مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 13
کل صفحات: 2 - کل احادیث: 13
1 صحيح مسلم كِتَابُ الْحَجِّ بَابُ بَيَانِ أَنَّ السُّنَّةَ يَوْمَ النَّحْرِ أَ...
حکم: صحیح
3211 وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ: " أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ، ثُمَّ انْصَرَفَ إِلَى الْبُدْنِ فَنَحَرَهَا وَالْحَجَّامُ جَالِسٌ، وَقَالَ: بِيَدِهِ عَنْ رَأْسِهِ، فَحَلَقَ شِقَّهُ الْأَيْمَنَ فَقَسَمَهُ فِيمَنْ يَلِيهِ "، ثُمَّ قَالَ: «احْلِقِ الشِّقَّ الْآخَرَ» فَقَالَ: «أَيْنَ أَبُو طَلْحَةَ؟ فَأَعْطَاهُ إِيَّاهُ»...
صحیح مسلم: کتاب: حج کے احکام ومسائل (باب: قربانی کے دن سنت یہ ہے کہ (حج کرنے والا پہلے ...)
مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)
3211. ہمیں عبد الاعلیٰ نے حدیث بیان کی (کہا) ہمیں ہشام ( بن حسان) نے محمد (بن سیرین) سے حدیث بیان کی انھوں نے انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمرہ عقبہ کو کنکریاں ماریں پھر قربانی کے اونٹوں کی طرف تشریف لے گئے اور انھیں نحر کیا اور حجام (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے) بیٹھا ہوا تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (اسے) اپنے ہاتھ کے ساتھ اپنے سر سے (بال اتارنے کا) اشارہ کیا تو اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم (کے سر) کی دائیں طرف کے بال اتار دیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ بال ان لو گوں میں بانٹ دیے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ...
2 صحيح مسلم كِتَابُ الْحَجِّ بَابُ بَيَانِ أَنَّ السُّنَّةَ يَوْمَ النَّحْرِ أَ...
حکم: صحیح
3212 وحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، سَمِعْتُ هِشَامَ بْنَ حَسَّانَ، يُخْبِرُ عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: «لَمَّا رَمَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْجَمْرَةَ وَنَحَرَ نُسُكَهُ وَحَلَقَ نَاوَلَ الْحَالِقَ شِقَّهُ الْأَيْمَنَ فَحَلَقَهُ، ثُمَّ دَعَا أَبَا طَلْحَةَ الْأَنْصَارِيَّ فَأَعْطَاهُ إِيَّاهُ، ثُمَّ نَاوَلَهُ الشِّقَّ الْأَيْسَرَ»، فَقَالَ: «احْلِقْ فَحَلَقَهُ، فَأَعْطَاهُ أَبَا طَلْحَةَ»، فَقَالَ: «اقْسِمْهُ بَيْنَ النَّاسِ»...
صحیح مسلم: کتاب: حج کے احکام ومسائل (باب: قربانی کے دن سنت یہ ہے کہ (حج کرنے والا پہلے ...)
مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)
3212. ہم سے سفیان نے حدیث بیان کی (کہا) میں نے ہشام بن حسان سے سنا وہ ابن سیرین سے خبر دے رہے تھے انھوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہا: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمرہ عقبہ کو کنکریاں ماریں اپنی قربانی (کے اونٹوں) کو نحر کیا اور پھر سر منڈوانے لگے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سر کی دائیں جا نب مونڈنے والے کی طرف کی تو اس نے اس طرف کے بال اتار دیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے طلحہ انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بلا یا اور وہ (بال) ان کے حوالے کر دیے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (سر کی) بائیں جا نب اس کی طرف کی اور فرمایا: ’&rsq...
3 سنن أبي داؤد كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ فِي رَمْيِ الْجِمَارِ
حکم: صحیح
1977 حَدَّثَنَاعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ ح و حَدَّثَنَا ابْنُ السَّرْحِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي مَالِكٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي الْبَدَّاحِ بْنِ عَاصِمٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ لِرِعَاءِ الْإِبِلِ فِي الْبَيْتُوتَةِ يَرْمُونَ يَوْمَ النَّحْرِ ثُمَّ يَرْمُونَ الْغَدَ وَمِنْ بَعْدِ الْغَدِ بِيَوْمَيْنِ وَيَرْمُونَ يَوْمَ النَّفْرِ...
سنن ابو داؤد:
کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
1977. ابوالبداح بن عاصم ؓ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اونٹوں کے چرواہوں کو منٰی میں راتیں گزارنے سے رخصت دی تھی (کہ) یہ لوگ قربانی والے دن رمی کریں، پھر اگلے دن (گیارھویں تاریخ کو) اس کے بعد اگلا دن چھوڑ کر روانگی والے دن دو دن کی رمی کریں۔
4 جامع الترمذي أَبْوَابُ الحَجِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَابُ مَا جَاءَ فِي رَمْيِ يَوْمِ النَّحْرِ ضُحًى
حکم: صحیح
921 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْمِي يَوْمَ النَّحْرِ ضُحًى وَأَمَّا بَعْدَ ذَلِكَ فَبَعْدَ زَوَالِ الشَّمْسِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا الْحَدِيثِ عِنْدَ أَكْثَرِ أَهْلِ الْعِلْمِ أَنَّهُ لَا يَرْمِي بَعْدَ يَوْمِ النَّحْرِ إِلَّا بَعْدَ الزَّوَالِ...
جامع ترمذی: كتاب: حج کے احکام ومسائل (باب: قربانی کے دن چاشت کے وقت رمی کرنے کا بیان)
مترجم: ٢. فضيلة الدكتور عبد الرحمٰن الفريوائي ومجلس علمي (دار الدّعوة، دهلي)
921. جابر ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ دسویں ذی الحجہ کو(ٹھنڈی) چاشت کے وقت رمی کرتے تھے اور اس کے بعد زوال کے بعد کرتے۱؎۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے۔۲- اکثر اہل علم کا اسی حدیث پر عمل ہے کہ وہ دسویں ذی الحجہ کے زوال بعد کے بعد ہی رمی کرے۔
5 جامع الترمذي أَبْوَابُ الحَجِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَابُ مَا جَاءَ فِي رَمْيِ الْجِمَارِ رَاكِبًا وَم...
حکم: صحیح
926 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ أَخْبَرَنَا الْحَجَّاجُ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ مِقْسَمٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَمَى الْجَمْرَةَ يَوْمَ النَّحْرِ رَاكِبًا قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ جَابِرٍ وَقُدَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ وَأُمِّ سُلَيْمَانَ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْأَحْوَصِ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا عِنْدَ بَعْضِ أَهْلِ الْعِلْمِ وَاخْتَارَ بَعْضُهُمْ أَنْ يَمْشِيَ إِلَى الْجِمَارِ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَ...
جامع ترمذی: كتاب: حج کے احکام ومسائل (باب: جمرات کی رمی پیدل اور سوارہوکرکرنے کا بیان)
مترجم: ٢. فضيلة الدكتور عبد الرحمٰن الفريوائي ومجلس علمي (دار الدّعوة، دهلي)
926. عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے دسویں ذی الحجہ کو جمرہ کی رمی سواری پر کی۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱- ابن عباس ؓ کی حدیث حسن ہے۔۲- اس باب میں جابر، قدامہ بن عبداللہ، اور سلیمان بن عمرو بن احوص کی ماں ( ؓ) سے بھی احادیث آئی ہیں۔۳- بعض اہل علم کا اسی پر عمل ہے۔۴- بعض نے یہ پسند کیا ہے کہ وہ جمرات تک پیدل چل کر جائیں۔۵- ابن عمر سے مروی ہے، انہوں نے نبی اکرم ﷺ سے روایت کی ہے کہ آپ جمرات تک پیدل چل کر جاتے۔۶- ہمارے نزدیک اس حدیث کی توجیہ یہ ہے کہ آپ نے کبھی کبھار سواری پر رمی اس لیے کی تاکہ آپ کے اس فعل کی ب...
6 سنن النسائي کِتَابُ الْمَوَاقِيتِ بَابُ الرَّمْيِ بَعْدَ الْمَسَاءِ
حکم: صحیح
3074 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَزِيعٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ وَهُوَ ابْنُ زُرَيْعٍ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسْأَلُ أَيَّامَ مِنًى فَيَقُولُ لَا حَرَجَ فَسَأَلَهُ رَجُلٌ فَقَالَ حَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَذْبَحَ قَالَ لَا حَرَجَ فَقَالَ رَجُلٌ رَمَيْتُ بَعْدَ مَا أَمْسَيْتُ قَالَ لَا حَرَجَ...
سنن نسائی: کتاب: مواقیت کا بیان (باب: شام کے بعد رمی کرنا)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
3074. حضرت ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ سے منیٰ کے دنوں میں مختلف سوالات کیے جاتے تھے تو آپ فرماتے تھے: ”کوئی حرج نہیں۔“ چنانچہ ایک آدمی نے پوچھا: میں نے قربانی ذبح کرنے سے قبل سر منڈا لیا ہے۔ آپ نے فرمایا: ”کوئی حرج نہیں۔“ ایک آدمی نے کہا: میں نے شام ہونے کے بعد رمی کی ہے۔ آپ نے فرمایا: ”کوئی حرج نہیں۔“...
7 سنن النسائي کِتَابُ الْمَوَاقِيتِ بَابُ رَمْيِ الرُّعَاةِ
حکم: صحیح
3076 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى قَالَ حَدَّثَنَا مَالِكٌ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي الْبَدَّاحِ بْنِ عَاصِمِ بْنِ عَدِيٍّ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ لِلرُّعَاةِ فِي الْبَيْتُوتَةِ يَرْمُونَ يَوْمَ النَّحْرِ وَالْيَوْمَيْنِ اللَّذَيْنِ بَعْدَهُ يَجْمَعُونَهُمَا فِي أَحَدِهِمَا...
سنن نسائی: کتاب: مواقیت کا بیان (باب: چرواہوں کی رمی کا بیان)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
3076. حضرت عاصم بن عدی ؓ سے منقول ہے کہ نبیﷺ نے چرواہوں کو (منیٰ سے) باہر رات گزارنے کی اجازت دی ہے، نیز وہ یوم نحر کو رمی کریں اور بعد والے دو دنوں کی رمی ان میں سے کسی ایک دن اکٹھی ادا کر لیں۔
8 سنن النسائي کِتَابُ الْمَوَاقِيتِ بَابُ الْمَكَانِ الَّذِي تُرْمَى مِنْهُ جَمْرَةُ ا...
حکم: صحیح
3082 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْمِي الْجِمَارَ بِمِثْلِ حَصَى الْخَذْفِ
سنن نسائی: کتاب: مواقیت کا بیان (باب: وہ جگہ جہاں سے جمرۂ عقبہ کو رمی کی جاۓ گی)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
3082. حضرت جابرؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو دیکھا کہ آپ جمروں کو خذف کی(چھوٹی چھوٹی) کنکریوں کے ساتھ رمی کرتے تھے۔
9 سنن ابن ماجه كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ قَدْرِ حَصَى الرَّمْيِ
حکم: حسن
3131 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْأَحْوَصِ، عَنْ أُمِّهِ، قَالَتْ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَوْمَ النَّحْرِ، عِنْدَ جَمْرَةِ الْعَقَبَةِ، وَهُوَ رَاكِبٌ عَلَى بَغْلَةٍ، فَقَالَ: «يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِذَا رَمَيْتُمُ الْجَمْرَةَ، فَارْمُوا، بِمِثْلِ حَصَى الْخَذْفِ»...
سنن ابن ماجہ:
کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل
مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)
3131. حضرت سلیمان بن عمرو بن احوص ؓ اپنی والدہ (حضرت ام جندب ازدیہ ؓ) سے روایت کرتے ہیں، انھوں نے فرمایا: میں نے قربانی کے دن نبیﷺ کو جمرۂ عقبہ (بڑے جمرے) کے پاس دیکھا جب کہ آپ خچر پر سوار تھے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’لوگو !جب تم جمرے پر کنکریاں مارو تو چھوٹی کنکریاں مارو۔‘‘...
10 سنن ابن ماجه كِتَابُ الْمَنَاسِكِ بَابُ مِنْ أَيْنَ تُرْمَى جَمْرَةُ الْعَقَبَةِ
حکم: حسن
3134 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْأَحْوَصِ، عَنْ أُمِّهِ، قَالَتْ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «يَوْمَ النَّحْرِ عِنْدَ جَمْرَةِ الْعَقَبَةِ، اسْتَبْطَنَ الْوَادِيَ، فَرَمَى الْجَمْرَةَ بِسَبْعِ حَصَيَاتٍ، يُكَبِّرُ مَعَ كُلِّ حَصَاةٍ، ثُمَّ انْصَرَفَ»....
سنن ابن ماجہ:
کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل
مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)
3134. حضرت سلیمان بن عمرو بن احوص ؓ اپنی والدہ (حضرت ام جندب ازدیہ ؓ) سے روایت کرتے ہیں، انھوں نے فرمایا: میں نے قربانی کے دن نبیﷺ کو جمرۂ عقبہ (بڑے جمرے) کے پاس دیکھا۔ آپﷺ وادی کے نشیبی حصے میں چلے گئے اورجمرے کو سات کنکریاں ماریں۔ ہر کنکری کے ساتھ تکبیر (اللہ اکبر) کہتے تھے، پھر واپس تشریف لے گئے۔...
مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 13
کل صفحات: 2 - کل احادیث: 13