الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 14 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 14 1 صحيح البخاري: كِتَابُ فَرْضِ الخُمُسِ (مَا ذُكِرَ مِنْ دِرْعِ النَّبِيِّ ﷺ وَعَصَاهُ، وَس...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 3107. حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الأَسَدِيُّ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ طَهْمَانَ، قَالَ: أَخْرَجَ إِلَيْنَا أَنَسٌ «نَعْلَيْنِ جَرْدَاوَيْنِ لَهُمَا قِبَالاَنِ»، فَحَدَّثَنِي ثَابِتٌ البُنَانِيُّ بَعْدُ، عَنْ أَنَسٍ أَنَّهُمَا «نَعْلاَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»... صحیح بخاری : کتاب: خمس کے فرض ہونے کا بیان (باب : نبی کریم ﷺ کی زرہ‘ عصاء مبارک ‘ آپ ﷺ کی تلوار ‘ پیالہ اورانگوٹھی کا بیان ) مترجم: BukhariWriterName 3107. حضرت عیسیٰ بن طہمان سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ حضرت انس ؓنے بالوں کے بغیر چمڑے کی وہ پرانی جوتیاں ہمیں دکھائیں جن پر دو تسمے لگے ہوئے تھے۔ اس کے بعد ثابت بنانی نے یہ حدیث حضرت انس ؓ کے حوالے سے بیان کی کہ انھوں نے فرمایا کہ یہ نبی کریم ﷺ کی پاپوش مبارک ہیں۔ الموضوع: نعل النبي (السيرة) Topics: نبی اکرمﷺ کے جوتے (سیرت) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابُ قِبَالاَنِ فِي نَعْلٍ، وَمَنْ رَأَى قِبَالًا...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5857. حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، حَدَّثَنَا أَنَسٌ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: «أَنَّ نَعْلَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ لَهَا قِبَالاَنِ» صحیح بخاری : کتاب: لباس کے بیان میں (باب: ہر چپل میں دو دو تسمہ ہونا اور ایک تسمہ بھی کافی ہے ) مترجم: BukhariWriterName 5857. حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ کی چپل کے دو تسمے تھے۔ الموضوع: نعل النبي (السيرة) Topics: نبی اکرمﷺ کے جوتے (سیرت) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابُ قِبَالاَنِ فِي نَعْلٍ، وَمَنْ رَأَى قِبَالًا...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5858. حَدَّثَنِي مُحَمَّدٌ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ طَهْمَانَ، قَالَ: خَرَجَ إِلَيْنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، بِنَعْلَيْنِ لَهُمَا قِبَالاَنِ فَقَالَ ثَابِتٌ البُنَانِيُّ: «هَذِهِ نَعْلُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» صحیح بخاری : کتاب: لباس کے بیان میں (باب: ہر چپل میں دو دو تسمہ ہونا اور ایک تسمہ بھی کافی ہے ) مترجم: BukhariWriterName 5858. حضرت عیسیٰ بن طہمان سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ حضرت انس بن مالک ؓ دو جوتے لے کر ہمارے پاس باہر تشریف لائے جس میں دو تسمے لگے ہوئے تھے۔ ثابت بنانی کہا: یہ نبی ﷺ کے جوتے ہیں۔ الموضوع: نعل النبي (السيرة) Topics: نبی اکرمﷺ کے جوتے (سیرت) 4 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ فِي وَقْتِ الْإِحْرَامِ) حکم: صحیح 1772. حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ جُرَيْجٍ أَنَّهُ قَالَ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ رَأَيْتُكَ تَصْنَعُ أَرْبَعًا لَمْ أَرَ أَحَدًا مِنْ أَصْحَابِكَ يَصْنَعُهَا قَالَ مَا هُنَّ يَا ابْنَ جُرَيْجٍ قَالَ رَأَيْتُكَ لَا تَمَسُّ مِنْ الْأَرْكَانِ إِلَّا الْيَمَانِيَّيْنِ وَرَأَيْتُكَ تَلْبَسُ النِّعَالَ السِّبْتِيَّةَ وَرَأَيْتُكَ تَصْبُغُ بِالصُّفْرَةِ وَرَأَيْتُكَ إِذَا كُنْتَ بِمَكَّةَ أَهَلَّ النَّاسُ إِذَا رَأَوْا الْهِلَالَ وَلَمْ تُهِلَّ أَنْتَ حَتَّى كَانَ يَوْمَ التَّرْوِيَةِ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ أَمَّا... سنن ابو داؤد : کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل (باب: احرام باندھنے کا وقت ) مترجم: DaudWriterName 1772. سیدنا عبید بن جریج کہتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے کہا: اے ابو عبدالرحمٰن! میں آپ کو چار کام کرتے دیکھتا ہوں، آپ کا کوئی ساتھی یہ نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا: اے ابن جریج! وہ کیا ہیں؟ انہوں نے کہا: میں نے آپ کو دیکھا ہے کہ آپ (دوران طواف میں) بیت اللہ کے صرف دو کونوں «يمانيين» (حجر اسود اور رکن یمانی) کو ہاتھ لگاتے ہیں اور آپ کو دیکھا ہے کہ آپ ایسے چمڑے کی جوتی پہنتے ہیں جس پر بال نہیں ہوتے۔ اور آپ کو دیکھا ہے کہ زرد رنگ استعمال کرتے ہیں۔ (کپڑوں میں یا بالوں میں بطور خضاب کے) اور میں نے آپ کو دیکھا ہے کہ جب... الموضوع: نعل النبي (السيرة) Topics: نبی اکرمﷺ کے جوتے (سیرت) 5 سنن أبي داؤد: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابٌ فِي الِانْتِعَالِ) حکم: صحیح 4134. حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ نَعْلَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ لَهَا قِبَالَانِ سنن ابو داؤد : کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل (باب: جوتے پہننے کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 4134. سیدنا انس ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ کے جوتے میں دو پٹیاں ہوتی تھیں۔ الموضوع: نعل النبي (السيرة) Topics: نبی اکرمﷺ کے جوتے (سیرت) 6 سنن أبي داؤد: كِتَابُ التَّرَجُّلِ (بَابُ مَا جَاءَ فِي خِضَابِ الصُّفْرَةِ) حکم: صحیح 4210. حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ مُطَرِّفٍ أَبُو سُفْيَانَ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي رَوَّادٍ، عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَلْبَسُ النِّعَالَ السِّبْتِيَّةَ، وَيُصَفِّرُ لِحْيَتَهُ بِالْوَرْسِ وَالزَّعْفَرَانِ, وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَفْعَلُ ذَلِكَ.... سنن ابو داؤد : کتاب: بالوں اور کنگھی چوٹی کے احکام و مسائل (باب: زرد رنگ سے بال رنگنا ) مترجم: DaudWriterName 4210. سیدنا ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ سبتی (رنگی ہوئی کھال سے بنے ہوئے) جوتے استعمال کیا کرتے تھے اور اپنی ڈاڑھی کو ورس اور زعفران بھی لگاتے تھے۔ چنانچہ سیدنا ابن عمر ؓ کا بھی یہی عمل تھا۔ الموضوع: نعل النبي (السيرة) Topics: نبی اکرمﷺ کے جوتے (سیرت) 7 جامع الترمذي: أَبْوَابُ اللِّبَاسِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي نَعْلِ النَّبِيِّ ﷺ) حکم: صحیح 1772. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ قُلْتُ لِأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ كَيْفَ كَانَ نَعْلُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُمَا قِبَالَانِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ جامع ترمذی : كتاب: لباس کے احکام ومسائل (باب: نبی اکرمﷺ کے جوتے کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 1772. قتادہ کہتے ہیں کہ میں نے انس بن مالک ؓ سے پوچھا: رسول اللہ ﷺ کے جوتے کیسے تھے؟ کہا: ان کے دوتسمے تھے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ ۲۔ اس باب میں ابن عباس اورابوہریرہ سے بھی احادیث آئی ہیں۔ الموضوع: نعل النبي (السيرة) Topics: نبی اکرمﷺ کے جوتے (سیرت) 8 جامع الترمذي: أَبْوَابُ اللِّبَاسِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي نَعْلِ النَّبِيِّ ﷺ) حکم: صحیح 1773. حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ نَعْلَاهُ لَهُمَا قِبَالَانِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ وَأَبِي هُرَيْرَةَ... جامع ترمذی : كتاب: لباس کے احکام ومسائل (باب: نبی اکرمﷺ کے جوتے کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 1773. انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے جوتے کے دوتسمے تھے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ ۲۔ اس باب میں ابن عباس و ابوہریرہ ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔ الموضوع: نعل النبي (السيرة) Topics: نبی اکرمﷺ کے جوتے (سیرت) 9 سنن النسائي: كِتَابُ الزِّينَةِ (بَابُ حِلْيَةِ السَّيْفِ) حکم: صحیح 5375. أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ وَهُوَ ابْنُ زُرَيْعٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي الْحَسَنِ قَالَ كَانَتْ قَبِيعَةُ سَيْفِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ فِضَّةٍ سنن نسائی : کتاب: زینت سےمتعلق احکام و مسائل (باب: تلوار کو مزین کرنا ) مترجم: NisaiWriterName 5375. حضرت سعید بن ابی الحسن نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ کی تلوار کے دستے کے کنارے پر چاندی لگی ہوئی تھی۔ الموضوع: نعل النبي (السيرة) Topics: نبی اکرمﷺ کے جوتے (سیرت) 10 سنن النسائي: كِتَابُ الزِّينَةِ (بَابُ النَّهْيِ عَنْ الْجُلُوسِ عَلَى الْمَيَاثِرِ...) حکم: صحیح 5376. أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ قَالَ سَمِعْتُ عَاصِمَ بْنَ كُلَيْبٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُلْ اللَّهُمَّ سَدِّدْنِي وَاهْدِنِي وَنَهَانِي عَنْ الْجُلُوسِ عَلَى الْمَيَاثِرِ وَالْمَيَاثِرُ قَسِّيٌّ كَانَتْ تَصْنَعُهُ النِّسَاءُ لِبُعُولَتِهِنَّ عَلَى الرَّحْلِ كَالْقَطَائِفِ مِنْ الْأُرْجُوَانِ... سنن نسائی : کتاب: زینت سےمتعلق احکام و مسائل (باب: ارجوانی رنگ کے ریشمی گدیلوں پر بیٹھنے کی ممانعت ) مترجم: NisaiWriterName 5376. حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے فرمایا: ”تو یہ دعا کیا کر [اللّهمَّ! سَدِّدّنِيْ وَهدِني] ”اے اللہ! مجھے سیدھا رکھنا اور ہدایت پر قائم رکھنا۔“ نیز آپ نے مجھے ریشمی گدیلوں پر بیٹھنے سے منع فرمایا۔ اور یہ گدیلے قسی (ریشمی) کپڑے سے بنے ہوتے تھے جنہیں عورتیں اپنے خاوندوں کے لیے پالان پر رکھنے کی غرض سے بناتی تھیں اور یہ رنگ میں ارجوانی رنگ کی چادروں جیسے ہوتے تھے۔ ... الموضوع: نعل النبي (السيرة) Topics: نبی اکرمﷺ کے جوتے (سیرت) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 14 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 14