (عبادات) 9 سنن النسائي: كِتَابُ تَقْصِيرِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ (بَابُ الْمَقَامِ الَّذِي يُقْصَرُ بِمِثْلِهِ الصَّ...) حکم: صحیح 1454. أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي إِسْمَعِيلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ حُمَيْدَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَخْبَرَهُ أَنَّ السَّائِبَ بْنَ يَزِيدَ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ الْعَلَاءَ بْنَ الْحَضْرَمِيِّ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْكُثُ الْمُهَاجِرُ بَعْدَ قَضَاءِ نُسُكِهِ ثَلَاثًا... سنن نسائی : کتاب: سفر میں نماز قصر کرنے کے متعلق احکام و مسائل (باب: کتنی دیرتک ٹھہرےتوقصرکرسکتا ہے؟ ) مترجم: NisaiWriterName 1454. حضرت علا ء بن حضرمی ؓ سے منقول ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مہاجر شخص اپنا حج و عمرہ پورا کرنے کے بعد صرف تین دن مکے میں رہ سکتا ہے۔“ الموضوع: إقامة المهاجر بمكة بعد قضاء نسكة (العبادات) موضوع: قربانی کرنے کے بعد مہاجرین کا مکہ میں ٹھہرنا (عبادات) 10 سنن النسائي: كِتَابُ تَقْصِيرِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ (بَابُ الْمَقَامِ الَّذِي يُقْصَرُ بِمِثْلِهِ الصَّ...) حکم: صحیح 1455. أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ قَالَ الْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ فِي حَدِيثِهِ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حُمَيْدٍ عَنْ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ الْحَضْرَمِيِّ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْكُثُ الْمُهَاجِرُ بِمَكَّةَ بَعْدَ نُسُكِهِ ثَلَاثًا... سنن نسائی : کتاب: سفر میں نماز قصر کرنے کے متعلق احکام و مسائل (باب: کتنی دیرتک ٹھہرےتوقصرکرسکتا ہے؟ ) مترجم: NisaiWriterName 1455. حضرت علاء بن حضرمی ؓ سے روایت ہے، نبی ﷺ نے فرمایا: ”(مکے سے) ہجرت کرنے والا اپنا حج و عمرہ کرنے کے بعد تین دن (مکے میں) ٹھہرسکتا ہے۔“ الموضوع: إقامة المهاجر بمكة بعد قضاء نسكة (العبادات) موضوع: قربانی کرنے کے بعد مہاجرین کا مکہ میں ٹھہرنا (عبادات) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 11 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 11