الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 3 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 3 1 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ مَوْضِعِ الْوُقُوفِ بِعَرَفَةَ) حکم: صحیح 1919. حَدَّثَنَا ابْنُ نُفَيْلٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو يَعْنِي ابْنَ دِينَارٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَفْوَانَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ شَيْبَانَ قَالَ أَتَانَا ابْنُ مِرْبَعٍ الْأَنْصَارِيُّ وَنَحْنُ بِعَرَفَةَ فِي مَكَانٍ يُبَاعِدُهُ عَمْرُو عَنْ الْإِمَامِ فَقَالَ أَمَا إِنِّي رَسُولُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْكُمْ يَقُولُ لَكُمْ قِفُوا عَلَى مَشَاعِرِكُمْ فَإِنَّكُمْ عَلَى إِرْثٍ مِنْ إِرْثِ أَبِيكُمْ إِبْرَاهِيمَ... سنن ابو داؤد : کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل (باب: عرفات میں وقوف کی جگہ ) مترجم: DaudWriterName 1919. سیدنا یزید بن شیبان ؓ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن مربع انصاری ؓ ہمارے پاس تشریف لائے جبکہ ہم عرفات میں ایسی جگہ وقوف کیے ہوئے تھے کہ عمرو بن عبداللہ اس کو امام کے موقف سے دور سمجھ رہے تھے (ابن مربع ؓ نے) کہا: بیشک میں تمہاری طرف رسول اللہ ﷺ کا پیغامبر بن کے آیا ہوں۔ آپ نے تم لوگوں کو کہلا بھیجا ہے: ”اپنے (انہی) مقامات پر وقوف کرو۔ بلاشبہ تم اپنے ابا ابراہیم ؑ کی وراثت میں سے ایک وراثت پر ہو۔“ ... الموضوع: الوقوف بالمشاعر (العبادات) موضوع: مناسک حج کے مقامات پر ٹھہرنا (عبادات) 2 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الحَجِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي الْوُقُوفِ بِعَرَفَاتٍ وَالدُّ...) حکم: صحیح 883. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَفْوَانَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ شَيْبَانَ قَالَ أَتَانَا ابْنُ مِرْبَعٍ الْأَنْصَارِيُّ وَنَحْنُ وُقُوفٌ بِالْمَوْقِفِ مَكَانًا يُبَاعِدُهُ عَمْرٌو فَقَالَ إِنِّي رَسُولُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْكُمْ يَقُولُ كُونُوا عَلَى مَشَاعِرِكُمْ فَإِنَّكُمْ عَلَى إِرْثٍ مِنْ إِرْثِ إِبْرَاهِيمَ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ وَعَائِشَةَ وَجُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ وَالشَّرِيدِ بْنِ سُوَيْدٍ الثَّقَفِيِّ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ ابْنِ مِرْبَعٍ الْأَنْصَارِيِّ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ ... جامع ترمذی : كتاب: حج کے احکام ومسائل (باب: عرفات میں ٹھہر نے اور دعاکرنے کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 883. یزید بن شیبان کہتے ہیں: ہمارے پاس یزید بن مربع انصاری ؓ آئے، ہم لوگ موقف (عرفات) میں ایسی جگہ ٹھہرے ہوئے تھے جسے عمرو بن عبداللہ امام سے دور سمجھتے تھے۱؎ تو یزید بن مربع نے کہا: میں تمہاری طرف رسول اللہ ﷺ کا بھیجا ہوا قاصد ہوں، تم لوگ مشاعر۲؎ پر ٹھہرو کیونکہ تم ابراہیم کے وارث ہو۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یزید بن مربع انصاری کی حدیث حسن صحیح ہے۔ ۲- اسے ہم صرف ابن عیینہ کے طریق سے جانتے ہیں، اور ابن عیینہ عمرو بن دینار سے روایت کرتے ہیں۔ ۳- ابن مربع کا نام یزید بن مربع انصاری ہے، ان کی صرف یہی ایک حدیث جانی جاتی ہے۔ ۴- اس باب میں... الموضوع: الوقوف بالمشاعر (العبادات) موضوع: مناسک حج کے مقامات پر ٹھہرنا (عبادات) 3 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ الْمَوْقِفِ بِعَرَفَةَ) حکم: صحیح 3011. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَفْوَانَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ شَيْبَانَ قَالَ كُنَّا وُقُوفًا فِي مَكَانٍ تُبَاعِدُهُ مِنْ الْمَوْقِفِ فَأَتَانَا ابْنُ مِرْبَعٍ فَقَالَ إِنِّي رَسُولُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْكُمْ يَقُولُ كُونُوا عَلَى مَشَاعِرِكُمْ فَإِنَّكُمْ الْيَوْمَ عَلَى إِرْثٍ مِنْ إِرْثِ إِبْرَاهِيمَ... سنن ابن ماجہ : کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل (باب: عرفات میں ٹھہرنے کی جگہ ) مترجم: MajahWriterName 3011. حضرت یزید بن شیبان ؓ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا: ہم ایک جگہ ٹھہرے ہوئے تھے جسے آپ ٹھہرنے کی جگہ سے دور ہی قرار دے سکتے ہیں۔ حضرت ابن مربع ؓ ہمارے پاس آئے اور کہا: میں تمہارے پاس اللہ کے رسولﷺ کا پیغام لایا ہوں۔ رسول اللہ ﷺ فرماتے ہیں: اپنے اپنے مقام پر ٹھہرے رہو۔ آج تم ابراہیم ؑ کی وراثت کے حامل ہو۔ ... الموضوع: الوقوف بالمشاعر (العبادات) موضوع: مناسک حج کے مقامات پر ٹھہرنا (عبادات) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 3 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 3