1 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الحَجِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَلْقِ وَالتَّقْصِيرِ​)

حکم: صحیح()(الألباني)

913. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ حَلَقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَحَلَقَ طَائِفَةٌ مِنْ أَصْحَابِهِ وَقَصَّرَ بَعْضُهُمْ قَالَ ابْنُ عُمَرَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ رَحِمَ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ ثُمَّ قَالَ وَالْمُقَصِّرِينَ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ وَابْنِ أُمِّ الْحُصَيْنِ وَمَارِبَ وَأَبِي سَعِيدٍ وَأَبِي مَرْيَمَ وَحُبْشِيِّ بْنِ جُنَادَةَ وَأَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ يَخْتَارُونَ لِلر...

جامع ترمذی : كتاب: حج کے احکام ومسائل (باب: سرکے بال منڈوانے یا کتروانے کا بیان​ )

مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی ومجلس علمی(دار الدعوۃ، نئی دہلی)

913. عبداللہ بن عمر‬ ؓ ک‬ہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے سر منڈوایا، صحابہ کی ایک جماعت نے بھی سر مونڈوایا اور بعض لوگوں نے بال کتروائے۔ ابن عمر کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک بار یا دو بار فرمایا: ’’اللہ سر مونڈانے والوں پر رحم فرمائے‘‘، پھر فرمایا: ’’کتروانے والوں پر بھی‘‘۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ ۲- اس باب میں ابن عباس، ابن ام الحصین، مارب، ابو سعید خدری، ابو مریم، حبشی بن جنادہ اور ابو ہریرہ ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔ ۳- اہل علم کا اسی پر عمل ہے، اور وہ آدمی کے لیے سر منڈانے کو...


2 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ الْحَلْقِ)

حکم: صحیح()(الألباني)

3043. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ الْقَعْقَاعِ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ» قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَالْمُقَصِّرِينَ؟ قَالَ: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ» ثَلَاثًا قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَالْمُقَصِّرِينَ، قَالَ: «وَالْمُقَصِّرِينَ»...

سنن ابن ماجہ : کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل (باب: سر منڈوانا )

مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

3043. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے، رسول اللہﷺ نےفرمایا: ’’اے اللہ! سر منڈوانے والوں کی بخشش فرما۔‘‘ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! بال کٹوانے والوں کی بھی۔ آپ نے فرمایا: ’’اے اللہ! سر منڈوانے والوں کی بخشش فرما۔‘‘ تین بار اسی طرح دعا فرمائی۔ (تیسری بار بھی) صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! بال کٹوانے والوں کی بھی (بخشش کی دعا فرمائیے) رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’اور بال کٹوانے والوں کی بھی (بخشش فرما۔‘‘) ...


3 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ الْحَلْقِ)

حکم: صحیح()(الألباني)

3044. حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، وَأَحْمَدُ بْنُ أَبِي الْحَوَارِيِّ الدِّمَشْقِيُّ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «رَحِمَ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ» قَالُوا: وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: «رَحِمَ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ» قَالُوا: وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: «رَحِمَ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ» قَالُوا: وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: «وَالْمُقَصِّرِينَ»...

سنن ابن ماجہ : کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل (باب: سر منڈوانا )

مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

3044. حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ سر منڈوانے والوں پر رحمت فرمائے۔‘‘ صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! بال کٹوانے والوں پر بھی۔ رسول اللہ ﷺنے فرمایا: ’’اللہ سر منڈوانے والوں پر رحمت فرمائے۔‘‘ صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! بال کٹوانے والوں پر بھی۔ رسول اللہ ﷺنے فرمایا: ’’اللہ سر منڈوانے والوں پر رحمت فرمائے۔‘‘ صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول!بال کٹوانے والوں پر بھی۔ فرمایا: ’’اور بال کٹوانے والوں پر بھی۔‘‘ ...


4 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ الْحَلْقِ)

حکم: صحیح()(الألباني)

3045. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ إِسْحَاقَ قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ لِمَ ظَاهَرْتَ لِلْمُحَلِّقِينَ ثَلَاثًا، وَلِلْمُقَصِّرِينَ وَاحِدَةً؟ قَالَ: «إِنَّهُمْ لَمْ يَشُكُّوا»...

سنن ابن ماجہ : کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل (باب: سر منڈوانا )

مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

3045. حضرت عبد اللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! آپ نے سر کے بال منڈوانے والوں کی تین بار تائید فرمائی اور کٹوانے والوں کی ایک بار؟ آپ نے فرمایا: ’’انھوں نے شک نہیں کیا۔‘‘