1 ‌سنن النسائي كِتَابُ مَنَاسِكِ الْحَجِّ بَابُ وُجُوبِ الْعُمْرَةِ

حکم: صحیح

2628 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ سَالِمٍ قَالَ سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ أَوْسٍ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي رَزِينٍ أَنَّهُ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَبِي شَيْخٌ كَبِيرٌ لَا يَسْتَطِيعُ الْحَجَّ وَلَا الْعُمْرَةَ وَلَا الظَّعْنَ قَالَ فَحُجَّ عَنْ أَبِيكَ وَاعْتَمِرْ...

سنن نسائی:

کتاب: حج سے متعلق احکام و مسائل

(باب: عمرے کے واجب ہونے کا بیان)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

2628. حضرت عمرو بن اوس ؓ سے روایت ہے کہ حضرت ابو رزین ؓ نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرے والد بہت بوڑھے ہو چکے ہیں۔ وہ حج و عمرہ بلکہ سفر تک کی طاقت نہیں رکھتے۔ آپ نے فرمایا: ”تم اپنے والد کی طرف سے حج اور عمرہ کرو۔“


2 ‌سنن النسائي كِتَابُ مَنَاسِكِ الْحَجِّ بَابُ الْعُمْرَةِ عَنْ الرَّجُلِ الَّذِي لَا يَسْت...

حکم: صحیح

2644 أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا وَكِيعٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ سَالِمٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ أَوْسٍ عَنْ أَبِي رَزِينٍ الْعُقَيْلِيِّ أَنَّهُ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَبِي شَيْخٌ كَبِيرٌ لَا يَسْتَطِيعُ الْحَجَّ وَلَا الْعُمْرَةَ وَالظَّعْنَ قَالَ حُجَّ عَنْ أَبِيكَ وَاعْتَمِرْ...

سنن نسائی:

کتاب: حج سے متعلق احکام و مسائل

(باب: جو شخص عمرہ نہ کر سکتا ہو اس کی طرف سےعمرہ ک...)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

2644. حضرت ابو رزین عقیلی ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرے والد بہت بوڑھے ہو چکے ہیں، حج وعمرہ بلکہ سفر بھی نہیں کر سکتے۔ آپ نے فرمایا: ”تم اپنے والد کی طرف سے حج اور عمرہ کرو۔“