الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 8 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 8 1 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الحَجِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ أَدْرَكَ الإِمَامَ بِجَمْع...) حکم: صحیح 891. حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ وَإِسْمَعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ وَزَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ مُضَرِّسِ بْنِ أَوْسِ بْنِ حَارِثَةَ بْنِ لَامٍ الطَّائِيِّ قَالَ أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمُزْدَلِفَةِ حِينَ خَرَجَ إِلَى الصَّلَاةِ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي جِئْتُ مِنْ جَبَلَيْ طَيِّئٍ أَكْلَلْتُ رَاحِلَتِي وَأَتْعَبْتُ نَفْسِي وَاللَّهِ مَا تَرَكْتُ مِنْ حَبْلٍ إِلَّا وَقَفْتُ عَلَيْهِ فَهَلْ لِي مِنْ حَجٍّ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ شَهِدَ صَلَاتَنَا... جامع ترمذی : كتاب: حج کے احکام ومسائل (باب: جس نے امام کو مزدلفہ میں پالیا،اس نے حج کو پالیا ) مترجم: TrimziWriterName 891. عروہ بن مضرس بن اوس بن حارثہ بن لام الطائی ؓ کہتے ہیں: میں رسول اللہ ﷺ کے پاس مزدلفہ آیا، جس وقت آپ نماز کے لیے نکلے تو میں نے آپ سے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں قبیلہ طی کے دونوں پہاڑوں سے ہوتا ہوا آیا ہوں، میں نے اپنی سواری کو اور خود اپنے کو خوب تھکا دیا ہے، اللہ کی قسم! میں نے کوئی پہاڑ نہیں چھوڑا جہاں میں نے (یہ سوچ کر کہ عرفات کا ٹیلہ ہے) وقوف نہ کیا ہو تو کیا میرا حج ہو گیا؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جو بھی ہماری اس نماز میں حاضر رہا اور اس نے ہمارے ساتھ قیام کیا یہاں تک کہ ہم یہاں سے روانہ ہوں اور وہ اس سے پہلے دن یا رات میں عرفہ میں وقوف ... الموضوع: المشقة في الحج (العبادات) موضوع: حج میں مشقت اٹھانا (عبادات) 2 سنن النسائي: کِتَابُ الْمَوَاقِيتِ (بَابٌ السَّعْيُ فِي بَطْنِ الْمَسِيلِ) حکم: صحیح 2980. أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ بُدَيْلٍ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ حَكِيمٍ عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ عَنْ امْرَأَةٍ قَالَتْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْعَى فِي بَطْنِ الْمَسِيلِ وَيَقُولُ لَا يُقْطَعُ الْوَادِي إِلَّا شَدًّا سنن نسائی : کتاب: مواقیت کا بیان (باب: وادی کے پیٹ میں دوڑنا ) مترجم: NisaiWriterName 2980. ایک صحابیہؓ بیان کرتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو وادی کے پیٹ میں دوڑتے دیکھا ہے۔ آپ فرما رہے تھے: ”اس وادی کو ضرور دوڑ کر طے کیا جائے۔“ الموضوع: المشقة في الحج (العبادات) موضوع: حج میں مشقت اٹھانا (عبادات) 3 سنن النسائي: کِتَابُ الْمَوَاقِيتِ (بَابٌ مَوْضِعُ الْمَشْيِ) حکم: صحیح 2981. أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ وَالْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ عَنْ ابْنِ الْقَاسِمِ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا نَزَلَ مِنْ الصَّفَا مَشَى حَتَّى إِذَا انْصَبَّتْ قَدَمَاهُ فِي بَطْنِ الْوَادِي سَعَى حَتَّى يَخْرُجَ مِنْهُ... سنن نسائی : کتاب: مواقیت کا بیان (باب: چلنے کی جگہ ) مترجم: NisaiWriterName 2981. حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ جب صفا سے اترتے تھے تو آرام سے چلتے تھے حتی کہ جب آپ کے قدم وادی کے پیٹ میں نشیبی جگہ پہنچتے تو آپ دوڑنے لگتے حتیٰ کہ وادی سے نکل جاتے۔ الموضوع: المشقة في الحج (العبادات) موضوع: حج میں مشقت اٹھانا (عبادات) 4 سنن النسائي: کِتَابُ الْمَوَاقِيتِ (بَابٌ مَوْضِعُ الرَّمَلِ) حکم: صحیح 2982. أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى عَنْ سُفْيَانَ عَنْ جَعْفَرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ لَمَّا تَصَوَّبَتْ قَدَمَا رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَطْنِ الْوَادِي رَمَلَ حَتَّى خَرَجَ مِنْهُ سنن نسائی : کتاب: مواقیت کا بیان (باب: کندھے ہلا کر تیز تیز چلنے کی جگہ ) مترجم: NisaiWriterName 2982. حضرت جابر ؓ سے مروی ہے کہ جب رسول اللہﷺ کے قدم مبارک وادی کے پیٹ میں نشیبی جگہ میں اترتے تو کندھے ہلا کر تیز تیز چلتے حتیٰ کہ وادی سے نکل جاتے۔ الموضوع: المشقة في الحج (العبادات) موضوع: حج میں مشقت اٹھانا (عبادات) 5 سنن النسائي: کِتَابُ الْمَوَاقِيتِ (بَابٌ مَوْضِعُ الرَّمَلِ) حکم: صحیح 2983. أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ حَدَّثَنَا جَابِرٌ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَزَلَ يَعْنِي عَنْ الصَّفَا حَتَّى إِذَا انْصَبَّتْ قَدَمَاهُ فِي الْوَادِي رَمَلَ حَتَّى إِذَا صَعِدَ مَشَى... سنن نسائی : کتاب: مواقیت کا بیان (باب: کندھے ہلا کر تیز تیز چلنے کی جگہ ) مترجم: NisaiWriterName 2983. حضرت جابر ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کوہ صفا سے اترے حتیٰ کہ جب آپ کے قدم مبارک وادی میں اترے تو آپ نے رمل کیا، حتیٰ کہ جب چڑھنا شروع ہوئے تو پھر چلنے لگے۔ الموضوع: المشقة في الحج (العبادات) موضوع: حج میں مشقت اٹھانا (عبادات) 6 سنن النسائي: کِتَابُ الْمَوَاقِيتِ (بَابٌ التَّكْبِيرُ عَلَيْهَا) حکم: صحیح 2985. أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ قَالَ أَنْبَأَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَهَبَ إِلَى الصَّفَا فَرَقِيَ عَلَيْهَا حَتَّى بَدَا لَهُ الْبَيْتُ ثُمَّ وَحَّدَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَكَبَّرَ وَقَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ يُحْيِي وَيُمِيتُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ثُمَّ مَشَى حَتَّى إِذَا انْصَبَّتْ قَدَمَاهُ سَعَى حَتَّى إِذَا صَعِدَتْ قَدَمَاهُ مَشَى حَتَّى أَتَى الْمَرْوَةَ فَفَعَلَ عَلَيْهَا كَمَا فَعَلَ عَلَى الصَّفَا حَتَّى قَضَى طَوَافَهُ... سنن نسائی : کتاب: مواقیت کا بیان (باب: مروہ پر تکبیریں کہنا ) مترجم: NisaiWriterName 2985. حضرت جابر ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ کوہ صفا کی طرف گئے۔ اس پر چڑھے حتیٰ کہ آپ کو بیت اللہ نظر آنے لگا، پھر آپ نے اللہ تعالیٰ کی توحید و تکبیر بیان کی اور کہا: [لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَه…] ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، بادشاہی اور تعریف اسی کی ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔“ پھر آپ واپس چلے حتیٰ کہ جب آپ کے قدم نشیب میں پہنچے تو آپ دوڑنے لگے، یہاں تک کہ جب آپ کے قدم چڑھائی چڑھنے لگے، آپ آہستہ چلنے لگے حتیٰ کہ مروہ پر پہنچے، پھر اس پر بھی آپ نے اسی طرح کیا جس طرح صفا پر کیا تھا (پھر اس... الموضوع: المشقة في الحج (العبادات) موضوع: حج میں مشقت اٹھانا (عبادات) 7 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ الْحَجُّ جِهَادُ النِّسَاءِ) حکم: صحیح 2901. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ عَلَى النِّسَاءِ جِهَادٌ قَالَ نَعَمْ عَلَيْهِنَّ جِهَادٌ لَا قِتَالَ فِيهِ الْحَجُّ وَالْعُمْرَةُ سنن ابن ماجہ : کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل (باب: حج عورتوں کا جہا د ہے ) مترجم: MajahWriterName 2901. حضر ت عائشہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: میں نے کہا: اے اللہ کے رسولﷺ!عورتوں پر جہاد فرض ہے؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’ہاں! ان پر ایسا جہاد فرض ہے جس میں جنگ نہیں ہوتی۔ وہ حج اور عمرہ ہے۔‘‘ الموضوع: المشقة في الحج (العبادات) موضوع: حج میں مشقت اٹھانا (عبادات) 8 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ الْحَجُّ جِهَادُ النِّسَاءِ) حکم: حسن 2902. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ الْفَضْلِ الْحُدَّانِيِّ عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْحَجُّ جِهَادُ كُلِّ ضَعِيفٍ سنن ابن ماجہ : کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل (باب: حج عورتوں کا جہا د ہے ) مترجم: MajahWriterName 2902. ام المؤمنین حضرت ام سلمہ ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’حج ہر کمزور کا جہاد ہے۔‘‘ الموضوع: المشقة في الحج (العبادات) موضوع: حج میں مشقت اٹھانا (عبادات) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 8 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 8