2 ‌سنن أبي داؤد كِتَابُ الْجِهَادِ بَابٌ فِي النُّورِ يُرَى عِنْدَ قَبْرِ الشَّهِيدِ

حکم: ضعیف

2530 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّازِيُّ، حَدَّثَنَا سَلَمَةُ يَعْنِي ابْنَ الْفَضْلِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ رُومَانَ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: لَمَّا مَاتَ النَّجَاشِيُّ كُنَّا نَتَحَدَّثُ أَنَّهُ لَا يَزَالُ يُرَى عَلَى قَبْرِهِ نُورٌ .

سنن ابو داؤد:

کتاب: جہاد کے مسائل

(باب: شہید کی قبر پر نور کا نظر آنا)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

2530. ام المؤمنین سیدہ عائشہ‬ ؓ ب‬یان کرتی ہیں کہ جب نجاشی ؓ کی وفات ہوئی تو ہم لوگ کہا کرتے تھے کہ اس کی قبر پر نور دکھائی دیتا ہے۔ ابوسعید نے ہم سے کہا: احمد بن عبدالجبار نے ہمیں بیان کیا کہ ہم کو یزید بن بکیر نے ابن اسحاق سے اسی کی مانند روایت کیا۔


3 ‌سنن أبي داؤد كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابٌ فِي الصَّلَاةِ عَلَى الْمُسْلِمِ يَمُوتُ فِي...

حکم: ضعیف

3219 حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَنْطَلِقَ إِلَى أَرْضِ النَّجَاشِيِّ فَذَكَرَ حَدِيثَهُ قَالَ النَّجَاشِيُّ أَشْهَدُ أَنَّهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَّهُ الَّذِي بَشَّرَ بِهِ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ وَلَوْلَا مَا أَنَا فِيهِ مِنْ الْمُلْكِ لَأَتَيْتُهُ حَتَّى أَحْمِلَ نَعْلَيْهِ...

سنن ابو داؤد:

کتاب: جنازے کے احکام و مسائل

(باب: جو مسلمان مشرکین کے علاقے میں فوت ہو جائے)

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

3219. سیدنا ابوبردہ اپنے والد ( سیدنا ابوموسیٰ اشعری ؓ ) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہم سے فرمایا کہ ہم نجاشی کے ملک ( حبشہ ) میں چلے جائیں ۔ اور اپنی حدیث بیان کی ۔ نجاشی نے کہا : میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ ﷺ اللہ کے رسول ہیں اور یہ وہی ہیں جن کے متعلق سیدنا عیسیٰ ابن مریم ؑ نے خوشخبری دی تھی ‘ اگر میں بادشاہی کے ان حالات سے دوچار نہ ہوتا تو میں با لضرور آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوتا حتیٰ کہ آپ ﷺ کے جوتے اٹھاتا ۔...