1 صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِيمَانِ (بَابٌ فِي قَوْلِ النَّبِيِّ ﷺ: «أَنَا أَوَّلُ النّ...)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

196. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ قُتَيْبَةُ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنِ الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَنَا أَوَّلُ النَّاسِ يَشْفَعُ فِي الْجَنَّةِ وَأَنَا أَكْثَرُ الْأَنْبِيَاءِ تَبَعًا».

صحیح مسلم : کتاب: ایمان کا بیان (باب: نبی اکرمﷺ کافرمان ہے :’’میں لوگوں میں سب سے پہلا ہوں جوجنت کے بارے میں سفارش کرے گا، اور سب انبیاء سے میرے پیروکار زیادہ ہوں گے )

مترجم: MuslimWriterName

196. جریر نےمختار بن فلفل سے، انہوں نے حضرت انس بن مالکؓ سے روایت کی، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’لوگوں میں سے سب سے پہلا شخص میں ہوں گا، جو جنت کے بارے میں سفارش کرے گا، اور تمام انبیاءؑ سے میرے پیروکار زیادہ ہوں گے۔‘‘


2 صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِيمَانِ (بَابٌ فِي قَوْلِ النَّبِيِّ ﷺ: «أَنَا أَوَّلُ النّ...)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

196.01. وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَنَا أَكْثَرُ الْأَنْبِيَاءِ تَبَعًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَأَنَا أَوَّلُ مَنْ يَقْرَعُ بَابَ الْجَنَّةِ»....

صحیح مسلم : کتاب: ایمان کا بیان (باب: نبی اکرمﷺ کافرمان ہے :’’میں لوگوں میں سب سے پہلا ہوں جوجنت کے بارے میں سفارش کرے گا، اور سب انبیاء سے میرے پیروکار زیادہ ہوں گے )

مترجم: MuslimWriterName

196.01. سفیان نے مختار بن فلفل سے، انہوں نے حضرت انس بن مالکؓ سے روایت کی، انہوں نے  کہ رسول  اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’قیامت کے دن تمام انبیاءؑ کی نسبت  میرے پیروکار زیادہ ہوں گے، اور میں پہلا شخص ہونگا جو جنت کا دروازہ کھٹکھٹائے گا۔‘‘


3 صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِيمَانِ (بَابٌ فِي قَوْلِ النَّبِيِّ ﷺ: «أَنَا أَوَّلُ النّ...)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

196.02. وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ زَائِدَةَ، عَنِ الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ، قَالَ: قَالَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَنَا أَوَّلُ شَفِيعٍ فِي الْجَنَّةِ، لَمْ يُصَدَّقْ نَبِيٌّ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ مَا صُدِّقْتُ، وَإِنَّ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ نَبِيًّا مَا يُصَدِّقُهُ مِنْ أُمَّتِهِ إِلَّا رَجُلٌ وَاحِدٌ»....

صحیح مسلم : کتاب: ایمان کا بیان (باب: نبی اکرمﷺ کافرمان ہے :’’میں لوگوں میں سب سے پہلا ہوں جوجنت کے بارے میں سفارش کرے گا، اور سب انبیاء سے میرے پیروکار زیادہ ہوں گے )

مترجم: MuslimWriterName

196.02. زائدہ نےمختار بن فلفل سے روایت کی، انہوں نے کہا: حضرت انس بن مالکؓ نے کہا، کہ رسو ل اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جنت کے بارے میں سب سے پہلا سفارش کرنے والا میں ہو ں گا، انبیاءؑ میں سے کسی نبی کی اتنی تصدیق نہیں کی گئی جتنی میری کی گئی، اور بلاشبہ انبیاءؑ میں ایسا بھی نبی ہو گا، جن کی امت (دعوت) میں سے ایک شخص ہی ان کی تصدیق کرتا ہو گا۔‘‘ ...


4 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الزُّهْدِ (بَابُ ذِكْرِ الْحَوْضِ)

حکم: صحیح

4301. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا حَدَّثَنَا عَطِيَّةُ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ لِي حَوْضًا مَا بَيْنَ الْكَعْبَةِ وَبَيْتِ الْمَقْدِسِ أَبْيَضَ مِثْلَ اللَّبَنِ آنِيَتُهُ عَدَدُ النُّجُومِ وَإِنِّي لَأَكْثَرُ الْأَنْبِيَاءِ تَبَعًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ...

سنن ابن ماجہ : کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل (باب: حوض کو ثر کا بیان )

مترجم: MajahWriterName

4301. حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے۔ نبی کریمﷺ نےفرمایا: ’’میرا ایک حوض ہے۔ جو کعبہ اور بیت المقدس کے درمیان (کی مسافت کے برابر وسیع) ہے۔ (اس کا پانی) دودھ کی طرح سفید ہے ۔اس کے برتن ستاروں کی تعداد کی طرح (بے شمار) ہیں۔ اورقیامت کے دن میرے متعبین (امتی) سب نبیوں ؑ کے متبعین سے زیادہ ہوں گے۔'' ...