1 صحيح مسلم: كِتَابُ الْفَضَائِلِ (بَابُ قَدرِ عُمُرِهِ ﷺ وَ اِقَامَتِهِ بِمَكةَ وَ...)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

2347.01. وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، قَالُوا: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ يَعْنُونَ ابْنَ جَعْفَرٍ، ح وحَدَّثَنِي الْقَاسِمُ بْنُ زَكَرِيَّاءَ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ، كِلَاهُمَا، عَنْ رَبِيعَةَ يَعْنِي ابْنَ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، بِمِثْلِ حَدِيثِ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ وَزَادَ فِي حَدِيثِهِمَا كَانَ أَزْهَرَ...

صحیح مسلم : کتاب: أنبیاء کرامؑ کے فضائل کا بیان (باب: آپ ﷺ کی عمر مبارک اور مکہ اورمدینہ میں آپ کا قیام )

مترجم: MuslimWriterName

2347.01. اسماعیل بن جعفر اور سلیمان بن بلال دونوں نے ربیعہ بن ابی عبدالرحمان سے، انھوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے، امام مالک بن انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حدیث کے مانند حدیث بیان کی اور ان دونوں نے اپنی حدیث میں مذید بیان کیا: آپ ﷺ کا رنگ کھلتا ہوا تھا۔


2 صحيح مسلم: كِتَابُ الْفَضَائِلِ (بَابُ كَمْ أَقَامَ النَّبِيُّ ﷺ بِمَكَّةَ وَالْمَد...)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

2351.01. وَحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ السَّرِيِّ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ أَبِي جَمْرَةَ الضُّبَعِيِّ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: «أَقَامَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَكَّةَ ثَلَاثَ عَشْرَةَ سَنَةً يُوحَى إِلَيْهِ، وَبِالْمَدِينَةِ عَشْرًا وَمَاتَ وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ سَنَةً»...

صحیح مسلم : کتاب: أنبیاء کرامؑ کے فضائل کا بیان (باب: مکہ اور مدینہ میں نبی کریم ﷺ کتنا عرصہ رہے؟ )

مترجم: MuslimWriterName

2351.01. ابو جمرہ ضبعی نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کی، کہا: رسول اللہ ﷺ مکہ میں تیرہ سال رہے آپ ﷺ کی طرف وحی بھیجی جاتی تھی اور مدینہ میں دس سال رہے، آپ کی وفات ہوئی اور آپ تریسٹھ سال کے تھے۔


3 صحيح مسلم: كِتَابُ الْفَضَائِلِ (بَابُ كَمْ أَقَامَ النَّبِيُّ ﷺ بِمَكَّةَ وَالْمَد...)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

2352. وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبَانَ الْجُعْفِيُّ، حَدَّثَنَا سَلَّامٌ أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا مَعَ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ، فَذَكَرُوا سِنِي رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: بَعْضُ الْقَوْمِ كَانَ أَبُو بَكْرٍ أَكْبَرَ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ عَبْدُ اللهِ: «قُبِضَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ، وَمَاتَ أَبُو بَكْرٍ وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ، وَقُتِلَ عُمَرُ وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ» قَالَ: فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ يُقَالُ لَهُ عَ...

صحیح مسلم : کتاب: أنبیاء کرامؑ کے فضائل کا بیان (باب: مکہ اور مدینہ میں نبی کریم ﷺ کتنا عرصہ رہے؟ )

مترجم: MuslimWriterName

2352. اسلام ابواحوص نے ابو اسحاق سے روایت کی، کہا: میں عبداللہ بن عتبہ کے پاس بیٹھا ہواتھا تو (وہاں بیٹھےہوئے) لوگوں نے رسول اللہ ﷺ کی عمر کے بارے میں بات کی۔لوگوں میں سے ایک نے کہا: حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ عمر میں رسول اللہ ﷺ سے بڑے تھے۔ عبداللہ کہنے لگے: رسول اللہ ﷺ کا انتقال ہوا اور آپ تریسٹھ سال کے تھے، حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا انتقال ہوا اور وہ بھی تریسٹھ سال کے تھے، اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو شہید کیا گیا اور وہ بھی تریسٹھ سال کے تھے۔ کہا: ان لوگوں میں سے ایک شخص نے، جنھیں عامر بن سعد کہا جاتا تھا، کہا: ہمیں جریر (بن عبداللہ بن جاب...


4 صحيح مسلم: كِتَابُ الْفَضَائِلِ (بَابُ كَمْ أَقَامَ النَّبِيُّ ﷺ بِمَكَّةَ وَالْمَد...)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

2352.01. وَحَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى، وَابْنُ بَشَّارٍ - وَاللَّفْظُ لِابْنِ الْمُثَنَّى - قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، سَمِعْتُ أَبَا إِسْحَاقَ، يُحَدِّثُ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ الْبَجَلِيِّ، عَنْ جَرِيرٍ، أَنَّهُ سَمِعَ مُعَاوِيَةَ، يَخْطُبُ فَقَالَ: «مَاتَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ، وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَأَنَا ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ»...

صحیح مسلم : کتاب: أنبیاء کرامؑ کے فضائل کا بیان (باب: مکہ اور مدینہ میں نبی کریم ﷺ کتنا عرصہ رہے؟ )

مترجم: MuslimWriterName

2352.01. شعبہ نے کہا: میں نے ابو اسحاق سےسنا، وہ عامر بن سعد بجلی سے حدیث روایت کررہے تھے، انھوں نے جریر سے روایت کی، انھوں نے حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو خطبہ دیتے ہوئے سنا، انھوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ کا انتقال ہوا تو آپﷺ تریسٹھ برس کے تھے اور ابو بکر وعمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ (بھی اتنی ہی عمر کے ہوئے) اور اب میں بھی تریسٹھ برس کا ہوں۔ ...


5 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْمَنَاقِبِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ فِي سِنِّ النَّبِيِّ ﷺ وَابْنُ كَمْ كَانَ حِ...)

حکم: صحیح

3653. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ أَنَّهُ قَالَ سَمِعْتُهُ يَخْطُبُ يَقُولُ مَاتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَأَنَا ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ...

جامع ترمذی : كتاب: فضائل و مناقب کے بیان میں (باب: وفات کے وقت نبی اکرم ﷺ کی عمر کتنی تھی؟​ )

مترجم: TrimziWriterName

3653. جریر بن عبداللہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نے معاویہ ؓ کو خطبہ دیتے ہوئے سنا وہ کہہ رہے تھے: رسول اللہ ﷺ کی وفات ہوئی تو آپﷺ ترسٹھ سال کے تھے اور ابوبکر اور عمر بھی ترسٹھ سال کے تھے اور میں بھی (اس وقت) ترسٹھ سال کا ہوں۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔