الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 3 - مجموع أحاديث: 23 کل صفحات: 3 - کل احا دیث: 23 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الحَجِّ (بَابُ مَا يَلْبَسُ المُحْرِمُ مِنَ الثِّيَابِ وَال...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1545. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ قَالَ أَخْبَرَنِي كُرَيْبٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ انْطَلَقَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْمَدِينَةِ بَعْدَ مَا تَرَجَّلَ وَادَّهَنَ وَلَبِسَ إِزَارَهُ وَرِدَاءَهُ هُوَ وَأَصْحَابُهُ فَلَمْ يَنْهَ عَنْ شَيْءٍ مِنْ الْأَرْدِيَةِ وَالْأُزُرِ تُلْبَسُ إِلَّا الْمُزَعْفَرَةَ الَّتِي تَرْدَعُ عَلَى الْجِلْدِ فَأَصْبَحَ بِذِي الْحُلَيْفَةِ رَكِبَ رَاحِلَتَهُ حَتَّى اسْتَوَى عَلَى الْبَيْدَاءِ أَهَلَّ هُوَ وَأَصْحَابُهُ وَقَلَّدَ بَدَنَتَ... صحیح بخاری : کتاب: حج کے مسائل کا بیان (باب: محرم چادریں، تہبند اور کون کون سے کپڑے پہنے۔ ) مترجم: BukhariWriterName 1545. حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ نبی کریم ﷺ اور آپ کے صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین کنگھی کرنے، تیل لگانے، تہبند پہننے اور چادر اوڑھنے کے بعد مدینہ منورہ سے روانہ ہوئے۔ اور آپ نے کسی قسم کی چادر اور تہبند پہننے سے منع نہیں فرمایا، البتہ زعفران سے رنگ ہوئے کپڑے جن سے بدن پر زعفران لگے ان سے منع فرمایا۔ الغرض صبح کے وقت آپ ذوالحلیفہ سے اپنی اونٹنی پر سوار ہوئے اور جب مقام بیداء پر پہنچے تو آپ نے اور آپ کے صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین نے لبیک کہااور آپ نے اپنی قربانیوں کے گلے میں قلادے ڈال دیے۔ اور یہ پچیس ذوالعقیدہ کاواقعہ ہے۔ پھر آ... الموضوع: مكان دخول مكة (العبادات) موضوع: مکہ میں داخل ہونے کی جگہ (عبادات) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الحَجِّ (بَابٌ: مِنْ أَيْنَ يَدْخُلُ مَكَّةَ؟) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1575. حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ قَالَ حَدَّثَنِي مَعْنٌ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْخُلُ مِنْ الثَّنِيَّةِ الْعُلْيَا وَيَخْرُجُ مِنْ الثَّنِيَّةِ السُّفْلَى صحیح بخاری : کتاب: حج کے مسائل کا بیان (باب: مکہ میں کدھر سے داخل ہو ) مترجم: BukhariWriterName 1575. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ بلند گھاٹی سے مکہ مکرمہ میں داخل ہوتے تھے اور نچلی گھاٹی کی جانب سے نکلتے تھے۔ الموضوع: مكان دخول مكة (العبادات) موضوع: مکہ میں داخل ہونے کی جگہ (عبادات) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ الحَجِّ (بَابٌ: مِنْ أَيْنَ يَخْرُجُ مِنْ مَكَّةَ؟) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1576. حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ البَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ مَكَّةَ مِنْ كَدَاءٍ مِنَ الثَّنِيَّةِ العُلْيَا الَّتِي بِالْبَطْحَاءِ، وَخَرَجَ مِنَ الثَّنِيَّةِ السُّفْلَى ... صحیح بخاری : کتاب: حج کے مسائل کا بیان (باب: مکہ سے جاتے وقت کون سی راہ سے جائے ) مترجم: BukhariWriterName 1576. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ بلند گھاٹی کے مقام کداء سے جو بطحاء میں ہے مکہ مکرمہ میں داخل ہوئے اور نچلی گھاٹی کی طرف سے نکلے تھے۔ ابو عبداللہ (امام بخاری ؓ ) کہتے ہیں: میرے استاد حضرت مسدد اپنے نام کی طرح ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ میں نے یحییٰ بن معین بن سعید کے حوالے سے یہ کہتے ہوئے سنا کہ اگر میں مسدد کے پاس ان کے گھر جاؤں اور وہاں ان سے حدیث بیان کروں تو وہ اس کے حقدار ہیں اور مجھے اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ میری کتابیں میرے پاس رہیں یا مسدد کے پاس ہوں۔ ... الموضوع: مكان دخول مكة (العبادات) موضوع: مکہ میں داخل ہونے کی جگہ (عبادات) 4 صحيح البخاري: كِتَابُ الحَجِّ (بَابٌ: مِنْ أَيْنَ يَخْرُجُ مِنْ مَكَّةَ؟) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1577. حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا جَاءَ إِلَى مَكَّةَ دَخَلَ مِنْ أَعْلَاهَا وَخَرَجَ مِنْ أَسْفَلِهَا صحیح بخاری : کتاب: حج کے مسائل کا بیان (باب: مکہ سے جاتے وقت کون سی راہ سے جائے ) مترجم: BukhariWriterName 1577. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ جب مکہ میں آئے تواس کی اعلیٰ جانب سے داخل ہوئے اور نچلی جانب سے باہرنکلے۔ الموضوع: مكان دخول مكة (العبادات) موضوع: مکہ میں داخل ہونے کی جگہ (عبادات) 5 صحيح البخاري: كِتَابُ الحَجِّ (بَابٌ: مِنْ أَيْنَ يَخْرُجُ مِنْ مَكَّةَ؟) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1578. حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ الْمَرْوَزِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَامَ الْفَتْحِ مِنْ كَدَاءٍ وَخَرَجَ مِنْ كُدًا مِنْ أَعْلَى مَكَّةَ صحیح بخاری : کتاب: حج کے مسائل کا بیان (باب: مکہ سے جاتے وقت کون سی راہ سے جائے ) مترجم: BukhariWriterName 1578. حضرت عائشہ ؓ ہی سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ فتح مکہ کےسال کُداء کی جانب سے داخل ہوئےاور اعلیٰ مکہ کی جانب مقام کَدا سے واپس تشریف لے گئے۔ الموضوع: مكان دخول مكة (العبادات) موضوع: مکہ میں داخل ہونے کی جگہ (عبادات) 6 صحيح البخاري: كِتَابُ الحَجِّ (بَابٌ: مِنْ أَيْنَ يَخْرُجُ مِنْ مَكَّةَ؟) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1579. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنَا عَمْرٌو عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَامَ الْفَتْحِ مِنْ كَدَاءٍ أَعْلَى مَكَّةَ قَالَ هِشَامٌ وَكَانَ عُرْوَةُ يَدْخُلُ عَلَى كِلْتَيْهِمَا مِنْ كَدَاءٍ وَكُدًا وَأَكْثَرُ مَا يَدْخُلُ مِنْ كَدَاءٍ وَكَانَتْ أَقْرَبَهُمَا إِلَى مَنْزِلِهِ... صحیح بخاری : کتاب: حج کے مسائل کا بیان (باب: مکہ سے جاتے وقت کون سی راہ سے جائے ) مترجم: BukhariWriterName 1579. حضرت عائشہ ؓ ہی سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ فتح مکہ کے موقع پر مقام کداء سے داخل ہوئے جو مکہ مکرمہ کا اوپر والا حصہ ہے۔ ہشام کہتے ہیں کہ حضرت عروہ کداء اور کدا دونوں جانب سے داخل ہوتے تھے ان کا مکہ میں اکثر داخلہ کدا سے ہوتا تھا کیونکہ یہ مقام ان کے گھر سے قریب تھا۔ الموضوع: مكان دخول مكة (العبادات) موضوع: مکہ میں داخل ہونے کی جگہ (عبادات) 7 صحيح البخاري: كِتَابُ الحَجِّ (بَابٌ: مِنْ أَيْنَ يَخْرُجُ مِنْ مَكَّةَ؟) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1580. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا حَاتِمٌ عَنْ هِشَامٍ عَنْ عُرْوَةَ دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْفَتْحِ مِنْ كَدَاءٍ مِنْ أَعْلَى مَكَّةَ وَكَانَ عُرْوَةُ أَكْثَرَ مَا يَدْخُلُ مِنْ كَدَاءٍ وَكَانَ أَقْرَبَهُمَا إِلَى مَنْزِلِهِ صحیح بخاری : کتاب: حج کے مسائل کا بیان (باب: مکہ سے جاتے وقت کون سی راہ سے جائے ) مترجم: BukhariWriterName 1580. حضرت عروہ سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ فتح مکہ کے سال اعلیٰ مکہ کے مقام کداء سے داخل ہوئےتھے۔ حضرت عروہ اکثر وبیشتر مقام کداء سے داخل ہوتے تھے کیونکہ یہ مقام ان کے گھر سے قریب تھا۔ الموضوع: مكان دخول مكة (العبادات) موضوع: مکہ میں داخل ہونے کی جگہ (عبادات) 8 صحيح البخاري: كِتَابُ الحَجِّ (بَابٌ: مِنْ أَيْنَ يَخْرُجُ مِنْ مَكَّةَ؟) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1581. حَدَّثَنَا مُوسَى حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ أَبِيهِ دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْفَتْحِ مِنْ كَدَاءٍ وَكَانَ عُرْوَةُ يَدْخُلُ مِنْهُمَا كِلَيْهِمَا وَكَانَ أَكْثَرَ مَا يَدْخُلُ مِنْ كَدَاءٍ أَقْرَبِهِمَا إِلَى مَنْزِلِهِ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ كَدَاءٌ وَكُدًا مَوْضِعَانِ... صحیح بخاری : کتاب: حج کے مسائل کا بیان (باب: مکہ سے جاتے وقت کون سی راہ سے جائے ) مترجم: BukhariWriterName 1581. حضرت عروہ ہی سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ فتح مکہ کے سال مقام کداء سے مکہ میں داخل ہوئے۔ حضرت عروہ مقام کُداء اور کَدا دونوں جانب سے مکہ میں آتے تھے لیکن اکثر وبیشتر کُداء کی جانب سے مکہ میں آتے کیونکہ یہ مقام ان کے گھر سے نزدیک تھا۔ ابو عبداللہ (امام بخاری ؓ ) بیان کرتے ہیں کہ کُداء اور کدا مکہ میں دو مقام ہیں۔ ... الموضوع: مكان دخول مكة (العبادات) موضوع: مکہ میں داخل ہونے کی جگہ (عبادات) 9 صحيح البخاري: كِتَابُ الحَجِّ (بَابُ النُّزُولِ بِذِي طُوًى، قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1767. حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا أَبُو ضَمْرَةَ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا كَانَ يَبِيتُ بِذِي طُوًى بَيْنَ الثَّنِيَّتَيْنِ ثُمَّ يَدْخُلُ مِنْ الثَّنِيَّةِ الَّتِي بِأَعْلَى مَكَّةَ وَكَانَ إِذَا قَدِمَ مَكَّةَ حَاجًّا أَوْ مُعْتَمِرًا لَمْ يُنِخْ نَاقَتَهُ إِلَّا عِنْدَ بَابِ الْمَسْجِدِ ثُمَّ يَدْخُلُ فَيَأْتِي الرُّكْنَ الْأَسْوَدَ فَيَبْدَأُ بِهِ ثُمَّ يَطُوفُ سَبْعًا ثَلَاثًا سَعْيًا وَأَرْبَعًا مَشْيًا ثُمَّ يَنْصَرِفُ فَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ يَنْطَلِقُ قَبْلَ أَنْ يَرْجِعَ إِلَى مَنْزِلِهِ فَيَطُوفُ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَة... صحیح بخاری : کتاب: حج کے مسائل کا بیان (باب : مکہ میں داخل ہونے سے پہلے ذی طویٰ میں قیام کرنا اور مکہ سے واپسی میں ذی الحلیفہ کے کنکریلے میدان میں قیام کرنا ) مترجم: BukhariWriterName 1767. حضرت نافع ؒ سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر ؓ مکہ جاتے وقت دو پہاڑیوں کے درمیان ذی طوی میں رات گزارتے۔ پھر اس وادی کی طرف سے داخل ہوتے تو مکہ کے بالائی طرف ہے۔ اورجب مکہ مکرمہ میں حج یا عمرہ کرنے آتے تو اپنی اونٹنی کو مسجد کے دروازے کے پاس ہی بٹھاتے۔ پھر(مسجد حرام میں) داخل ہوتے اور حجر اسود کے پاس سے ابتدا کرتے۔ پھر بیت اللہ کے سات چکر لگاتے۔ پہلے تین ذرا دوڑ کر پھر چار چکر معمول کے مطابق چلتے۔ طواف سے فراغت کے بعد دو رکعت نماز پڑھتے، پھر اپنی قیام گاہ جانے سے قبل صفا اور مروہ کے درمیان سعی کرتے۔ جب حج یا عمرے سے فارغ ہوکر واپس آتے تو اپنی اونٹنی کو و... الموضوع: مكان دخول مكة (العبادات) موضوع: مکہ میں داخل ہونے کی جگہ (عبادات) 10 صحيح البخاري: كِتَابُ المَغَازِي (بَابُ دُخُولِ النَّبِيِّ ﷺ مِنْ أَعْلَى مَكَّةَ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 4290. حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ خَارِجَةَ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ مَيْسَرَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَخْبَرَتْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَامَ الْفَتْحِ مِنْ كَدَاءٍ الَّتِي بِأَعْلَى مَكَّةَ تَابَعَهُ أَبُو أُسَامَةَ وَوُهَيْبٌ فِي كَدَاءٍ... صحیح بخاری : کتاب: غزوات کے بیان میں (باب: نبی کریم ﷺ کا شہر کے بالائی جانب سے مکہ میں داخل ہونا ) مترجم: BukhariWriterName 4290. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے بتایا کہ نبی ﷺ فتح مکہ کے سال کداء کی جانب سے داخل ہوئے جو مکہ کی بالائی جانب ہے۔ ابو اسامہ اور وہیب نے شعبہ سے کداء کا لفظ بیان کرنے میں حفص بن میسرہ کی متابعت کی ہے۔ الموضوع: مكان دخول مكة (العبادات) موضوع: مکہ میں داخل ہونے کی جگہ (عبادات) مجموع الصفحات: 3 - مجموع أحاديث: 23 کل صفحات: 3 - کل احا دیث: 23