مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 13
کل صفحات: 2 - کل احادیث: 13
1 صحيح البخاري كِتَابُ الأَشْرِبَةِ بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {إِنَّمَا الخَمْرُ...
حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
5620 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ شَرِبَ الخَمْرَ فِي الدُّنْيَا، ثُمَّ لَمْ يَتُبْ مِنْهَا، حُرِمَهَا فِي الآخِرَةِ»
صحیح بخاری:
کتاب: مشروبات کے بیان میں
(باب:اور اللہ تعالیٰ کے فرمان(درسورۂ مائدہ) کی ...)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
5620. سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے دنیا میں شراب پی پھر اس سے توبہ نہیں کی تو آخرت میں وہ اس سے محروم رہے گا۔“
2 صحيح مسلم كِتَابُ الْإِيمَانِ بَابُ بَيَانِ نُقْصَانِ الْإِيمَانِ بِالْمَعَاصِي ...
حکم: صحیح
213 دَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ، عَنْ ذَكْوَانَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا يَزْنِي الزَّانِي حِينَ يَزْنِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلَا يَسْرِقُ حِينَ يَسْرِقُ وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلَا يَشْرَبُ الْخَمْرَ حِينَ يَشْرَبُهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَالتَّوْبَةُ مَعْرُوضَةٌ بَعْدُ»....
صحیح مسلم:
کتاب: ایمان کا بیان
(باب: گناہوں کے ارتکاب کی وجہ سے ایمان میں کمی کا ب...)مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)
213. شعبہؒ نے سلیمانؒ سے، انہوں نے ذکوانؒ سے اور انہوں نے حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت کی کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ’’زانی زنا نہیں کرتا کہ جب زنا کر رہا ہو تا ہے تو مومن ہو، چور چوری نہیں کرتا کہ جب چوری کر رہا ہو تو وہ مومن ہو، شرابی شراب نہیں پیتا کہ جب وہ پی رہا ہو تو مومن ہو۔ اور (ان کو) بعد میں توبہ کا موقع دیا جاتا ہے۔‘‘...
3 صحيح مسلم كِتَابُ الْإِيمَانِ بَابُ بَيَانِ نُقْصَانِ الْإِيمَانِ بِالْمَعَاصِي ...
حکم: صحیح
214 حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ ذَكْوَانَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، رَفَعَهُ قَالَ: «لَا يَزْنِي الزَّانِي» ثُمَّ ذَكَرَ بِمِثْلِ حَدِيثِ شُعْبَةَ.
صحیح مسلم:
کتاب: ایمان کا بیان
(باب: گناہوں کے ارتکاب کی وجہ سے ایمان میں کمی کا ب...)مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)
214. سفیانؒ نے (سلیمان) اعمشؒ کے حوالے سے خبر دی کہ ذکوانؒ نےحضرت ابو ہریرہؓ سے روایت کی، انہوں نے نبی ﷺ سے بیان کیا، فرمایا: ’’زانی زنا نہیں کرتا کہ جب وہ زنا کر رہا ہو ..... ۔‘‘ آگے (سفیان نے ) شعبہ کی حدیث کے مانند بیان کیا۔
4 صحيح مسلم كِتَابُ الْإِيمَانِ بَابُ بَيَانِ خِصَالِ الْمُنَافِقِ
حکم: صحیح
218 حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ الْعَمِّيُّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ أَبُو زُكَيْرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ الْعَلَاءَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ يُحَدِّثُ بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَقَالَ: «آيَةُ الْمُنَافِقِ ثَلَاثٌ، وَإِنْ صَامَ وَصَلَّى وَزَعَمَ أَنَّهُ مُسْلِمٌ».
صحیح مسلم:
کتاب: ایمان کا بیان
(باب: منافق کی خصلتوں کا بیان)مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)
218. یحییٰ بن محمد بن قیس ابو زکیرؒ نے کہا : میں نے علاء بن عبدالرحمٰنؒ کو اسی (مذکورہ بالا) سند کے ساتھ حدیث بیان کرتے ہوئے سنا، انہوں نے کہا: ’’منافق کے علامات تین ہیں، چاہے وہ روزہ رکھے، نماز پڑھے اور اپنے آپ کو مسلمان سمجھے۔‘‘
5 صحيح مسلم كِتَابُ الْإِيمَانِ بَابُ بَيَانِ خِصَالِ الْمُنَافِقِ
حکم: صحیح
219 وَحَدَّثَنِي أَبُو نَصْرٍ التَّمَّارُ، وَعَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِ حَدِيثِ يَحْيَى بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنِ الْعَلَاءِ، ذَكَرَ فِيهِ: «وَإِنْ صَامَ وَصَلَّى وَزَعَمَ أَنَّهُ مُسْلِمٌ»....
صحیح مسلم:
کتاب: ایمان کا بیان
(باب: منافق کی خصلتوں کا بیان)مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)
219. حماد بن سلمہؒ نے داؤد بن ابی ہندؒ سے، انہوں نے سعید بن مسیبؒ کے حوالے سے حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت کی جو یحییٰ بن محمد کی علاء سے بیان کردہ روایت کے مطابق ہے اور اس میں بھی یہ الفاظ ہیں: ’’خواہ روزہ رکھے، نماز پڑھے اور اپنے آپ کو مسلمان سمجھے۔‘‘
6 صحيح مسلم كِتَابُ الزَّكَاةِ بَابُ التَّرْغِيبِ فِي الصَّدَقَةِ
حکم: صحیح
2349 و حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَهُوَ ابْنُ رُفَيْعٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ خَرَجْتُ لَيْلَةً مِنْ اللَّيَالِي فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْشِي وَحْدَهُ لَيْسَ مَعَهُ إِنْسَانٌ قَالَ فَظَنَنْتُ أَنَّهُ يَكْرَهُ أَنْ يَمْشِيَ مَعَهُ أَحَدٌ قَالَ فَجَعَلْتُ أَمْشِي فِي ظِلِّ الْقَمَرِ فَالْتَفَتَ فَرَآنِي فَقَالَ مَنْ هَذَا فَقُلْتُ أَبُو ذَرٍّ جَعَلَنِي اللَّهُ فِدَاءَكَ قَالَ يَا أَبَا ذَرٍّ تَعَالَهْ قَالَ فَمَشَيْتُ مَعَهُ سَاعَةً فَقَالَ إِنَّ الْمُكْثِرِينَ هُمْ الْمُقِلُّونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَّا مَنْ أَعْطَا...
صحیح مسلم:
کتاب: زکوٰۃ کے احکام و مسائل
(باب: صدقے کی ترغیب)مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)
2349. عبدالعزیز بن رفیع نے زید بن وہب سے اور انھوں نے ابو زر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، انھوں نے کہا: میں ایک رات (گھرسے) باہر نکلا تو اچانک دیکھا کہ رسول اللہ ﷺ اکیلے جا رہے ہیں، آپﷺ کے ساتھ کوئی انسان نہیں تو میں نے خیال کیا کہ آپﷺ اس بات کو ناپسند کر رہے ہیں کہ کوئی آپ کے ساتھ چلے، چنانچہ میں چاند کے سائے میں چلنے لگا، آپﷺ مڑے تو مجھے دیکھ لیا اور فرمایا: ’’یہ کون ہے؟‘‘ میں نے عرض کی: ابو زر ہوں، اللہ مجھے آپﷺ پر قربان کرے! آپ ﷺ نے فرمایا: ’’ابو زر (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) آ جاؤ۔‘‘ کہا: میں کچھ دیر آپﷺ کے ساتھ چل...
7 صحيح مسلم كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ بَابُ بَيَانِ أَنَّ كُلَّ مُسْكِرٍ خَمْرٌ وَأَنَّ ...
حکم: صحیح
5344 حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الْعَتَكِيُّ وَأَبُو كَامِلٍ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُلُّ مُسْكِرٍ خَمْرٌ وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ وَمَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فِي الدُّنْيَا فَمَاتَ وَهُوَ يُدْمِنُهَا لَمْ يَتُبْ لَمْ يَشْرَبْهَا فِي الْآخِرَةِ...
صحیح مسلم:
کتاب: مشروبات کا بیان
(باب: ہر نشہ آور چیز خمرے ہے اور ہر خمرحرا م ہے)مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)
5344. ایوب نے نافع سے اور انھوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کی، کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’ہر نشہ آور چیز خمرہے اور ہر نشہ آور چیز حرام ہے اور جس شخص نے دنیا میں شراب پی اور اس حالت میں مر گیا، کہ وہ شراب کا عادی ہو گیا تھا اور اس نے تو بہ نہیں کی تھی، تو وہ آخرت میں اسے نہیں پیے گا۔‘‘...
8 صحيح مسلم كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ بَابُ عُقُوبَةِ مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ إِذَا لَمْ ي...
حکم: صحیح
5349 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فِي الدُّنْيَا فَلَمْ يَتُبْ مِنْهَا حُرِمَهَا فِي الْآخِرَةِ فَلَمْ يُسْقَهَا قِيلَ لِمَالِكٍ رَفَعَهُ قَالَ نَعَمْ
صحیح مسلم:
کتاب: مشروبات کا بیان
(باب: جس نے شراب پی اور اس (کے پینے) سے توبہ نہیں ک...)مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)
5349. عبداللہ بن مسلمہ بن قعنب نے کہا: ہمیں مالک نے نافع سے حدیث بیان کی، (انھوں نے) حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کی، کہا: ’’جس شخص نے دنیا میں شراب پی اور اس سے توبہ نہیں کی، اسے آخرت میں اس سے محروم کردیا جائے گا، وہ اسے نہیں پلائی جائے گی۔‘‘ امام مالک سے پوچھا گیا: کیا انھوں نے (حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما) نے اسے رسول اللہ ﷺ سے بیان کیا؟ انھوں نے کہا: ہاں۔...
9 صحيح مسلم كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ بَابُ عُقُوبَةِ مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ إِذَا لَمْ ي...
حکم: صحیح
5350 و حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ح و حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فِي الدُّنْيَا لَمْ يَشْرَبْهَا فِي الْآخِرَةِ إِلَّا أَنْ يَتُوبَ...
صحیح مسلم:
کتاب: مشروبات کا بیان
(باب: جس نے شراب پی اور اس (کے پینے) سے توبہ نہیں ک...)مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)
5350. عبیداللہ نے نافع سے، انھوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کی، کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جس شخص نے دنیا میں شراب پی، وہ آخرت میں نہیں پیے گا، الا یہ کہ وہ توبہ کر لے۔‘‘
10 صحيح مسلم كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ بَابُ عُقُوبَةِ مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ إِذَا لَمْ ي...
حکم: صحیح
5351 و حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ يَعْنِي ابْنَ سُلَيْمَانَ الْمَخْزُومِيَّ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِ حَدِيثِ عُبَيْدِ اللَّهِ
صحیح مسلم:
کتاب: مشروبات کا بیان
(باب: جس نے شراب پی اور اس (کے پینے) سے توبہ نہیں ک...)مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)
5351. موسیٰ بن عقبہ نے نافع سے، انھوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے، انھوں نے رسول اللہ ﷺ سے عبیداللہ کی حدیث کے مانند روایت کی۔
مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 13
کل صفحات: 2 - کل احادیث: 13